Baaghi TV

Author: +9251

  • پی آئی اے غریب ہوگئی، جہاز اڑانے کے لیے پٹرول نہیں،پٹرول کے لیے پیسے نہیں‌، باکمال لوگ ، لاجواب سروس

    پی آئی اے غریب ہوگئی، جہاز اڑانے کے لیے پٹرول نہیں،پٹرول کے لیے پیسے نہیں‌، باکمال لوگ ، لاجواب سروس

    لاہور : باکمال لوگ ، لاجواب سروس ؛ پی آئی اے غریب ہوگئی ، جہاز اڑانے کے لیے پٹرول نہیں اور پٹرول کے لیے پی آئی اے کے پاس پیسے نہیں‌ ، اطلاعات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی پرواز صرف اس لیے موخر کردی گئی ہے کہ جہاز اڑانے کے لیے ایندھن ہی نہیں‌تھا ،

    باغی ٹی وی کے مطابق آج شام پی آئی اے کی پرواز ٹھیک 7 بجے کراچی سے لاہور کے لیےروانہ ہونا تھی . لیکن نہ ہوسکی جس پر مسافروں نے انتظامیہ سے پوچھا کہ آپ لاہور کے لیے پرواز کو اڑنے کیوں نہیں‌دے رہے ، جس کے جواب میں پی آئی اے انتظامیہ نے حیران کردینے والا جواب دیا کہ ہمارے پاس تو جہاز کو اڑانے کے لیے ایندھن کے پیسے ہی نہیں ہم کیا کرسکتے ہیں ، جب تک پیسے نہیں‌ملتے اورجہاز کو ایندھن نہیں ملتا پرواز روانہ نہیں ہوسکتی

    باغی ٹی وی کے مطابق مسافروں کے احتجاج پر انتظامیہ نے کہا کہ اب یہ پرواز 10:30 پر لاہور کے لیے روانہ ہوگی، حکام نے یہ بھی بتا دیا کہ اگر وقت پر ایندھن کا انتظام نہ ہوسکا تو یہ پرواز مزید بھی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے ،

    دوسری طرف مسافر احتجاج کررہے ہیں کہ باکمال لوگ اور لاجواب سروس نے تو واقعی کمال کردکھایا کہ مسافروں کے لاوارث چھوڑ کر پریشان کردیا ہے ، مسافر سخت پریشان ہیں اور پی آئی اے کی اس قدر ناہلی اور غربت پر حکومت اور پی آئی اے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں ، مسافروں نے اس واقعہ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے

  • اسلام آباد میں ڈینگی وبائی شکل اختیار کر گیا، صرف پمز ہسپتال میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

    اسلام آباد میں ڈینگی وبائی شکل اختیار کر گیا، صرف پمز ہسپتال میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس وبائی شکل اختیارکرگیا ہے، راولپنڈی مٰیں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 53افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، پمزاسپتال میں31اورپولی کلینک میں22افرادمیں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے، پمزاسپتال میں ڈینگی کےایک ہزار713 کیسزرپورٹ ہوچکےہیں، پولی کلینک میں تاحال ڈینگی کے74 کیسزرپورٹ ہوئے،

    اسلام آباد میں اتنی بڑی تعداد میں ڈینگی کے مریضوں کی ہسپتالوں میں‌ آمد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مرض وفاقی دارالحکومت میں وبائی شکل اختیار کر گیا ہے، حکومت کی طرف سے ڈینگی کے مریضوں‌ کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، اسل

  • نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نےمسئلہ کشمیرجس طرح اٹھایاایسےپہلےکبھی نہیں اٹھایاگیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر داخلہ نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 1964کےبعدپہلی باراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیراجاگرہوا، کشمیرکاسوداکرنےکی باتیں بالکل غلط ہیں، جولوگ سودا کرسکتےتھےاللہ نےانہیں جیل بھیج دیا، نواز شریف کی ڈیل کے حوالےسےعلم نہیں، نوازشریف نیب کےقیدی ہیں،نیب ہی ان کافیصلہ کرےگا،

    وزیر داخلہ سے صحافی کے اس سوال پر کہ کیاحکومت فضل الرحمان کواحتجاج کےلیےکنٹینردےگی؟ کہا کہ میرےاختیارمیں ہوتاتوفضل الرحمان کواحتجاج کےلیےکنٹینردیتا،

