Baaghi TV

Author: +9251

  • 36 دنوں سے ایک کروڑ کشمیریوں کی سانس بند کر رکھی ہے ، آخری گولی کب چلے گی ، سراج الحق حکومت پر برس پڑے

    36 دنوں سے ایک کروڑ کشمیریوں کی سانس بند کر رکھی ہے ، آخری گولی کب چلے گی ، سراج الحق حکومت پر برس پڑے

    لاہور : آخری گولی کی بات تو ہوتی ہے مگر عمل کب ہوگا ، بھارت نے 1 کروڑ کشمیریوں کی سانس بند کررکھی ہے، اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ماڈل ٹاﺅن لاہور میں یکجہتی کشمیر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ بھارت کشمیر پر قبضہ کرکے پاکستان کو بنجر بنانا چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر پر 72 سال سے حکمران محض بیانات پر اکتفا کررہے ہیں،

    ماڈل ٹاﺅن لاہور میں یکجہتی کشمیر کنونشن سے خطاب کرتے سراج الحق نے کہا کہ حکمران آخری گولی اور آخری سانس کی بات کرتے ہیں مگر پہلا قدم اٹھانے کو کوئی تیار نہیں، بھارت نے کشمیر کو بڑی قتل گاہ بنا دیا ہے، 36 دنوں سے ایک کروڑ کشمیریوں کی سانس بند کر رکھی ہے، بھارت کے فضائی راستے بند اور ہر قسم کی تجارت ختم کرنے کا اعلان کیا جائے، سڑکیں اور ٹرین بند کی جائے۔آج تک مسئلہ کشمیر ہماری حکومتوں کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے حل طلب ہے، موجودہ حکومت نے بھی اب تک آنیاں جانیاں کی ہیں، کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔

    سراج الحق نے مزید کہا کہ 6 اکتوبر کو زندہ دلان لاہور لاکھوں کی تعداد میں کشمیر مارچ میں شریک ہوکر اپنے کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ جس سے جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے امیر محمد جاوید قصوری اور امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف اور نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم بھی موجود تھے۔

  • حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے  کا حلف لینا شروع کر دیا.

    حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے کا حلف لینا شروع کر دیا.

    حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے کا حلف لینا شروع کر دیا.

    باغی ٹی وی : حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے اور ساتھ دینے کا حلف لینا شروع کر دیا.اس بات کا نکشاف یمن میں اساتذہ تنظیم نے نئے سال کے آغاز پر کلاسوں کے شروع ہونے پر کیاہے.

    حوثی ملک کے شمالی صعدہ صوبے میں 2014 سے اسکولوں میں طلبہ صبح کی اسمبلی کے اختتام پر قومی ترانے کے بجائے حوثیوں کے سربراہ "عبدالملک بدر الدين الحوثی” کی وفاداری کی عبارتوں پر مشتمل حلف دہراتے ہیں۔صعدہ حوثیوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہےی.
    ہ
    اس کے علاوہ یہ انکشاف بھی کیا گیا ہےکہ حوثی ملیشیا نے پرائمری اور اعلی ثانوی مراحل کے نصاب میں "2014 کے ایڈیشن” میں 234 ترامیم کیں۔ یہ تمام تر ترامیم نصاب سے متعلق کمیٹی سے رجوع کیے بغیر اپنی مرضی سےکیا گیا ہے.

  • 10 محرم، بھارتی فوج کی کشمیریوں کے گھروں‌ میں‌ گھس کر توڑ‌ پھوڑ، مزید درجنوں‌ نوجوان گرفتار کر لئے

    10 محرم، بھارتی فوج کی کشمیریوں کے گھروں‌ میں‌ گھس کر توڑ‌ پھوڑ، مزید درجنوں‌ نوجوان گرفتار کر لئے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 10 محرم کے دن بھی جگہ جگہ چھاپوں اور گرفتاریوں‌ کا سلسلہ جاری رکھا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے آج بھی سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں تحریک آزادی کے‌حوالہ سے حساس علاقوں‌ میں کشمیریوں کے گھروں‌ پر چھاپے مار کر درجنوں‌ نوجوانوں‌ کو گرفتار کر لیا ہے، بھارتی فورسز کو خدشہ ہے کہ آج یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس نکلیں گے اس لئے جہاں ایک طرف محرم کے جلوسوں پر پابندی لگائی گئی وہیں سرگرم کشمیری نوجوانوں‌کے خلا ف بھی بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے،

    مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کے گھروں‌ میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے،

  • دنیا میں روزانہ 21600 افراد خودکشی کررہے ہیں،کس وجہ سے کررہے ہیں رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    دنیا میں روزانہ 21600 افراد خودکشی کررہے ہیں،کس وجہ سے کررہے ہیں رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    واشنگٹن : جنگ نہیں ، غربت ، ذہنی تناو، اور عدم برداشت کی وجہ سے دنیا میں روزانہ 21600 افراد اپنے آپ کو موت کے منہ میں دھکیل کرخودکشی کرلیتے ہیں، اور اگر شرح سیکنڈوں میں بانٹ دی جائے تو ہر 40 سیکنڈ میں ایک فرد خودکشی کرلیتا ہے ، عالمی ادارہ صحت کے مطابق اتنے لوگ جنگوں میں نہیں مارے جارہے جتنےخودکشی میں‌ مرتے ہیں۔

    یہ اعداد وشمار انسدادِ خودکشی کے عالمی دن کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ پھانسی پر لٹک جانا، زہر کھانا اور بندوق کا استعمال خودکشی کرنے کے سب سے عام طریقے ہیں۔ یادرہے کہ ہر سال 10 ستمبر کو خودکشی کے حوالے سے یہ دن منایا جاتا ہے.

