Baaghi TV

Author: +9251

  • ہمایوں سعید بھی مظفر آباد جلسہ میں شریک ہوں گے

    ہمایوں سعید بھی مظفر آباد جلسہ میں شریک ہوں گے

    اینکر پرسن اور اداکار ہمایوں سعید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان کے مظفر آباد کے جلسہ میں شرکت کا اعلان کر دیا۔
    شاہد آفریدی کی مظفرآباد جلسے میں شرکت یقینی

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا ، میں مظفر آباد کے اس جلسے میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ شامل ہوں گا۔ میری آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ اس میں بھی بھرپور شرکت کریں۔ آئیے ہم دنیا کو دکھائیں کہ ہم اس مشکل ترین گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ متحد ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 13ستمبر کو مظفر آباد میں جلسہ کا اعلان کیا تھا۔ قبل ازیں شاہد آفر یدی اور حریم فاطمہ نے بھی جلسہ میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

  • روس نے مغربی کنارے کو اسرائیل کی طرف سے اپنا حصہ بنانے پر تشویش کا اظہار کر دیا

    روس نے مغربی کنارے کو اسرائیل کی طرف سے اپنا حصہ بنانے پر تشویش کا اظہار کر دیا

    روس نے مغربی کنارے کو اپنا حصہ بنانے پر تشویش کا اظہار کر دیا

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر عظم کی طرف سے مغربی کنارے میں وادی اردن کو اسرائیلی کا علاقہ شامل کرنے کےا علان کے بعد علاقے میں کافی کشیدگی پائی جاتی ہے .
    اس سلسلے میں روسی وزارت خارجہ نے اسرائیلی منصوبے تشویش کا اظہار کیا ہے . اور اس کو خطے کے لیے تناؤ اور خطرے کا باعث ہونا قرار دیا ہے .روس کا موقف ہے کہ اس قدام سے اسرائیل اور اس کے عرب ہمسایہ ممالک کے مابین امن منصوبے کی امیدوں کو نقصان پہنچنے کا ندیشہ ہے.روسی حکومت کا کہنا تھا کہ یک طرفہ اقدامات سے دو ریاستی حل کی کوششوں کو بری طرح نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے وادی اردن کو 17 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اسرائیل میں ضم کردیں گے۔

    نیتن یاہو نے ٹیلیویژن خطاب میں کہا ، "ایک ہی جگہ ہے جہاں ہم انتخابات کے بعد ہی اسرائیلی خودمختاری کا اطلاق کرسکتے ہیں۔”

    صہیونی ظلم جاری غزہ پر اسرائیل کے 15 فضائی حملے


    روسی حکومت کا کہنا تھا کہ یک طرفہ اقدامات سے دو ریاستی حل کی مساعی کو بری طرح نقصان پہنچ سکتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں وہ انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں مقبوضہ علاقے مغربی کنارے غور اردن کو اسرائیل کا حصہ بنائیں گے،

  • جلالپور جٹاں، ٹریفک حادثہ میں 2 جاں بحق 2 افراد شدید زخمی

    جلالپور جٹاں، ٹریفک حادثہ میں 2 جاں بحق 2 افراد شدید زخمی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) جلالپورجٹاں گجرات روڈ پرحادثہ، 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ایک موٹر سائیکل سوار اور گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ الخدمت فاﺅنڈیشن جلالپورجٹاں کی گاڑی کا ڈرائیور علی رضا مریض کو لیکر گجرات جارہا تھا کہ مخالف سمت سے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل جس پر 3نوجوان سوار تھے وہ گاڑی سے ٹکرا گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھاکہ گاﺅں جندھڑ کے رہائشی 2موٹر سائیکل سوار کم سن 17سالہ عدنان اور 21سالہ نوجوان تجمل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی حبیب اور گاڑی کا ڈرائیور علی رضا شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو مقامی سرکاری ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم خطرناک حالت کے پیش نظر گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ گجرات روڈ پر واقع پنجاب کالج کے قریب پیش آیا۔

