Baaghi TV

Author: +9251

  • شاہ محمود قریشی جنیوا پہنچ گئے، انسانی حقوق کونسل اجلاس میں پیش کریں گے کشمیر کا مقدمہ

    شاہ محمود قریشی جنیوا پہنچ گئے، انسانی حقوق کونسل اجلاس میں پیش کریں گے کشمیر کا مقدمہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر جنیوا پہنچ گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی او آئی سی ،ڈبلیو ایچ او کے نمایندوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 42ویں انسانی حقوق کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مندوبین کےسامنے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انسانی حقوق کونسل اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں یک طرفہ بھارتی اقدام اور مظالم سے آگاہ کریں گے،

  • موبائل فون پر پابندی، آئی جی پنجاب بھی میدان میں آ گئے، اصل حقیقت بیان کر دی

    موبائل فون پر پابندی، آئی جی پنجاب بھی میدان میں آ گئے، اصل حقیقت بیان کر دی

    آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا ہے کہ پولیس کی کارکردگی بہتربنانےکےلیےموبائل فون کےاستعمال پرپابندی لگائی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فون کےاستعمال پرپابندی ٹریفک اورڈسٹرکٹ پولیس اہلکاروں پردوران ڈیوٹی ہوگی، عوامی شکایات بڑھ گئی تھیں کہ افسران اوراہلکارفون پرلگےرہتےہیں، اگرپولیس اہلکاراورافسران فون سنیں گےتوڈیوٹی نہیں کرپائیں گے،

    آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبےمیں تمام جلوس اورمجالس کومکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے،

  • وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل اچانک کہاں چلی گئی؟ پولیس کا بھی لاعلمی کا اظہار

    وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل اچانک کہاں چلی گئی؟ پولیس کا بھی لاعلمی کا اظہار

    وکیل کی طرف سے بدسلوکی کا شکار ہونے والی لیڈی کانسٹیبل اچانک منظر عام سے غائب ہو گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل فائزہ کے گھرکوتالہ لگا ہوا ہے اور محکمہ پولیس نے بھی اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ کانسٹیبل فائزہ اس وقت کہاں ہے؟ کانسٹیبل فائزہ نے انصاف نہ ملنے پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس نظام سے سخت مایوس ہوئی ہیں اور انہیں سمجھ نہیں‌ آ رہا کہ وہ خودکشی کرے یا کیا کرے؟

    لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دینے کی بات کی تھی جبکہ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں لیڈی کانسٹیبل کا استعفیٰ موصول نہیں‌ ہوا ہے،

  • زیارت کے لئےدربارسخی سرور جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ،12زائرین زخمی

    مظفرگڑھ میں تیزرفتاری کے باعث زائرین کی بس الٹ گئی۔حادثے میں بس میں سوار 12 زائرین زخمی ہوگئے.مظفرگڑھ میں ڈیرہ غازیخان روڈ پر تھرمل بائی پاس کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی.ریسکیو ذرائع کیمطابق حادثے میں 12 زائرین زخمی ہوئےجنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا.ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے.ریسکیو کیمطابق حادثہ تیزرفتاری سے اوورٹیکنگ کرنے کے باعث پیش آیا.زائرین ڈیرہ غازیخان میں دربار سخی سرور پر حاضری کے بعد سیالکوٹ واپس جارہے تھے.

  • شہباز شریف کی نامور کرکٹر عبدالقادر کی رہائش گاہ آمد، وفات پر کیا گہرے رنج و غم کا اظہار

    شہباز شریف کی نامور کرکٹر عبدالقادر کی رہائش گاہ آمد، وفات پر کیا گہرے رنج و غم کا اظہار

    مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب شہباز شریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باؤلر عبدالقادر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہا ر کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف عبدالقادر کی رہائش گاہ پر آئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عبدالقادر کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا، ہماری تمام ہمدردیاں ان کی فیملی کے ساتھ ہیں، دعا ہے کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے،

    واضح‌ رہے کہ کرکٹر عبدالقادر سات ستمبر کو وفات پا گئے تھے اور ان کی وفات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی لیڈروں نے افسوس کا اظہار کیا تھا،

  • افغانستان نے بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میں شکست دے دی، راشد خان کی شاندار کارکردگی

    افغانستان نے بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میں شکست دے دی، راشد خان کی شاندار کارکردگی

    افغانستان نے بنگلادیش کو واحد ٹیسٹ میں 224 رنزسے ہرا دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان نے اپنے تیسرے ٹیسٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے، 398رنزکےہدف کےتعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم173رنزپرڈھیرہوگئی، افغانستان کےکپتان راشدخان نےمیچ میں11کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، افغانستان کی ٹیم کی جانب سے اس فتح پر زبردست خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے،

