Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم نیتن یاہو کا بیان نسل پرستانہ ہے، مذمت کرتے ہیں :ترکی اور عرب لیگ

    وزیراعظم نیتن یاہو کا بیان نسل پرستانہ ہے، مذمت کرتے ہیں :ترکی اور عرب لیگ

    انقرہ :صیہونی وزیراعظم کے بیان پر ترکی اور عرب ممالک کی نمائندہ تنظیم عرب لیگ نے سخت ردعمل دیا ہےاور نیتن یاہوکے بیان کی مذمت بھی کی ہے، ۔عرب لیگ اور ترکی نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے کی وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اس بیان کو نسل پرستانہ قراردیاہے۔

    ذرائع کےمطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو الیکشن سے پہلے ہر طرح کے غیر قانونی اور جارحانہ بیانات دے رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔عرب لیگ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امن متاثر ہو گا

  • امریکہ نے سرزمین شام پر جنگی جرائم کی انتہا کردی ، اقوام متحدہ نے حقیقت کھول دی

    امریکہ نے سرزمین شام پر جنگی جرائم کی انتہا کردی ، اقوام متحدہ نے حقیقت کھول دی

    جنیوا: امریکہ نے جو مظالم شام میں ڈھائے ان کی مثال نہیں‌ملتی ، اقوام متحدہ نے شام میں امریکی اتحاد کے حملوں کو جنگی جرائم کے مترادف قرار دیا ہے

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں امریکی سربراہی والے اتحاد کے فوجیوں نے2019 میں اس ملک میں ایسے فضائی حملے کئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے گئے ہیں-اقوام متحدہ کے انسپیکٹروں کی رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ شام میں امریکی اتحاد نے اپنے حملوں میں لازمی احتیاط سے کام نہیں لیا اور غالبا جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے –

    ذرائع کے مطابق شام میں درندگی کے حوالے سے شام کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت اتحاد نے جون میں اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا تھا کہ شام و عراق میں اس اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں اگست 2014 مئی 2019 تک کم سے کم 1319 عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں-

  • جنرل محمد باقری اہم دورے پر چین پہنچ گئے ، اہم معاملات طئے پانے کی امید

    جنرل محمد باقری اہم دورے پر چین پہنچ گئے ، اہم معاملات طئے پانے کی امید

    تہران : ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقری اہم دورے پر چین پہنچ گئے ، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے دورہ چین پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لئے چین کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعاون و تعلقات کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایرانی جنرل باقری نے کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات 2016 سے اسٹریٹیجک سطح پر فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کا جامع پروگرام ترتیب دے کر فریقین کے حوالے کیا جا چکا ہے- ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے اپنے دورہ چین کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں چینی حکام سے اسٹریٹیجک مسائل اور تکنیکی و فوجی امور سمیت مشرقی وجنوب مغربی ایشیا کے علاقوں نیز دنیا کے حالات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا-

    جنرل باقری نے چین کے دورے کے حوالے سے کہا کہ اس دورے میں دونوں ملکوں کے مشترکہ فوجی کمیشن کا اجلاس بھی منعقد ہوگا- اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری بدھ کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ چین کےدورے پر بیجنگ پہنچے-

  • 30 ہزار سے زائد پاکستانی ایران پہنچ گئے ، کیوں پہنچے جان کر ہوں گے آپ حیران

    30 ہزار سے زائد پاکستانی ایران پہنچ گئے ، کیوں پہنچے جان کر ہوں گے آپ حیران

    تہران : مقدس مقامات کی زیارت کے لیے 30 ہزار پاکستانی ایران پہنچ گئے یہ پاکستانی ایران کے بعد عراق جائیں گے ، یہ زائرین کربلا ئے معلی بھی جاتے ہیں‌اور دیگر اہم مقامات کی زیارت بھی کرتے ہیں

    ذرائع کے مطابق سیستان و بلوچستان کے محکمہ راہداری و ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر ایوب کرد نے کہا کہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 7ہزار 640 پاکستانی زائرین23 اگست سے اب تک اپنی بسوں کے ذریعے اور7 ہزار 830 پاکستانی زائرین بسیں اور دیگر سواریاں تبدیل کرکے ایران میں داخل ہوئے ہیں –

