Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت کے معاشی اقدامات سے آئی ایم ایف غیر مطمئن 16ستمبر کو وفد پاکستان بھیجے گا

    حکومت کے معاشی اقدامات سے آئی ایم ایف غیر مطمئن 16ستمبر کو وفد پاکستان بھیجے گا

    آئی ایم ایف حکومتی اقدام سے غیر مطمئن ، .پاکستان میں بڑھتے ہوئے مالی خسارے اور ٹیکسوں کی عدم وصولی اور معاشی پہیہ جام ہوتا دیکھ کر پریشان ہو گیا ، 16 ستمبر کو ایس او ایس مشن بھجوانے کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان کے وزارت خزانہ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایس ائی ایم یف کا او ایس مشن معاشی مشاورت کے لیے پاکستان آئے گا جہاں آئنے والے کمشن کو حکام ٹیکس آمدن پر بیفنگ دیں‌گے ۔ مشن کے ساتھ ٹیکس ہدف کے حصول پر بات چیت اور مالی خسارہ کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ توانائی کے خسارے کم کرنے کے لیے بھی مشاورت ہوگی، ایس او ایس مشن معاشی ڈکٹیشن نہیں دیتا، ایس او ایس مشن منی بجٹ بنوانے نہیں آ رہا۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لیتے وقت ہر طرح کی یقین دھانی کرئی گئی تھی، لیکن پھر بھی ٹیکس کے حصول میں‌ناکامی، پاور سیکٹر میں جمود اور معاشی سرگرمیو‌ں‌کے رک جانے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے حکام پریشان ہیں‌اور وہ اسی لیے پاکستان خود آر ہے تا کہ حالات کا بغور جائزہ لیا جا سکے.

  • لودہراں : رات گئے تک سکیورٹی چیکنگ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او ملک جمیل ظفر ہمراہ ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز نے 9 محرم الحرام کے سلسلہ میں مجالس ڈیوٹی کے سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا.

    اس موقع پر ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز کو بریف کیا.ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز نے سیکورٹی بارے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا. ترجمان پولیس

  • بورے والا : ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او وہاڑی کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ
    تفصیلات کے مطابق بورے والا تھانہ فتح شاہ کی حوالات میں ایک شخص کی غیر قانونی حراست پر ایس ایچ او معطل۔ڈی پی او
    بورے والا۔ایس ایچ او حق نواز کو معطل کر کے لائن حاضر کردیا۔ڈی پی او

  • مقبوضہ کشمیر، محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی

    مقبوضہ کشمیر، محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے محرم الحرام کے جلوسوں کو روکنے کے لیے کرفیو اور دیگر پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے۔
    مقبوضہ کشمیر کرفیو کا 37واں دن ، ایمبولینسوں اور طبی عملے کو بھی روک لیا گیا
    سرینگر، بادگام اور مقبوضہ علاقے کے دیگر علاقوں میں کسی کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہاں تک کہ صحافیوں اور سرکاری ملازمین جن کے پاس کرفیو کے سرکاری کارڈ ہیں، گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہے۔

    سری نگر شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں کو تاروں سے مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ تمام بازار بند ہیں جبکہ آمدورفت سڑک سے دور ہے۔ وادی کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی کوئی خدمت موجود نہیں ہے ، جو مواصلات کی بندش کی وجہ سے 5 اگست سے باقی دنیا سے منقطع ہے ، جبکہ ٹی وی چینلز بھی بند ہیں۔

    کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے ادویات سمیت ضروری اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

  • امریکا ترکی پر اقتصادی پابندیاں لگانےکا سوچ رہا ہے . امریکی وزیر خزانہ کا انتباہ

