Baaghi TV

Author: +9251

  • آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

    آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

    کراچی : کراچی شہر کو وفاق کی تحویل میں لانے کے لیے آئین کے آرٹیکل 149 کی دفعہ 1 کے تحت اقدامات سے فائدہ نہیں نقصان ہوگا ، ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے باغی ٹی وی سے کیا ،

    باغی ٹی وی کے مطابق رضاہارون کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 194 کی دفعہ 1 میں کہیں بھی یہ واضح طور پر نہیں لکھا کہ وفاق صوبوں کے معاملات کو اپنے اختیار میں لے . رضا ہارون کا کہنا تھا کہ آئین کی یہ شق غیر قانونی اختراع ہے اور اس کے نفاذ سے صوبائی خودمختاری متاثر ہوگی

    رضا ہارون کہتے ہیں‌کہ اگر یہ مشورہ دیا جاتا ہے وزیراعظم کو تو یہ بہت ہی کمزور اور غیر حقیقی ہوگا ، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم اور وفاقی حکومت ایسا کوئی قدم اٹھاتے ہیں تو یہ بدقسمتی ہوگی

    باغی ٹی وی کے مطابق رضا ہارون نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور جمہوری قدروں کی پاسداری کریں اور مقامی اور صوبائی قیادت سے مل کر کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کریں یہی کراچی کے لیے بہتر ہوگا

    رضا ہارون کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے 5 ارب روپے کی رقم کراچی کی بہتری کے لیے خرچ کرنا بہت بڑی بات ہے اور اگر یہ رقم باہمی رضامندی سے کراچی کی فلاح کے لیے خرچ کی جائے تو اور بھی بہتر ہوگا ، رضا ہارون نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ اس خطیر رقم سے کراچی میں ڈرینج سسٹم میں بہتری لائی جاسکتی ہے اور کراچی کو گندگی سے پاک کرکے ایک صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنایا جا سکتا ہے

  • نواز شریف کی جانب سے ڈیل ہو سکتی ہے.سینیٹر مشاہداللہ کا دعویٰ

    نواز شریف کی جانب سے ڈیل ہو سکتی ہے.سینیٹر مشاہداللہ کا دعویٰ

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے اگر ڈیل پر بات چیت اگر ہو گی تو اصول کو قائم رکھ کر ہو گی، اصولوں کو توڑ کر نہیں ہو گی، ڈیل کا لفظ اچھا نہیں میاں صاحب کے لئے ڈیل کرنے کا یہ وقت نہیں۔

    نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر مشاہداللہ خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ڈیل کرنا ان لوگوں کی مجبوری ہے جن سے پبلک پریشر برداشت نہیں ہو رہا، نوازشریف اور ان کی جماعت ووٹ کو عزت دو کے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے، نوازشریف کو جیل میں ڈالنے والے نے خود کہہ دیا ہے کہ میں غلط کیا اس کے بعد بات ختم ہوجاتی ہے ڈیل میاں صاحب کی خواہش نہیں، دیکھنا ہے کہ اب یہ کس کی خواہش ہے۔

    نواز شریف اور آصف زرداری سے ڈیل، وزیر داخلہ نے کیا جواب دیا؟

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    سینیٹر مشاہداللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی پارٹی میں اکثر معاملات پر رائے الگ ہوتی ہے لیکن وہ نوازشریف کے ساتھ کھڑے رہے ہیں .ڈیل کے حوالہ سے بھی شہبازشریف کی رائے مختلف ہوئی تو نواز شریف کی رائے کو ہی ترجیح دی جائے گی

    ممکنہ ڈیل….نواز شریف نے شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کیا کہا؟

    واضح رہے کہ سینیٹر مشاہداللہ خان اسوقت پارٹی سے نالاں ہیں، مسلم لیگ ن محرم کے بعد خیبر پختونخواہ میں جلسے کرنا چاہتی ہے اس کے لئے کمیٹی میں سینیٹر مشاہداللہ خان کا نام شامل کیا گیا لیکن انہوں نے خرابی صحت کا بہانہ بنا کر کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا، اب خیبر پختونخواہ میں چند دنوں بعد ہونے والے ن لیگ کے جلسوں سے احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور کیپٹن ر صفدر خطاب کریں گے.