    یاد رہے کہ گذشتہ برس اربعین میں کربلائے معلی جانے کے لئے 45 ہزار پاکستانی زائرین زمینی راستے سے ایران کے سرحدی شہر میرجاوہ پہنچے تھے جس کے بعد وہ ایران کے راستے کربلا روانہ ہوئے تھے –

  • نتن یاہو کے بیان  کی مذمت ، فلسطینی سخت غصے میں‌آگئے

    نتن یاہو کے بیان کی مذمت ، فلسطینی سخت غصے میں‌آگئے

    مقبوضہ بیت المقدس : نیتن یاہو کے بیانات سے یہ تاریخی حقیقت ذرہ برابر بھی بدلنے والی نہیں ہے کہ تمام مقبوضہ علاقے فلسطینی ، اسلامی اور عربی سرزمین ہیں اور فلسطینی عوام اس کی مکمل آزادی اور اس سرزمین پر فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی تک پوری طاقت سے اس حق کا دفاع کریں گے-فلسطینی تنظیموں نے غرب اردن کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرلینے کے صیہونی وزیراعظم کے عزائم پر ردعمل ظاہر کردیا

    بدھ کو ایک مشترکہ بیان اسلامی تعاون تنظیم نے بھی صیہونی وزیراعظم کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے بعض علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان ملت فلسطین کے حقوق کے خلاف نئی جارحیت ہے-صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے اور نئی کابینہ تشکیل دی تو غرب اردن کی صیہونی بستیوں اور اس علاقے کے اہم حصوں کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کردیں گے-

  • اے این پی رہنما کے بیٹوں سمیت 6 گرفتار، کس جرم میں گرفتار ، سن کر ہر کوئی توبہ توبہ کراٹھے

    اے این پی رہنما کے بیٹوں سمیت 6 گرفتار، کس جرم میں گرفتار ، سن کر ہر کوئی توبہ توبہ کراٹھے

    اسلام آباد: رانا ثناء اللہ کے بعد اب اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اے این پی رہنما کے بیٹوں سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لیے۔اطلاعات کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ ایم ون کے قریب منشیات کے اسمگلروں کے خلاف ایک اہم کارروائی کی گئی ہے،

    اے این ایف اہلکاروں کے مطابق اس واقعہ میں ملزمان کو 3 گاڑیوں میں منشیا ت کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے، یہ کارروائی موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

    اے این ایف کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع خیبر کے اے این پی رہنما عمران آفریدی کے 2 بیٹے کامران اور عرفان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والے دیگر افراد میں اے این پی رہنما کا بھتیجا فیضان اور جوہر آفریدی بھی شامل ہیں۔

  • باکمال لوگ لاجواب سروس ، سیالکوٹ سے پہلی براہ راست پرواز لندن پہنچ گئی

    باکمال لوگ لاجواب سروس ، سیالکوٹ سے پہلی براہ راست پرواز لندن پہنچ گئی

    سیالکوٹ : وزیراعظم کی ہدایت پر سیالکوٹ سے لندن براہ راست پروازوں کو عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے اور آج پی آئی اے کی سیالکوٹ سے لندن کیلئے پہلی پرواز پی کے777لندن پہنچ گئی، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب اور کنٹری منیجر نے مسافروں کا استقبال کیا۔

    ذرائع کےمطابق لندن پہنچنے والے مسافروں کو گلدستے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیتھرو ائیرپورٹ انتظامیہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔پاکستانی اس موقع پر بڑے خوش دکھائی دے رہے تھے

    ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب نے اس موقع پر کہا کہ سیالکوٹ سے لندن کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کیلئے پاکستانی مسافروں کو سفری سہولت میسر آئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے اور بہت جلد یہ اپنا مقام دوبارہ سے حاصل کرے گی۔

  • کشمیریوں سے اظہار ہمدردی ، وزیراعظم کی پکار ، حاضر ہوں گے فنکار ، مظفر جانے کا اعلان کردیا

    کشمیریوں سے اظہار ہمدردی ، وزیراعظم کی پکار ، حاضر ہوں گے فنکار ، مظفر جانے کا اعلان کردیا