  • پاکستان ایک بار پھر 5 اگست 2019 کو دولخت ہوگیا ، عبداللہ گل

    پاکستان ایک بار پھر 5 اگست 2019 کو دولخت ہوگیا ، عبداللہ گل

    لاہور : تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ ، غازی جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے خبردار کرتے ہوئے کہہ دیا کہ قوم کو پتہ نہیں‌چلا اور پاکستان ایک بار پھر 5 اگست 2019 کو دولخت ہوگیا

    عبداللہ گل نے ” کشمیر کیسے آزاد ہو گا ” سیمینار میں‌ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھوکھلے دعوے کررہی ہے ، فوج نے تو اپنا فرض ادا کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ وہ تیار ہیں فوج کو کس نے بھارتی مظالم سے نجات دلانے کے لیے آگے بڑھنے کا حکم دینا تھا ، یہ تو حکومت کی ذمہ داری ہے ،لیکن عمران خان صرف بیان بازی سے کشمیر فتح کرنے کے دعوے کررہے ہیں .

    جنرل حمید گل کے فرزند ارجمند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج کا ماٹو ایمان ، تقوی ، جہاد کہاں گیا ، کیوں گھبراتے ہیں، عمران خان ٹیپو سلطان بنیں ، ٹویٹ سلطان نہ بنیں اعلان جہاد کریں اور علم جہاد بلند کرتے ہوئے کشمیریوں کو بھارت کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے آگے بڑھیں

  • سابق ایم پی اے پروین سکندر قتل کیس میں‌ اہم موڑ، انکشاف انگیز ویڈیو منظر عام پر آ گئی

    سابق ایم پی اے پروین سکندر قتل کیس میں‌ اہم موڑ، انکشاف انگیز ویڈیو منظر عام پر آ گئی

    سابق ایم پی اے پروین سکندرقتل کیس میں اہم موڑ، قتل سے2روزقبل کی ویڈیومنظرعام پرآگئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ویڈیومیں پروین سکندرنےاہم رازوں سےپردہ اٹھایا، پروین سکندرنےگھرمیں ہونےوالی وارداتوں کاانکشاف کیا، ویڈیو میں انکشاف کیا گیا کہ چور4وارداتوں میں ملکی وغیرملکی کرنسی اورلائسنس والااسلحہ لےگئے، پروین سکندرنےویڈیومیں گھرکانقشہ بھی بتایا،

    واردات کے دوران چور جیب کاٹ کر 22 ہزار روپے بھی لےگئے، پروین سکندرنے گھرمیں داخل ہونے والےدروازے پرلاک نہ ہونے کا بھی اشارہ دیا، دیوار میں موجود اے سی کے سوراخ کی بھی نشاندہی کی گئی، پروین سکندر نے اے سی کے سوراخ کو بند کرنے کے لیے فریج کھڑا کر رکھا تھا،

  • خبردار ! کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ بھارتی گانے اور فلمیں وغیرہ نہ دکھائے ورنہ سخت ترین سزا ملے گی

    خبردار ! کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ بھارتی گانے اور فلمیں وغیرہ نہ دکھائے ورنہ سخت ترین سزا ملے گی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں بھارتی فلمیں ،گانے اور فیچر سننے سنانے اور دکھانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس فیصلے کے تحت پنجاب ، کے پی اور بلوچستان کی حکومت نے عمل درآمد شروع کردیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ،

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران نے اقتدار میں آتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ملک سے بھارتی کلچر کے خاتمے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پھر اسی تناظر میں پاکستان میں بھارتی فلمیں دکھانے پر پابندی عائدکردی گئی تھیہ

  • قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کا مقصد : علی چاند

    قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کا مقصد : علی چاند

    انتہاٸی پروقار ، دلفریب ، بلند حوصلہ ،جرأت مند ہستی ، جو نہ کبھی کسی کے آگے جھکے ، نا کبھی ہمت ہاری ، نہ کبھی حوصلہ کم ہوا ، جس بات پر ڈٹ گٸے اس سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے ،اور پھر دنیا نے دیکھا کہ وہ پروقار انسان ایسا بہادر ، قوی ، جرأت مند نکلا کہ مسلمانوں نے ان کی قیادت میں صرف چند ماہ میں ہی پاکستان جیسا عظیم ملک بنا لیا ۔
    کون جانتا تھا کہ 25 دسمبر 1876 کو پونجا جناح کے گھر پیدا ہونے والا بچہ ایک دن اپنا نام اتنا روشن کرے گا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے جیتی جاگتی زندہ مثال بن جاٸے گا ۔ لوگ غلامی سے چھٹکارا پانے کے لیے اس عظیم انسان کی مثالیں دیں گے ۔ کون جانتا تھا کہ مظلوموں کو آزادی دلوانے والے اس عظیم لیڈر کو اپنا راہنما اور مشعل راہ سمجھیں گے ۔

