Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی کے مسائل، وزیراعظم ہفتہ کو کریں گے دورہ، علی زیدی کا اعلان

    کراچی کے مسائل، وزیراعظم ہفتہ کو کریں گے دورہ، علی زیدی کا اعلان

    عمران خان ہفتہ کو کراچی کا دورہ کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے، وفاقی حکومت مداخلت نہیں سندھ حکومت کی مدد کرناچاہتی ہے،وزیراعظم کی کراچی آمدپرارکان اسمبلی سے ملاقات بھی ہوگی،وزیراعظم کی آمد سے پہلے اسٹریٹجک کمیٹی تجاویزتیارکر لے گی،

     

    وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی بنائی ہے، گزشتہ گیارہ سال سے شہر قائد پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے ان خیالات کا اظہار شہر قائد کراچی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی، فیصل واوڈا، میئر کراچی وسیم اختر، حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان اور دیگر موجود تھے، اجلاس میں کراچی کے مسائل اوران کےحل کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کچرے اور دیگر مسائل بے تحاشہ ہیں، کراچی کو تباہی سے بچانا ہے تو جلد یہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہونگے، شہر بھر کا کچرا اٹھانا اور اسے ڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچانے کیلئے مستقل حل نکالنا ہوگا، اسی لیے آج ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کیا گیا ہے اور ان معاملات پر غور کیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کریں گے، کمیٹی میں چھ اراکین حکومتی جماعت تحرہک انصاف اور چھ ایم کیو ایم کے شامل ہیں.

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 14 ستمبرکو کراچی کا دورہ کریں گے اورخود کراچی آکرصورتحال کاجائزہ لیں گے ،وزیراعظم عمران خان کو کراچی کا فضائی دورہ بھی کرایا جائے گا،وزیراعظم دورہ کراچی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے، ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیرِ اعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل المدت لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء بیرسٹر فروغ نسیم، مخدوم خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، ممبر قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، ممبر ان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، ڈی جی فرنٹیر ورکس آ رگنائیزیشن میجر جنرل انعام حیدر ملک اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کراچی کی عوام کو درپیش مسائل خصوصاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی.

     

    کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

  • شامی خانہ جنگی میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟

    شامی خانہ جنگی میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟

    شام کی خانہ جنگی میں اب تک 4000 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
    اگست میں کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے …. رپورٹ آگئی
    لندن میں قائم ایکشن گروپ برائے شام کے فلسطینیوں(اے جی پی ایس) کے لیے جاری رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 467خواتین جبکہ 200بچے بھی شامل ہیں

    خانہ جنگی سے پہلے شام میں پانچ لاکھ ساٹھ ہزار فلسطینی پناہ گزین آباد تھے ، جن میں سے اکثریت 12 فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں مقیم تھی۔ خانہ جنگی کے بعد 85ہزار سے زیادہ فلسطینی یورپ جا چکے جبکہ دسیوں ہزار مزید پڑوسی ممالک میں پناہ مانگ رہے ہیں۔

    اے جی پی ایس کے مطابق متاثرین میں 87فیصد سے زائد عام شہری تھے۔ پناہ گزین کیمپوں کے اندر977 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ دمشق سے باہر یرموک پناہ گزین کیمپ میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد422 تھی۔

    ایکشن گروپ نے بتایا کہ ڈیرہ اور یرموک پناہ گزین کیمپوں میں شامی حکومت نے بالترتیب 447 اور 187 دن تک پانی کی فراہمی منقطع رکھی۔

  • نواز شریف بیرون ملک جا سکتے ہیں، ن لیگی رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

    نواز شریف بیرون ملک جا سکتے ہیں، ن لیگی رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف رہائی کے بعد بیرون ملک جا سکتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ رہائی کے بعد اگر نوازشریف بیرون ملک جانا چاہیں تو وہ ان کی مرضی ہوگی، ان کے جانے کے بعد مستقبل میں پارٹی کو کون لیڈ کرے گا یہ نوازشریف فیصلہ کریں گے،

    نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے باعث سیاسی استحکام نہیں ہوسکتا ،اسلام آباد لاک ڈاوَن سے متعلق رہبر کمیٹی فیصلہ کرے گی، رہبر کمیٹی کے فیصلے کی پابندی ضرور کی جائےگی،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے ،نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہبا زکو بھی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے.

