Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر کرفیو کا 37واں دن ، ایمبولینسوں اور طبی عملے کو بھی روک لیا گیا

    مقبوضہ کشمیر کرفیو کا 37واں دن ، ایمبولینسوں اور طبی عملے کو بھی روک لیا گیا

    مقبوضہ کشمیر میں، 5 اگست سے نافذ کرفیو اور پابندیوں کو، بھارتی حکام نے اس علاقے میں محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لئے کرفیو کو مزید سخت کردیا ہے۔

    لال چوک اور سری نگر کے ملحقہ علاقوں کے تجارتی مرکز کو عوامی نقل و حرکت کوروکنے کے لئے ، تمام داخلی مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ ایمبولینسوں اور طبی عملے کو بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ بھارتی فوج نے لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ اعلان کیا ہے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    تاہم ،کشمیریوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر میں ابیگوزر مقام سمیت کئی مقامات پر جلوسوں میں شرکت کی۔ کم از کم چھ جلوس نکالے گئے ، پولیس نے جلوس کے تمام شرکا کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے سوگواروں کو لاٹھیوں سے بھی مارا اور چھرے بھی مارے۔

    دریں اثنا ، مسلسل 37 ویں روز بھی مقبوضہ جموںو کشمیر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ، تمام مارکیٹیں بند رہیں جبکہ ٹریفک بھی معطل رہی۔ انٹرنیٹ ، موبائل اور لینڈ لائن سروس بند رہی اور مقبوضہ وادی کا رابطہ باقی دنیا سے منقطع رہا۔مقبوضہ کشمیر میں جاری انٹرنیٹ سروس کی بندش کا دورانیہ پچھلی تمام حدوں کو کراس کر گیا ہے۔د کن ہیرالڈ نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس 5اگست کو بند کی گئی تھی۔ اتوا رکے دن سروس کو بند ہوئے 840گھنٹے ہو چکے تھے۔

    دہلی میں ایک تھنک ٹینک ، انٹرنیشنل کونسل فار ریسرچ آن انٹرنیشنل اکنامک ریلیشنز (آئی سی آر آئی آر) کی ایک حالیہ تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ انٹرنیٹ خدمات کی متواتر معطلی سے کشمیر کی نازک معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے جس کے نتیجے میں 2013سے لے کر تقریبا 4000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

  • چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا دورہ روس، تفصیلات سامنے آ گئی

    چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا دورہ روس، تفصیلات سامنے آ گئی

    چینی وزیراعظم لی کی چیانگ، روسی وزیراعظم دمتری میدویدیف کی دعوت پر 16سے 18ستمبر تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
    چین کے وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کا روس کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے لئے وسیع تر جگہ کھولے گا۔
    چینی صدر اورمودی کی آئندہ ماہ ہونیوالی ملاقات منسوخ ہونے کا امکان
    چینی نائب وزیر خارجہ لی یوچینگ کے مطابق چینی وزیراعظم لی ،میدویدیف کے ساتھ 24 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔ یہ دورہ اس وقت ہورہا ہے جب دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اپنے تعلقات میں ایک نئے دور کی شروعات کررہے ہیں۔

    لی نے کہا ، "چین اور روس بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ، اور ان کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔” پچھلے سال پہلی بار دونوں ممالک کی تجارت کا حجم 100 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
    لی کے مطابق ، دونوں ممالک کے مابین بین الاقوامی امور میں قریبی اور موثر رابطہ اور ہم آہنگی بھی موجود ہیں۔

    چینی وزیراعظم لی ماسکو میں پیوٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔

  • حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا

    حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا

    لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون کو اسرائیل کے ساتھ ملحق سرحد پر مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔
    اسرائیلی فوج پر حملہ کردیا گیا
    مقامی میڈیا کے مطابق رامیا کالونی کے نزدیک مذکورہ ڈرون کو تباہ کیا گیا۔

    دوسری جانب اسرائیلی دفاعی ذرائع نے ڈرون کے گرائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی ڈرون لبنانی سرزمین پر گر گیا تھا۔

