Baaghi TV

Author: +9251

  • پولیس اصلاحات ، فواد چودھری میدان میں آ گئے کہا ہانک کانگ کا طریقہ استعمال کیا جائے

    پولیس اصلاحات ، فواد چودھری میدان میں آ گئے کہا ہانک کانگ کا طریقہ استعمال کیا جائے

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری بھی پولیس میں اصلاحات کے لئے میدان میں آ گئے، مشورہ دیا کہ ہم پولیس میں ہانگ کانگ کا طریقہ استعمال کرسکتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری کئے گئے مراسلہ کے مطابق دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی صرف پولیس اہلکاروں کے لئے ہے اور آئندہ ایس ایچ او عہدہ سے کم کوئی اہلکار اگر دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرتا ہوا پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اس کا اطلاق عام شہریوں پر نہیں.

    اس ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ میرا مشورہ ہے ہم ہانگ کانگ کا طریقہ کار استعمال کرسکتے ہیں ،تمام پولیس اہل کاروں کے پاس کیمرہ ہوناچاہیے ،پولیس کی ہر تفتیش اور ناکے کی ویڈیو ریکارڈ ہونی چاہیے،ہر تھانے میں شہریوں کےتبصرے ریکارڈ ہونے چاہئیں،شہریوں کے تبصرے سے تھانے کی صورت حال واضح ہوجائے گی،

     

    آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا ہے کہ پولیس کی کارکردگی بہتربنانےکےلیےموبائل فون کےاستعمال پرپابندی لگائی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فون کےاستعمال پرپابندی ٹریفک اورڈسٹرکٹ پولیس اہلکاروں پردوران ڈیوٹی ہوگی، عوامی شکایات بڑھ گئی تھیں کہ افسران اوراہلکارفون پرلگےرہتےہیں، اگرپولیس اہلکاراورافسران فون سنیں گےتوڈیوٹی نہیں کرپائیں گے،

    موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے، ترجمان پنجاب پولیس کی نئی منطق

    پنجاب پولیس کے ترجمان نایاب حیدر نے کہا ہے کہ موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے اس لئے تھانوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگائی

     

    پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی

     

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    صلاح الدین قتل، سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، مطالبہ آ گیا

     

     

  • عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

    عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

    سعودی حکومت کا دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑا تحفہ، دوسری بار عمرہ کرنے پر اضافی فیس معاف کر دی. پاکستانیوں کا بھی دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سال میں دوسری بار عمرہ کرنے پر 2 ہزار ریال اضافی فیس عائد کر رکھی تھی جس کے خاتمے کے لئے پاکستانیوں نے بھی مطالبہ کیا تھا اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پاکستانیوں نے خطوط لکھے تھے، سعودی ولی عہد کے دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا ،تا ہم اب خبر آئی ہے کہ سعودی عرب نے وعدہ پورا کر دیا، عمرہ پر عائد 2 ہزار ریال کی فیس ختم کر دی، سعودی فرمانروا کے حکم کے بعد فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا، سال میں دوسری بار عمرہ کرنے پر اضافی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی.

    سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک سال میں دوسری بار عمرہ کرنے کی فیس معاف کردی ہے۔

    وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے سعودی فرمانرا اور شہزاہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری ہونے والے شاہی فرمان کی تصدیق کی ہے۔ ڈاکٹر محمد صالح بنتن کے مطابق مذکورہ شاہی فرمان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سعودی عرب کی موجودہ حکومت دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کوسہولیات فراہم کرنے میں کتنی دلچسپی رکھتی ہے۔

    دوسری جانب نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اس دفعہ ایک کروڑ افراد عمرہ ادا کریں گے. جدہ قصرالسلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی کابینہ نے توقع ظاہر کی کہ اس سال نئے سیزن میں ایک کروڑ فرزندان اسلام عمرہ پر آئیں گے. قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ کابینہ میں مشرق وسطیٰ اور عالمی حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹس پیش کی گئیں۔ کابینہ نے آرزو ظاہر کی کہ کاش نیا ہجری سال بحرانوں کے خاتمے کی نوید لائے۔ مسلمان اتحاد و اتفاق سے کام لیں۔ نیا سال سب کیلئے خیر و برکت کا سال ثابت ہو۔ سارے جہاں میں امن و استحکام کا دور دورہ ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل اور امید ہے کہ ایک کروڑ سے زیادہ افراد عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ آئیں گے۔

