Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان نے بھارتی صدر کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ  دیکر اچھا نہیں کیا ، اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے

    پاکستان نے بھارتی صدر کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دیکر اچھا نہیں کیا ، اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے

    بھارت کی پاکستان پر کھل کر تنقید ، بھارت نے پاکستان کی جانب سے بھارتی صدر کے طیارے کو گذرنے کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار نے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت پاکستان کے اس اقدام سے ناراض ہے اور اس سلسلے میں نظرثانی کا مطالبہ کرتی ہے۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے نئی دہلی کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی صدر کے طیاروں کو پاکستان کے فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت کی نہیں دی اور بھارتی درخواست سختی سے مسترد کی جاتی ہے

    یاد رہے کہ ان دنوں بھارتی صدر رام ناتھ کوئند پیر سے آئسلینڈ، سوئیزرلینڈ اور سلووینیا کا دورہ شروع کرنےوالے ہیں۔پاکستان کشمیریوں پر مظالم کی وجہ سے نئی دہلی کے ساتھ اپنے تعلقات کی سطح کم کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھارتی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود کو پوری طرح بھارت اور پاکستان کے زمینی راستے سے ہند افغان تجارت روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • مودی مشکل میں، مودی کے خلاف ہو گا دھرنا ….وہ بھی بھارت میں

    مودی مشکل میں، مودی کے خلاف ہو گا دھرنا ….وہ بھی بھارت میں

    بھارت کی سابق حکمران جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ کشمیر کے حالات ٹھیک ہیں تو وہاں بچے سکول کیوں‌ نہیں جا رہے، مودی سرکار حقائق چھپا رہی ہے، دوسری جانب سماج وادی پارٹی نے مودی سرکار کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی وزیر کپ سبل نے کانگریس کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ سو دن میں گھمنڈی و امتیازی سلوک کی سیاست کرتے ہوئے صرف انتقامی جذبے سے کام کیا ہے۔ بی جے پی کو حکومت چلانا نہیں آتا ہے۔ مکمل اکثریت ملنے کے باوجود وہ عوام کے مفاد میں کوئی ٹھوس کام نہیں کر پا رہی ہے۔

    کپل سبل کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کے عام آدمی کی مشکلیں مسلسل بڑھ رہی ہیں لیکن میڈیا حکومت کی گود میں بیٹھ کر حکومت کی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔بھارتی خواتین پرمظالم بڑھ رهے ہیں اور چھوٹے کاروباری اور تاجر حکومت کی پالیسی سے پریشانی سے دوچار ہیں .

    کانگریس رہنما نے کشمیر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کا دعوی ہے کہ جموں کشمیر میں کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے جبکہ وہاں ایک ہزار ہوٹل خالی پڑے ہیں، تعمیراتی کام نہیں ہو رہا ہے، ہسپتالوں میں ادویات کی کمی ہے۔ جموں کشمیر میں بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں لیکن سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ وہاں 92 فیصد حالات معمول پر ہیں۔ حکومت ہر حقائق سے آنکھ بند کر رہی ہے اور کہتی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے

    کانگریس رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار کو جواب دینا چاہیے کہ آٹو صنعت میں ساڑھے تین لاکھ لوگوں کی نوکری کس وجہ سے گئی ہے۔ آٹو ڈیلر کے 300 شو روم بند ہو گئے ہیں۔ آٹو پارٹس کی دکانیں بند ہو رہی ہے۔ ماروتی نے چار پلانٹ بند کر دئیے۔ روپیہ سب سے کمزور پوزیشن میں ہے۔ اس سب کی وجہ مودی ہیں.

    دوسری جانب بھارتی کی سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلی اکھلیش یادو کی اپیل پر مودی سرکار کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے یکم اکتوبر کو دھرنا دیا جائے گا.

    سماج وادی پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 9 اگست کو ریاست میں عوامی مسائل کے سلسلے میں ضلع ہیڈکوارٹر پر پرامن دھرنا دیا تھا لیکن مودی سرکار کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ مسائل کے حل کی بجائے یکم ستمبر سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔ سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے غریبوں سے جو وعدے کئے تھے ایک بھی پورا نہیں ہوا، کسان خودکشیاں کر رہے ہیں، نوجوانوں کے لئے روزگار نہیں ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، جعلی مقابلوں میں لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے مخالفین پر مقدمے بنائے جا رہے ہیں اسلئے سماج وادی پارٹی بی جے پی سرکار کے خلاف دھرنا دے گی..

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو دوسرا ماہ شروع ہو چکا ہے، بھارتی فوج کشمیر کے چپے چپے پر مسلط ہے، کشمیریوں‌کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں،مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے حوالہ سے نکالے گئے جلوسوں کے دوران بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین زبردست جھڑپیں‌ ہوئی ہیں، بھارتی فورسز نے عزاداروں کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا رکھی ہے تاہم اس کے باوجود کشمیری سڑکوں پر نکلے اور بھارتی فوج کے انہیں‌ روکنے پر زبردست جھڑپیں‌ ہوئی ہیں،

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محرم جلوس پر دھاوا، عزاداروں پر وحشیانہ تشدد، سینکڑوں گرفتار