  • البانیہ کی مسلح افواج نے 74گولوں کو ناکارہ بنا دیا

    البانیہ کی مسلح افواج نے 74گولوں کو ناکارہ بنا دیا

    وزیر دفاع الٹا زیکا نے نے کہا ہے کہ البانیہ کی مسلح افواج نے دارالحکومت تیانہ کے شمال مغرب میں تقریبا 60 کلومیٹر ایک گاو¿ں میں دوسری جنگ عظیم کے 74 گولوں کو ناکارہ بنا دیا ہے ۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں ،الٹا زیکا نے کہا کہ البانیہ کی مسلح افواج کے دھماکہ خیز مواد کو ضائع کرنے کے ماہرین نے لیزہ کے علاقے مناتی نامی گاوں میں 150 ملی میٹر کیلیبر کے گولے ڈھونڈے اور انھیں ناکارہ کردیا۔

    وزارت دفاع کے ابتدائی تجزیے کے مطابق ، یہ گولے دوسری جنگ عظیم کے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں جاری انٹرنیٹ سروس کی بندش نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    مقبوضہ کشمیر میں جاری انٹرنیٹ سروس کی بندش نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    مقبوضہ کشمیر میں جاری انٹرنیٹ سروس کی بندش کا دورانیہ پچھلی تمام حدوں کو کراس کر گیا ہے۔د کن ہیرالڈ نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس 5اگست کو بند کی گئی تھی۔ اتوا رکے دن سروس کو بند ہوئے 840گھنٹے ہو چکے تھے۔
    ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے مقبوضہ کشمیر سے انٹر نیٹ کی بندش کے خاتمے کا فوری مطالبہ کر دیا
    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں متواتر انٹرنیٹ سروس بند ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ پچھلی دہائی میں متعدد بار سروس بند کردی گئی تھی۔ تاہم ، اس بار نہ صرف موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ، بلکہ براڈ بینڈ ،لینڈ لائن ، اور یہاں تک کہ وی سیٹ سروس بھی ختم کردی گئیں۔

    دہلی میں ایک تھنک ٹینک ، انٹرنیشنل کونسل فار ریسرچ آن انٹرنیشنل اکنامک ریلیشنز (آئی سی آر آئی آر) کی ایک حالیہ تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ انٹرنیٹ خدمات کی متواتر معطلی سے کشمیر کی نازک معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے جس کے نتیجے میں 2013سے لے کر تقریبا 4000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    دوسری طرف بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے تسلیم کیا ہے کہ مواصلات خصوصاًانٹرنیٹ کی بندش سے کشمیر میں بڑے پیمانے پر تکلیف اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں صحافی بھی بھارتی فوج کے نشانے پر

    مقبوضہ کشمیر میں صحافی بھی بھارتی فوج کے نشانے پر

    مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو بھی بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے ہاتھوں توڑ پھوڑ ، ہراساں کرنے اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    پاکستان کا مقبوضہ کشمیر پر یو این ہیومن رائٹس کمشنرکے بیان کاخیرمقدم
    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اور نیم فوجی دستوں نے سری نگر کے سونوار علاقے میں بھارتی حکومت کی طرف سے قائم کردہ نام نہاد میڈیا سہولت مرکز کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹوں کے بقول کرفیو پاس اور میڈیا پاس کو بھی فورسز کے اہلکاروں نے تسلیم نہیں کیا۔

    ایک خاتون صحافی رفعت محدین کے بقول ، ”مجھے جہانگیر چوک فلائی اوور کے قریب روکا گیا اور پولیس اہلکاروں نے مجھے آگے جانے کی اجازت نہیں نے ۔ انہوں نے مجھے اور میرے اہل خانہ کو گالیاں دیں۔ میں نے ان سے کہا کہ میرے پاس کرفیو پاس ہے لیکن وہ پھر بھی آگے سے نہیں ہٹے۔ حتی کہ انہوں نے لاٹھیوں سے میری کار کو بھی نقصان پہنچایا۔“