    قاٸد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو ایک تاجر پونجا جناح کے گھر پیدا ہوٸے ۔ والدین نے آپ کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جس کے اثرات پھر پوری دنیا نے دیکھے ۔ والدین نے چھ سال کی عمر میں آپ کو مدرسے میں داخل کروا دیا ۔ پراٸمری تعلیم کے لیے آپ کو گوگل داس پراٸمری سکول میں داخل کروایا گیا ۔ میٹرک کا امتحان آپ نے اعلی نمبروں کے ساتھ سندھ مدرسة السلام ہاٸی سکول سے پاس کیا ۔ 1892 میں آپ نے وکالت کا امتحان پاس کیا ۔ پھر اعلی تعلیم کے لیے انگلستان چلے گے اور بیرسٹر بن کر واپس آٸے ۔ پہلے آپ نے کراچی اور پھر ممبٸی میں وکالت کر کے بہت نام کمایا ۔ آپ کو سیاست سے بہت دلچسپی تھی ۔ شروع میں قاٸد اعظم ہندو مسلم اتحاد کے حامی تھے اس لیے آپ نے 1906 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ۔ کچھ مسلمان راہنماٶں نے آپ کومسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دی اور آپ کو اس پر راضی بھی کر لیا بالآخر آپ نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ۔ 1913 میں آپ نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی ۔ مسلم لیگ پہلے صرف بڑے لوگوں کی جماعت سمجھی جاتی تھی لیکن آپ کی مسلم لیگ میں شمولیت کے بعد لوگ اسے عام مسلمانوں یعنی اپنی جماعت سمجھنا شروع ہوگے ۔

    1929میں قاٸداعظم نے اپنے مشہور چودہ نکات پیش کٸیے جو درج ذیل ہیں :

    ہندوستان کا آئندہ دستور وفاقی نوعیت کا ہو گا۔

    تمام صوبوں کو مساوی سطح پر مساوی خود مختاری ہو گی۔

    ملک کی تمام مجالس قانون ساز کو اس طرح تشکیل دیا جائے گا کہ ہر صوبہ میں اقلیت کو مؤثر نمائندگی حاصل ہو اور کسی صوبہ میں اکثریت کو اقلیت یا مساوی حیثیت میں تسلیم نہ کیا جائے۔

    مرکزی اسمبلی میں مسلمانوں کو ایک تہائی نمائندگی حاصل ہو۔

    ہر فرقہ کو جداگانہ انتخاب کا حق حاصل ہو۔

    صوبوں میں آئندہ کوئی ایسی سکیم عمل میں نہ لائی جائے جس کے ذریعے صوبہ سرحد، پنجاب اور صوبہ بنگال میں مسلم اکثریت متاثر ہو۔

    ہر قوم و ملت کو اپنے مذہب، رسم و رواج، عبادات، تنظیم و اجتماع اور ضمیر کی آزادی حاصل ہو۔

    مجالس قانون ساز کو کسی ایسی تحریک یا تجویز منظور کرنے کا اختیار نہ ہو جسے کسی قوم کے تین چوتھائی ارکان اپنے قومی مفادات کے حق میں قرار دیں۔

    سندھ کو بمبئی سے علاحدہ کر کے غیر مشروط طور پر الگ صوبہ بنا دیا جائے۔

    صوبہ سرحد اور صوبہ بلوچستان میں دوسرے صوبوں کی طرح اصلاحات کی جائیں۔

    سرکاری ملازمتوں اور خود مختار اداروں میں مسلمانوں کو مناسب حصہ دیا جائے۔

    آئین میں مسلمانوں کی ثقافت، تعلیم، زبان، مذہب، قوانین اور ان کے فلاحی اداروں کے تحفظ کی ضمانت دی جائے۔

    کسی صوبے میں ایسی وزارت تشکیل نہ دی جائے جس میں ایک تہائی وزیروں کی تعداد مسلمان نہ ہو۔

    ہندوستانی وفاق میں شامل ریاستوں اور صوبوں کی مرضی کے بغیر مرکزی حکومت آئین میں کوئی تبدیلی نہ کرے۔

