Baaghi TV

Author: +9251

  • آٹو سیکٹر کی بڑی کمپنی نے پانچ پلانٹس میں کام بند کرنے کا اعلان کر دیا…. جانیے کس ملک میں

    آٹو سیکٹر کی بڑی کمپنی نے پانچ پلانٹس میں کام بند کرنے کا اعلان کر دیا…. جانیے کس ملک میں

    بھارت میں معاشی بحران سے ہرشعبہ کا برا حال ہے۔ معاشی بحران سے آٹو سیکٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ۔ ماروتی سوزوکی کے بعد آٹو سیکٹر کی بڑی کمپنی اشوک لے لینڈ نے بھی پانچ پلانٹس میں کام بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
    ایک اور آٹو کمپنی نے پانچ دن کے لیے اپنا پیداواری یونٹ بند کر دیا…. جانیے کس ملک میں

    اعلان کے مطابق اینور میں 16 دن، ہوسر میں 5 دن، الور میں 10 دن، بھنڈارا میں 10 دن اور پنت نگر میں 18 دن تک پلانٹس بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ کمرشل گاڑیوں کی طلب میں کمی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔ اشوک لے لینڈ کی فروخت اگست میں 70 فیصد گھٹ کر 3336 ٹرک رہ گئی تھی۔ جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں کمپنی نے 11135 ٹرک فروخت کیے تھے۔

    کمپنی کے پانچ پلانٹوں میں کام بند کرنے کا اثر ہزاروں ملازمین پر پڑے گا۔ کمپنی کے ہزاروں ملازمین کو بغیر کام کے گھر میں بیٹھنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں معاشی بحران کی وجہ سے اب تک لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ سی ایم آئی ای کی تازہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ فروری 2018 میں بے روزگاری شرح 5.9 فیصد رہی تھی۔

    یاد رہے کہ اشوک لے لینڈ سے قبل ماروتی سوزوکی نے گروگرام کے پلانٹ میں دو دن تک پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ کمپنی ٹویوٹا موٹر اور جنوبی کوریائی کمپنی ہنڈئی موٹر کو بھی گاڑیوں کا پیداواری یونٹ بند کرنا پڑا تھا۔

  • 67 روز کی مسلسل بھوک ہڑتال…. فلسطینی کی جیل سے رہائی کی راہ ہموار

    67 روز کی مسلسل بھوک ہڑتال…. فلسطینی کی جیل سے رہائی کی راہ ہموار

    اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی رہنما حذیفہ حلبیہ نے 67 دن کے بعد بھوک ہڑتال ختم کردی۔ اسرائیلی حکام نے انہیں دسمبر 2019میں رہائی کا یقین دلا دیا۔
    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، دو فلسطینی نوجوان شہید
    فلسطینی قیدی حذیفہ نے مسلسل 67دن تک انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کی ۔ اسرائیلی حکام نے انہیں یقین دلایا ہے کہ انہیں 7 دسمبر 2019ء کو رہا کردیا جائے گا۔

    اسلامی جہاد کے رہنما حذیفہ نے یکم جولائی 2019ء کو انتظامی قید کے خلاف بہ طوراحتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی جس کے نتیجے میں ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ 28 سالہ حذیفہ کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے ابو دیس سے ہے۔ انہیں جون 2018ءمیں اسرائیلی پولیس نے گرفتار کیا بعد ازاںانہیں انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔

  • اسرائیلی جیل میں قید بیمار فلسطینی شہید

    اسرائیلی جیل میں قید بیمار فلسطینی شہید

    اسرائیلی جیلوں میں قید کئی بیماریوں میں مبتلا اور قابض فوج کی مجرمانہ غفلت کا شکار فلسطینی بسام السائح طویل بیماری کے بعد دم توڑ گیا۔47 سالہ بسام اسرائیل کے’ھساف ھروفیہ’ اسپتال میں شہید ہوئے۔
    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، دو فلسطینی نوجوان شہید
    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بسام پر2015ءمیں ایک یہودی اور اس کی بیوی کو ہلاک کرنے کا الزام تھا ۔ مذکورہ یہودی نے نابلس میں فلسطینی دوابشہ خاندان کو زندہ جلا کرشہید کر دیا تھا جس کے ردعمل میں بسام نے حملہ کیا تھا۔

    بیماری کے آخری مختصرعرصے میں بسام کوکئی اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔

    بسام کی صہیونی جیلوں میں انتہائی تشویشناک حالت تھی۔ اس کا جگر پھول گیا تھا جبکہ دل کے پٹھے کمزور اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت ختم ہو چکی تھی اور اس کے پھیپھڑوں میں بھی پانی بھرچکا تھا۔ بسام تقریبا آٹھ سال سے خون اور ہڈیوں کے کینسر کا شکار رہا ۔

  • کراچی کے مسائل بے شمار،مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر قانون

    کراچی کے مسائل بے شمار،مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر قانون

    وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی بنائی ہے، گزشتہ گیارہ سال سے شہر قائد پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے ان خیالات کا اظہار شہر قائد کراچی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی، فیصل واوڈا، میئر کراچی وسیم اختر، حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان اور دیگر موجود تھے، اجلاس میں کراچی کے مسائل اوران کےحل کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کچرے اور دیگر مسائل بے تحاشہ ہیں، کراچی کو تباہی سے بچانا ہے تو جلد یہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہونگے، شہر بھر کا کچرا اٹھانا اور اسے ڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچانے کیلئے مستقل حل نکالنا ہوگا، اسی لیے آج ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کیا گیا ہے اور ان معاملات پر غور کیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کریں گے، کمیٹی میں چھ اراکین حکومتی جماعت تحرہک انصاف اور چھ ایم کیو ایم کے شامل ہیں.