    کراچی: ہر پاکستانی کشمیری اور ہر کشمیر ی پاکستانی ہے ، اور پھر تاریخ نے یہ ثابت بھی کردیا ، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مظفرآباد میں جلسے کا اعلان کیا جس پر شوبز فنکاروں نے لبیک کہہ دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے بعد پاکستانی فنکاروں نے بھی مظفرآباد جانے کا اعلان کردیا ، اعلان کرنے والوں میں مایا علی، ہمایوں سعید، ساحر علی بگا اور کرکٹر شاہد آفریدی نے لبیک کہہ دیا۔ہمایوں سعید نے لکھا کہ میں مظفرآباد جلسے میں جاؤں گا، آئیں دنیا کو دکھادیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق ایک کے بعد دوسرا غرض ہر پاکستانی فنکار، موسیقار اور گلوکار کی یہ خواہش ہے کہ وہ کشمیریوں کے لیے قربانی دے ، مظفر آباد جانے والے دیگر لوگوں میں موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا نے بھی جلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے میں وزیراعظم کا ساتھ دیں،بوم بوم آفریدی نے لکھا کہ آئین مل کر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں، میں جمعے کو مظفرآباد جارہا ہوں، آئیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

    ذرائع کے مطابق دوسری جانب معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے بھی وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد جانے کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ مایا علی نے کہا کہ ’آئیے اس جمعے کو اپنے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں اور اپنے کشمیریوں بھائی بہنوں کے لیے یکجہتی کا اظہار کریں۔

  • ڈینگی ناراض ہوگیا ، ملک بھر میں  وبائی صورت اختیار کر لی

    ڈینگی ناراض ہوگیا ، ملک بھر میں وبائی صورت اختیار کر لی

    اسلام آباد:ڈینگی ناراض ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں وبائی شکل اختیار کرگیا ہے ، اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت اختیار کر لی، 2900 سے زاید افراد ڈینگی کا شکار بن گئے۔محکمہ صحت نے 2 مریضوں کی اموات کی بھی تصدیق کر دی ہے، راولپنڈی کی رہایشی نادیہ اور بابر دوران علاج دم توڑ گئے

    محکمہ صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں 53 جب کہ پنجاب میں مزید 200 سے زاید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، اب تک ملک بھر میں دو ہزار نو سو سے زاید افراد شکار بن چکے ہیں۔

    اسلام آباد سے ملنے والی معلومات کے مطابق صرف پچھلے 24 گھنٹوں میں‌ پمز اسپتال میں 31، پولی کلینک میں 22 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت پمز اسپتال میں 32 اور پولی کلینک میں 18 مریض زیر علاج ہیں۔

    ڈینگی سے متعلق آگاہی دینے والے ادارے کے مطابق صورت حال اس قدر بگڑ چکی ہے کہ پمز میں اب تک ڈینگی کے 1713، پولی کلینک میں 74 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ پنجاب بھر میں ڈینگی کے 1219 کیسز ریکارڈ ہوئے، چوبیس گھنٹوں میں مزید 133 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
    کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں 12 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ 25 افراد اسپتال میں داخل ہوئے۔

  • سندھ کو وفاق براہ راست چلائے گا،  آرٹیکل 149 نافذ کرنے کا اعلان

    سندھ کو وفاق براہ راست چلائے گا، آرٹیکل 149 نافذ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: کراچی بالخصوص اور سندھ بالعموم اس وقت جس بدانتظامی کا شکار ہے اس کو بہتر کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے براہ چلانے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ہے ، اطلاعات کے مطابق کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی میں آرٹیکل 149(4) نافذ کیا جائے گا۔

    سندھ اور کراچی میں خصوصی پر معاملات کو بہتر انداز سے چلانےکے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے آرٹیکل 149 کے نفاذ کا یہی درست وقت ہے، مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

    فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وہ آرٹیکل 149(4) کے نفاذ کے حق میں ہیں، کراچی میں آئین کے آرٹیکل 140 اے کا نفاذ بھی ضروری بن گیا ہے، دیکھنا ہوگا لوکل ایکٹ 2013 آرٹیکل 140 اے سے کتنا تضاد رکھتا ہے۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ آرٹیکل 149(4) گورنر راج کی بات نہیں کرتا، یہ وفاقی حکومت کو خصوصی اختیار دیتا ہے، اس سے متعلق شکایت کرنا پی پی کا حق ہے، ساری باتیں ابھی نہیں بتا سکتا، وقت آنے پر چیزیں سامنے آ جائیں گی، دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی اور چند اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے