Baaghi TV

Author: +9251

  • نو ڈیل بریگزٹ ، بورس جانسن کا اقدام ، غیر قانونی ، برطانیہ میں بغاوت کی سی کیفیت

    نو ڈیل بریگزٹ ، بورس جانسن کا اقدام ، غیر قانونی ، برطانیہ میں بغاوت کی سی کیفیت

    لندن: یہ کوئی ایشیائی ملک نہیں جہاں پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا بلکہ یورپ کا مرکز اور برصغیر پر برسوں حکومت کرنے والا ملک برطانیہ ہے جہاں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ معطل کردیا اور عدالت نے اسے غیر قانونی قرار دیا

    یاد رہے کہ 10 ستمبر سے 14 اکتوبر تک کے لیے برطانوی پارلیمنٹ کوعارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا، برطانوی حزب اختلاف کے رہنماؤں نے اس معطلی کو بریگزٹ بحث روکنے کی غیرجمہوری کوشش قرار دیا تھا۔برطانوی پارلیمںٹ کو معطل کیے جانے کے خلاف 75 ارکان پارلیمان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

  • صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت ، کیس کی تفتیش تبدیل کردی گئی

    صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت ، کیس کی تفتیش تبدیل کردی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین تشدد کیس کی تفتیش اب ڈی آئی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈی آئی کریں گے ،صلاح الدین کے والد محمد افضال نے تفتیش کی تبدیلی کے لیے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا تھا ،ایڈیشنل انویسٹی گیشن پنجاب نے تفتیش تبدیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ،ڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ بورڈ رحیم یار خان کی منظوری کے بعد تفتیش تبدیل کی گئی ،آر پی او بہاولپور نے بھی کیس کی تفتیش تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    صلاح الدین کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ، وزیراعلیٰ نے کروائی انصاف کی یقین دہانی

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

     

    واضح رہے کہ صلاح الدین کو پولیس حراست میں تشدد کے ذریعے قتل کر دیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب نے تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں ہائیکورٹ کو خط لکھ کر سفارش کی ہے.

    صلاح الدین بچپن سے ہی ذہنی معذور تھا وہ گزشتہ دنوں فیصل آباد سے اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کی جس کی وڈیو پورے میڈیا پر وائرل ہو گئی اس کے چند دن بعد وہ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ،پولیس پکڑ کر اسے تھانے لے گئی اور تھانے میں تفتیش کے دوران صلاح الدین پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا جس وہ جان کی بازی ہار گیا۔

  • نئے پاکستان کی پولیس پر پرانا سیاسی اثرو رسوخ کب ختم ہو گا ؟

    نئے پاکستان کی پولیس پر پرانا سیاسی اثرو رسوخ کب ختم ہو گا ؟

    پاکستان کے تمام صوبائی و وفاقی ادارے عوام عامہ کے مسائل کو حل کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں لیکن بیشتر اوقات یہ ادارے اور ان کے افسران اپنے فرائض منصبی سے لاپرواہ نظر آتے ہیں، اور یہ لا پرواہی عموما حکومتی اداروں میں سیاسی اثرو رسوخ کا نتیجہ ہوتی ہے کہ جس کا جس جگہ پر جتنا زور چلتا ہے وہ اپنا اور اپنوں کا کام نکالنے کیلئے لگا لیتا ہے
    اور اگر سیاسی اثر و رسوخ کی بات پاکستان و پنجاب پولیس میں کی جائے تو آئے روز ایسے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں کہ فلاں نے طاقت کے بل بوتے پر اپنے رشتہ دار،عزیز،دوست احباب کو پاکستان پولیس کے قانون سے ہی استثنیٰ دلا دیا ،
    ایسا ہی کیس ایک اوورسیز پاکستانی سید حیدر عباس کا ہے جو اپنے حلال کے پیسوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے پچھتا رہے ہیں کہ کاش یہ پیسہ انہوں نے لندن، مانچسٹر یا بریڈ فورڈ میں لگایا ہوتا تو آج انہیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتا،
    سید حیدرعباس کا آبائی علاقہ میرپور آزاد کشمیر ہے ،جہاں ان کے آباؤ اجداد کی کچھ پراپرٹی تھی جس کی مالیت 2 کروڑ روپے تھی، 2006 میں لندن جانے سے پہلے حیدرعباس نے میرپور والی پراپرٹی بیچ کر اس رقم سے راولپنڈی کے رہائشی شجاع اقبال راجہ کیساتھ مل کر گلشن اقبال نامی ہاؤسنگ پراپرٹی کی بنیاد رکھی اس کے بعد سید حیدر عباس لندن چلے گئے

