Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیاپور : انصاف کے لئے نوجوان در بدر

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) چکنمبر 356 WB میں امیرزادوں کا ایک محنت کش اور غریب پر تشدد

    امیرزادوں نے انسانیت کی دھجیاں اُڑا دی

    تشدد کا شکار ھونے والے علی رضا کو چار دن گزر جانے کے باوجود انصاف نامل سکا

    ایف آئی آر تو درج کرلی گئی لیکن ملزمان گرفتار نا کئیے گئے ملزمان بااثر ھونے کی وجہ سے علی رضا در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور با اثر ملزمان کی علی رضا کوجان سے مارنے کی دھمکیاں

    علی رضا کی وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل اور با اثر ملزمان کی فوری گرفتاری کی اپیل

  • ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے  سیکرٹری جنرل  سے ملاقات، کشمیرکی سنگینی سے آگاہ کیا

    ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کشمیرکی سنگینی سے آگاہ کیا

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز سے ملاقات.

    ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بتدریج بگڑتی جا رہی ہے ۔

    بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں اور بڑے انسانی المیہ کے پیدا ہونے کا شدید خدشہ ہے۔

    ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز کو بتایا کہ خطےمیں امن کو سنگین خطرات لاحق کردیے ہیں۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 35 دن سے نافذ کرفیو نے معمولات زندگی کو مفلوج کیا ہے، کرفیو نے پوری وادی کو ظلمت میں دھکیل دیا ہے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرادادوں کی واضح خلاف ورزی ہیں۔

    پاکستان کی مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ ’تنازعات سے بچاؤ کی سفارتکاری‘ کے ایجنڈے کو کشمیر پر بھی لاگو کیا جائے، اقوام متحدہ کو قانون، انصاف اور انسانی حقوق کا بالادستی کے لیے آواز اٹھانی ہوگی، ‎کشمیر میں جاری ظلم پر پاکستان کبھی خاموش نہیں رہےگا۔

  • گیانا ایمیزون واریئرز نے شاداب خان کو فارغ کر کے عمران طاہر کو لے لیا

    گیانا ایمیزون واریئرز نے شاداب خان کو فارغ کر کے عمران طاہر کو لے لیا

    پورٹ آف اسپین: کیریبیئن پریمیئر لیگ ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز نے شاداب خان کی جگہ جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

    اعلامیہ کے مطابق شاداب کو ڈومیسٹک کمٹمنٹس کی وجہ سے وطن واپس جانا پڑا۔ عمران طاہر گزشتہ برس بھی ایمازون واریئرز کی نمائندگی کرچکے جہاں پر انھوں نے 17.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں لی تھیں، جس کی بدولت ٹیم فائنل کھیلنے میں کامیاب رہی تھی۔

    40 سالہ عمران طاہر ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے تاہم لیگ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
    ایمازون نے امریکی پلیئر سورابھ نیٹروالکر کی جگہ افغان لیگ اسپنر قیس احمد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

  • امریکا ایران کی جگہ ہوتا توپابندیوں سے اس کا زوال ہو جاتا کمانڈر پاسداران انقلاب

    امریکا ایران کی جگہ ہوتا توپابندیوں سے اس کا زوال ہو جاتا کمانڈر پاسداران انقلاب

    ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اگر امریکا پرایران کی طرح پابندیاں عاید ہوتیں تو اس کا اب تک انہدام ہوچکا ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی طلبہ خبررساں ایجنسی (ایسنا) کے مطابق انھوں نے سوموار کو ایک بیان میں کہا کہ ’’اگر ایران کی طرح امریکا پر پابندیاں عاید ہوتیں تو وہ دھڑام سے نیچے آ گرتا۔ امریکی حکام کی مذاکرات میں صرف ایک ہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایرانی حکام کے ساتھ ایک تصویر کھنچوا سکیں۔‘‘

    امریکا نے حال ہی میں ’’دہشت گردی کے نام‘‘ سے فرموں کے ایک نیٹ ورک ، جہازوں اور افراد پر پابندیاں عاید کی ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کا سپاہِ پاسداران انقلاب سے تعلق تھا۔ایران پر شام کو کروڑوں ڈالر مالیت کا تیل اسمگل کرنے کا بھی الزام ہے۔

