Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی 90 ویں سالگر ، گوگل کا خراج تحسین

    پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی 90 ویں سالگر ، گوگل کا خراج تحسین

    پاکستان میں جذام کے مریضوں کی مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کا آج 90واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے، رتھ فاؤ کے چاہنے والوں کی جانب سے جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے وہیں گوگل نے بھی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو اُن کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    ڈاکٹر رُتھ فاؤ اپنی زندگی کے 56 برس پاکستانیوں کی خدمت میں مصروفِ عمل رہیں، انہیں پاکستان کی’مدر ٹریسا‘ بھی کہا جاتا ہے۔
    ڈاکٹر رتھ فاؤ 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ وہ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی ۔ وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں۔

    روتھ فاؤ نے آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سسٹر بیرنس کے ساتھ میکلو روڈ پر ڈسپنسری سے کوڑھ کے مریضوں کی خدمت شروع کی۔ جس کے کچھ عرصے بعد انہوں نے میری ایڈیلیڈ لپروسی سنٹر کی بنیاد رکھی۔ یہ سنٹر 1965ء تک اسپتال کی شکل اختیار کر گیا۔

    ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی کوششوں سے 1996 میں پاکستان سے جذام کا خاتمہ ہوا اورعالمی ادارہ صحت نے پاکستان کوجذام پر قابو پانے والا ملک قرار دے دیا۔ 1988ء میں ڈاکٹر فاؤکو پاکستان کی شہریت دے دی گئی۔

    گراں قدر خدمات پر پاکستانی حکومت کی جانب سے انہیں ہلال پاکستان، ستارہ قائداعظم، ہلال امتیاز، جناح ایوارڈ اور نشان قائداعظم سے بھی نوازا گیا۔

    جبکہ جرمن حکومت نے انہیں بیم بی ایوارڈ اور آغا خان یونیورسٹی نے روتھ فاؤ کو ڈاکٹر آف سائنس کا ایوارڈ بھی دیا۔

  • ایران نے برطانوی بحری آئل ٹینکر چھوڑنے کا امکان ظاہر کر دیا

    ایران نے برطانوی بحری آئل ٹینکر چھوڑنے کا امکان ظاہر کر دیا

    ایران کی جانب سے قبضے میں لیا گیا برطانوی بحری آئل ٹینکر جلد چھوڑے جانےکا امکان ہے۔

    ایران کےسرکاری ٹی وی کےمطابق قانونی کارروائی کے مکمل ہوتے ہی سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں روکا گیا برطانوی بحری جہاز روانہ کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سےقبل برطانیہ نے بھی ایک ایرانی جہاز کو قبضے میں لیا تھا جسے بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

  • اب امریکی افغانستان میں اپنے لاشے اٹھا اٹھا کر تھک جائیں گے، مذاکرات منسوخی پر طالبان کااعلان

    اب امریکی افغانستان میں اپنے لاشے اٹھا اٹھا کر تھک جائیں گے، مذاکرات منسوخی پر طالبان کااعلان

    امریکا کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ ہونے کے بعد طالبان اپنے عزم کا اظہار کیا ہے کہ اب افغانستان میں امریکی پہلے سے زیادہ مریں گے، انہوں نے کہا ہے کہ ایسے حالات میں اب امریکا اپنی لاشوں کو اٹھاتے اٹھاتے تھک جائیں گے

    باغی ٹی وی رپورٹ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات معطل کیے جانے اور طالبان قیادت سے امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات منسوخ کیے جانے کے اقدام پر افغان طالبان کا ردِ عمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ملاقات اور مذاکرات کی منسوخی کا زیادہ نقصان امریکا کو ہوگا۔امریکی افغانستان میں اپنے لاشے اٹھا اٹھا کر تھک جائیں گے،

    ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے اس اقدام سے واشنگٹن کی ساکھ ہی متاثر ہو گی، 18 سال کی جدوجہد نے امریکا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم اپنا وطن کسی کے حوالے نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جنگ کی جگہ سمجھوتے کا راستہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہیں، توقع ہے کہ امریکا بھی سمجھوتے کا راستہ اختیار کرے گا۔