    Syed Haider Abbas

    سید حیدر عباس کے لندن جانے کے بعد شجاع اقبال راجہ نے حیدر عباس سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور پراپرٹی میں ہونے والے کسی مالی فوائد و نقصانات سے آگاہ نہیں کیا ، اس کے بعد راجہ شجاع اقبال نے رقم واپسی کی غرض سے سید حیدر عباس کو 12 دسمبر 2017 کو 25، 25 لاکھ کے دو چیک اور 1 کروڑ 30 لاکھ کا ایک چیک ادا کیا جو کہ کل رقم ا کروڑ 95 لاکھ بنتی ہے اور شجاع اقبال راجہ کو اختیار دیا کہ کوئی بھی چیک کیش نہ ہونے کی صورت میں سائل کو اختیار ہو گا کہ وہ فوجداری و دیوانی کاروائی کر سکے گا

    FIR Copy registered by Syed Haider Abbas

    اس کے بعد مورخہ 10 فروری 2018 کو 25 لاکھ کا چیک باؤنس ہو گیا جس پر حیدر عباس نے تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں ایف آئی آر درج کرو دی ، اس بعد 14 جون 2018 کو بالترتیب 40 لاکھ اور ایک کروڑ 30 لاکھ کے چیک بھی باؤںس ہو گئے جن کی ایف آئی آرز سید حیدر عباس نے تھانہ آر اے بازارراولپنڈی میں جمع کروا دی ، لیکن بد قسمتی سے پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی کیونکہ سید حیدر عباس کے تمام پیسے ہڑپ کرنے والے ملزمان موجودہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے بھانجے ہیں اور سیاسی اثر و رسوخ کے باعث پولیس اور اس کے افسران بے بس ہیں

    Raja Basharta with his nephews raja shuja and raja shahid

    سید حیدر عباس نے اوورسیز کمیشن پنجاب سے لیکر پاکستان سیٹیزن پورٹل تک ہر جگہ اپنی آواز اٹھانے کی کوشش کی مگر اس آواز کو طاقت اور دولت کے زور سے دبا دیا گیا ، سی پی او راولپنڈی سے جب ملزمان کےخلاف کاروائی کا کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ راجہ بشارت ہمارے باس ہیں ہم ان کیخلاف آواز کیسے اٹھا سکتے ہیں
    سید حیدر عباس نے ہر اس دفتر میں درخواست دی جہاں انہیں لگا کہ ان کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے کسی جگہ بھی ان کی داد رسی نہیں کی گئی بلکہ الٹا زلیل و رسوا کیا گیا ، لیکن سید حیدر عباس ابھی تک پرامید ہیں کہ ان کی آواز میڈیا کے زریعے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچے گی اور کوئی حکومتی عہدیدار ان کی داد رسی کا سبب بنے گا ،

  • وزیراعظم کا مظفر آباد جلسہ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،آفریدی کے بعد گلوکاروں نے بھی شرکت کا کیا اعلان

    وزیراعظم کا مظفر آباد جلسہ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،آفریدی کے بعد گلوکاروں نے بھی شرکت کا کیا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں جلسہ کا اعلان کیا تو گلوکار و اداکار بھی میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے جمعہ کو آزاد کشمیر جائیں گے اور مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کے جلسہ کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے.