    وزیراعظم کمیٹی پر کمیٹی بنانے کی بجائے کراچی کو 162 ارب دیں،سعید غنی بھی میدان میں آ گئے

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 14 ستمبرکو کراچی کا دورہ کریں گے اورخود کراچی آکرصورتحال کاجائزہ لیں گے ،وزیراعظم عمران خان کو کراچی کا فضائی دورہ بھی کرایا جائے گا،وزیراعظم دورہ کراچی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے، ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیرِ اعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل المدت لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء بیرسٹر فروغ نسیم، مخدوم خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، ممبر قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، ممبر ان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، ڈی جی فرنٹیر ورکس آ رگنائیزیشن میجر جنرل انعام حیدر ملک اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کراچی کی عوام کو درپیش مسائل خصوصاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی.

     

    وزیراعظم عمران خان نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی وزیر قانون، وزیر بحری امور، وزیر منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو اور دیگر ممبران پر مشتل ہوگی۔ کمیٹی کو مجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں سفارشات جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

  • کیرون پولارڈ کو ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان نامزد کر دیا گیا

    کیرون پولارڈ کو ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان نامزد کر دیا گیا

    ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی طرف سے کیرون پولارڈ کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان نامزد کردیا گیا ، ائی سی سی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ پر اس نامزدگی کو نشر کیا گیا ، کیرون پولارڈ نے ویسٹ انڈیز کیلئے 101 ون ڈے انٹرنیشنل اور 62 ٹی ٹوینٹی کھیل رکھے ہیں، یادرہے کہ کیرون پولارڈ ویسٹ انڈیز کے ورلڈ کپ 2019 کے سکواڈ میں بھی شامل نہیں تھے،

  • اعجاز چودھری تحریک انصاف پنجاب کی صدارت بچانے میں کامیاب

    اعجاز چودھری تحریک انصاف پنجاب کی صدارت بچانے میں کامیاب

    تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کو عہد ے سے ہٹائے جانے کی خبروں نے دم توڑ دیا، اعجاز چودھری صدارت بچانے کے لئے نعیم الحق کے پاس پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق سے صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چودھری نے ملاقات کی ہے. ملاقات میں تحریک انصاف کی تنظیم اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پنجاب میں پارٹی امور،حکومت میں پارٹی کے کردار کے تعین اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور کیا گیا،دونوں رہنماوَں میں صوبہ پنجاب میں کرپشن کے خاتمے پر مشاورت، مختلف تجاویز پر بھی غورکیا گیا

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اعجاز چودھری کو بطور صدر پنجاب ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی،نعیم الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن سے پاک پاکستان وزیراعظم عمران خان کا ویژن اور مشن ہے،کرپشن کے مکمل خاتمے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،

    اعجاز چودھری نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے جلد فورس بنائی جائے گی جو کرپشن کی نشان دہائی کرے گی،کرپشن سے پاک پاکستان ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے

    واضح رہے کہ چند دن قبل خبر آئی تھی کہ تحریک انصاف نے پنجاب کی تنظیم کوتحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، فیصلہ پنجاب کی تنظیم کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو پارٹی سیکریٹریٹ طلب کرنے پرکیا گیا، مرکزی قیادت نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو پی ٹی آئی سیکریٹریٹ بلوانے کا سخت نوٹس لے لیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی سیکریٹریٹ بلانے پر کور کمیٹی کے اراکین برہم ہوئے اور کہا کہ ارکان اسمبلی کو بھی بار بار اسمبلی سیکریٹریٹ آنے کا کیوں کہا جاتا ہے؟

    اراکین اسمبلی نے کور کمیٹی میں صدر پی ٹی آئی پنجاب کے رویے کے خلاف شکایات کیں، اور کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت حلقوں میں مداخلت کر رہی ہے، پنجاب کی تنظیم کو ختم کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اراکین کی مشاورت سے کیا جارہا ہے

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    وزیراعلیٰ کو پارٹی سیکرٹریٹ کیوں طلب کیا؟ پنجاب میں پی ٹی آئی تحلیل کرنے کا فیصلہ