  • محض ٹویٹ کرنے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا، لیاقت بلوچ

    محض ٹویٹ کرنے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا، لیاقت بلوچ

    نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے کشمیر میں جو شر پیدا کررکھا ہے اس سے خیر برآمد ہوگا’ محض ٹویٹ کرنے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیدر آبار میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر اتفاق رائے سے ایک قومی پالیسی تشکیل دیں ‘موجودہ حکومت ماضی کی روش پر چل رہی ہے’ملک شدید اقتصادی بحران کاشکار ہے سود کی لعنت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے ‘ جماعت اسلامی کے کارکنان مسئلہ کشمیر کو ہرسطح پر اجاگر کریں .

    لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں36دن ہوگئے کرفیو کشمیری ظلم وبربریت کا شکار ہیں اور پاکستان کی آمد کے منتظر ہیں لیکن وزیر اعطم محض ٹویٹ اور بیانات تک ہی محدد ہیں کشمیر ٹویٹ کرنے سے آزاد نہیں ہوگا ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وزیر اعظم نکلتے ایک ایک اسلامی ملک ‘ سلامتی کونسل سمیت ہر درواز ے پر انصاف کے لئے دستک دیتے لیکن ایسا نہیں ہوا.

    دوسری جانب جماعت اسلامی نے 15 ستمبر کو کوئٹہ میں کشمیریوں کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ امیر العظیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کے احتجاج کا حصہ اس لئے نہیں بن رہے کہ آج وہ جن نکات پر تنقید کررہے ہیں ماضی میں انہوں نے خود وہی کیا ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں ماضی میں اپنی کردہ گناہوں کی معافی مانگیں اور لوٹی گئی رقم کو قومی خزانے میں جمع کرائیں تب ان کے ساتھ مل کر احتجاج کا سوچ جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی کراچی اور پشاور میں کشمیر مارچ کر چکی ہے،کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان کشمیر مارچ کا اہمتام کیا گیا جو کہ بارش کے باوجود بھی ایک کامیاب پروگرم تھا. شدید موسم اور بارش اہل کراچی کو کشمیری بھارئیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے سے روک نہیں سکی.اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ایک مہینے سے کرفیو نافذ ہے، نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے ، خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی جارہی ہے لیکن ہمیں کشمیر کی آزادی کیلئے کوئی حرکت نظر نہیں آتی، اگر بھارتی فوج وہاں موجود ہے تو ہماری فوج کو بھی سرینگر میں موجود ہونا چاہیے، اگر آپ نے یہ لڑائی سرینگر میں نہیں لڑی تو آپ دیکھیں گے کہ یہ لڑائی اسلام آباد اور مظفر آباد میں لڑی جائے گی،

    جماعت اسلامی نے اکتوبر میں لاہور میں بھی کشمیر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے

  • یواین ہیومن رائٹس کمشنر کا کشمیر پر بیان حوصلہ افزا، وزیر خارجہ کی جنیوا میں میڈیا سے گفتگو

    یواین ہیومن رائٹس کمشنر کا کشمیر پر بیان حوصلہ افزا، وزیر خارجہ کی جنیوا میں میڈیا سے گفتگو

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہیومن رائٹس کمشنر کے بیان کوحوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن اور پابندیوں پر بات ہوئی، کرفیو ہٹانے کا کہا گیا‘ انتہائی حوصلہ افزا بات ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو جنیوا سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کا آغاز ہوا ہے‘ہم عرصہ دراز سے جو کہتے آئے ہیں آج ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے آغاز میں اس کا اظہار ہوا ہے۔ اگلے دو یوم میں ہمیں ہیومن رائٹس کونسل ، انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور این جی او ز کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کا نکتہءنظر اجاگر کرنے کا موقع ملے گا‘آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہی ہے.