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔ عدالتی چھٹیوں کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ 18ستمبر کودونوں اپیلوں پر سماعت کر گی

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

  • چین اور قازقستان کا مستقل اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرنے کا فیصلہ

    چین اور قازقستان کا مستقل اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرنے کا فیصلہ

    چین اور قازقستان نے مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصلہ چینی صدر زی جنپنگ کی قازقستان کے ہم منصب قاسم ٹوکائیف سے بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی قازقستان حکومت کو یوروایشین سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد
    قازقستان کے صدر منگل سے جمعرات تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

    چین کے صدر زی جنپنگ نے قازقستان کے صدرقاسم ٹوکائیف کے اعزاز میں استقبالہ تقریب کا انعقاد کیا۔

  • فواد چودھری کے خلاف نااہلی کیس کی درخواست پر سماعت کب ہو گی ؟ اہم خبر

    فواد چودھری کے خلاف نااہلی کیس کی درخواست پر سماعت کب ہو گی ؟ اہم خبر

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نا اہلی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمعرات کو ہو گی، درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے. فواد چودھری کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوں گے.

     

    فواد چودھری کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوادچودھری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں،

    مودی سن لے ہم اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری کے خلاف درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چوھدری نےملکیتی اراضی ظاہر نہیں کی، فوادچودھری آرٹیکل 62،63 پرپورانہیں اترتے ،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فوادچودھری کو 62 ون ایف کےتحت نااہل کیا جائے .

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

     

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    فواد چوھدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑے تھے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی تھے، فواد چوھدری دس ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتے تھے

  • نائجیریا نے جنوبی افریقہ سے اپنے شہری کیوں واپس بلائے…. پڑھیے اس رپورٹ میں

    نائجیریا نے جنوبی افریقہ سے اپنے شہری کیوں واپس بلائے…. پڑھیے اس رپورٹ میں

    جنوبی افریقہ میں غیرملکی افراد پر حملوں کے بعد نائجیریا نے اپنے شہری واپس بلا لیے۔
    نائیجیریا، حملوں میں 65 افراد ہلاک
    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی نجی ہوائی کمپنی ایئر پیس نے کمرشل فلائٹ کے ذریعے لوگوں کو لاگوس کی طرف لے جانے کے لیے اپنی خدمات رضاکارانہ طو ر پر پیش کیں۔ کم ازکم 640نائجیریا کے لوگوں نے وطن واپسی کے لیے حامی بھری ۔ بدھ اور جمعرات کو دو پروازوں کے ذریعے مذکورہ لوگوں کو وطن واپس بھیجا جائے گا۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے شہروں پریتوریہ اور جوہانسبرگ میں فسادات کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک ہزار غیر ملکی افراد کے کاروبار کو نشانہ بنایا گیا۔

    پادری یوگو اوفیگبوپچھلی دو دہائیوں سے جنوبی افریقہ میں مقیم ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ اور تین بچوں کو نائیجیریا واپس بھیج رہا ہے۔اوفیگو کے بقول ، "میرا خاندان یہاں محفوظ نہیں ہے۔”

    واضح رہے گذشتہ ہفتے نائیجیریا میں ہونے والے انتقامی حملوں کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے لوگوں کے کاروبار کو بند کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔ اسی طرح لاگوس میں جنوبی افریقی سفارت خانے نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر عارضی طور پربند کر دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے جنوبی افریقہ میں 2008میں 62افراد اور 2015میں 7غیرملکی فسادات میں مارے گئے تھے۔

  • شریف خاندان کا مددگار، منی لانڈرنگ کا ایک اورملزم پاکستان سے فرار ہوتے نیب کے ہتھے چڑھ گیا

    شریف خاندان کا مددگار، منی لانڈرنگ کا ایک اورملزم پاکستان سے فرار ہوتے نیب کے ہتھے چڑھ گیا

    شریف خاندان کے لئے ایک اور مشکل، منی لانڈرنگ کا ایک اور مبینہ ملزم نیب کے ہتھے چڑھ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے بیٹے سلمان شہباز کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والا مبینہ ملزم آج بدھ کو مانچسٹر کے لئے روانہ ہو رہا تھا کہ پاکستان کے قومی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا

    ملزم محمد سجاد مانچسٹر جانے کے لئے لاہور سے پرواز 709 پر سوار تھا جسے ایف آئی نے حراست میں لے کر نیب کے حوالے کر دیا، ملزم کا نام ہٹ لسٹ میں تھا، اور نام نیب کی جانب سے ایف آئی اے کو فراہم کیا گیا تھا.