    رفعت نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں سنگین نتائج سے خبردار کیا اور ان کی گاڑی کو بھی ضبط کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا ، "میں تمام وقت گاڑی کے اندر بیٹھی رہی اور صدمے کی حالت میں تھی۔”

    دریں اثنا میڈیا سہولت مرکز کے متعدد صحافیوں نے پولیس اور نیم فوجی دستوں کے ذریعہ ہراساں کیے جانے کی شکایت کی۔ ایک فوٹو جرنلسٹ نے کہا ، "مجھے اپنی کار میڈیا سنٹر سے دو کلومیٹر دور رکھنی تھی اور پیدل فاصلہ طے کرنا پڑا۔”

    ہفتے کے روز سری نگر کے حسن آباد میں محرم کے جلوس کے کرنے کے دوران چار صحافیوں کو پولیس اہلکاروں نے مارا پیٹا۔

  • بھارت کا معاشی بحران … بینک اور آٹو سیکٹر کی کمپنیوں کے شئیرز میں کمی

    بھارت کا معاشی بحران … بینک اور آٹو سیکٹر کی کمپنیوں کے شئیرز میں کمی

    ممبئی کی شئیر مارکیٹ میں پیر کو بینک، آٹو سیکٹراور آئی ٹی سیکٹر کی کمپنیوں کے شئیرر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ بی ایس ای انڈیکس شروع میں 150 پوائنٹ نیچے آ گیا۔
    اگست میں کاروں کی فروخت میں 41فیصد کمی…. بھارت کے حوالے سے اہم رپورٹ آ گئی
    بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو جن کمپنیوں کے شئیر میں کمی دیکھنے میں آئی ان میںٹاٹا موٹرز، ماروتی، ٹاٹا اسٹیل، ایچ سی ایل ٹیک، انڈسائنڈ بینک، ویدانتا، بجاج آٹو، ہیرو موٹو کورپ ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایچ ڈی ایف سی، این ٹی پی سی، ایکسز بینک کے شئیرز میں2.40فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

    جبکہ جن کمپنیوں کے شئیروں میں اضافہ ہوا ان میں سن فارما، ایچ یو ایل، بھارتیہ ائیر ٹیل ، لارسن اینڈ ٹربو، ریلائنس انڈسٹریز ، بجاج فائنا س اور آئی ٹی سی کے شئیر کی قیمت1.66فیصد بڑھتی دکھائی دی۔

  • ہجومی تشدد کے شکار تبریز انصاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا…. جانیے کیسے

    ہجومی تشدد کے شکار تبریز انصاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا…. جانیے کیسے

    بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد کے شکارتبریز انصاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ اب فرد جرم سے قتل کا الزام ہٹا لیا گیا ہے۔ پولیس نے 29 جولائی کو اس سلسلے میں عدالت میں فرد جرم پیش کی تھی۔
    بھارت، ایک اور عورت ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی
    بھارتی میڈیا کے مطابق تبریز انصاری ہجومی تشدد کا معاملہ دیکھ رہے وکیل الطاف حسین نے ’دی کوئنٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ تبریز کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔ ہجوم کے ذریعہ مارپیٹ کی وجہ سے تبریز کے سر پر زخم بن گیا تھا۔ ایسے میں یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ تبریز کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔“

    دوسری جانب اس سلسلے میں جانچ کرنے والے افسر کا دعویٰ ہے کہ تبریز کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہی ہوئی تھی۔ مذکورہ افسر نے ڈاکٹروں کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا۔ انھوں نے کہا کہ دو ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

    تبریز انصاری کیس کے وکیل الطاف حسین پولیس کی تفتیش پر پہلے ہی اعتراض کر چکے ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے 31 اگست کو عدالت میں ایک درخواست بھی دائر کی تھی۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ پولیس صرف اپنی لاپرواہی کو چھپانے کے ساتھ ساتھ ملزموں کو بچانے کے لیے ’ہارٹ اٹیک‘ جیسے لفظ کا استعمال کر رہی ہے۔