    دوسری طرف اس قدر خودکشیوں کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابوپانے کے لیے عالمی ادارے نے دنیا بھر میں حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ خودکشی کی روک تھام کے لیے مختلف پروگرامز پر کام کریں اور لوگوں کو ذہنی تناﺅ پر قابو پانے میں مدد دیں۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر سالانہ اوسطاً 8 لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں۔

    زیادہ خودکشی کس طریقے سے کی جاتی ہے اس کے بارے میں‌رپورٹ میں زور دیا گیا کہ کیڑے مار ادویات پر پابندی کے ذریعے لوگوں کی زہر تک رسائی کم کرکے خودکشیوں کی شرح کو 70 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔اس کےعلاوہ بھی خودکشی کے طریقے ہیں لیکن غریب ممالک میں خودکشی کا یہی طریقہ زیادہ معروف ہے

    عالمی ادارے کی اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خودکشی 15 سے 29 سال کی عمر کے نوجوانوں میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے اور 15 سے 19 سال کی لڑکیوں میں جذباتی مسائل کے باعث خودکشی کرنا دوسری بڑی وجہ ہے۔اس عمر کے لڑکوں میں خودکشی سے اموات، ٹریفک حادثات اور باہمی جھگڑوں کے بعد تیسری بڑی وجہ ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نے تجاویزدیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خودکشی کے مسئلے کی روک تھام ممکن ہے، بس حکومتوں کو اس حوالے سے حکمت عملیوں کو مرتب کرنا چاہیے اور انہیں نیشنل ہیلتھ اور تعلیمی پروگراموں میں شامل کرنا چاہیے۔

  • شاداب خان سری لنکا سے سیریز کھیلنے کے لیے  وطن واپس لوٹ آئے

    شاداب خان سری لنکا سے سیریز کھیلنے کے لیے وطن واپس لوٹ آئے

    پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر شاداب خان کیریبئن پریمیئر لیگ چھوڑ کر نوجوان لیگ وطن واپس آگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر کو شاداب کی جگہ ایمیزون واریئر کو نے لے لیا ہے

    قومی کھلاڑی کو سری لنکا سے سیریز اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے واپس آنا پڑا.شاداب کی لیگ میں کارکردگی انتہائی متاثر کن رہی ہے جہاں انہوں نے متعدد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاعمران طاہر اس پہلے بھی ایمازون واریئر کے لیے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں جہاں ان کی شاندار سپن باؤلنگ سے ٹیم فائنل تک پہنچ پائی تھی.
    40 سالہ عمران طاہر ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لیگ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

  • برطانیہ میں ایک اور پاکستانی کا اعزاز

    برطانیہ میں ایک اور پاکستانی کا اعزاز

    پاکستانیوں کے لیے ایک اور اعزاز کی بات پاکستانی نژاد برطانوی تاجر ضمیر چوہدری کو ملکہ برطانیہ نے ہاؤس آف لارڈز کا رکن منتخب کرلیا ہے۔
    برطانیہ کی سابق وزیراعظم تھریسامے نے اپنے استعفیٰ کی آنر لسٹ میں ملکہ برطانیہ سے گزارش کی تھی کہ ضمیر چوہدری کو ہاؤس آف لارڈز کا رکن منتخب کیا جائے . جسے منگل کے روز منتخب کر لیا گیا.

    اس آنر لسٹ میں سیاست کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات، کھیلوں کے میدان کے بڑے نام اور بطور بہترین بزنس لیڈر اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوانے والے افراد کے نام شامل ہیں۔

    ضمیر چوہدری کا ہاؤس آف لارڈ بنایا جانا برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی محنت کو تسلیم کرنے کے متراف ہے اوریہ پاکستانیوں کے لیے ایک اچھے شگون کی بات ہے ۔ وہ اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف آئندہ چند ہفتوں میں اٹھائیں گے۔

    ضمیر چوہدری کو برطانیہ کی مقامی اور بیرون ملک تجارت میں بطور کامیاب بزنس مین اپنا سکہ منوانے، بطور سماجی کارکن برطانیہ اور دیگر ممالک میں بہترین خدمات کے عوض دیا جارہا ہے.