    ادھر افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان امن مذاکرات کو منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد طالبان کو براہ راست حکومت سے مذاکرات کرنے کی دعوت دی ہے۔

    افغان صدر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ طالبان کو ملک میں خود کش حملوں اور پُرتشدد کارروائیوں کو روک کر مذاکرات کی میز پر آنا چاہییے، افغان حکومت طالبان کو کسی ثالث کے بغیر براہ راست امن مذاکرات کی پیشکش کرتی ہے۔

  • مسجد حرام : خانہ کعبہ کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام مکمل

    مسجد حرام : خانہ کعبہ کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام مکمل

    مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے خانہ کعبہ کی معمول کی دیکھ بھال کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس کی ہدایت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔

    دیکھ بھال کے کام میں بیت اللہ کی دیواروں کے بعض حصوں میں کناروں اور پتھروں کی درستی اور دیوار میں موجود باریک دراڑوں کی بھرائی شامل ہے۔ ان تمام کاموں میں بہترین معیار کا مخصوص مواد استعمال کیا جاتا ہے۔

    اس کے علاوہ غلاف کعبہ پر نصب حلقوں پر سونے کا پانی چڑھایا گیا۔

    یاد رہے کہ حرمین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی مسجد حرام اور مسجد نبوی میں دیکھ بھال اور مرمت کی کارروائیوں میں جدید ترین ٹکنالوجی اور عالمی معیار کا بہترین مواد استعمال کرتی ہے۔

  • یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ ہاکی میچ پاکستان آرمی نے جیت لیا

    یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ ہاکی میچ پاکستان آرمی نے جیت لیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا یہ دوستانہ میچ پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس کے مابین کھیلا گیا جو پاکستان آرمی کی ٹیم نے جیت لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر منظر فرید شاہ نے کہا کہ یہ میچ قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودہا کھیلوں کے فروغ کیلیے کوشاں ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں کو آئندہ بھی فروغ دیا جائے گا آخر میں دونوں ٹیموں کا منظر فرید کے ساتھ یادگار ی گروپ فوٹو بھی بنایا گیا

  • عمران خان کے بیٹوں کی  تصاویر میڈیا کی زینت گئیں

    عمران خان کے بیٹوں کی تصاویر میڈیا کی زینت گئیں

    عمران خان کے بیٹوں کی تصاویر میڈیا کی زینت گئیں
    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران کے بیٹون کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصایر میڈیا پر گردش کر رہی ہیں.شائقین ان تصاویر کو دیکھ کر چاہ رہےہیں.کہ اپنے باب کی طرح یہ بھی کرکٹر بنیں.باب کی خصوصیات عموما بیٹوں میں منتقل ہوتی ہیں. جیسے ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر اور فوجی کا بیٹا عموما فوجی بنتا ہے اسی طرح عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان بھی اس میدان میں دیکھے گئے ہیں.

    اس سے پہلے بھی عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کو حال ہی میں انگلینڈ کے انگلینڈ کے ایک میدان پر کھیلتے ہوئے دیکھا گیا جہاں کرکٹ کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹوں کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے

    ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد کے علاوہ نوشہرہ درکاں اور سیالکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی۔اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
    زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔اس سے قبل 10 اگست کو ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • جب ایف آئی آر درج نہ ہوئی ،                                                                            اسد بن سعید کا بلاگ

