Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیریوں‌ کا غم و غصہ کیسے ٹھنڈا کیا جائے؟ بھارتی حکومت رچائے گی اب نیا ڈرامہ، اہم خبر

    کشمیریوں‌ کا غم و غصہ کیسے ٹھنڈا کیا جائے؟ بھارتی حکومت رچائے گی اب نیا ڈرامہ، اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے لوگوں‌ کا غم و غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد کشمیری عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور وہ کرفیو کے باوجود احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں، اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی فوج کے مشورہ پر گورنر انتظامیہ نے تشہیری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اردو اور انگریزی اخبارات میں اشتہارات شائع کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں‌ کو یہ دھوکہ دیا جاسکے کہ بھارتی حکومت کے اس اقدام سے کشمیریوں کو کوئی نقصان نہیں‌ ہو گا بلکہ مختلف نوعیت کے فائدے ہوں گے،

    گورنر انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے اشتہارات میں‌ کہا جائے کہ کشمیریوں‌ کی زبان اور تہذیب و ثقافت کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا، اسی طرح یہ لکھا جائے گاکہ آرٹیکل 370 ختم ہونے سے ان کی اقتصادی حالت بہتر ہوگی اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، جنسی امتیاز ختم ہوگا اور خواتین کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے، واضح‌ رہے کہ بھارتی حکومت اور فوج اس سے پہلے بھی اسی طرح کے جھوٹے دعووں‌ سے کشمیری قوم کو دھوکہ دینے اور مطمئن کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں تاہم ان کی یہ سازشیں نہ پہلے کامیاب ہوئی ہیں اور نہ آئندہ کشمیری عوام کسی طور بھارت کے دھوکہ میں آئیں گے، کشمیری عوام ہر صورت بھارت کے غآصبانہ قبضہ سے آزادی چاہتے ہیں،

  • سرکاری اسپتالوں میں ختم ہوگا وی آئی پی کلچر….جانیے کس شہر میں

    سرکاری اسپتالوں میں ختم ہوگا وی آئی پی کلچر….جانیے کس شہر میں

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہسپتالوں سے وی آئی پی کلچر کے ختم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔
    پانی کابقایا بل معاف …. کس شہر میں
    اروند نے کہا کہ میں نے محکمہ صحت کو سرکاری اسپتال میں وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اب دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں وی آئی پی کمرے نہیں ملیں گے۔ سبھی شہریوں کو یکساں علاج ملے گا، لیکن یہ سب سے بہتر ہوگا۔

    اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت نے ہسپتالوں میں 13899 بیڈ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں کے موجودہ بیڈ کی تعداد سے 120 فیصد زیادہ ہے۔ ابھی دہلی میں 11353 بیڈ ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعلیٰ نے پانی کے صارفین کا بقایہ بل معاف کرنے کا اعلان کیا۔

    قبل ازیں مسٹر کیجریوال نے ماہانہ200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ مسٹر کیجریوال خواتین کے لیے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) اور میٹرو ٹرین سروس میں مفت سفر کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔

  • ہجومی تشدد کے واقعہ میں دو بہنوں کے ساتھ کیا ہوا…. خبر آ گئی

    ہجومی تشدد کے واقعہ میں دو بہنوں کے ساتھ کیا ہوا…. خبر آ گئی

    بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ہجومی تشدد کے ایک اور واقعہ میں سوبا گاوں کی دو سگی بہنوں کے ساتھ ظلم وبربریت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
    بھارت، ایک اور عورت ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی
    دو بہنوں سالو دیوی اور بالو دیوی کو سبزی چورقرار دے کر درخت سے باندھ دیا گیا اور پھر ان کومارا پیٹا گیا۔ جب لوگوں کا دل اس سے بھی نہیں بھرا تو انہوں نے دونوں خواتین کے بال کاٹ دیے۔

    دونوں بہنوں کا تعلق بڑھمو ڈویژن کے بترو گاوں سے ہے۔ دونوں بہنیں سبزی کا کاروبار کرتی ہیں۔ فی الحال دونوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ریمس اسپتال میں داخل کرایا دیا گیا ہے۔