  • تھانہ ککرالی کی حدود میں غیرت کے نام پر بیٹا قتل ماں شدید زخمی

    تھانہ ککرالی کی حدود میں غیرت کے نام پر بیٹا قتل ماں شدید زخمی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ککرالی کے گاؤں بیر کھرانہ میں غیرت کے نام پر قیصر عباس نامی شخص قتل جبکہ اس کی والدہ نور بی بی شدید زخمی۔ پولیس تھانہ ککرالی نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیا اور زخمی نور بی بی کو سول ہسپتال کوٹلہ میں منتقل کر دیا گےا۔مقتول کی بےوہ نازےہ بی بی کی مدعےت مےں تےن نامز د نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لےاگےاہے ،اس موقع پرمقتول قیصر عباس کی بیوی نازےہ بی بی کا کہنا ہے کہ میرے خاوندکو وقوعہ کے مرکزی ملزم محمد سجاد نے اپنی بیوی (ش )کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ مےں قتل کےا ۔ ملزمان تینوں بھائیوں محمد سجاد ولد محمد شرےف قوم اعوان ساکن بےر کھرانہ مسلح پسٹل ، محمد فاروق ولد محمد شرےف قوم اعوان ساکن بےر کھرانہ مسلح پسٹل، محمد محفوظ ولد محمد شرےف قوم اعوان ساکن بےر کھرانہ مسلح ڈنڈااور تےن نامعلوم نے ہمارے گھر پر مسلح چڑھائی کر کے میرے خاوند کوقتل اور میری خوشدامن کو شدید زخمی کر دےاہے ،ملزمان نے مجھ بھی نشانہ بناےا۔فائرنگ کے ساتھ ساتھ مےرے زخمی خاوند اور خوش دامن کو زدو کوب بھی کےاگےا،وقوعہ کے بعد بےوہ کی درخواست پر پولےس تھانہ ککرالی نے تےن نامزد تےن نامعلوم ملزمان کے خلاف سر دست صورت جرم زےر دفعات 302/324/148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لےاہے مقتول قیصر عباس ولد نزاکت حسین تھانہ ککرالی کے نواحی گا¶ں بیر کھرانہ کا رہائشی اور اپنے گا¶ں میں حجام کا کام کرتا تھا جس کی عمر تقریبا 38سال بتائی جاتی ہے ۔ اکلوتا بھائی تھا اور اسکے تین بیٹے ہیں،سب سے بڑے بیٹے کا نام چاند عمر تقریبا 10سال اور یہ کلاس ہشتم میں سرسال سکول پڑھتا ہے جبکہ اسے چھوٹے بیٹے کا نام علی عمر تقریبا 8سال اور یہ چہارم کلاس میں اپنے گا¶ں کے پرائمری سکول میں پڑھتا ہے جبکہ سب سے چھوٹے بیٹے کا نام حیدر ہے جسکی عمر تقریبا 4سال ہے وہ ابھی سکول داخل نہیں ہوا،پولیس تھانہ ککرالی نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کھاریاں ریفر کر دیا ہے اور جبکہ اس کی والدہ کو حساس حالت مےں عزےز بھٹی شہےد ہسپتال گجرات منتقل کر دےاگےاہے۔ پولیس تھانہ ککرالی مصروف تفتیش ہے۔

  • امارات ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کے لیے دعوت پر خوشی ہے، مہوش حیات

    امارات ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کے لیے دعوت پر خوشی ہے، مہوش حیات

    مہوش حیات نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امارات ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کے لیے دعوت پر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے.

    مہوش حیات نے کہا کہ "یو ایس اوپنز ٹینس” کے فائنل میں دعوت پر بہت خوش ہوں جہاں مہان سیلیبریٹیز جیسے "حسن منہاج” کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کے کھڑے ہونے کا اعزاز حاصل ہوا.

    مہوش حیات کا کہنا تھا کہ حسن منہاج کا نیٹفلکس شو قابل تعریف اور صریح آراء ہے. اس کے ساتھ ہی مہوش نے کہا کہ رفائیل نڈل کی فتح کیک پر چیری کی مانند تھی.

  • سچن ٹنڈولکر کی سب کو اونم تہوار کی مبارکباد

    سچن ٹنڈولکر کی سب کو اونم تہوار کی مبارکباد

    سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سب کو اونم تہوار کی مبارکباد دی.

    سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ تہوار سب کے لیے خوشیاں اور بختی لائے. سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں کیریلہ کا دورہ کیا جہاں میری ملاقات "پرانو” سے ہوئی, اس نے اپنی ٹانگوں کی مدد سے جو سکیچ بنایا میرے لیے بہت ہی حیران کن تھا اس کا جزبہ دیکھ کر.

    یہ میرے نزدیک واقعی کیریلا کی روح کی علامت ہے!