    جب ایف آئی آر درج نہ ہوئی ، اسد بن سعید کا بلاگ

    جب ایف آئی آر درج نہ ہوئی اسد بن سعید

    5 اگست 2017 کی شام میں حفیظ اللہ بھائی کی دوکان پر بیٹھا تھا کہ 2 مسلح ڈاکووں نے مجھے لوٹ لیا جب میں رپورٹ درج کرانے سدھوپوہ چوکی پہنچا تو وہاں موجود محرر اور تفتیشی اے ایس آئی نے میری تفتیش شروع کر دی. کتنے آدمی تھے؟ کس کس کے پاس گن تھی؟ تم اکیلے کیوں بیٹھے تھے؟ تمہارے پاس کیا تھا؟ حد تو یہ ہوگئی کہ میری تلاشی تک لے چھوڑی کہ جس پرس کو ڈاکو چھین کر لے گئے وہ اس مولوی نما سائل کی جیب سے ہی برآمد کر کے مدع ہی ختم کرو… خیر, مجھے غصہ آگیا اور میں نے ان دونوں کو کھری کھر سنا دیں کہ ایک تو میرا نقصان ہوا اوپر سے تم مجھے ہی چور بنانے پر تلے ہو. انہوں نے ایف آئی آر کیلئے اگلے دن ایس ایچ او کے ہاں پیش ہونے کو کہا اور خود کسی ضروری کام کیلئے روانہ ہوگئے.
    آج تک میرے ساتھ چار ڈکیتی, راہزنی کی وارداتیں ہوچکی ہیں جن میں سے ایک میں مجھے خنجر بھی لگے. جب جب میں تھانہ گیا ہر دفعہ پولیس کی نئی کہانیاں سن کر واپس ہوا. ایک دفعہ تو والد صاحب کی دوکان میں نقب لگاتی ہوئی چورنیوں کو رنگے ہاتھوں حوالہ پولیس بھی کیا لیکن وہاں بھی ہمیں ہی شک کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا اور تھانہ غلام محمد آباد کے اے ایس آئی محترم خالد صاحب کو کسی پیر بابا کو فون پر یہ کہتے ہوئے ہم نے خود سنا کہ "بابا جی تسی پریشان نہ ہو, تواڈیاں ملنگنیاں اج چھُٹ جان گیاں بس دو چھوہر ہی تے آئے نو اینہاں دے پِچھے” یعنی بابا جی آپ پریشان نہ ہوں آپکی ملنگنیاں آج ہی چھوٹ جائیں گی ان کے پیچھے صرف دو لڑکے ہی تو آئے ہیں.
    ایک دفعہ مجھ سے پی ٹی سی ایل کی ٹیب چھین لی گئی جس کا ای ایم ای آئی نمبر اور اس میں موجود بِلٹ اِن انٹرنیٹ جوکہ راہزنی کے بعد بھی چل رہا تھا اس کے متعلق بھی بتایا اور سی پی ایل سی آفس جا کر زور دے کر بتایا کہ جناب آپ بہت آسانی سے اس ڈیوائس کی لوکیشن ٹریک کر کے اس گینگ کو پکڑ سکتے ہیں لیکن ہماری مستعد پیشہ ور پولیس کو توفیق کہاں کہ وہ اتنا آسان ٹارگٹ بھی حاصل کر سکے.
    اگر دیکھا جائے تو میں معاشرے کا ایک پڑھا لکھا, کچھ حد تک اثر و رسوخ رکھنے والا فرد ہوں لیکن پولیس سٹیشن کی حدود میں جاکر میری کیا اوقات رہ جاتی ہے یہ میں خوب سمجھ چکا ہوں. اگر ایسے حالات ہم جیسوں کے ہیں تو اندازہ لگائیے کہ پولیس کے سامنے ایک غریب یا ناخواندہ شہری کی کیا اوقات ہوتی ہوگی؟ ہمارے ہاں قانون کی بالادستی اور پولیس ریفارمز کے دعوے تو بہت کئے گئے لیکن انکو عملی جامہ پہنانے کیلئے کیا حکمت عملی ہے اسکا کسی کو علم نہیں. کوئی اپنے خاندان کے ساتھ جاتے جاتے بچوں کے سامنے مار دیا جائے یا اے ٹی ایم کے سامنے زبان نکالنے پر جوڑ جوڑ پر تشدد کر کے جان سے مار دیا جائے کوئی پوچھنے والا نہیں. یہ ایک ایسا نظام ہے جس میں کسی کی کوئی اہمیت نہیں.
    آج سے چند دن پہلے تک لِفٹ مانگنے والے پولیس والوں کو اپنے گاڑی میں بٹھا لیا کرتا تھا لیکن اب سچ میں ڈر لگنے لگا ہے کہ کہیں یہ پولیس والے مجھ جیسے داڑھی والے کو صلاح الدین ہی نہ بنا چھوڑیں…
    ہاں میں جانتا ہوں کہ میرے کچھ دوست میری موجودہ سوچ سے اختلاف کرتے ہوئے یہ بھی کہیں گے کہ سب پولیس والے برے نہیں ہوتے کچھ اچھے بھی ہیں, تو ان سے میرا سوال ہے کہ فائزہ جیسے اچھے پولیس والوں کو استعفی دے کر یہ کہنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے کہ میں ایک غریب گھر کی لڑکی عوام کی خدمت کیلئے اس شعبہ میں آئی تھی لیکن یہ شعبہ کسی کا نہیں بنتا اس لئے میں استعفی دے کر اسے چھوڑ رہی ہوں.