  • جداگانہ صلاحیتوں کی مالک پاکستان کی پہلی خاتون امپائر حمیرا فرح

    جداگانہ صلاحیتوں کی مالک پاکستان کی پہلی خاتون امپائر حمیرا فرح

    جداگانہ صلاحیتوں کی مالک پاکستان کی پہلی خاتون امپائر حمیرا فرح

    خواب دیکھنا اور پھر اس کی تعبیر پالینا محض کہنےمیں تو آسان لگتا ہے مگر عملی زندگی میں یہ کردکھانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر کرکٹ کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والی حمیرا فرح پاکستان کرکٹ بورڈ کے ویمن ونگ کی پہلی خاتون امپائر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو اب ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ حمیرا فرح اب تک 170 سے زائد کرکٹ میچز سپروائز کرچکی ہیں۔

    حمیرا فرح قومی کرکٹ کا ایک سرمایہ ہیں ۔ پی سی بی کے لیے باعث فخر یہ خاتون جداگانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں جو زندگی کے مختلف محازوں پر کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں۔قومی کھیل ہاکی کی خواتین ٹیم میں نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والی یہ خاتون شخصیت گذشتہ 28 سال سے اسپورٹس ایڈمنسٹر بھی ہیں۔ لاہور گریژن یونی ورسٹی میں ڈائریکٹر سپورٹس کے عہدے پر فائز حمیرا فرح سپورٹس سائنسز میں پی ایچ ڈی کی تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔

    حمیرا فرح کا کہنا ہے کہ سال 2005 میں جب پہلی مرتبہ علم ہوا کہ پی سی بی ویمن ونگ کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے تو اُسی روز خاتون امپائر بننے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اُسی سال پی سی بی پینل 1 اور پینل 2 امپائرنگ کورسز مکمل کر کے باقاعدہ امپائرنگ کا آغاز کردیا۔ پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ امپائر بننا میرے لیے قابل فخر اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے کوئی خاتون پاکستان میں امپائرنگ کے شعبے میں نہیں آئی تھی۔ مگر اب تک 8 مزید خواتین پی سی بی امپائرنگ پینل کا حصہ بن چکی ہیں۔

    حمیرا فرح کو یقین ہے کہ وہ امپائرنگ میں پاکستان کی پہچان بنیں گی۔ 170 سے زائد ویمن میچز سپروائز کرنے والی خاتون امپائر آئی سی سی امپائرنگ پینل میں شامل علیم ڈار اور احسن رضا سے متاثر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی امپائرنگ میں پاکستان کی پہچان بننے والے علیم ڈار اور احسن رضا کے نقشے قدم پر چلنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کے مقابلوں کی تعداد میں اضافے سے خواتین امپائرز کو اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے مواقع میسر آئیں گے۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والی حمیرا فرح کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ملک میں بسنے والی دیگر خواتین کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویمن امپائرنگ ایک ایسا شعبہ تھا جہاں قومی خواتین قسمت آزمائی کرنے سے گریزاں رہیں۔ مگر جو راستہ ہم نے چنا ہے اسے دیکھ کر اب کئی اب خواتین اس طرف آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی ویمن ونگ کی کاوشوں سے پاکستان میں خواتین کرکٹ ٹیم اپنا مقام بنا چکی ہے ۔ جوں جوں خواتین میں کرکٹ کا کھیل فروغ پارہا ہے توں توں امپائرنگ کے شعبے میں بھی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

    پاکستان کی پہلی خاتون امپائر کا اعزاز حاصل کرنے والی حمیرا فرح کا کہنا ہے کہ میرے خاندان کا کوئی بھی فرد کھیل کے شعبے سے وابستہ نہیں رہا تاہم شوق کی تکمیل میں والدہ نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جن ایام میں ہم کرکٹ کھیلتے تھے یہاں خواتین کرکٹ انٹر بورڈ اور انٹر یونیورسٹی لیول پر ہی کھیلی جاتی تھی۔ حمیرا فرح کا مزید کہنا ہے کہ میں پی سی بی کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے امپائرنگ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا۔

  • فرسٹ کلاس کرکٹ اور سیکنڈ الیون کھلاڑیوں کے لیے پی سی بی کا تربیتی کیمپ کا اعلان

    فرسٹ کلاس کرکٹ اور سیکنڈ الیون کھلاڑیوں کے لیے پی سی بی کا تربیتی کیمپ کا اعلان

    پی سی بی کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ اور سیکنڈ الیون کےکھلاڑیوں کی تربیتی کلاسز شروع کرنےکا اعلان