    ہجومی تشدد معاملے میں ہیومن رائٹس لاء نیٹورک کے وکیل امن خان نے اس رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا کہ تبریز کی موت صرف حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ فرد جرم سے قتل کی دفعہ 302 کو ہٹانے کے لیے پولس کے پاس کوئی بنیاد نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ جھارکھنڈ میں 17 جون کو تبریز انصاری پر ہجوم نے اس وقت حملہ کر دیا تھا جب وہ اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا۔ چوری کے شبہ میں ہجوم نے تبریز انصاری کو کھمبے سے باندھ دیا تھا اور اس کی خوب مار پیٹ کی تھی۔ ہجوم نے تبریز کو کئی گھنٹوں کی مار پیٹ کے بعد پولس کے حوالے کر دیا تھا۔ پولیس شدید زخمی تبریز کو ہسپتال لے کر گئی تھی۔ چار دن بعد تبریز انصاری زخموں کی تاب نہ لاکر خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس، حماد اظہر کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ

    ایف اے ٹی ایف اجلاس، حماد اظہر کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ

    ایف اے ٹی ایف اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حماد اظہر نے وزیر اعظم کو پہلے روز ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی،حماد اظہر نے وزیراعظم عمران خان کو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پوچھے گئے سوالات سے آگاہ کیا ،وزیر اعظم کو پاکستان کی طرف سے دیئے گئے جوابات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی.

    پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بنکاک میں ہوا، پاکستان کی جانب سے اپریل سے اگست تک کے اہداف پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں 15 رکنی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی.

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو 125 اضافی سوالات پر ارسال رپورٹ کا جائزہ، کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے، کالعدم تنظیوں کی سرگرمیاں روکنے، منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے، کرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے پر بریفنگ دی، مذاکرات میں سونے کا کاروبار رجسٹرڈ بنانے پربھی بات چیت کی گئی،ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ سونے کے لین دین میں شناختی کارڈ نمبر ضروری قرار دیا جائے،

    ایف اے ٹی ایف ٹیم کی قیادت امریکہ کی مس کرسٹین کررہی ہیں ،ایف اے ٹی ایف کی مذاکراتی ٹیم میں بھارت کے 5ارکان بھی شامل ہیں ،ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کے دیگر حکام میں برطانیہ اور چین ،جرمنی، فرانس اور جاپان کے نمائندے بھی شامل ہیں .اجلاس13 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری رہے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے بلیک لسٹ میں شامل کرنے کاخطرہ ٹل چکا ہے، آج کے اجلاس میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 125 سوالات کے جواب دئیے جو ایف اے ٹی ایف نے ای میل کئے تھے،اجلاس میں بینکنگ، نان بینکنگ اور فنانشنل سیکٹر کی سپروائزری صلاحیت میں اضافہ کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرے گا۔

    ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

     

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

     

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

     

     

     

    ایف اے ٹی ایف اجلاس کا پہلا دور ختم ، پاکستان نے دیئے 125 سوالات کے جواب

  • ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر

    ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر

    ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر ہوگئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حساس مقامات پر سنائپرز تعینات، ہیلی کاپٹرز سے نگرانی کی گئی۔ کئی شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی جبکہ لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔ کراچی میں 9 محرام الحرام کا جلوس شاہ خراساں نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر ختم ہوگیا۔ شرکائے جلوس کی حفاظت کے لئے پولیس، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں نے فول پروف انتظامات کئے ہوئے تھے جبکہ ٹریفک کو اس دوران متبادل راستوں سے گزارا گیا۔

    جلوس کے دوران شہر قائد میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد رہی۔ جلوس میں داخلے کے لئے مخصوص پوائنٹس بنائے گئے تھے۔ جلوس کے شرکاء نے مزار قائد کے سامنے مولانا محمد حسین رئیسی کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کی۔ جلوس کی نگرانی کے لئے پولیس اور رینجرز کے مجموعی طور پر 6 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ کچھ شوٹرز کو بلند عمارتوں اور پلوں پربھی ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایات تھیں جبکہ جلوس کے راستوں پر اسکینرز بھی نصب تھے۔