    واضح رہے اونم ہندوستان کی ریاست کیریلہ میں فصل کا ایک سالانہ تہوار ہے۔ یہ 22 ویں نکشرا تھرونوم پر ملالام کیلنڈر ماہ چنگم میں پڑتا ہے، جو گریگورین کیلنڈر میں اگست – ستمبر کے ساتھ ہوتا ہے۔ کنودنتیوں کے مطابق یہ تہوار بادشاہ مہابالی کی یاد میں منایا جاتا ہے ، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اونم کے وقت کیریلہ جاتے ہیں۔

  • شاہد آفریدی کی مظفرآباد جلسے میں شرکت یقینی

    شاہد آفریدی کی مظفرآباد جلسے میں شرکت یقینی

    شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران کے ٹویٹ جس میں انہوں نے مظفرآباد میں 13 ستمبر کو بڑے جلسے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ پوری دنیا کو پیغام دینا چاہتے کہ ہم ابھی بھی کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں, جس کے جواب میں شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا ہے کہ

    ہم بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ جلسے میں شریک ہوں گے تاکہ کشمیر کے لیے آواز اٹھا سکیں. شاہد آفریدی نے کہا کہ جمعہ کے دن مظفرآباد میں ہونے والے جلسے میں میری شرکت یقینی ہے.

    شاہد آفریدی نے جلسے میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے. انہوں نے کہا کہ ایک ایک آواز معنی رکھتی ہے تاہم جلسے میں شریک ہوں.

  • حریم فاروق بھی مظفرآباد جلسے میں شریک ہوں گی

    حریم فاروق بھی مظفرآباد جلسے میں شریک ہوں گی

    حریم فاروق نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران کے ٹویٹ جس میں انہوں نے مظفرآباد میں 13 ستمبر کو بڑے جلسے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ پوری دنیا کو پیغام دینا چاہتے کہ ہم ابھی بھی کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں, جس کے جواب میں حریم فاروق نے ٹویٹ کیا ہے کہ

    یہی وقت ہے جس میں ہم سب کو کشمیر کے لیے آواز اٹھانی چاہیے. حریم فاروق نے کہا کہ میں بھی ہمارے وزیراعظم کے ساتھ جلسے میں شرکت کروں گی اور میں چاہتی ہوں کہ آپ سب بھی اس جلسے میں شریک ہوں اور کشمیر کے لیے آواز اٹھائیں تاکہ پوری دنیا کو معلوم ہو کہ ہماری مضبوطی کیا ہے.

    حریم فاروق نے مزید کہا کہ ایک ایک آواز معنی رکھتی ہے اس لیے جلسے میں شریک ہوں

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا 39 واں دن ، مظالم تھمنے کا نام نہیں‌لے رہے ،

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا 39 واں دن ، مظالم تھمنے کا نام نہیں‌لے رہے ،

    سری نگر :مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 39 واں دن ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،دوسری طرف بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری وساری ہے ،

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق آج کا دن بھی حسب سابق بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت میں گزر گیا ، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، قابض بھارتی فورسز کشمیریوں پر فائرنگ کررہے ہیں ان کو زخمی کررہے ہیں ، لیکن عالمی برادری اس کے باوجود خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، ۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کا لاک ڈاؤن 39 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں، کپواڑہ میں دو کشمیریوں کو شہید کرنے کی اطلاعات ہیں‌لیکن ابھی تک شہید ہونے والوں کی تفصیلات نہیں مل سکیں، دوسری طرف کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری مظالم کے باوجود آزادی آزادی کے نعرے لگاکر بھارتی افواج کو خوف میں مبتلا کررہے ہیں

    دوسری جانب مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں۔ دکانیں، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔قابض فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی اس دوران دیگر آٹھ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹر نیٹ سروس اور ٹی وی چینل بھی بند ہیں جبکہ سیاسی اور حریت رہنما بدستور گھروں میں نظر بند ہیں۔

    کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث کھانے پینے کی اشیا ءکی قلت کے علاوہ مریضوں کو علاج معالجے میں بھی بے حد دشواریوں کا سامنا ہے۔کشمیریوں پر قیامت برپا ہے اور بھارت نے انسانی حقوق کی جماعتوں کو کشمریوں کو ادویات فراہم کرنے اور ان کا علاج معالجہ کرنے سے روک دیا ہے

  • دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا لیبرپارٹی کا مطالبہ ، برطانیہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا

    دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا لیبرپارٹی کا مطالبہ ، برطانیہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا

    لندن : برطانیہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا اور ایک سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے ، دوسری طرف برطانوی پارلیمنٹ میں لیبرپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ٹام واٹسن نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی برگزیٹ کے بارے میں دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا ہے –

    دوبارہ ریفرنڈم کے اعللان کے بعد صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے ، دوسری طرف برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے کسی سمجھوتے کے بغیر برطانیہ کی علیحدگی کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم جانسن کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے کہ کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ سمجھوتہ کریں یاپھر یورپی یونین سے نکلنے کے لئے اکتیس اکتوبر کی تاریخ کو آگے بڑھائیں –