     

    سابق وزیراعظم نواز شریف رہائی کے بعد بیرون ملک جا سکتے ہیں. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ رہائی کے بعد اگر نوازشریف بیرون ملک جانا چاہیں تو وہ ان کی مرضی ہوگی، ان کے جانے کے بعد مستقبل میں پارٹی کو کون لیڈ کرے گا یہ نوازشریف فیصلہ کریں گے،

     

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

  • لاہور : کیفے الینٹو پر چھاپہ مارنے والے ایکسائز آفیسر کو تبدیلی  کے بہت بڑے انعام سے نواز دیا گیا

    لاہور : کیفے الینٹو پر چھاپہ مارنے والے ایکسائز آفیسر کو تبدیلی کے بہت بڑے انعام سے نواز دیا گیا

    لاہور : اسے کہتے ہیں تبدیلی ، کیفے الینٹو پر چھاپہ مارنے والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مسعودبشیر وڑائچ کو ایمانداری دکھانے اور اپنی ذمہ داری نبھانے پر ڈی گریڈ کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سے او ایس ڈی بنا کر عمران خان کے ویژن جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ہے


    باغی ٹی وی کے مطابق چند دین قبل الینٹو کیفے پر چھاپہ مارنے والے آفیسر کو نہ صرف او ایس ڈی بنایا گیا ہے بلکہ ٹرانسفر بھی کردیا گیا ہے. ایکسائز اند ٹیکسیشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل زاہد حسین نے تنزلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے 11 ستمبر کے تاریخی دن جس دن اس ملک کے بانی دنیا سے کوچ کرگئے ، اسی دن انصاف ، میرٹ اور ایمانداری کا قتل کرکے ایک ایماندار آفیسر کی نہ صرف تذلیل کی گئی بلکہ اسے دوسری جگہ ٹرانسفر کرکے عمران خان کے ویژن کو بھی اس دن دفن کردیا گیا

    باغی ٹی وی کے مطابق کیفے الینٹو پر چھاپہ مارنے کی سزا کے مستحق مسعود بشیر وڑائچ کی تنزلی اور تذلیل کے حکم نامے پر دستخط کرکے اس حکم نامے کو دیگر دوسرے ماتحت اداروں تک پہنچا کر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ کوئی آئندہ ایسی ایماندارانہ غلطی نہ کرے

  • حافظ سعید کے خلاف نئے مقدمات نہیں بنا رہے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

    حافظ سعید کے خلاف نئے مقدمات نہیں بنا رہے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ حافظ سعید اور جیش محمد کیخلاف نئے کیسز نہیں بنا سکتے اور جو پہلے سے موجود ہیں ان پر پیروی ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھاری نقصان برداشت کیا اور اب حکومت نے تمام جہادی گروپوں کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جیش محمد اور جماعت الدعوۃ کے تمام مدارس کو حکومتی تحویل میں لیا گیا ہے کیوں کہ انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ جو پاکستانی افغانستان میں لڑتے رہے انہیں مین اسٹریم میں لانا ہے لیکن اب پاکستان میں کسی جنگی سردار یا دہشت گرد کی جگہ نہیں ہے۔

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

    مسجد بنانا حافظ سعید کا جرم ٹھہرا

    وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت اپوزیشن پارٹیوں کی بڑی قیادت جیل میں ہے اور ایسے وقت میں چھوٹے کارکن ہمیشہ ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ تحریک انصاف کو صرف اپنے آپ سے خطرہ ہے تاہم کسی نئی پارٹی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

    نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان عالم دین ہیں انکی عزت کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان سے ڈیل نہیں ہو گی وہ خود ڈھیلے ہو جائیں گے۔ جج کیخلاف ویڈیو شریف برادران نے بنوائی تھی، جج ویڈیو کیس میں شریف خاندان پر فرد جرم عائد ہونی چاہیے تھی، زرداری کیخلاف کیس جانبدارانہ ہوتا تو وہ جیل میں نہ ہوتے، وائٹ کالرکرائم ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، پولیس کے نظام کوبہتربنائیں گے، اگلے چارسالوں میں ملک کی حالت بہترہوجائے گی۔

    مودی کشمیر کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار چکا،وفاقی وزیر داخلہ

     

     

    کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا، وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان

     

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

     

     

  • پنجاب پولیس کی حمایت کرتا ہوں، کوئی بھی مجھے نہیں روک سکتا، شہباز گل

    پنجاب پولیس کی حمایت کرتا ہوں، کوئی بھی مجھے نہیں روک سکتا، شہباز گل

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ میں پنجاب پولیس کی حمایت کرتا ہوں، کوئی بھی مجھے نہیں روک سکتا.

    تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "9 اور 10 محرم کو پنجاب پولیس پر سیکیورٹی کا بہت پریشر تھا کیونکہ ہر کوئی پنجاب پولیس پر تنقید میں مصروف ہے، ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے بلکہ ہمیں پولیس کو اسپورٹ کرنا چاہیئے، یہ ہماری ہی پولیس ہے” انہوں نےپولیس میں ریفارمز کو اسپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ "پنجاب پولیس میں ریفارمز وقت کی ضروت ہے لیکن فوری طور پر تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ وقت لگے گا کیونکہ 70 سال سے خرابی چل رہی ہے اور ایک سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتی.”