  • اگست میں کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے …. رپورٹ آگئی

    اگست میں کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے …. رپورٹ آگئی

    قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے اگست 2019 کے دوران فلسطینیوں کے خلاف گھر گھر تلاشی اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشیوں کے دوران162 فلسطینی گرفتار کیے ۔
    اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک ہفتے میں ایک فلسطینی شہید97 زخمی
    وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے اگست کے دوران 12 سے 18 سال کی عمر کے 33 بچوں اور 6 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں بیت المقدس کے 87 فلسطینی شامل ہیں۔ بیت المقدس میں زیادہ تر گرفتاریاں مسجد اقصیٰ میں گھس کر کی گئیں۔

    گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے القدس میں ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکے محمد خضر الشیخ کو گولیاں مار کر زخمی کیا جسے بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔

  • اگست میں کاروں کی فروخت میں 41فیصد کمی…. بھارت کے حوالے سے اہم رپورٹ آ گئی

    اگست میں کاروں کی فروخت میں 41فیصد کمی…. بھارت کے حوالے سے اہم رپورٹ آ گئی

    بھارت کی آٹوموبائل کی انڈسٹری میں چھائی مندی کی وجہ سے اگست میں مسافر کاروں کی فروخت گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلہ میں 41.1 فیصد کی بھاری کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار یونٹ رہ گئی۔
    ایک اور آٹو کمپنی نے پانچ دن کے لیے اپنا پیداواری یونٹ بند کر دیا…. جانیے کس ملک میں
    انڈین آٹوموبائل ڈیولپرمینجمنٹ (سیام) نے پیر کو اگست19 میں گاڑی فروخت کے اعداد و شمار جاری کئے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس سال اگست میں دو پہیہ والی گاڑیوں کی فروخت بھی گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلہ میں 22.2 فیصد سے گھٹ کر 15.1 ملین یونٹس رہ گئی۔

    سیام کے اعداد و شمار کے مطابق درمیانی اور بڑی کمرشل گاڑیوں کی فروخت بھی نصف سے کم رہ گئی۔ اس ضمن میں فروخت 54.3 فیصد کم ہو کر 15573 یونٹ رہی۔ ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت 28.2 فیصد کم ہو کر 36 ہزار 324 یونٹ رہی۔
    ٹویوٹا اور ہنڈئی نے گاڑیوں کی پروڈکشن روک دی…. جانیے کس ملک میں
    کمرشل گاڑیوں کی فروخت 38.7 فیصد کم ہو کر 51876 یونٹ رہی۔ مسافر گاڑیوں کی فروخت 31.6 فیصد سے کم ہوکر 1.96 ملین یونٹس رہی۔

    گاڑیوں کی برآمدات میں 2.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ اگست میں 4.2 ملین یونٹس رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق اپریل سے اگست کے پانچ ماہ میں کل گاڑی پیداور بھی 12.25 فیصد گھٹ کر ایک کروڑ 20 لاکھ 20 ہزار 944 گاڑیاں رہ گئیں۔ گزشتہ سال اس دوران ایک کروڑ 36 لاکھ 99 ہزار 848 گاڑیاں تیار کی گئی تھیں۔

  • آج تک اسٹیو اسمتھ سے بڑا بیٹسمین نہیں دیکھا : آسٹریلوی کپتان ٹم پین

    آج تک اسٹیو اسمتھ سے بڑا بیٹسمین نہیں دیکھا : آسٹریلوی کپتان ٹم پین

    ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ انہوں نے آج تک اسٹیواسمتھ سے بڑا بلے باز نہیں دیکھا جو اس قدر مستقل مزاجی کیساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارمنس دیتا ہو اور اپنا ٹیم میں ہونا ثابت کرتا ہو، یادرہے کہ حالیہ ایشز سیریز میں اسمتھ نے ابھی تک 6 اننگز کھیلی ہیں اور 671 رنز اسکور کیے ہیں، ایشز 2019 کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں اسمتھ نے شاندار ڈبل سینچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک مستحکم حالت میں پہنچایا جس کی بدولت آسٹریلیا میچ جیتنے میں کامیاب ہوا،

  • لاہور میں صحافی کے ساتھ دن دہاڑے ڈکیتی کی وارادت، پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا

    لاہور میں صحافی کے ساتھ دن دہاڑے ڈکیتی کی وارادت، پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور بزنس ریکارڈر کے سینئر صحافی شعیب سلیم سے ڈکیتی کی واردات کی شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وکی رپورٹ کے مطابق آج پیر کی صبح بارہ بجے کے قریب صحافی شعیب سلیم لاہور پریس کلب سے اپنے گھر رحمن سٹی جارہے تھے،سگیاں پل کے قریب دو ڈاکوﺅ ںنے ان سے گن پوائنٹ پر ہنڈا ماڈل دو ہزار اٹھارہ ،موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے،ون فائیو پر کال کرنے کے چالیس منٹ بعد ڈولفن فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے،

    لاہور،امن و امان کی مخدوش صورتحال، صحافی کے گھر چوری کی واردات،لاہور پریس کلب کی مذمت

    پولیس اہلکار جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد واپس چلے گئے تاہم صحافی کی جانب سے تھانہ شاہدرہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی لیکن تا حال پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کیا۔ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ واقعہ کانوٹس لیکر اس واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے۔