    امریکا نے ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے یہ پابندیاں عاید کی ہیں اور ان کا ایک مقصد ایران کو تیل کی برآمدات سے روکنا ہے۔تیل ایران کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہے لیکن اب اس کی تیل کی برآمدات نصف سے بھی کم ہو کر رہ گئی ہیں لیکن ان کے اقتصادی اثرات کے باوجود ایران کا کہنا ہے کہ اس پر عاید کردہ پابندیاں کوئی زیادہ موثر نہیں رہی ہیں۔

  • دوبارہ عمرہ کرنے والوں کے لیے خوشخبری اضافی فیس ختم کر دی گئی

    دوبارہ عمرہ کرنے والوں کے لیے خوشخبری اضافی فیس ختم کر دی گئی

    سعودی عرب کے وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا ہے کہ حکومت نے دوسری بارہ عمرہ کے لیے مقرر کردہ فیس ختم کردی ہے۔ اس کے علاوہ کئی سرکاری محکموں کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ وزٹ ویزہ، ٹریفک اور حج وعمرہ سروسز کے محکموں کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر حج نے کہا کہ یہ فیصلہ "ویژن 2030 ” کے اہداف کے حصول کی کوششوں کی طرف اہم قدم ہے جس میں عمرہ زائرین کا ہدف سالانہ 30 ملین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز عازمین حج اور عمرہ کی سعادت کے لیے آئے اللہ کے مہمانوں کو بہترسے بہتر سہولیات کی فراہمی کا عزام کیے ہوئے ہیں۔

  • اسرائیل کا ڈرون طیارہ فلسطین میں تباہ ہو گیا

    اسرائیل کا ڈرون طیارہ فلسطین میں تباہ ہو گیا

    یروشلم: اسرائیلی افواج کا ایک ڈرون طیارہ جنونی غزہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ڈرون کے گرنے کی تصدیق اسرائیل کی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) نے بھی کی ہے۔

    مؤقر اسرائیلی اخبار ’ہیرٹز‘ کے مطابق اسرائیلی افواج کا ڈرون طیارہ شب کوزمیں بوس ہوا تھا لیکن تاحال اس کے گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

    اخبار نے اسرائیلی افواج کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈرون کے گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش و تحقیق کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

    اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ گزشتہ روز حزب اللہ نے لبنان میں مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جس کی تصدیق خود اسرائیلی افواج نے کردی تھی۔ اس طرح صرف 24 گھنٹوں میں اسرائیل کو دو ڈرون طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

  • سعودی عرب  نے بھی کیا یورینیم کی پیداوار اور افزودگی کا اعلان

    سعودی عرب نے بھی کیا یورینیم کی پیداوار اور افزودگی کا اعلان

    سعودی عرب کے نئے وزیر توانائی نےشہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے پیر کو کہا کہ ان کا ملک اپنے منصوبہ بند جوہری توانائی پروگرام کے لیے مستقبل میں یورینیم کی تیاری اور ان کی افزودگی کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی سعودی عرب میں دو جوہری ری ایکٹرز پرکام شروع ہوگا۔

    شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ابو ظہبی میں توانائی کانفرنس میں بتایا کہ ہم محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم دو جوہری ری ایکٹرز کا تجربہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کو پرامن مقاصد کے لئے استعمال کرنا سعودی عرب کا حق ہے اور ہم جوہری توانائی کو صرف پرامن مقاصد کے لیے استعمال کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مملکت کے وژن 2030ء میں توانائی کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا ۔ مختلف شعبوں میں مملکت کی معیشت کی مضبوطی کےلیے اقدام ات کیے ہیں۔عالمی سطح پر تیل کی منڈی میں استحکام اور توازن پیدا کرنے کے لیے اوپیک کے اندر اور باہر دوسرے پروڈیوسروں کے ساتھ مل کر کام سعودی عرب کام جاری رکھے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب تیل کے حوالے سے مملک تکی پالیسی تزویراتی بنیادوں پرقائم کی گئی ہے جو ناقابل تغیر ہے۔