    واضح رہے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفقی کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا

    شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

    نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،عدالت نے ملزمان کو نیب تحویل میں دینے کی درخواست منظور کرلی ،

    وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ ہو گا۔

    دونوں ملزمان نے ایک ارب کے لگ بھگ منی لانڈرنگ کی، ملزم آفتاب محمود کے بیان کے مطابق اس نے یوکے و دیگر کمپنیوں سے شریف فیملیز کو بھاری رقوم منتقل کیں،آفتاب محمود نے اعتراف کیا کہ اس نے بے نامی افراد کے نام پر ٹی ٹیز بھی بھجوائیں،

    شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ایسی پھنسی کہ اب بچنا مشکل

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    واضح رہے کہ اس سے قبل مشتاق چینی حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بھی وعدہ معاف گواہ بنا تھا جس نے بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے نیب کو 2 نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کیا۔ 2 بنکس اکاونٹ کے زریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، سلمان شہباز کے اکاونٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے۔مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا ،نیب لاہورمشتاق چینی کا دفعہ 164 ریکارڈ کروانے کے بعد واپس روانہ ہوگئی .

  • 30 دنوں میں 36 قتل ، کہاں قتل ہوئے اتنی بڑی تعداد میں شہری ، خبرنے حیران وپریشان کردیا

    30 دنوں میں 36 قتل ، کہاں قتل ہوئے اتنی بڑی تعداد میں شہری ، خبرنے حیران وپریشان کردیا

    کراچی: رپورٹ کے مطابق ماہ اگست میں جرائم کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ ماہ 36 افراد کو قتل کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اغوا اور بینک ڈکیتی کی کوئی واردات نہیں ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں 23 گاڑیاں چھینی گئیں اور 146 گاڑیاں چوری ہوئیں، 189 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں اور 2500 سے زائد چوری ہوئیں۔سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق 1853 موبائل چھینے گئے اور 2600 سے زائد موبائل چوری ہوئے۔

  • دوبارہ عمرہ پر 2 ہزار ریال کی فیس ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور

    دوبارہ عمرہ پر 2 ہزار ریال کی فیس ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور

    وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ دوبارہ عمرہ پر 2 ہزار ریال کی فیس ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزارت مذہبی امورکی کاوشیں رنگ لےآئیں. دوبارہ عمرہ پر2ہزارریال فیس ختم کرنےکااعلان خوش آئند ہے ،سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان ہرسال عمرہ ادائیگی کرنےوالےممالک میں سرفہرست ہے،

    وفاقی وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ ہرسال تقریباً16لاکھ پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کرتےہیں، امید ہےکہ عمرہ زائرین کی تعداد20لاکھ سےتجاوزکرے گی، وزیراعظم نےولی عہد کےدورہ پاکستان کےدوران معاملہ اٹھایا تھا.

    واضح رہے کہ سعودی حکومت کا دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑا تحفہ، دوسری بار عمرہ کرنے پر اضافی فیس معاف کر دی. پاکستانیوں کا بھی دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سال میں دوسری بار عمرہ کرنے پر 2 ہزار ریال اضافی فیس عائد کر رکھی تھی جس کے خاتمے کے لئے پاکستانیوں نے بھی مطالبہ کیا تھا اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پاکستانیوں نے خطوط لکھے تھے، سعودی ولی عہد کے دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا ،تا ہم اب خبر آئی ہے کہ سعودی عرب نے وعدہ پورا کر دیا، عمرہ پر عائد 2 ہزار ریال کی فیس ختم کر دی، سعودی فرمانروا کے حکم کے بعد فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا، سال میں دوسری بار عمرہ کرنے پر اضافی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی.

    عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

    سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک سال میں دوسری بار عمرہ کرنے کی فیس معاف کردی ہے۔

    وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے سعودی فرمانرا اور شہزاہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری ہونے والے شاہی فرمان کی تصدیق کی ہے۔ ڈاکٹر محمد صالح بنتن کے مطابق مذکورہ شاہی فرمان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سعودی عرب کی موجودہ حکومت دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کوسہولیات فراہم کرنے میں کتنی دلچسپی رکھتی ہے۔

    دوسری جانب نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اس دفعہ ایک کروڑ افراد عمرہ ادا کریں گے. جدہ قصرالسلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی کابینہ نے توقع ظاہر کی کہ اس سال نئے سیزن میں ایک کروڑ فرزندان اسلام عمرہ پر آئیں گے. قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ کابینہ میں مشرق وسطیٰ اور عالمی حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹس پیش کی گئیں۔ کابینہ نے آرزو ظاہر کی کہ کاش نیا ہجری سال بحرانوں کے خاتمے کی نوید لائے۔ مسلمان اتحاد و اتفاق سے کام لیں۔ نیا سال سب کیلئے خیر و برکت کا سال ثابت ہو۔ سارے جہاں میں امن و استحکام کا دور دورہ ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل اور امید ہے کہ ایک کروڑ سے زیادہ افراد عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ آئیں گے۔