    پی سی بی نے فرسٹ کلاس کرکٹ ہی سے کھلاڑیوں کی مانیٹرنگ کرنے اور ان کو آگاہی دینے کا فیصلہ کرلیا.قائد اعظم ٹرافی ٹرافی فرسٹ کلاس اور سیکنڈ الیون کے کھلاڑیوں کو آج مختلف لیکچرز دئیے جائیں گے ،کھلاڑیوں کو اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی کرپشن کے حوالے سے لیکچرز دئیے جائیں گے .فرسٹ الیون ٹیموں کو لاہور ،کراچی اور ایبٹ آباد میں لیکچرز دئیے جائیں گے ..سیکنڈ الیون ٹیموں کو کراچی ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں لیکچرز دئیے جائیں گے .لیکچرز کے بعد کل سے تمام ٹیموں کے تربیتی کیمپس شروع ہوجائیں گے.
    فرسٹ الیون ٹیموں میں سند ھ اور بلوچستان کے کیمپ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں سینٹرل پنجاب اور ساوتھ پنجاب کےکیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں.خیبر پختونخواہ اور ناردرن ٹیم کے کیمپ ایبٹ آباد میں لگیں گے .سیکنڈ الیون ٹیموں میں بلوچستان اور سندھ کے کیمپ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ؛سینٹرل پنجاب اور ساوتھ پنجاب کے کیمپ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں خیبر پختونخواہ اور ناردرن ٹیم کے کیمپ کے آر ایل سٹیڈ یم میں لگیں گے

  • جج ارشد ملک ویڈیو کیس، لاہور ہائیکورٹ نے ریکارڈ طلب کر لیا

    جج ارشد ملک ویڈیو کیس، لاہور ہائیکورٹ نے ریکارڈ طلب کر لیا

    ویڈیو سکینڈل کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سابق جج ارشد ملک کا ریکارڈ طلب کرلیا

    لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے بیان حلفی کی اصل کاپی مانگی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے دئیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سابق جج ارشد ملک کا اصل بیان حلفی نہیں دے سکتے، وہ نواز شریف کی زیر التوااہیل کا حصہ ہے، اسلام آباد ہائیکور ٹ نے مصدقہ کاپی لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی

    واضح ریے کہ سابق جج ارشدملک کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں انکوائری زیرالتواہے ،سابق جج ارشد ملک نے 12جولائی کوبیان حلفی جمع کرایاتھا۔

     

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالہ سے دائر درخواستوں کے فیصلے میں کہا ہے کہ متعلقہ ویڈیو اور اس کے اثرات سے متعلق یہ موقع نہیں کہ عدالت مداخلت کرے ،جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل کیس کافیصلہ 15 پیراپرمشتمل ہے ،

    فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو سے متعلق فوجداری اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے،ایف آئی اے پہلے ہی اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے ،بالخصوص متعلقہ ویڈیو کاتعلق اسلام آباد میں زیر التوا اپیل سے ہے.

    دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

  • امریکی صدر نے اپنے ہم منصب ایرانی صدر سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی

    امریکی صدر نے اپنے ہم منصب ایرانی صدر سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہم منصب ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کرنے کے لے آماد ہو چکے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موڑ میں اچانگ بدلاؤ آیا ہے اور انہوں نے اپنے ہم منصب ایرنی صدر سے ملاقات کرنے پر آمادگی کا اظہار کیاہے.مبصرین کے مطابق امریکہ کے سلامتی امور کے سربراہ جان بولٹن کے استعفے کے بعد یہ راہ ہمورار ہوئی ہے ، جان بولٹن ہی وہ واحد رکاوٹ تھے جو ایران کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت کے بجائے سخت رویہ اپنانے کے حامی تھے .
    جبکہ آج ہی امریکی صدر کی جانب سے ایران کے عسکری گروپ پاسداران انقلاب سمیت دیگر عسکری گروپوں پر پابندی کا احکام سامنے آئے ہیں.