    وزیراعظم عمران خان کے مظفر آباد میں جلسہ کے اعلان کے بعد ملک کے نامور گلوکاروں و اداکاروں نے بھی وزیراعظم کے جلسہ میں شرکت کا اعلان کر دیا، وزیراعظم عمران خان کے کشمیر میں ہونے والے جلسہ میں ساحر علی بگا، مایا علی اور ہمایوں سعید بھی شریک ہوں گے.

    عمران خان نے جلسہ کے بارے ٹویٹ کی تو یہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ہزاروں صارفین نے جلسہ کے بارے میں ٹویٹ کئے اور وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو سراہا..

    قبل ازیں کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم اور پاکستان میں‌ سب کے لالا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے میں وزیرا عظم کا ساتھ دیں،ریکارڈ ہولڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی آواز میں آواز ملانے کےلیے ہمارا ساتھ دیں اور ہم جب مل کر مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائیں گے تو اس کا زیادہ اثر ہوگا اور ہر کسی کے آواز بلند کرنے کی اہمیت ہے.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔

  • نائن الیون کی 18ویں‌ برسی پر امریکہ میں ایک اور جہاز ٹکرا گیا، پورے امریکہ میں غم کی لہر دوڑ گئی

    نائن الیون کی 18ویں‌ برسی پر امریکہ میں ایک اور جہاز ٹکرا گیا، پورے امریکہ میں غم کی لہر دوڑ گئی

    امریکہ میں آج نائن الیون کی 18 ویں برسی منائی جارہی ہے اور آج کے ہی دن امریکی ریاست اوہائیو میں ایک کارگو جہاز ٹرک رپیئر فیسیلٹی کی پارکنگ میں گرا اور وہاں کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ہے جس پر غم کی کیفیت ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں جہاز کی تباہی کے نتیجہ میں دو افراد کی ہلاکت کا بتایا گیا ہے، بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ دو انجن والا کنویئر 440 جہاز تھا جو ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح ڈھائی بجے شمال مغربی اوہائیو میں ٹولیڈو ایکسپریس ایئر پورٹ کے قریب ٹرک رپیئر فیسلیٹی کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہو گیا،

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جہاز گرنے سے ہونے والے حادثہ کے نتیجہ میں پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیاں بھی آگ لگنے سے تباہ ہو گئی ہیں، کہا گیا ہے اس وقت پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں کوئی فرد موجود نہیں تھا، امریکی حکام حادثہ کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہیں،

  • مال بچاؤ پارٹیاں مولانا فضل الرحمن کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    مال بچاؤ پارٹیاں مولانا فضل الرحمن کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان صاحب بلاول کے بیان کا مطلب ہے ’’جاگدے رہنا، ساڈےتےنہ رہنا، بلاول چاہتےہیں کہ دھرنا مولانافضل الرحمان اورمدارس کے بچے دیں،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بلاول چاہتے ہیں کہ وہ بلٹ پروف گاڑی سےاترکرکرسی پربیٹھ جائیں، پہلےدن کہاتھاکہ اپوزیشن’’ آپس میں سیاست کررہی ہے‘‘ پہلےبھی کہاتھا کہ’’ اپوزیشن کوخود اپوزیشن سےخطرہ ہے‘‘ مال بچاؤ پارٹیاں مولانا صاحب کوقربانی کا بکرا بنانے کی سازش کررہی ہیں، بلاول صاحب کراچی کادورہ کرکےکچرے کی صفائی پرتوجہ دیں،


    انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سےوسائل سندھ کےغریب عوام تک نہیں پہنچ رہے، جب تک پیپلزپارٹی سندھ پرمسلط ہے،عوام کا بھلا ممکن نہیں،


    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بلاول صاحب! وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر کے طور پر دنیا بھر میں مظلوموں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، جمعہ کے روز کشمیریوں کے حق کی آواز بلند اور بھارتی ظلم و جبر کو بے نقاب کریں گے۔یہ وقت قوم کو تقسیم نہیں یکجا کرنے کا ہے۔