    واضح رہے کہ صلاح الدین واقعہ کے بعد سے ہی پنجاب پولیس پر کافی تنقید ہورہی ہے، تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل پنجاب پولیس کی‌ حمایت میں سامنے آگئے ہیں.

  • اے این ایف کی ایک اوربڑی کاروائی، سیاسی رہنما کے دو بیٹے منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار

    اے این ایف کی ایک اوربڑی کاروائی، سیاسی رہنما کے دو بیٹے منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس اے این ایف نے ایک اور بڑی کاروائی کی ہے جس میں سیاسی جماعت کے رہنما کے بیٹوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اے این ایف نے موٹر وے ٹول پلازہ ایم ون کے قریب منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کاروائی کے دوران صوبہ خیبر پختونخواہ کی سابق حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رہنما کے دو بیٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اے این ایف نے عمران آفریدی کے دو بیٹوں کامران اور عرفان کو گرفتار کیا ہے، دیگر ملزمان میں فیضان اور جوہر آفریدی شامل ہیں.

    اے این ایف نے ملزمان کو تین گاڑیوں میں منشیا ت کے ساتھ گرفتار کیا ہے. جن تین گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے ان میں 2 بی ایم ڈبلیو اور سرف شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 128 کلو چرس اور افیون برآمد ہوئی جو پشاور سے اسلام آباد اسمگل کی جا رہی تھی۔

    اے این پی رہنما عمران آفریدی کو پارٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھی گزشتہ ماہ اگست میں بھجوایا تھا جس کا جواب عمران آفریدی نے دے دیا ہے، عمران آفریدی نے تنظیم کو یقین دہانی کروائی اور رو برو کہا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتے، ان کے پورے خاندان نے ہمیشہ سے پارٹی کیساتھ وفاداری نبھائی ہے اور تاقیامت تک پارٹی کے اعتماد اور وابستگی کو عملاً نبھائیں گے، نئے اضلاع کے گزشتہ انتخابات میں پارٹی امیدوار کی کامیابی کیلئے انتھک کوشش کی ہے،

    قبل ازیں اے این ایف نے ملک بھر میں 25 کارروائیاں کرتے ہوئے 2077 کلوگرام منشیات برآمد کر لی

    اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے، منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونےوالی 13 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 5 خواتین سمیت 40 ملزمان گرفتار کئے گئے،

    اے این ایف ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات میں 864کلوگرام بھنگ، 2.79 گرام میتھ ایمفیٹامائن،50 گرام کوکین6.4 کلو گرام ممنوع کیمیائی مواد شامل ہیں،برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت3 ارب 75 کروڑ روپے ہے،

     

     

    اے این ایف نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو بھی گرفتار کر رکھا ہے،رانا ثناء اللہ لاہور کی کیمپ جیل میں قید ہیں، رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

    رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ سے کتنی پراپرٹی بنائی؟ رپورٹ جاری

     

  • دس محرم الحرام کو ضلع ڈیرہ غازیخان میں ماتمی جلوس کے دوران زنجیرزنی کرتے ہوئے کتنے افراد زخمی ہوئے تفصیلات آ گئی..

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) یوم عاشورہ دس محرم الحرام کو ضلع ڈیرہ غازیخان میں ماتمی جلوس کے دوران زنجیرزنی کرتے ہوئے کل 2529افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے 2478 افراد کو طبی امداد دی جبکہ 51 شدید زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا ریسکیو ذرائع کے مطابق یوم عاشورہ دس محرم الحرام کوتحصیل ڈیرہ غازیخان کے مختلف مقامات پر ماتم کرنے کے دوران زنجیر زنی کرتے ہوئے کل 1395 افراد زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ریسکیو اہلکاروں نے 1373 افراد کو موقع پر طبی امداد مہیا کی جبکہ 22شدید زخمی افراد کو حالت خراب ہونے پر ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا اسی طرح تحصیل تونسہ شریف میں 592 افراد زخمی ہوئے 585افراد کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی اور7 شدید زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ شریف منتقل کیے جبکہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں ماتم کے دوران زنجیر زنی کرتے ہوئے542 افراد زخمی ہوئے جن میں 520 افراد کو موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دی جبکہ 22افراد کی حالت خراب ہونے پر انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ چھٹہ منتقل کردیا گیا۔

  • بھارت کی بدترین بربریت نے کشمیریوں کوکندن بنادیا:ناصرڈارکی کاشانہ ہوم میں گفتگو

