Baaghi TV

Author: +9251

  • متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی اقدام کو علاقائی امن کےلیے خطرہ قرار دے دیا

    متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی اقدام کو علاقائی امن کےلیے خطرہ قرار دے دیا

    متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی اقدام کو علاقائی امن کےلیے خطرہ قرار دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے کو اپنا حصہ بنانے پر متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کی
    امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اس اعلان ایک خطرناک پیش رفت قرار دیا ہ اورکہا کہ یہ عالمی معاہدوں اور قراردوں کی کھلی خلاف ورزی اور توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اعلانات سے یہ تاثر ملتا ہےکہ جو بھی قابض اور طاقتور ہے وہ کمزور پر اپنا قبضہ جما لے اور اس کو اس کے حقوق سے محروم کر دے.. علاقے اردن کو ضم کرنا فلسلطین کے حل کی راہ میں کھلی رکاوٹ ہے..

  • صباقمر ” کملی ” ہوگئی

    صباقمر ” کملی ” ہوگئی

    اسلام آباد :صبا قمر کملی ہوگئی ، یہ پہلا موقع نہیں‌ کہ صبا قمر کو ایک بہت بڑی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے ،اس سے پہلے بھی صبا قمر کئی پاکستانی فلموں میں کام کرچکی ہیں، اب پاکستانی اداکارہ صبا قمر سرمد کھوسٹ کی نئی فلم’’کملی‘‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں۔

    مصری نوجوان چمچ ، کانٹے اور زیورات کھانے لگا

    ذرائع کے مطابق یہ فلم آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم کی دیگر تفصیلات ابھی فراہم نہیں کی گئیں۔یاد رہے کہ اس کے علاوہ بھی پاکستانی کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم’’منٹو‘‘ کے بعد ان کی نئی فلم’’کملی‘‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں ہیں ،

  • شادی سے پہلے بیوی ، اقراعزیز نے یہ کیا کردیا ، احمد علی بٹ کی موجیں ہوگئیں

    شادی سے پہلے بیوی ، اقراعزیز نے یہ کیا کردیا ، احمد علی بٹ کی موجیں ہوگئیں

    اسلام آباد:شادی سے پہلے بیوی اور وہ بھی احمد علی بٹ کی ، کیا احمد علی بٹ کی بیوی نمرہ یہ پسند کریں گی ، اس خبر نے ہلچل ہی مچادی ، اطلاعات کے مطابق اداکارہ اقراء عزیز ڈرامہ سیریل’’ جھوٹی‘‘میں احمد علی بٹ کی اہلیہ کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

    ذرائع کے مطابق یہ ساری کہانی ایک ایسے میاں بیوی کے گرد گھومتی ہے جس کی بیوی کی نظر میں پیسے کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ پیسہ ہی سب کچھ ہوتا ہے، ڈرامے میں احمد علی بٹ ایک متوسط طبقے کا سنجیدہ شخص ناصر کا کردار ادا کر رہے ہیں

  • صلاح الدین قتل کیس کی تفتیش شروع بڑی خبر آ گئی

    لاھور :ڈی آئی جی نے صلاح الدین کی موت کی کیس کی تفشیش شروع کر دی.
    لاھور :ڈی آئی جی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی پنجاب زوالفقار حمید نے آج صلاح الدین کے والد اور دگر گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کے لئے 11:30 بجے IG Police HQ بلا لیا. وہ آج پیش ہونگے.
    واضح رہے کہ کیس کی تفشیش کے لئے زوالفقار حمید انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھا ۔

    لاھور: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس انویسٹی گیشن برانچ پنجاب ابوبکر خدا بخش نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    یاد رہے صلاح الدین کو اے ٹی ایم مشین توڑنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ تفتیش کے دوران پولیس کے بدترین تشدد سے صلاح الدین کی موت واقع ہو گئی جس سے سوشل میڈیا پر صلاح الدین کے حق میں بھرپور آواز بلند ہوئی ، الیکٹرانک میڈیا نے بھی خوب اس آواز کو اٹھایا اور صلاح الدین کے لواحقین کو انصاف دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔

    صلاح الدین گوجرانوالہ ضلع کی تحصیل کامونکی تھانہ واہنڈو سے ملحقہ گاؤں گورالی کا رہنے والا تھا ۔ صلاح الدین اک ذہنی معذور تھا ۔ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت پنجاب پر شدید دباؤ ڈالا گیا جس کے نتیجہ میں وزیر اعلیٰ نے صلاح الدین کے اہلخانہ کو اپنے پاس بلایا اور ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ اسی کے پیش نظر صلاح الدین کی موت کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

  • وزیر خارجہ پاکستان اور اسرائیل سے یارانہ …. صابر ابو مریم

    وزیر خارجہ پاکستان اور اسرائیل سے یارانہ …. صابر ابو مریم

    گذشتہ روز پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک بیان نجی ٹی وی چینل پر دکھایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ بیان شاہ محمود قریشی نے ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب ایک طرف کشمیر میں آگ بھڑک رہی ہے اور کشمیر کے مظلوم عوام پاکستان کی طرف امید کی نگاہیں لگائے دیکھ رہے ہیں لیکن نتیجہ میں وزارت خارجہ کی کرسی پر براجمان شاہ محمود قریشی کشمیر کامقدمہ بھی اپنے ذاتی مفادات کی آڑ میں عالمی برادری کے سامنے رکھنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کی ناکامی کی ایک سب سے بڑی دلیل خود ان کا گیارہ ستمبر ک جنیوامیں دیا گیا وہ بیان ہے کہ جس میں انہوں نے شکست خوردہ لہجہ میں اعتراف کیا کہ یورپی ممالک ان کی حمایت نہیں کر رہے۔اس بیان کے فوری بعد پاکستانی ذرائع ابلاغ پر وزیر خارجہ کی طرف سے اسرائیل کی جعلی ریاست کی حمایت میں بیان نشر کیا گیا ہے جو یقینا شاہ محمود قریشی نے امریکی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے دیا ہے لیکن وہ نہیں جانتے کہ اس بیان کی آڑ میں انہوں نے نہ صرف قائد اعظم محمدعلی جناح کے افکار اور امنگوں اور پاکستان سے وابستہ امیدوں کا قتل کیا ہے بلکہ ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی پاکستان سے لگی امیدوں کو بھی تہس نہس کرتے ہوئے اپنے ذاتی مفادات کو قومی اور ملکی مفادات سے بالا تر رکھا ہے۔

    وزیر خارجہ کی طرف سے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا بیان در اصل شاہ صاحب کی امریکی و برطانوی وفاداری کا ایک ثبوت ہونے کے ساتھ ساتھ عرب دنیا کے چند ایک حکمرانوں کو بھی خوش کرنے کی کوشش ہے کیونکہ شاہ محمود قریشی صاحب سمجھتے ہیں کہ اگر امریکہ و برطانیہ سمیت عرب دنیا کے بادشاہوں کو انہوں نے خوش کر دیا تو پھر یقینا وزارت عظمیٰ کی کرسی کے لئے وہی بہترین امید وار قرار پائیں گے۔

    پاکستان چونکہ اس وقت مشکل ترین اور نازک دور سے گزر رہا ہے جہاں پاکستان کو بھارت اور اسرائیل جیسے بیرونی دشمنوں کا خطر ہ ہے وہاں ان تمام خطرات سے بڑا خطرہ ایسے عناصر ہیں جو پاکستان میں بھارت اور اسرائیل کے مشترکہ مفادات کے لئے ان کے پے رو ل پر کام کر رہے ہیں۔ان عناصر میں ہروہ شخص سیاست دان اور سابق فوجی جرنیل اور نام نہاد علماء شامل ہیں کہ جن کی زندگیوں کا ہدف و مقصد صرف اور صرف ذاتی مفادات کا حصول ہے۔