    واضح‌ رہے کہ افغانستان ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد ابتدائی 3 میں سے 2 ٹیسٹ جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے،

  • سمارٹ فون تھانوں میں لیجانے پر پابندی کے حکم نامہ میں‌ تبدیلی، نئی ہدایات جاری

    سمارٹ فون تھانوں میں لیجانے پر پابندی کے حکم نامہ میں‌ تبدیلی، نئی ہدایات جاری

    سی پی او راولپنڈی نے سمارٹ فون تھانوں میں لیجانے کے حکم نامہ میں تبدیلی کر دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی او راولپنڈی کے نئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں عام سائلین پرموبائل فون لےجانےکی پابندی اٹھالی گئی ہے، اس سلسلہ میں پولیس افسران کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، نئے حکم نامہ کے مطابق پولیس افسران اوراہلکاروں کےاسمارٹ فون استعمال کرنےپرپابندی برقراررہےگی، پولیس اسٹیشن میں افسران میں صرف ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کیمرہ فون رکھ سکیں گے،

    واضح‌ رہے کہ قبل ازیں پنجاب پولیس کے ترجمان نایاب حیدر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے اس لئے تھانوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے، پولیس حکام کی طرف سے سائلین، میڈیا، پولیس ملازمین کے تھانوں میں‌ موبائل فون لیجانے کی پابندی کی بات کی گئی تھی تاہم اب سی پی او راولپنڈی کے حکم نامہ میں تبدیلی کی بات کی گئی ہے،

  • یمن : الجوف صوبے میں اتحادی بم باری میں حوثیوں کا بھاری نقصان

    یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی قیادت نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے الجوف میں خب اور الشعف کے ضلعوں میں دہشت گرد حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق اتحادی افواج کی قیادت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ "اتحادی طیاروں نے الجوف صوبے کے دو ضلعوں خب اور الشعف میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران السلیلہ اور الوجف کے علاقوں میں دہشت گرد حوثیوں کے مراکز اور جتھوں پر بم باری کی گئی۔ اس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کا بھاری جانی و مادی نقصان ہوا”۔

    اس سے قبل اتوار کے روز عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ صوبے کے ضلع رازح میں بنی معین کے علاقے میں حوثی ملیشیا کے ایک گودام کو تباہ کر دیا جہاں ہلکے اور درمیانے ہتھیاروں کو جمع کیا گیا تھا۔

    اتحادی طیاروں کی کارروائی میں مذکورہ ضلع میں تزویراتی اہمیت کے حامل پہاڑی علاقے الاذناب میں باغیوں کی کئی عسکری گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ یمنی وزارت دفاع کے زیر انتظام ویب سائٹ "ستمبر ڈاٹ نیٹ” کے مطابق حملوں میں دہشت گرد حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک و زخمی ہوئے۔

  • شام میں ایرانی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر بم باری میں 18 ہلاکتیں : رپورٹ

    شام میں ایرانی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر بم باری میں 18 ہلاکتیں : رپورٹ

    شام میں البوکمال کے علاقے میں اتوار کی نصف شب کے بعد نامعلوم طیاروں کی بم باری میں ایرانی فورسز اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کے 18 ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    پیر کے روز شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ "البوکمال میں ایرانی فورسز اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کے کئی ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں 18 جنگجو ہلاک ہو گئے جن کی شہریت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی”۔

    العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع کے مطابق عراق کے سرحد علاقے القائم کے متوازی شامی علاقے البوکمال میں 3 زور دار دھماکے سنے گئے۔ مذکورہ ذرائع نے واضح کیا کہ دھماکوں میں عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں الحشد میں شامل ملیشیاؤں کے ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

    المرصد کا کہنا ہے کہ دھماکے لڑاکا طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں ہوئے تاہم ان طیاروں کی شناخت ابھی تک نامعلوم ہے۔

    امریکی خبر رساں ایجنسی نے شام کی ایک اپوزیشن جماعت کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضائی حملوں میں ایران نواز عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کی فورسز کے ہتھیاروں کے گودام کو نقصان پہنچا۔

  • برطانوی ایئر لائن کے پائلٹوں کی ہڑتال

    برطانوی ایئر لائن کے پائلٹوں کی ہڑتال

    برٹش ایئرویز کے پائلٹوں نے اپنی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ہڑتال کر دی ہے ۔

    فضائی کمپنی کے مطابق ،اس دوروزہ ہڑتال کے باعث پروازوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوگی ۔ پائلٹوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو 27 ستمبر کو پھر سے ہڑتال کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    بتایا گیا ہے کہ سن 1970 کے بعد برٹش ایئر ویز میں ہڑتال کا یہ پہلا واقعہ ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کو 98 ملین ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