    امریکا ترکی پر اقتصادی پابندیاں لگانےکا سوچ رہا ہے . امریکی وزیر خزانہ کا انتباہ

    امریکا ترکی پر اقتصادی پابندیاں لگانےکا سوچ رہا ہے . امریکی وزیر خزانہ کا انتباہ

    تفصیلات کے مطابق امریکہ ترکی کو سزا دینےجا رہا ہے جرم یہ ہے کہ ترکی نے روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400 امریکا کی شدید مخالفت کے باوجود خریدے ہیں. اس پر امریکا ترکی سے بہت خفاہے ، اس اس سلسلے میں امریکی وزارت خزانہ ترکی پر اقتصادی پابندیوں بارے سوچ رہی ہے.. تاہم ابھی تک اس بارے فیصلہ نہیں‌کیا گیا ہے .
    اپنے اس پروگرام کا اعلان امریکی وزیر خزانہ منوچن پیر کے روز وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے پابندیوں کے حوالے سے کسی ممکنہ ہدف کا تعین نہیں کیا کہ پابندیاں کسی قسم کی ہوں‌گی .

    امریکا ترکی کے اس اقدام بارے باربار اپنے خدشات کا اظہار کرتا آیا ہے کہ ترکی کی جانب سے S-400 میزائل سسٹم کی خریداری انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان اختلاف کا سبب ہے۔ امریکا کو یہ ڈر ہے کہ اس میزائل دفاعی نظام سے اس کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کو خطرہ ہے جو یورپ کے اندر اکثر آپریشنل رہتے ہیں.۔

    واشنگٹن اپنے اس موقف پر سختی سے قائم ہے کہ روسی ساختہS-400 سسٹم F-35 طیاروں کی ٹکنالوجی کے روز کے واسطے خطرہ بن سکتا ہے اور اس حوالے سے اہم معلومات حاصل کر کے روس امریکی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے.

  • وہاڑی : خاتون تشدد کیس میں ملزمان کا ریمانڈ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ لڈن خاتون پر پولیس تشدد معاملہ
    ایف آئی آر میں نامزد 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ اور جسمانی ریمانڈ کے لئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا
    ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین نے تفتیش میں ڈی ایس پی صدر راؤ طارق ،آئی ٹی انچارج عظیم ،محرر سی آئی اے محمد شوکت کو بے گناہ قرار دے دیا
    علاقہ مجسٹریٹ نے ایس ایچ او تھانہ لڈن عارف شاہ،اے ایس آئی طارق حسین شاہ،انچارج سی آئی اے امجد اور کانسٹیبل مزمل اقبال جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
    علاقہ مجسٹریٹ نے ملزمان ہارون،فیاض،محمد زردان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
    علاقہ مجسٹریٹ نے لیڈی کانسٹیبل شکیلہ رانی ایک لاکھ کے مچلکے لے کرضمانت پر رہا کردیا.

  • تین دنوں میں سلامتی دستے کے 200سے زیادہ جوانوں کی موت…. کس ملک میں ہوئی جانی۔

    تین دنوں میں سلامتی دستے کے 200سے زیادہ جوانوں کی موت…. کس ملک میں ہوئی جانی۔

    لیبیا کے مشرق میں واقع باغی فوج نے دعوی کیا ہے کہ دارالحکومت تریپولی کے جنوب میں تین دن میں اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ سلامتی دستوں کے 200سے زیادہ جوان مارے گئے ہیں۔
    لیبیا: وفاقی حکومت کی ترہونہ شہر پر ڈرون طیاروں سے بمباری
    باغی فوج کے مطابق گزشتہ تین دن میں فضائی حملوں اور زمینی لڑائی سمیت مختلف فوجی مہموں میں سرکاری سلامتی دستے کے 200سے زیادہ جوان مارے گئے۔اس کے علاوہ سیکڑوں جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔“

    واضح رہے کہ سرکاری سلامتی دستوں اور باغی فوج کے درمیان اپریل کے آغاز سے ہی زبردست مسلح لڑائی جاری ہے۔باغی فوج دارالحکومت تریپولی کو حکومت کے کنٹرول سے چھین کر اس پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