    پاکستان کے طالب علم افواج پاکستان کے سابق جنرل امجد شعیب سے سوال کرتے ہیں کہ کیا اسرائیل کے مفادات کی بات کرنا بھارت کے مفادات کی بات کرنے مترادف نہیں ہے؟ کیا بھارت اور اسرائیل کے پاکستان دشمن عزائم ایک جیسے نہیں ہیں؟کیا ایک سابق فوجی جرنیل کو یہ بات زیب دیتی ہے کہ وہ ملک دشمن قوتوں کے حق میں بیانات دے؟ایسے بیانات کی حمایت کرے کہ جس سے مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی اساسوں کو خطرات لاحق ہوں؟پاکستان کے طالب علم نوجوان سیاست دانوں سے زیادہ افواج پاکستان کی وفاداریوں اور فدا کاریوں پر یقین رکھتے ہیں لیکن جب ان اداروں کے اندر سے نکل کر اعلی افسران پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہوں اور ذرائع ابلاغ کی زینت بنے رہیں تو پھر ہمارا سوال سپہ سالارسے یہ بھی ہے کہ پاکستان کے نوجوان ہنر مندان کس دروازے پر جائیں؟آج پاکستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ہر نوجوان سوالیہ نگاہوں سے صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف سمیت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحب کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔

    ایسے حالات میں ہم ایک طرف کشمیرکی حمایت کا نعرہ لگا رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت کی صفوں میں موجود کالی بھیڑیں اور وزیر اعظم صاحب کی آستین میں چھپے سانپ کشمیرسمیت فلسطین پر سودے بازی کر رہے ہیں۔اگر آج شاہ محمود قریشی کے بقول پاکستان اسرائیل سے تعلقات میں دلچسپی رکھتا ہے تو پھر بھارت کے ساتھ اپنے تمام تر تعلقات کو کس بنیاد پر ختم کیا ہے؟ پھر کس منہ سے پاکستان کشمیر کاز کی حمایت کرے گا؟ اگر فلسطین کا سودا کر دیا جائے تو پھر کشمیر پر حکومت کس طرف کھڑی ہو گی؟

    وزیر اعظم پاکستان کو شاہ محمود کے ان بیانات کا نوٹس لیناچاہئیے اور قوم کو وضاحت پیش کرناچاہئے کیونکہ شاہ محمود کے اسرائیل حمایت بیان نے نہ صرف پاکستان کے عوام میں بے چینی کو جنم دیا ہے بلکہ کشمیر کی جد وجہدآزادی کو بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔حیرت کی بات ہے کہ حکومت کی صفوں میں موجود عناصر اور دیگر گماشتے کھلم کھلا ملک دشمن قوتوں کے حق میں بیان بازی کر رہے ہیں۔ایسے حالا ت میں لازم ہے کہ قانون حرکت میں آئے اور سپریم کورٹ آف پاکستان ایسے تمام عناصر کو آرٹیکل چھ کے دائرہ میں لا کر کاروائی کرے۔وزیر خارجہ کا اسرائیل سے تعلقات پر دلچسپی کا بیان پاکستان کی نظریاتی بنیادوں اورآئین پاکستان سے سنگین غداری کے مترادف ہے تاہم آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق کیا جائے اور کسی بھی عوامی عہدے پر فائز نہ کیا جائے۔