    یہ چودہ نکات تحریک پاکستان میں سنگ میل کی حثیت رکھتے ہیں ۔ 1940 میں لاہور منٹو پارک ( موجودہ نام اقبال پارک ) میں ایک قرار داد پیش کی گٸی جسے قرارد داد پاکستان بھی کہا جاتا ہے اس قرار داد میں مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا گیا ۔ ہندوٶں اور انگریزوں کی طرف سے اس قرارداد کا بہت مذاق اڑایا گیا لیک مسلمان ارادے کے پکے اور ایمان کے سچے تھے انہوں نے قاٸد اعظم جیسے عظیم لیڈر کی راہنماٸی میں 14 اگست 1947 کو مسلمانوں نے الگ وطن حاصل کر لیا ۔ اس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ۔ قاٸد اعظم نے پاکستان بننے کے بعد مہاجرین کی آباد کاری ، پاکستانی معیشیت اور اداروں کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی جس کی وجہ سے آپ بہت زیادہ علیل ہوگے ۔

    آپ کو ڈاکٹرز کے مشورے سے زیارت کے مقام پر بھیج دیا گیا تاکہ آپ کی صحت کچھ سنبھل سکے ۔ لیکن آپ کی صحت جواب دیتی جارہی تھی ۔ 10 ستمبر کو کرنل الہی بخش نے قاٸد اعظم کی صحت کے حوالے سے فاطمہ جناح کو جواب دے دیا ۔ اگلی صبح قاٸد اعظم کو کوٸٹہ سے کراچی اٸیرپورٹ لایا گیا ۔ وہاں سے ایک ایمبولینس میں آپ کا سٹریچر رکھا گیا ۔ ایمبولیس میں آپ کی بہن فاطمہ جناح بھی بیٹھ گٸی ۔ جب ایمبولینس مہاجروں کی ایک گنجان آباد بستی سے زرا آگے پہنچی تو ایمبولینس چلنا رک گٸی ۔ فاطمہ جناح کو بتایا گیا کہ پیٹرول ختم ہوگیا ہے ۔ ایک گھنٹہ بعد دوسری ایمبولینس آٸی اور پھر قاٸد اعظم کو دوسری ایمبولینس کے ذریعے قاٸد اعظم گورنر ہاٶس پہنچایا گیا جہاں انہوں نے کلمہ پڑھتے ہوٸے اپنی جان خالق حقیقی کے حوالے کر دی ۔

    کیا ایمبولینس کا واقعی پیٹرول ختم ہوا تھا یا پھر یہ بھی ایک سازش تھی ۔ اگر پیٹرول واقعی ختم ہوا تھا تو کیا ایمبولینس روانہ کرتے وقت چیک نہ کیا گیا تھا ۔ کیا کوٸی اس قدر احمق بھی ہوسکتا ہے کہ اپنے محسن کی حالت کو جانتا ہو پھر بھی ایسا کرے ۔ اور اگر یہ ایک سازش تھی تو قاٸد اعظم اور پاکستان کے ساتھ غداری تھی ۔ دونوں صورتوں میں کیا کبھی کسی نے اس سازش کے پیچھے چھپے چہرے تلاش کرنے کی کوشش کی ۔ کیا کسی نے ان چہروں کو بے نقاب کر کے انہیں سزا دلوانے کی کوشش کی ۔ اگر نہیں تو کیا ہم ایک بے حس قوم نہیں ہیں جنہوں نے اپنے عظیم لیڈر کے احسانات کو بھلا دیا اور کبھی یہ جاننے کی کوشش ہی نہیں کی کہ آخر کون لوگ تھے جو پاکستان سے دشمنی میں اس قدر آگے نکل گے کہ انہوں نے قاٸد اعظم کی جان کی پرواہ بھی نہ کی ؟