  • قبرستانوں میں لوگ اپنے پیاروں کی یاد میں پہنچ گئے ،یاد کرکے روتے رہے ، قبروں پر مٹی بھی ڈالتے رہے

    قبرستانوں میں لوگ اپنے پیاروں کی یاد میں پہنچ گئے ،یاد کرکے روتے رہے ، قبروں پر مٹی بھی ڈالتے رہے

    لاہور : محرم الحرام کا مہینہ برصغیر میں خاص اہمیت اختیار کرگیا ، لوگ سارا سال اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے کی بجائے اس مہینے بھرپور انداز سے قبرستانوں کا رخ اختیارکرتے ہیں‌، خصوصا 9 اور 10 محرم کو تو قبرستانوں میں رش ہوجاتاہے،

    رپورٹ کے مطابق حسب سابق اس سال بھی یہی صورت حال ہے اور لوگ گلاب کی پتیاں اور طرح طرح کی خوشبوئیں لیکر قبرستانوں کو رخ کر رہے ہیں، پورے ملک کی طرح لاہور کے قبرستانوں میں بھی یہی کیفیت ہے ، یوم عاشور کے موقع پر لاہوریوں کی بڑی تعداد شہر خموشاں پہنچ گئی جہاں انہوں نے اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی کی اور پھول ڈالنے کے بعد مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

    ذرائع کے مطابق کل سے آج یہ سلسلہ جاری وساری ہے، آج بھی بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں کی مرمت کی اور گل پاشی کے بعد ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، کمسن بچے بھی بڑوں کیساتھ اپنے بزرگوں، عزیزوں، دوستوں اوررشتہ داروں کی آخری آرام گاہوں کے قریب بیٹھے درود و تسبیح کرتے رہے،

    دوسری طرف علماء کا مفتقہ طور پر کہنا ہے کہ قبرستان کی زیارت کے ہے کوئی خاص وقت نہیں ہے بلکہ سنت طریقہ یہی ہے کہ کسی بھی وقت قبرستان جا کر فوت ہونے والوں کے لیے دعا کرنا بہتر ہے ،

  • بھارت کی کم ظرفی پر فواد چوہدری کی کراری ٹویٹ

    بھارت کی کم ظرفی پر فواد چوہدری کی کراری ٹویٹ

    بھارت کی کم ظرفی پر فواد چوہدری نے کی کراری ٹویٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ : بھارت نے پاکستان کے ساتھ دشمنی ہر میدان میں جاری رکھی ہوئی ہے ، اس کی یہ دشمنی کرکٹ اور کھیل میں بھی جاری ہے
    بھارت کی اسی قدورت اور کم ظرفی پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتےہوئے کہا کہ کرکٹ کے میدان سے کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو IPL سے خود کو فارغ سمجھیں، خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، سپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے اگر ہے تو..

  • بھارت، محرم کا تعزیہ بجلی کے تار میں الجھ گیا، ایک جاں بحق

    بھارت، محرم کا تعزیہ بجلی کے تار میں الجھ گیا، ایک جاں بحق

    بھارتی ریاست اترپردیش میں ضلع سنبھل کے بہجوئی علاقے میں محرم کے موقع پر اکبر پور گاوں میں تعزیہ بجلی کے تار میں الجھ گیا ، جس سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 لوگ جھلس گئے۔

    بھارتی میڈیا نے مقامی پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صبح کے وقت بہجوئی علاقے کے اکبرپور گاوں میں بڑی تعداد میں لوگ تعزیہ لے کر جارہے تھے۔ زیادہ اونچا ہونے کی وجہ سے تعزیہ بجلی کے تاروں میں الجھ گیا۔ اس حادثے میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ تسلیم کی موت ہوگئی اور 15 لوگ جھلس گئے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق سبھی لوگوں کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس میں کچھ لوگوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

  • پی ایم مودی کے شہر گجرات میں ایک کاروباری نے خودکشی کیوں کی؟

    بھارت میں اقتصادی بحران سے پریشان ہو کر بڑے بڑے صنعت کار اپنے پلانٹ بند کرنے کے لیے مجبور ہو رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ آخر وہ کریں تو کیا کریں۔ گجرات کے سورت میں معاشی بدحالی سے پریشان ہو کر ایک بلڈر نے خودکشی کر لی۔ خودکشی کرنے والے بلڈر کا نام ہریش بھائی شام جی بھائی روانی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بلڈر کاروبار میں آئی مندی سے پریشان تھا۔
    بھارت کا معاشی بحران … بینک اور آٹو سیکٹر کی کمپنیوں کے شئیرز میں کمی

    ہریش بھائی سورت کے کامریج علاقے میں رہتے تھے۔ انھوں نے اپنے فارم ہاوس میں پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ طویل مدت سے کاروبار میں آئی مندی کی وجہ سے بلڈر بہت پریشان تھے۔

    خبروں کے مطابق ہریش نے اپنے پروجیکٹ کو پورا کرنے کے لیے پرائیویٹ فائنانسروں سے سود پر کروڑوں روپے لیے تھے۔ خودکشی کی خبر ملنے کے بعدپولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ فی الحال پولیس نے کچھ بھی کہنے سے منع کر دیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