  • جلد انصاف کی فراہمی نئے ریکارڈ قائم

    جلد انصاف کی فراہمی نئے ریکارڈ قائم

    اسلام آباد:انصاف کی فراہمی اور جلد فراہمی کا منصوبہ کامیابی سے جاری وساری ہے، اطلاعات کے مطابق آج مورخہ 11 ستمبر 2019 کو ملک بھر میں قائم 373 ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 350 سے زائد گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

    ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی جانب جاری ایک بیانیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں قائم 167 کورٹس نے پنجاب میں قتل کے 9 اور منشیات کے 35، اسلام آباد میں منشیات کا 1، سندھ میں قتل کے7 اور منشیات کے8، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 4 اور منشیات کے9 جب کہ بلوچستان میں قتل کے 1 مقدمے کا فیصلہ ہوا۔

    ماڈل کورٹس میں ایک مجرم کو سزائے موت، 5 کو عمر قید، 9 کو کل 12 سال 6 ماہ اور 15 دن قید جب کہ 4454800 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔دوسری طرف پاکستان بھر میں قائم 96 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 192 دیوانی، خاندانی کرائے اور نگرانی کی درخواستوں پر فیصلے سنائے۔

    ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی جانب جاری ایک بیانیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں قائم کی گئی 110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے بھی 85 مقدمات کے فیصلے کیے اور مجموعی طور پر 16مجرمان کو 16سال 1 ماہ قید اور 542339 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

  • جاسوس ڈرون فلسطینیوں کے قبضہ میں، اسرائیلی فوج میں کھلبلی مچ گئی

    جاسوس ڈرون فلسطینیوں کے قبضہ میں، اسرائیلی فوج میں کھلبلی مچ گئی

    فلسطینی علاقہ غزہ میں فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ اپنے قبضے میں لے لیا۔
    حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا
    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی ڈرون طیارہ علاقے کی جاسوسی کررہا تھا۔ فلسطینی مجاہدین نے اسے اتار کر اپنے قبضے میں لے لیا۔

    حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ڈرون طیارہ خصوصی طور پر غزہ کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا۔ مذکورہ ڈرون جدید ترین کیمروں سے لیس تھا۔

    اسرائیلی سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق ڈرون طیارہ فلسطینی مجاہدین کے ہاتھ آنے کے بعد اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ فوج نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ اردن جبکہ دوسرا فلسطین میں مار گرایا گیا تھا۔

  • پاکستان نے جوہری توانائی ادارے کی ضمنی گائیڈ لائنز کی رکنیت کا اعلان کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے جوہری توانائی ادارے کی ضمنی گائیڈ لائنز کی رکنیت کا اعلان کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نےجوہری توانائی کےادارےکی ضمنی گائیڈلائنزکی رکنیت کااعلان کردیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نےجوہری توانائی کےادارےآئی اےای اےکوآگاہ کردیا ہے، ضمنی گائیڈلائنزریڈیوایکٹوسروس کی سیکیورٹی وسیفٹی کوڈآف کنڈکٹ کےحوالےسےہیں، سپلیمنٹری گائیڈلائنزکی پابندی لازم نہیں، گائیڈ لائنزعالمی جوہری سیفٹی وسیکیورٹی رجیم کےلیےاہم ہیں، گائیڈلائنزریڈیوایکٹوسروسزکولائف سائیکل کےدوران حفاظت کااعلیٰ معیارفراہم کرتی ہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان2005سےکوڈآف کنڈکٹ پررضاکارانہ عمل کررہاہے، پاکستان ریڈیوایکٹووسائل کومحفوظ طریقےسےپرامن مقاصدکےلیےاستعمال کررہاہے، نیوکلیئرمیڈیسن اورریڈی ایشن آنکالوجی میں استعمال کیاجارہاہے،