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر جنیوا پہنچ گئے ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی او آئی سی ،ڈبلیو ایچ او کے نمایندوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 42ویں انسانی حقوق کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مندوبین کےسامنے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انسانی حقوق کونسل اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں یک طرفہ بھارتی اقدام اور مظالم سے آگاہ کریں گے

     

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر مشیل باچلیٹ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں کشمیرمیں لاک ڈاؤن،کرفیومیں نرمی لائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر مشیل باچلیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیرسے متعلق میرے دفترکوانسانی حقوق کی صورتحال پرخبریں موصول ہورہی ہیں،بھارتی حکومت کےانسانی حقوق سےمتعلق حالیہ اقدامات پرشدید تحفظات ہیں،بھارتی حکومت جموں کشمیرمیں انسانی حقوق کاخیال رکھے،لوگوں کوتحفظ فراہم کرے،

    مشیل باچلیٹ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کے مستقبل کےکسی بھی فیصلے کیلیے ان کی رائے لی جائے،بھارتی حکومت آسام میں لوگوں کوملک بدریاقید نہ کرے، مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ،ذرائع مواصلات معطل ہیں ،مقبوضہ کشمیرمیں پرامن مظاہروں پرپابندی ہے،بھارت کرفیومیں نرمی،لوگوں کوبنیادی سہولتوں تک رسائی دے،

    شاہ محمود قریشی جنیوا روانہ،انسانی حقوق کونسل اجلاس میں پیش کریں گے مقدمہ کشمیر کا

     

    کشمیر سیل کا اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت، وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

     

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

  • سی پی ایل: شعیب اور شاداب نے ایمزون واریئرز کو فتح دلا دی

    سی پی ایل: شعیب اور شاداب نے ایمزون واریئرز کو فتح دلا دی

    پرویڈینس:کیریبین پریمیر لیگ میں شعیب ملک اور شاداب خان کی ٹیم گیانا ایمزون واریئرز نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 وکٹ سے ٹھکانے لگا دیا، ناکام سائیڈ کی طرف سے کھیلنے والے محمد حفیظ نے 14 رنز بنائے، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے جس میں ڈیون تھامس کے 62 اور فیبین ایلن کے 33 رنز نمایاں تھے، شاداب خان بولنگ کرتے ہوئے پیٹریاٹس کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،
    گیانا ایمزون واریئرز نے ہدف 18.5 اوورز میں پورا کرلیا جس میں شمرون ہیٹمائر کی 47 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی ، شعیب ملک نے 20 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے،

  • ڈاکٹر فاروق ستار نے تحریک انصاف کے ایم کیو ایم کی جگہ لینے کی خواہش ظاہر کر دی

    ڈاکٹر فاروق ستار نے تحریک انصاف کے ایم کیو ایم کی جگہ لینے کی خواہش ظاہر کر دی

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرےسےوبائی امراض پھیل رہےہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی بین الاقوامی سطح پر گندا شہر مشہور ہو رہا ہے، کراچی ملک کامعاشی انجن ہے لیکن 70سال سے اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، یوسی ناظمین کو2کروڑروپےصفائی کےلیےدیئےگئے، جن کوایم کیوایم سےنکالناتھاوہ نہیں نکلے، ایم کیوایم کےرہنماؤں کےبیرون ملک گھربن گئے،

    فاروق ستار نے کہاکہ کاش تحریک انصاف ایم کیوایم کی جگہ لےلیتی، تحریک انصاف کے14میں سے10ایم این اےڈیفنس میں رہتےہیں،

  • علماء کرام محرم میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فسادات کی سازشیں ناکام بنا دیں، مصطفیٰ کمال