    کیا ہم میں سے کوٸی اس بہن کا درد محسوس کر سکتا ہے جس کے بھاٸی کو ڈاکٹرز جواب دے چکے ہوں اور اس ایمبولینس کو جان بوجھ کر روکے رکھا گیا ہو جس میں ایک بہن کے سامنے اس کا بھاٸی زندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہو ۔ جو کہتے ہیں پیٹرول ختم ہو گیا تھا ،ان کی عقل کو داد دیں یا پھر اپنی قوم کی بے حسی کو ۔ اگر پٹرول ختم ہوگیا تھا تو گنجان آبادی قریب تھی وہاں سے کسی گاڑی کا انتظام کیوں نہ ہوا ۔ اس آبادی سے کسی کی گاڑی سے کہیں سے بھی پٹرول مل سکتا تھا پھر ایک گھنٹے تک کیوں اس بہن کو اذیت میں رکھا گیا جس کے بھاٸی نے اپنی بہن کے ساتھ اپنی تمام تر زندگی اس وطن کے نام کر دی ۔ آخر کیوں کون سے وجوہات تھی کہ ہم نے باباٸے قوم اور مادر ملت کو اذیت دینے والوں کے گریبان نہیں پکڑے ۔ آخر کیوں ہم اتنے بے حس ہوگے کہ محسن پاکستان محمد علی جناح کے ساتھ ان کی بہن کے ساتھ ایسا ظلم کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیا ۔ وہ بہن جو مادر ملت تھی کہتی ہیں زندگی میں جتنی بھی مشکلات آٸیں یہ ایک گھنٹہ ان سب مشکلات سے بھاری تھا ، تکلیف دہ تھا ۔ آخر کیوں اس بات کو جاننے کی کوشش نہیں کی گٸی کہ آخر کون تھا جس پر قاٸد اعظم کی سانسیں باعث تکلیف تھی ، آخر ایمبولینس کو جان بوجھ کر روکنے میں کسی کا کیا فاٸدہ تھا ؟ ہمیں بحثیت قوم ان حقاٸق کو جاننا ہوگا ۔ ان کالی بھیڑوں کو ڈھونڈنا ہوگا جو تب سے لے کر آج تک وطن پاکستان اور اس سے جڑے ہر مخلص انسان کو نقصان پہنچا رہی ہیں ۔

  • ڈی پی او حبیب اللہ خان نے تھانہ اقبال آباد کا اچانک دورہ کیا

    ڈی پی او حبیب اللہ خان نے تھانہ اقبال آباد کا اچانک دورہ کیا

    رحیم یار خان :آئی جی پنجاب کے تھانوں میں اچانک دورہ کرنے کے احکامات پر قائم مقام ڈی پی او حبیب اللہ خان نے تھانہ اقبال آباد کا اچانک دورہ کیا جس میں باقی معاملات تو بہتر پائے گئے پر صفائی کے انتظامات ناقص تھے جس پر ڈی پی او حبیب اللہ خان نے تھانہ محرر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا. تھانوں کے اچانک دوروں کاسلسلہ جاری رہے گا. قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی:ڈی پی او حبیب اللہ خان

  • وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

    وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

    وفاقی کابینہ کاکل ہونےوالااجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کےباعث کابینہ کاکل ہونےوالااجلاس ملتوی کیاگیا ہے، کابینہ کااجلاس آئندہ ہفتے ہونےکاامکان ہے، واضح رہے کہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل شام 5 بجےہوگا، صدرمملکت عارف علوی مشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے، صدرکےخطاب کےبعدباضابطہ طورپردوسرے پارلیمانی سال کا آغازہوگا، ملکی حالات،بھارتی اقدامات،خطےکےممالک سےتعلقات صدرکےخطاب کاحصہ ہوں گے، صدرعارف علوی آئندہ سال کےاہداف کےعزم کااظہاربھی کریں گے، اجلاس میں شرکت کےلیےاہم شخصیات کوخصوصی دعوت نامےبھجوادیئےگئے، اجلاس میں شرکت کےلیےچاروں صوبائی وزرائےاعلیٰ، گورنرزکومدعوکیا گیا ہے،

    تینوں مسلح افواج کےسربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے، صدرووزیراعظم آزادکشمیر،گورنرووزیراعلیٰ گلگت بلتستان کوبھی دعوت دی گئی ہے، تمام دوست ممالک کےپاکستان میں موجودسفراءکوبھی اجلاس میں مدعوکیاگیاہے، مشترکہ اجلاس کےموقع پرریڈزون میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےجائیں گے، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سےاحتجاج کابھی امکان ہے،

  • نوکریاں ہی نوکریاں ،بے روزگاروں کے لیے خوشخبری

    نوکریاں ہی نوکریاں ،بے روزگاروں کے لیے خوشخبری

    لاہور : لاہر ڈویژن میں بے روزگاروں کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ لیسکو میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمین کی بھرتی کی منظوری دیدی گئی، نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتی کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

    ذرائع کے مطابق لیسکومیں ملازمین کی بھرتی لائن سٹاف اور ریڈنگ سیکشن میں ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا، چیف لیسکو کے مطابق 1180 ملازمین کو بھرتی کرنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ بھرتی کسی ٹیسٹنگ کمپنی کے ذریعے کی جائے گی