    ابو ظہبی میں عالمی توانائی کانفرنس کے موقع پر ایک بیان میں شہزادہ عبد العزیز نے کہا کہ اوپیک + معاہدہ ہر ایک کی مرضی کے تحت جاری رہے گا۔ ہم نے ہمیشہ اوپیک کے رکن ممالک کی خوشی حالی کے لیے مل جل کر فیصلے کرنے کی ترجیح دی۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال کی دوسری ششماہی پہلی ششماہی کے مقابلے میں تیل کی پیداوار کے لحاظ سے بہتر ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی تیل کی پالیسی ذخائر اور کھپت جیسی اسٹریٹجک بنیادوں پر مبنی ہے جسے تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا سعودی عرب اوپیک کے باقی ممبروں سے مشاورت کے بغیر تنہا کام نہیں کرسکتا ، اوپیک + کا اتحاد طویل عرصے تک برقرار رہے گا ، اوپیک کے تمام ممبروں کو اپنے پیداواری اہداف کو پورا کرنا ہوگا اور اس کے مطابق رہنا ہوگا۔

  • اسرائیلی وزیراعظم نےایران کے جوہری پروگرام کی ایک اورجگہ کا انکشاف کر دیا

    اسرائیلی وزیراعظم نےایران کے جوہری پروگرام کی ایک اورجگہ کا انکشاف کر دیا

    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کی ایک اور خفیہ جوہری تنصیب کا انکشاف کیا ہے۔اسرائیل نے اس جگہ کا 2018ء میں تہران کے نواح میں ملنے والی دستاویز سے پتا چلایا تھا۔اسرائیل کے انٹیلی جنس ایجنٹوں نے ایک خفیہ کارروائی میں یہ دستاویزات حاصل کی تھیں۔

    نیتن یاہو نے سوموار کو دعویٰ کیا ہے کہ یہ جگہ ایران کے شہرعبادہ میں واقع ہے اور اس کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا تھا۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل کو پتا چلنے کے بعد اس جگہ کو ختم کردیا تھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے ایران سے اس جگہ کے بارے میں سوال کیا تھا لیکن اس نے اس کا جواب دینے سے انکار کردیا تھا۔

    صہیونی وزیراعظم نے ایران کی قیادت کو براہِ راست مخاطب ہوکر خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایرانیوں کی کذب بیانیوں، دھوکا دہی اور خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا:’’میں ایران کے طاغوتوں کو یہی بات کہنا چاہتا ہوں:آپ جو کچھ کررہے ہیں،اسرائیل وہ سب کچھ جانتا ہے،جب آپ کچھ کررہے ہوتے تو اسرائیل وہ سب کچھ جانتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ آپ یہ سب کچھ کہاں کررہے ہیں‘‘۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ ’’وہ ایران کے خلاف پابندیاں عاید کرنے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ساتھ دے۔ایران کو بم کی تیاری کی جانب پیش قدمی اور خطے میں جارحیت کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ دباؤ ، دباؤ اور زیادہ دباؤ ہے۔‘‘

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم حیدر آباداور فیصل آباد ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    سب سے زیادہ بارش سندھ: نگر پارکر 10 ، سکرنڈ 02، پنجاب: جھنگ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 45 ، تربت 44 اور دادو 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • عراق، گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکے

    عراق، گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکے

    عراق کے مغربی صوبے انبار کے شہر ہیٹ کے قریب پیراملٹری قبائلی فورس کے ایک فوجی کیمپ کے گولہ بارود ڈپو پر دھماکے ہوئے ۔
    عراق میں داعش کے 9 دہشت گرد ہلاک
    غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ، یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب بغداد سے تقریبا 160 کلومیٹر مغرب میں ہیٹ کے جنوب میں الموریوریہ علاقے میں ایک گولہ بارود کے ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔

    ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آگ کس چیز سے بھڑکی ، جس کے نتیجے میں مارٹر راونڈ کے دھماکے ہوئے۔
    ادھر ہیٹ ٹاون کونسل کے سربراہ ، موہنڈ المحمدی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جو ڈپو میں گولہ بارود اور اسلحہ تک پہنچی ۔ یہ واقعہ مقامی قبائلی حشدشبی رجمنٹ میں سے ایک کے ڈپو میں پیش آیا جو شہر ہیٹ سے 5 کلومیٹر دور واقع تھا۔

    یاد رہے کہ پچھلے ہفتوں کے دوران وسطی اور مغربی عراق کے گولہ بارود کے ڈپو میں اسی طرح کے متعدد واقعات پیش آئے۔