    خلاصہ یہ ہے کہ موجودہ حالات میں اسرائیل انتہائی کمزور اور شکست خوردہ ہو چکا ہے،فلسطینی مزاحمت نے غزہ اور مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل پر کاری ضربیں لگا رکھی ہیں،شاہ محمود قریشی نے اسرائیل کی حمایت میں بیان ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب فلسطینی مزاحمت نے غزہ میں اسرائیلی ڈرون طیارے کو اتار لیا اور صہیونیوں کے خلاف جوابی کاروائی میں ایسے میزائل فائر کئے ہیں جو اسرائیل کے جدید ترین راڈار سسٹم آئرن ڈوم پربھی نظر نہیں آئے۔اسی طرح فلسطینی مزاحمت نے جنوبی لبنان میں نہ صرف اسرائیل کا ایک ڈرون مار گرایا ہے بلکہ مقبوضہ فلسطین کے اندر سات کلو میٹر تک داخل ہو صہیونی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا اور متعدد صہیونیوں کو ہلاک کیا۔یہ ہے وہ اسرائیل کے جس کی ٹیکنالوجی اور ترقی کی مثالیں پاکستان میں جنرل (ر) امجد شعیب، طاہر اشرفی اور شاہ محمود قریشی جیسے لوگ پیش کرتے ہیں اور پاکستان کے با شعور افراد کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔خود اسرائیل جو فلسطینی مزاحمت کاروں کے چھوٹے چھوٹے اسلحوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس سے تعلقات قائم کر کے پاکستان کی ترقی کے خواب دکھا رہے ہیں۔در اصل یہی عناصر پاکستان کے دشمن ہیں۔ان عناصر کے آباؤ اجداد کا اگر ماضی کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہو گا کہ کس کس طر ح ان کے خاندانوں نے برطانوی استعمار سے مراعات حاصل کی ہیں اور آج تک امریکی و برطانوی سامراج کی غلامی کا طوق اپنی گردن سے نکالنے کو تیار نہیں ہیں اور بد قسمتی یہ ہے کہ آج نئے پاکستان میں کشمیر و فلسطین جیسے مسائل خارجہ امور کی ذمہ داری بھی ایسے ہی افراد کے ہاتھوں میں سونپ دی گئی ہے جن کا مطمع نظر ذاتی مفادات ہیں نہ کہ کشمیر و فلسطین کی جد وجہد آزادی۔وزیر اعظم پاکستان کا نیا پاکستان اگر کشمیر و فلسطین کا سودا کرنے کے لئے بنایا گیا ہے تو پھر ایسے نئے پاکستان کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے۔

  • ملالہ یوسف زئی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں کیوں ؟ …. جانیے اس رپورٹ میں

    ملالہ یوسف زئی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں کیوں ؟ …. جانیے اس رپورٹ میں

    نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کو آئی فون 11کی تشہیری مہم میں حصہ لینے جبکہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں خاموشی اختیار کرنے اور کسی قسم کا ردعمل نہ دیے جانے پرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ” کیا یہ محض اتفاق ہے کہ میں نے ایپل آئی فون 11 کے آغاز کے دن ہی یہ لباس پہنا تھا۔“

    اینکرپرسن جنید سلیم نے ٹوئٹ کی کہ ملالہ کو آئی فون 11 کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیئے لاکھوں ڈالرز میں ہائر کیا گیا سپیشل کپڑے سلوا کردیے گئے اور ٹویٹ کراوئی گئی، جبکہ کشمیر میں ایک ماہ سے سکول بند ہیں اور ساتھ ملالہ کی زبان بھی۔

    ایک صارف عمران علی نے لکھا ، ”لاک ڈاون کی وجہ سے کشمیر کے اسکول کے بچے اسکول نہیں جاسکتے ، کم از کم ان کے بارے میں ایک ہی ٹوئٹ کریں۔“

    ملیحہ ہاشمی نے ملالہ کے جواب میں لکھا کہ ”آپ کا یہ اتفاق کب ہوگا کہ آپ کشمیر کی غریب لڑکیوں کے لئے بات کریں گی ؟“

    ایک اور صارف سمیرا خان نے ٹوئٹ کیا، ”مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ ملالہ کشمیر کے بچوں کی تعلیم کے لئے ٹویٹ کرنے کی بجائے اپنے کپڑوں پر ٹویٹ کر رہی ہے.کیا ملالہ کو کشمیر میں ایک ماہ سے بند اسکول اور کشمیر پر جو ظلم ہو رہا وہ نہیں پتہ؟ کیا ملالہ نے ایک بار بھی کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کے لئے ہیومن رائٹس سے درخواست کی؟“

    ٹوئٹر صارف ملک ریان کے بقول،”آپ کے پاس ایپل کی پروموشن کے لیے تو وقت ہے لیکن نہتے کشمیریوں پر بھارتی جبر کے خلاف بولنے کے لیے کوئی وقت نہیں۔“

    بینش ملک نامی صارف نے کہا، ”مجھے حیرت ہے کہ پچھلے 35 دنوں میں آپ کے ساتھ کوئی اتفاق نہیں ہوا جس کی وجہ سے آپ کو ان بچوں کی تکلیف اور بے بسی کی یادآئی ہو جو اپنے گھروں میں ہیں اور انہیں کشمیر میں اسکول جانے کی اجازت نہیں ہے پھر بھی آپ خود کو تعلیم کی”آواز” کہتی ہیں۔نام نہاد نوبل انعام یافتہ۔“