    علماء کرام محرم میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فسادات کی سازشیں ناکام بنا دیں، مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہاکہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کائنات کا سب سے عظیم معرکہ ہے جس میں نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ اور انکے خاندان نے حق کی سربلندی کی خاطر جو لازوال قربانی پیش کی وہ رہتی دنیا کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بہادری، استقامت، جرات، صبر اور ایثار کی لازوال مثال ہے. یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ واقعہ کربلا حق پر ثابت قدم اور باطل سے ٹکرا جانے میں کسی بھی حد سے گزر جانے کا سبق دیتا ہے، حضرت امام حسین ؓ اور اہل بیت نے اسلام کی بقاء و سلامتی کے لئے جو عظیم قربانی پیش کی ہے اس کی تاریخ انسانی میں مثال ملنا ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی حسینیت کی پیروکار ہے اور ظالم قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہے، ہماری جدوجہد ہے کہ قوم ایک ملت واحد کی طرح متحد ہوکر اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر عالم اسلام کی ترقی کیلئے کام کرے اور اپنی صفوں میں مکمل اتحاد، اتفاق اور یگانگت قائم رکھے،

    سید مصطفی کمال نے کہا کہ ماہ محرم الحرام تمام عالم اسلام کیلئے ایک مقدس مہینہ ہے اس دوران ہمیں اپنے اندر صبر و ضبط برقرار رکھتے ہوئے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے عوام اور علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فسادات کی سازشوں کو ناکام بناد یں، دریں اثناء ‏چئیرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے دیگر عہدیداروں کیساتھ نو محرم کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور ملیر جعفر طیار امام بارگاہ اور امام بارگاہ دربارِ حسینی ملیر کا دورہ کیا اور انتظامیہ سےعلیحدہ علیحدہ ملاقات کیں اس موقع پر دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے،

  • حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی ظلم کیخلاف مزاحمت کا درس دیتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی ظلم کیخلاف مزاحمت کا درس دیتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ظلم کےخلاف مزاحمت کے لیے امامِ عالی مقام کی زندگی روشنی کا مینار ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امام حسینؓ کی عظیم قربانی درس دیتی ہےکہ ظلم کےخلاف مزاحمت کرنی چاہیے، آج کےدن ہم کربلاکےدیگرتمام شہداءکوبھی سلام پیش کرتےہیں،

    بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امام حسینؓ کی پیروی کرکےمظلوم لوگ ظلم کےخلاف کامیابی سےہمکنارہوں گے،

  • پاکستانی شارٹ فلم "ڈارلنگ” نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

    پاکستانی شارٹ فلم "ڈارلنگ” نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

    اٹلی کے شہر وینس میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم "ڈارلنگ” نے بیسٹ شارٹ فلم ایوارڈ اپنے نام کرلیا، ڈارلنگ فلم کولمبیا یونیورسٹی کے پاکستانی طالبعلم صائم صادق نے بنائی ہے جس علینا کا کردار لاہور کی ایک خواجہ سرا عورت علینا خان نے ادا کیا ہے جس کی دوستی ایک شانی نامی لڑکے سے ہوتی ہے ،
    فلم میں خواجہ سرا ؤں کو پیش آنے والے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ پاکستان جیسا معاشرہ کس قدر مشکل سے ایسے لوگوں کو قبول کرتا ہے، "ڈارلنگ” کے پروڈیوسر 28 سالہ صائم صادق کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم کو ٹورنٹو میں بھی پریمیر کریں گے اور پاکستان کا نام اونچا کرنے کی کوشش کریں گے

  • لودہراں : غیر معیاری آئسکریم کی فروخت جاری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) غیر معیاری آئسکریم فروخت کرنے کے خلاف شہری نے درخواست دائر کر دی تحقیقات کا احکام جاری

    تفصیلات کے مطابق آئس فریش آئسکریم کے نام پر لودهراں میں غیر معیاری مضر صحت آئسکریم کی فروخت پر ڈپٹی کمشنر صاحب اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو درخواست دے دی گئی غیر معیاری اور ناقص آئس فریش آئسکریم فروخت کرنے پر لودھراں کے رہاشی شہری کی درخواست پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