  • شاہد آفریدی نے کشمیر کاز کےلیے وزیر اعظم کا ساتھ دینے کی اپیل کردی

    شاہد آفریدی نے کشمیر کاز کےلیے وزیر اعظم کا ساتھ دینے کی اپیل کردی

    شاہد آفریدی نے کشمیر کاز کےلیے وزیر اعظم کا ساتھ دینے کی اپیل کردی
    باغی ٹی وی :کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم اور پاکستان میں‌ سب کے لالا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے میں وزیرا عظم کا ساتھ دیں،
    ریکارڈ ہولڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی آواز میں آواز ملانے کےلیے ہمارا ساتھ دیں اور ہم جب مل کر مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائیں گے تو اس کا زیادہ اثر ہوگا اور ہر کسی کے آواز بلند کرنے کی اہمیت ہے


    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

  • سیالکوٹ کے شہریوں کے لیے خوشخبری ،پی آئی اے سے  سیالکوٹ سے لندن فلائٹ چلار ہی .

    سیالکوٹ کے شہریوں کے لیے خوشخبری ،پی آئی اے سے سیالکوٹ سے لندن فلائٹ چلار ہی .

    سیالکوت کے شہریوں کے لے خوش خبری پاکستان ایئر لائنز نے اہل سیالکوٹ کے لیے شہر سے براہ راست لندن پرواز کا آغاز کر دیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے شکور مرزا کے مطابق سیالکوٹ اور لندن کے درمیان قومی ائرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست ہفتہ وار پرواز چلانے کا آعاز ہو گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق قومی ائرلائن کی لندن سے آنے والی افتتاحی پرواز pk778 صبح چھے بجے 107 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔
    پی آئی اے اس اقدام سے جہاں لوگوں کو سفر میں سہولت حاصل ہو گی وہاں پی آئی اے کو اپنے خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی. اس سے پہلے یہ خبریں ہیں‌کہ پی آئی اے شدید خسارے میں جارہی ہے.

  • 150سے زائد سماجی خواتین کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ

    150سے زائد سماجی خواتین کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین کے حقوق کی جنگ لڑنے والی نامور سماجی کارکنوں نے آرٹیکل 370کو ختم کرنے کی مخالفت کر دی۔
    ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے مقبوضہ کشمیر سے انٹر نیٹ کی بندش کے خاتمے کا فوری مطالبہ کر دیا
    بھارتی خواتین کی سب سے بڑی غیر سرکاری تنظیم نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن (این ایف آئی ڈبلیو) کے زیراہتمام ایک سو پچاس سے زائد خواتین سماجی کارکنوں نے نئی دہلی میں احتجاجی دھرنا دیا اور مقبضو وادی کشمیر میں جمہوری حقوق اور انسانی حقوق کوبحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

    آل انڈیا ڈیموکریٹک وومین ایسوسی ایشن، انجمن ترل پسند مصنفین ، ترقی پسند انجمن خواتین، دہلی یونیورسٹی اساتذہ ایسوسی ایشن، جواہر لال نہرو اسٹوڈنٹس یونین ، انہد ، موبائل کریچ ، بالیگھا ٹرسٹ جیسی مختلف تنظیموں کی خواتین کارکنوں نے کہا کہ کشمیرمیں گزشتہ ایک مہینہ سے زائد عرصہ سے مواصلات کا نظام پوری طرح ٹھپ ہے، جس کی وجہ سے لوگوں سے رابطہ کرنادشوار ہوگیا ہے۔
    این ایف آئی ڈبلیو سکریٹری جنرل اینی راجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے جمہوری حقوق کو کچل رہی ہے اور اس کے پیچھے کارپوریٹ قوتوں کا بھی ہاتھ ہے ۔

    آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمن ایسوسی ایشن کی میمونہ ملا نے بتایا کہ انہوں نے خود جموں و کشمیرکا دورہ کیا ۔ انہوں نے وہاں کی خواتین سے بات چیت کرکے یہ پتہ لگایا کہ وہ کتنی تکلیفوں سے گزر رہی ہیں۔ ان کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو پکڑ کر ان پر تشدد کیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگ لاپتہ ہیں

    مقررین نے یہ بھی کہا کہ یہ کشمیری خواتین ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ میڈیا سے بھی اپنی بات نہیں کرسکتی ہیں۔ اس موقع پرکئی کارکنوں نے نغموں اور اشعار پڑھ کر اپنی مزاحمت کا اظہار کیا۔