  • ملک میں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کا امکان

    ملک میں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کا امکان

    ملک میں موسم کا حال بتاتے ہوئے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آج جمعرات کے دن بھی ملک کے ا کثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    گزشتہ روزبھی ملک کےاکثر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب اور حبس زدہ رہا۔

    ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کچھ یوں تھے ان میں وہ درجہ حرارت ہیں جو زیادہ ہیں .کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 45، تربت 44 ، نورپورتھل 43 اور دادو42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    واضح رہے کہ اس دفع گرمی کا دورانیہ لمبا ہو رہا ہے ستمبر کے نصف تک بھی گرمی اور حبس کا زور ہے

  • مصری نوجوان چمچ ، کانٹے اور زیورات کھانے لگا

    مصری نوجوان چمچ ، کانٹے اور زیورات کھانے لگا

    لاہور:اللہ رب العزت معذوری اور بیماری سے سب کو محفوظ رکھیں ، مصرکا ایک لڑکا جو کہ ذہنی مریض ہے ، بھوک لگنے پر چمچ ، کانٹے اور زیورات ہی نگل گیا ، اطلاعات کے مطابق مصر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک ذہنی مریض کے پیٹ سے چمچوں، کانٹوں اور زیورات سمیت مختلف اشیاءنکال لیں ہیں ۔

    المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں ایک 20 سالہ نوجوان کے پیٹ سے 20 چمچے اور کانٹوں کے علاوہ دانتوں کے 6 برش، سونے کی ایک انگوٹھی اور کئی زنجیریں اور بعض عجیب سی اشیاءنکال لی گئیں۔ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق مذکورہ نوجوان نے یہ چیزیں گزشتہ 6 ماہ کے دوران نگل لی تھیں۔اپریشن کے بعد ذہنی مریض نوجوان کی حالت اب بہتری کی طرف جارہی ہے

    مریض کی ماں کو باورچی خانے کی کئی اشیاءاور اپنے بعض زیورات کے غائب ہونے کا علم تھا مگر وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ یہ اشیاءاس کے بیٹے نے نگل لی ہیں. لیکن جب نوجوان لڑکےنے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی تو ضروری معائنے اور ایکسرے کے نتیجے مین انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاءکے علاوہ سونے کی انگوٹھیاں اور زنجیریں بھی موجود تھیں۔

  • باکسر محمد وسیم نے اپنی فائٹ کشمیری بھائیوں کے نام کر دی

    باکسر محمد وسیم نے اپنی فائٹ کشمیری بھائیوں کے نام کر دی

    باکسر محمد وسیم نے اپنی فائٹ کشمیری بھائیوں کے نام کر دی

    باغی ٹی وی رپورٹ ،باکسرمحمدوسیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں‌کہا ہے کہ میں نےاپنی فائٹ کشمیری بھائیوں سےمنسوب کردی.کل کی فائٹ ایک بڑی فائٹ ہے،اس فائٹ کےلیےمیں نےکافی محنت اورتیاری کی ہے.فائٹ کےلیےمیں نےچھ ماہ انگلینڈ میں پروفیشنل کیمپ بھی جوائن کیا،نئےپروفیشنل ٹرینر نےبہت تیاری کرائی ہے،میری خواہش ہے کہ یہ فائٹ اپنےملک پاکستان کےلیےجیتوں گا.محمدوسیم اور فلپائنی باکسر کافائٹ سے قبل آج ویٹ ہوگا،.رینکنگ فائٹ کےلیے محمدوسیم کامقابلہ فلپائنی باکسر سےہوگا.پاکستانی باکسرمحمدوسیم انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کےلیےتیارہیں .

  • ایس ایس پی عبادت نثار نئے ڈی پی او رحیم یار خان تعینات

    ایس ایس پی عبادت نثار نئے ڈی پی او رحیم یار خان تعینات

    ایس ایس پی عبادت نثار نئے ڈی پی او رحیم یار خان تعینات.ذرائع