Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی اور حیدرآباد میں دودھ آٹا مہنگا بیچنے پر نوٹس

    کراچی اور حیدرآباد میں دودھ آٹا مہنگا بیچنے پر نوٹس

    سندھ حکومت نے کراچی میں دودھ اور حیدرآباد میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس سے رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی کھٹومل جیون کا کہنا ہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپےفی کلو ہے اور ڈیری فارمرز کو حکومتی فیصلے پر عمل کرنا ہوگا۔

    معاون خصوصی نے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم بھی دیا۔

    انہوں نے مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں اور ڈیری فارمرز کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

  • راجھستان میں آر ایس ایس کا اجلاس، بی جے پی  لیڈروں نے کن امور پر دی بریفنگ؟ اہم خبر

    راجھستان میں آر ایس ایس کا اجلاس، بی جے پی لیڈروں نے کن امور پر دی بریفنگ؟ اہم خبر

    بھارتی ریاست راجھستان میں‌ ہندوانتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا اجلاس ہوا ہے جس میں جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سمیت رام مندر کی تعمیر اور دیگر معاملات پر بحث ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کے اجلاس کا یہ تیسرا دن تھا، اس اجلاس میں انڈیا کی سرحدوں کی حفاظت اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، اجلاس کے دوران بی جے پی لیڈروں کی جانب سے آر ایس ایس اجلاس میں شریک عہدیداران کو حکومتی امور سے متعلق بریف کیا گیا،

    میڈیا رپورٹس میں‌ بتایا گیا ہے کہ آر ایس ایس کا خیال ہے کہ ملکی مفاد سے وابستہ اہم فیصلوں‌ کو صرف حکومت کے بھروسے پر نہیں چھوڑا جاسکتا،

  • جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی

    جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی

    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آنے والے طوفان سے ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص ہلاک جبکہ بیسیوں زخمی ہو گئے۔

    حکومتی ترجمان یوشی ہیدے سوگا کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے شمالی مضافات سےٹکرانے کے بعد شہری مرکز کی جانب پیش قدمی کرنے والے فاکسائی طوفان کی زد میں آتے ہوئے ایک 50 سالہ عورت ہلاک ہو گئی۔

    سوگا کا کہنا تھا کہ طوفان و آندھی سے وسیع پیمانے پر بجلی کی ترسیل منقطع ہوئی ہے ، ٹرینوں اور جہازوں کے سفر متاثر ہوئے ہیں۔

    کیودو خبر ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے اپنی خبر میں واضح کیا ہے کہ چیبا، تاتے یاما، کانا گاوا، عباراکی اور شیزوکا میں کم ازکم 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    جاپانی موسمیات ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ فاکسائی طوفان سے آندھی کی رفتار 143 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جا پہنچی ہے۔

  • سائبیریا کے پرندے پاکستان کی طرف ہجرت کرنے لگے، شکاریوں کو اکتوبر میں شکار کی اجازت

    سائبیریا کے پرندے پاکستان کی طرف ہجرت کرنے لگے، شکاریوں کو اکتوبر میں شکار کی اجازت

    سائبریا سمیت سرد علاقوں کے مہاجر پرندے پنجاب کی آبی گزرگاہوں، ندی نالوں اور جھیلوں میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے اکتوبر میں مہاجر پرندوں کی شکارکی باقاعدہ اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی کا کہنا ہے کہ ستمبرکے وسط میں مہاجرپرندوں کی آمد شروع ہو جاتی ہے تاہم اگرسردعلاقوں میں بارشیں زیادہ ہوں تو مہاجر پرندوں کی آمد ستمبرکے آغازسے شروع ہو جاتی ہے، ا س وقت بھی پنجاب کے مختلف دریاؤں ، ندی نالوں ، جھیلوں اورآبی ذخیروں کے قریب مہاجر پرندے دیکھے جاسکتے ہیں، آنے والے دنوں میں لاکھوں پرندے پاکستان بالخصوص پنجاب کارخ کریں گے۔ دوسری طرف محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے یکم اکتوبرسے 31 مارچ تک مہاجرپرندوں کے شکارکی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم باقاعدہ اعلان آئندہ چندروزمیں کردیاجائے گا۔اس حوالے سے اعزازی گیم وارڈن پنجاب بدرمنیرنے بتایا کہ وائلڈلائف ایکٹ2007 ترمیم شدہ کے تحت رجسٹرڈ شکاریوں کو ہفتے میں دودن ہفتہ اوراتوارکومہاجرپرندوں کے شکار کی اجازت دی جائے گی۔

  • مصباح کرکٹ کی جدت کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں، سہیل تنویر

    مصباح کرکٹ کی جدت کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں، سہیل تنویر

    اسلام آباد: قومی ٹیم کے تجربہ کار باؤلر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مصباح الحق کو کوچ بنانا بہت اچھا فیصلہ ہے۔

    ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کچھ حلقوں سے اس بات پر اعتراض کیا جا رہا ہے کہ مصباح الحق کا بین الاقوامی کرکٹ میں کوچنگ کا کوئی تجربہ نہیں ہے لیکن میرے خیال میں انہیں باقی کوچز کے مقابلے ایک بہت بڑی سبقت حاصل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مصباح الحق نے حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے اور ان چھ سات سالوں میں اس کھیل میں کئی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں جس کا انہیں اچھی طرح علم ہے، وہ کرکٹ کے جدید تقاضوں کو دیگر کوچز کی نسبت بہتر سمجھتے ہیں۔

    سہیل تنویر نے کہا کہ نو منتخب کوچ اچھی طرح جانتے ہیں کہ موجود طرز کی کرکٹ میں جیت حاصل کرنے کے لئے کس طرح کی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

    مصباح کو بیک وقت دو عہدے دیے جانے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا تجربہ ہے جس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مصباح کے پاس اب ہر قسم کی اتھارٹی موجود ہے، تاہم انہیں اب جواب دہ بھی ہونا پڑے گا۔

    وقار یونس کو بولنگ کوچ تعینات کرنے کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کا قومی ٹیم کی کوچنگ کا تیسرا دور ہو گا اور انہیں اس حوالے سے زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

  • وہاڑی : محرم الحرام کے موقع پر سخت ترین سکیورٹی پلان

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 9 محرم الحرام کے موقع پر وہاڑی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کی فول پروف انتظامات

    تفصیلات کے مطابق 9 محرم الحرام کے موقع پر ضلع وہاڑی میں64 مجالس کے پروگرام اور 26 جلوس برآمد ہوں گے.سرکل بوریوالا میں 15 مجالس اور10جلوس, سرکل وہاڑی میں 14 مجالس اور 05 جلوس جبکہ میلسی سرکل میں 35 مجالس کے پروگرام اور 11جلوس برآمد ہوں گے.

    سکیورٹی انتظامات کےلحاظ سے 2مجالس کو اے کیٹگری, 4کو بی کیٹگری اور 58مجالس کو سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا گیاہے. سکیورٹی انتظامات کے لحاظ سے 9جلوسوں کو اے کیٹگری, 4کو بی اور13کو سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے.

    ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کے تمام پروگرامز انتہائی احترام و عقیدت سے منائے جا رہے ہیں جن کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔محرم الحرام کی سکیورٹی کے لئے 1655پولیس افسران و جوان، لیڈیر پولیس،پولیس رضا کاران، جانباز فورس اور900والنٹیرزخدمات سرانجام دے رہے ہیں.

    محرم الحرام کے موقع پر مجالس و جلوسوں کی ویڈیوکوریج بذریعہ CCTV، سرویلنس وین اور ہینڈی کیم سے کی جائے گی.

    جلوس کے راستوں کی ٹکینکل سویپنگ بذریعہ سپیشل برانچ کروائی جا رہی ہے جبکہ ملحقہ دکانوں کو بذریعہ سٹیکر اور راستوں کو خاردار تاروں سے سیل کیا گیا.ڈیوٹی پر تعینات نفری کو 9 محرم کے لئے مخصوص رنگ کے کارڈ جاری کئے گئے ہیں.مشکوک عناصر اور سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور روف ٹاپ سکیورٹی ڈیوٹی کے چیکنگ کے لئے ڈرون فلائنگ کیمرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے.

    خفیہ نگرانی کے لئے سفید پارچات میں پولیس جوان بھی روٹس پر موجود ہوں گے جبکہ رابطہ کے لئےپولیس لائنز میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے.

    چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکر اور واک تھرو گیٹ کی جارہی ہے.ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کے لئے6 ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ مجالس او ر جلوسوں کی آڈیو،ویڈیوریکاڈنگ بذریعہ سٹیٹک کیمرہ جات، ہینڈی کیم اورویڈیو سرویلینس گاڑیوں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

    کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے خصوصی و متفرق ریزو ہائے بھی الرٹ موجود ہیں۔ ضلع وہاڑی میں 28 ٹربل سپاٹس کی نہایت باریک بینی سے مانیٹرنگ کی جائے گی

    دوران محرم الحرام میں عوام کی جان و مال کی حفاظت،مقامات جلوس پر ٹریفک متبادل راستوں سے گزارنا، شر پسند عناصرپر کڑی نظر رکھنا، ضابطہ اخلاق کی پابندی کرواناپولیس کی اہم ذمہ داری ہو گی جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.