    لاہور میں نویں محرم کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوگیا۔ دو ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکاروں نے جلوس کی سیکورٹی کے فرائض انجام دیے۔ جلوس کی سیکورٹی کے لیے تین حصار قائم کیے گئے تھے جہاں تلاشی کے بعد ہی عزاداران جلوس میں شامل ہوتے رہے۔ جلوس کے راستوں پر رینجرز کے دستے بھی گشت کرتے رہے جبکہ پولیس کے دو ہزار اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض انجام دیے۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا امام بارگاہ خیمہ سادات پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

    وفاقی دارالحکومت میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس جی سکس ٹو مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ میں ہی اختتام پذیر ہو گیا۔

    حیدرآباد میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس انجمن گلدستہ علی اکبر کے زیر اہتمام لطیف آباد نمبر پانچ سے برآمد ہوا اور امام بارگاہ چہاردہ معصومین پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

    ملتان کا امام بارگاہ ممتاز آباد سے بر آمد ہونے والا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بار گاہ ممتاز آباد پہنچ کر ختم ہوگیا۔

    راولپنڈی کی امام بارگاہ یادگار حسین کمرشل مارکیٹ سے علم کا جلوس برآمد ہا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ یادگار حسین پہ اختتام پذیر ہوا۔

    پشاور میں شبیہہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے برآمد ہو کر براستہ صدرروڈ، فخرعالم روڈ، کالی باڑی اور فوارہ چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ہال پراختتام پذیر ہوا۔

    شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں بعد از نماز ظہرین احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مزار قائد کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شیعہ لاپتہ افراد کے خانوادوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ امین شہیدی، علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر علامہ مبشر حسن، علامہ محمد حسین رئیسی اور علامہ عقیل موسیٰ سمیت دیگر علماء بھی موجود تھے۔ اححتجاجی مظاہرے سے خظاب میں رہنماؤں نے کہا کہ مسنگ پرسنز کی آواز ملک گیر آواز بن چکی ہے، ہم حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہیں کہ مسنگ پرسن کو فی الفور رہا کیا جائے، مطالبات پورے نہ ہوئے تو عاشورہ کا جلوس روک دیا جائے گا اور کراچی میں 10 محرم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں لاپتہ شیعہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دیا جائےگا۔

    گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی، یوم عاشور کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں موبائل سگنل بند کر دی گئی ہے۔ پی ٹی اے نے اعلان کیا تھا کہ نویں اور دسویں محرم کو سکیورٹی وجوہات پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ تاہم جی بی میں نویں محرم کو موبائل فون سروس جزوی بحال رہی، شام چھ بجے کے بعد تمام اضلاع میں سگنل بند کر دی گئی ہے۔ ادھر پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون سروس دو دن تک معطل رہے گی۔

    یوم عاشور کے موقع پر لاہور شہر کیلئے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ڈیوٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مرکزی جلوس کے روٹ پر 3 عارضی ہسپتال قائم کر دیئے گئے ہیں۔ عارضی ہسپتالوں میں ایک ہسپتال العمران شفاخانہ اور دوسرا الخمینی ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے جبکہ 10 بیڈز کا تیسرا عارضی ہسپتال سنٹرل ماڈل سکول نزد کربلا گامے شاہ بنایا گیا ہے۔ مارننگ شفت میں 2 میڈیکل افسران سمیت دیگر ملازمین ڈیوٹی دیں گے۔ ایوننگ شفٹ میں 1 ایم او سمیت دیگر ملازمین جبکہ رات کی شفٹ میں 2 ایم اوز سمیت دیگر پیرا میڈٰیکل سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ 10 ڈی ڈی اوز ہیلتھ اپنی اپنی حدود میں لاہور شہر کے 9 زونز میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔ میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