  • برطانوی پارلیمنٹ کی کارروائی 14 اکتوبر تک ملتوی

    برطانوی پارلیمنٹ کی کارروائی 14 اکتوبر تک ملتوی

    برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے وقت سے پہلے انتخابات کرانے کی تجویز کے مسترد کیے جانے کے بعد پارلیمنٹ کی کارروائی 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
    بریگزٹ میں توسیع مانگنے سے بہتر ہے کہ میں کھائی میں کود کر مرجاؤں’ ، بورس جانسن نے تو حد کردی
    مسٹرجانسن کے جلد انتخابات کرانے کی تجویز کو ارکان پارلیمنٹ نے ایک ہفتے میں دوسری بار مسترد کردیا ہے۔ان کی تجویز کی حمایت میں 293ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جبکہ اس تجویز کے پاس ہونے کےلئے 434ارکان پارلیمنٹ کی حمایت کی ضرورت تھی۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے بقول وہ 15اکتوبر کو انتخابات کرانے کے کی کسی بھی تجویز کی حمایت نہیں کریں گے۔
    اس دوران اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ بینربھی لہراتے نظر آئے، جن پر ’سائیلنس‘ لکھا ہوا تھا۔

    برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن بریگزیٹ میں تاخیرچاہتی ہے جس کاملک کوکوئی فائدہ نہیں۔ بریگزٹ ڈیل حاصل کرلیں گے۔ ضرورت پڑی توڈیل کے بغیرہی یورپی یونین سے نکل جائیں گے۔

    یادرہے کہ مسٹر جانسن کسی بھی حالت میں 31اکتوبر سے پہلے یورپی یونین سے اپنے ملک کو باہر نکالنا چاہتے ہیں۔اس کےلئے وہ یورپی یونین کے ساتھ کسی طرح کا معاہدہ بھی نہیں کرنا چاہتے لیکن ان کی برطانیہ میں سخت مخالفت ہورہی ہے۔اپوزیشن کے بقول اگر برطانیہ بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین سے باہر نکلتا ہے تو ملک کو اس اقتصادی نقصان اٹھانے پڑے گا۔

  • ہالینڈ میں فائرنگ، تین ہلاک

    ہالینڈ میں فائرنگ، تین ہلاک

    ہالینڈ کے شہر دوردرشٹ میں پیر کی رات ہونے والی فائرنگ میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
    ہالینڈ: برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی،مسلمان خواتین مشکل میں‌
    پولیس کے مطابق واقعہ ایک گھر میں رونماہوا۔ شہر کے میئر واٹر کولف نے اس واقعہ کو انتہائی سنگین قراردیا ہے۔

    مقامی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ نے فائرنگ کی وجہ خاندان کے آپس میں اختلافات بتائے ہیں۔ اخبار کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے پہلے اپنے خاندان کے ارکان کو گولی ماری اور پھر بعد میں خود کو گولی مار کر اپنا خاتمہ کر لیا۔

  • عرب اتحاد نے حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا جسے سعودیہ کی طرف چھوڑا گیا تھا

    عرب اتحاد نے حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا جسے سعودیہ کی طرف چھوڑا گیا تھا

    یمن میں برسرپیکار عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کی طرف بھیجے گئے ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے ،

    تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن کے صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے جس کو سعودی عرب بھیجا گیا ہے۔

    عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق وہ حوثیوں کی ایسی کاروائیوں کو اکثر ناکام بناتے ہیں.یہ کاررائی ان میں سے ایک ہے، عرب اتحاد کے مطابق ایسی کارروائیاں بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور وہ ملیشیا کی ایسی کاروائیوں کو تباہ کرتے آئے ہیں.

    عرب اتحاد کے ترجمان نے واضح کیا کہ اتحاد کی مشترکہ فورسز کی قیادت ملیشیا کے خلاف منہ توڑ جوابی اقدامات کو سختی سے روکے رکھے گی تا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے دائرے میں‌رہتے ہوئے ملیشیا کی اس صلاحیت کو تباہ کیا جا سکے۔