  • اسرائیل نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کی قریبا 100 ایکڑ اراضی غصب کرلی

    اسرائیل نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کی قریبا 100 ایکڑ اراضی غصب کرلی

    اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جالود گائوں اور قریوت گائوں اور رام اللہ میں ترمسیعا کے مقام پر فلسطینیوں کی قریبا 100 ایکڑ اراضی غصب کرلی۔

    باغی ٹی وی : کے مطابق مقامی سماجی کارکن غسان دغلس نے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے قریوت اور جالود کے رہائشیوں کو دونوں دیہات کی تقریبا 100 دونم زمین پر قبضےکے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ "یہ اراضی دو خطوں میں واقع ہے جن میں قریوت کے علاقے کا تین العین اور راس مویس حوض نمبر ایک جب کہ نابلس کے جنوب میں جالود کی زمینوں کےحوض 12 ، حوض 10 اور حوض 3 کی اراضی شامل ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ان کی حکومت تمام بستیوں پر اسرائیلی خودمختاری کا اعلان کرے گی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے الحاق کرنے کا پختہ ارادہ کرلیا ہے تاہم وزیراعظم نے پانچ ماہ قبل کیے گئے انتخابی وعدے پرعمل درآمد کی مزید تفصیل نہیں بتائی

  • ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے مقبوضہ کشمیر سے انٹر نیٹ کی بندش کے خاتمے کا فوری مطالبہ کر دیا

    ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے مقبوضہ کشمیر سے انٹر نیٹ کی بندش کے خاتمے کا فوری مطالبہ کر دیا

    ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے مقبوضہ کشمیر سے انٹر نیٹ کی بندش کے خاتمے کا فوری مطالبہ کر دیا

    باغی ٹ وی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرسے مواصلات اور انٹرنیٹ کی کی فوری بحالی کی جائے. اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ایمنسٹی نے لکھا ہےکہ ایسی دنیا کا تصور کریں جسے آپ گھر نہیں کہہ سکتے ہیں۔ پوری دنیا کے ہزاروں کشمیریوں کی یہی حقیقت ہے۔ اس خطے میں مقیم آٹھ لاکھ کشمیری آج ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے اپنے گھروں میں بند ہیں۔ اس علاقے سے باہر کرفیو ، احتجاج ، طبی ہنگامی صورتحال اور انتظامیہ کے ذریعہ ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کی کہانیوں کے درمیان ان کے دوست اور کنبہ کن رابطے میں نہیں آسکتے ہیں۔ محاصرے میں رہتے ہوئے اہل خانہ کو پھاڑ دیا گیا۔ یہ کشمیری عوام کے لئے اجتماعی سزا ہے۔

    بھارتی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پابندیاں ختم کرانے کیلئے مہم کا آغاز کردیا، تنظیم نے گورنر مقبوضہ کشمیر ستیاپال ملک کو خط لکھ دیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وادی میں لاک ڈاؤن ختم کیا جائے۔

    بھارت کی جانب سے جبری کرفیو، انٹرنیٹ، موبائل اور فون سروس کی معطلی اور صحافیوں پر مقبوضہ کشمیر کی کوریج پر پابندیوں کے باعث کشمیروں کے حالات کی کسی کو کچھ خبر نہیں مل رہی، لاکھوں افراد انتہائی نامساعد حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

    بی جے پی حکومت نے گزشتہ ماہ بھارتی آئین کے تحت کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ کردیا تھا، جس کے بعد کشمیریوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا، دنیا کو وادی کے حالات سے بے خبر رکھنے کیلئے مودی حکومت نے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