  • مشرقی بحر روم میں ترکی کی کاروائیوں میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا: ترک وزیر خارجہ

    مشرقی بحر روم میں ترکی کی کاروائیوں میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا: ترک وزیر خارجہ

    مشرقی بحر روم میں ترکی کی کاروائیوں میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا: چاوش اولو
    ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ کوئی بھی مشرقی بحر روم میں ترکی کی کاروائیوں میں رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا۔

    میولود چاوش اولو نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے کے دوران ینی ایرن کھوئے میں شہریوں کے ساتھ ملاقات کی۔

    شہریوں سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کسی قسم کے تردد اور کسی بھی قسم کی حیل و حجت کے بغیر قبرصی ترک عوام کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ترک فریق مشرقی بحر روم کے وسائل کو مل بانٹ کر استعمال کرنے کا رجحان رکھتا ہے۔ ہم نے اس معاملے میں ایک منصفانہ اور حل کی تجاویز پیش کرنے والے کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی لیکن جیسے ہی یہ بیان جاری کیا گیا یونانی فریق نے اسے فوراً رد کر دیا ہے کیونکہ ان کی نیت کچھ اور ہے۔

    چاوش اولو نے کہا ہے کہ میں یہاں سے انہیں ایک تنبیہہ کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ یہاں جو بھی آپ کی پشت پناہی کر رہا ہے خواہ وہ یورپی یونین ہو خواہ یونان۔ جو کوئی بھی ہو مشرقی بحر روم میں ہماری کاروائیوں کے راستے میں نہ تو رکاوٹ بن سکتا ہے نہ ہی بن سکے گا۔ آپ کو مل بانٹ کر استعمال کا طریقہ سیکھنا ہو گا۔

  • امریکا افغانستان میں شکست مانتے ہوئے پسپائی اختیارکرے، جواد ظریف

    امریکا افغانستان میں شکست مانتے ہوئے پسپائی اختیارکرے، جواد ظریف

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ جارحیت پسند اور قابض اپنی شکست تسلیم کرکے افغانستان سے نکل جائیں۔

    اپنے ایک بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ شکست خوردہ غیر ملکی افغانستان چھوڑیں اور بھائیوں کا بھائیوں کے ہاتھوں قتل ختم کریں، خاص طور پر غیر ملکی اس صورتحال کو مزید خراب کرسکتے ہیں جس سے خونریزی کی نئی لہر آئے گی۔

    جواد ظریف نے خبردار کیا کہ غیر ملکی اور جارحیت پسند افغانستان میں اس نئی صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے قتل و غارت گری کی ایک نئی لہر شروع ہوگی۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جارحیت پسند اور قابض اپنی شکست تسلیم کریں اور جتنی جلدی ممکن ہو افغانستان چھوڑ دیں۔

    جواد ظریف نے تعاون اور کوششوں کے حوالے سے ایران کی تیاری کو بھی اجاگر کیا جس کا مقصد افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مصالحت کے معاہدے کو بچانا تھا۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ کوئی بھی امن عمل افغان عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

  • افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تاحال خواہش رکھتے ہیں ، امریکا

    افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تاحال خواہش رکھتے ہیں ، امریکا

    افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے کا تاحال خواہش رکھتے ہیں ، امریکا

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے افغان طالبان سے مذاکرات گہرے اختلافات کے باعث منسوخ ہوئے۔ امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکہ ابھی بھی طالبان کے ساتھ امن معاہدہ چاہتا ہے۔ افغان طالبان نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکا سمجھوتےکی پوزیشن میں واپس آئےگا۔ کابل حکومت کے ترجمان نے کہا ہے طالبان کے قول و فعل میں تضاد ہے تو وہ شک اور اظہار تشویش کریں گے۔
    امریکی وزیر خارجہ کا سی این این اور این بی سی کو انٹرویو، امریکی صدر کے مذاکرات منسوخ کرنے کے اقدامات کو درست قرار دیا اور امن معاہدے کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کرتے۔ صدر ٹرمپ طالبان پر دباؤ کم نہیں کریں گے، صدر ٹرمپ کا مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ د رست ہے۔

    انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات گہرے اختلافات کے باعث منسوخ ہوئے، مذاکرات کے دوران طالبان کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کا جواز نہیں تھا۔

  • اقوام متحدہ کو اب باتوں سے ہٹ کر عملی طور پر کشمیریوں کے لیے کچھ کرنا ہوگا، ملیحہ لودھی کی دھائی

    اقوام متحدہ کو اب باتوں سے ہٹ کر عملی طور پر کشمیریوں کے لیے کچھ کرنا ہوگا، ملیحہ لودھی کی دھائی

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے دھائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اب باتوں سے ہٹ کر عملی طور پر کشمیریوں کے لیے کچھ کرنا ہوگا،

    امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ فلسطین کے مسئلے جیسا ہے دونوں ہی متنازع علاقے ہیں، دونوں میں لوگوں کو محصور کردیا گیا ہے۔ دونوں علاقے اقوام متحدہ کے ایجنڈے کے پرانے مسئلے ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے سب آگاہ ہیں، مقبوضہ وادی میں پیلٹ گنز کے استعمال سے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مقبوضہ وادی سے آنے والی رپورٹس وہاں پر جاری بدترین تشدد دکھاتی ہیں، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی آزادی کو مکمل ختم کردیا گیا ہے۔
    پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام سے مقبوضہ وادی میں بڑے انسانی المیے کا خطرہ ہے۔ مغربی میڈیا سمیت بین الاقوامی توجہ مسئلہ کشمیر پر ہے، کشمیریوں کی حالت زار پر بین الاقوامی تنظیمیں بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کو باتوں سے آگے بڑھ کر مقبوضہ کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا۔