    بھارت کی بدترین بربریت نے کشمیریوں کوکندن بنادیا:ناصرڈارکی کاشانہ ہوم میں گفتگو

    آزادکشمیرکے وزیر ٹرانسپورٹ ،جنگلات اورفشریز ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بدترین بھارتی بربریت نے کشمیریوں کوکندن بنادیا،ان کاعزم واستقلال اورحوصلہ مزید مضبوط اوربلند ہوگیا۔نڈر کشمیری بھارتی سورماﺅں کوسرنڈرکرنے پر مجبور کردیں گے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز لاہورمیں کاشانہ ویلفیئرہوم کادورہ کرنے کے بعدوہاں موجود یتیم وناداراوربے سہارابیٹیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ناصر حسین ڈار نے کاشانہ ہوم میں زیرکفالت بیٹیوںکے قیام وطعام کیلئے فراہم کی جانیوالی جدید سہولیات سمیت اس کے مختلف شعبہ جات کاجائزہ لیا۔انہوں نے کاشانہ ہوم میں مجموعی طورپرصفائی ستھرائی اور معیاری انتظامات دیکھتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف کی انتظامی قابلیت اورصلاحیت کوسراہا۔ناصرحسین ڈار نے کاشانہ کی یتیم وناداربیٹیوں سے جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال بارے کچھ سوالات پوچھے جس کے جوابات سن کرانہیں خوشگوار حیرت ہوئی .

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    ۔انہوں نے کہا کہ کاشانہ کی یتیم وبے سہارابیٹیوں کاجموں وکشمیر کی موجودہ نازک صورتحال سے آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کیلئے پریشان اورفکرمندہوناقابل قدر ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشانہ میں اہل کشمیر کیلئے ہونیوالی خصوصی اجتماعی دعائیہ تقریبات کے انعقاد پرسپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف اوریتیم وبے سہارابیٹیوں کے صادق جذبوں کوسراہا۔

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    ناصر ڈار نے مزید کہا کہ نریندرمودی اپنے تمام ترفسطائی ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام کوڈرانے ،جھکانے اوردبانے میں بری طر ح ناکام رہا ۔بھارت جس قدردبا ئے گاقانون فطرت کے تحت تحریک آزادی کشمیر اس قدرابھرتی چلی جائے گی۔اب دنیا جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور وہاں کشت وخون سمیت مجموعی صورتحال کوان دیکھا نہیں کرسکتی ۔

  • لاہور کے بیشتر مقامات پر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہری سراپا احتجاج

    لاہور کے بیشتر مقامات پر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہری سراپا احتجاج

    لاہور : ملک میں تبدیلی آئے یا ناں آئے ، لاہور میں تو تبدیلی آگئی ہے ، اطلاعات کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں آج بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج بن گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کینٹ کے علاقہ کیر کوٹ ملحقہ بیدیاں روڈ کے مکینوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے بیدیاں روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ شدید کرب میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب کے انتظامی معاملات میں قطعی دلچسپی نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر نادر آباد پولیس نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی بابت بات چیت بھی کی مگر گرمی کے مارے علاقہ مکین بجلی کی بحالی سے پہلے کسی صورت مانتے دکھائی نہ دیے۔

    واضح رہے کہ آر اے بازار سے بھٹہ چوک جانے والی یہ واحد سڑک اس وقت مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی جب علاقہ مکین بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش پر احتجاج کر رہے تھے۔

    گزشتہ رات بھی بیدیاں روڈ سے ملحقہ علی پارک میں بجلی مکمل طور پر بند رہی اور دن میں تقریباً 9 گھنٹے کی بندش کے بعد بحال ہوئی اور آج کیر کوٹ میں یہ صورت حال دیکھنے کو ملی

  • وینزویلا کی کولمبیا کی سرحد کے قریب فوجی مشقیں شروع

    وینزویلا کی کولمبیا کی سرحد کے قریب فوجی مشقیں شروع

    لاطینی امریکی ملک وینزویلا نے کولمبیا کی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
    امریکی پابندیاں ختم کی جائیں، کیوبا نے کینیڈا سے مدد مانگ لی
    وینزویلا کے صدر نکولس نے کولمبیا پر الزام عائد کیا ہے کہ کولمبیا میں دائیں بازو کی قدامت پسند حکومت ان کے ملک کو غیر مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ کولمبیا اور امریکہ وینزویلا میں اپوزیشن رہنما اور خود ساختہ عبوری صدر خوان گوئیڈو کی حمایت کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل کولمبیا کے سابقہ فارک باغیوں نے حکومت کے خلاف مسلح کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب کولمبیا کے بقول ان باغیوں کو وینزویلا کی حمایت حاصل ہے۔