    بھارتی فوج نے کشمیریوں‌ پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گن کے چھروں سے دھاوا بولا اور انہیں‌ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی فورسز سے ہونی والی جھڑپوں‌ میں کشمیری بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں‌ کی تعداد میں‌ مزید کشمیریوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بھارتی فوج نے کشمیر میں‌ کرفیو اور زیادہ سخت کر دیا ہے، مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ محرم کا روایتی جلوس پرامن طریقے سے گزر رہا تھا کہ بھارتی فوج نے اچانک ھلہ بول دیا اور عزاداروں‌ کو روکنے کی کوشش کی جس پر زبردست جھڑپیں‌ شروع ہو گئں اور اس دوران سینکڑوں‌ کشمیری زخمی ہو گئے اور بڑی تعداد میں کشمیریوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا،

    وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس، لینڈ لائن اور ٹی وی چینلز بند ہیں۔ حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیری بدستور جیلوں میں بند ہیں۔ بڑی تعداد میں کشمیریوں کو اتر پردیش، لکھنو کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے کرفیو، لاک ڈاؤن، جگہ جگہ قابض فوج کے باعث وادی قید خانہ بن چکی ہے۔ سرینگر کے میئر جنید اعظم مٹو بھارتی اقدامات پر پھٹ پڑے اور کہا کہ ساری سیاسی قیادت نظر بند ہے۔

  • ہانگ کانگ میں حالات خراب ، مظاہرین نے امریکا سے مدد مانگ لی، چین طیش میں آگیا

    ہانگ کانگ میں حالات خراب ، مظاہرین نے امریکا سے مدد مانگ لی، چین طیش میں آگیا

    بیجنگ: ہانگ کانگ چین کے لیے خطرناک مسئلہ بن گیا ، ہانگ کانگ چین سے ناراض ہو گیا ، اطلاعات کے مطابق چین کے زیرانتظام علاقے ہانگ کانگ میں بگڑتی ہوئی صورت حال کو حل کے لیے مظاہرین نے امریکا سے مدد مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق چین امریکا کو پہلے ہی خبردار کرچکا ہے کہ وہ ہانگ کانگ بحران میں مداخلت سے گریز کرے، بیجنگ حکام کا کہنا ہے کہ یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ ميں ہزاروں مظاہرين نے امريکی قونصل خانے کی طرف مارچ کیا اور چین کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔امریکی کونصل خانے کے اطراف مارچ کرنے والے مظاہرين نے امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ ہے کہ وہ ہانگ کانگ کو آزاد کرانے میں مدد کریں۔

    یاد رہے کہ چین نے ہانگ کانگ میں مظاہرے کی وجہ بننے والا متنازعہ قانون واپس لے لیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود شہریوں نے احتجاج ختم نہیں کیا۔ ہانگ کانگ میں مجرموں کی چین حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔لیکن عوامی غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہورہا

  • چندریان مشن ناکامی کا ذمہ دار ناسا ہے ، بھارتی میڈیا

    چندریان مشن ناکامی کا ذمہ دار ناسا ہے ، بھارتی میڈیا

    نئی دہلی: حسب عادت بھارتی میڈیا اپنی غلطی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرانے لگا ،بھارت کے چاند کو چھونے کے مشن کی ناکامی پر بھارتی میڈیا نے رونا دھونا شروع کرتے ہوئے ناکامی کا ملبہ ناسا پر ڈال دیا ، بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ چاند پر لینڈنگ سے چند لمحے قبل خلائی مشن کا زمین سے رابطہ منقطع ہونے میں ناسا کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چاند کو چھونے کی بھارت کی ناکام کوشش پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بھاری اینکر ناسا کو آئی ایس آئی سے جوڑتے ہوئئے کہا کہ چندرائن ٹو مشن فیل ہونے کے پیچھے ناسا کا ت ہاتھ نہیں، ناسا نے ہمارے ایٹمی بیس کے لیے کئی سیٹلائٹ نصب کیے، آئی ایس آئی اور ناسا پر فلموں کا حوالہ دے کر مضحکہ خیز تجزیہ پیش کیا گیا۔

    واضح رہے کہ دودن قبل بھارتی خلائی مشن چندریان ٹو کے ساتھ رابطہ اس وقت منقطع ہوگیا تھا جب اس کا وکرم ماڈیول چاند کے جنوبی قطب پرلینڈنگ سے چند لمحے دور تھا۔جس کے بعد مختلف قسم کے نظریے پیش کیے جارہے تھے

  • کوئٹہ میں ہوا فلیگ مارچ

    ایس ایس پی کوئٹہ کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ میں سی سی پی او آفس سے شروع ہوکر واپس وہی اختتام پذیر ہوگئی،جلوس کے جتنے روٹس ہے وہاں فلیگ مارچ گزرے گا اور پولیس من و امان کے قیام کی جدوجہد میں پیش پیش ہے حالیہ دہشتگردی کیخلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا،حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد سیکورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہے پولیس کی کوشش ہوگی کہ یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی موثر انتظامات کئے جائے دوسرے اضلاع سے آنیوالے دستوں کو بھی فول پروف سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ایس ایس پی آپریشن۔

  • وزیراعظم کمیٹی پر کمیٹی بنانے کی بجائے کراچی کو 162 ارب دیں،سعید غنی بھی میدان میں آ گئے

    وزیراعظم کمیٹی پر کمیٹی بنانے کی بجائے کراچی کو 162 ارب دیں،سعید غنی بھی میدان میں آ گئے

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی کے قیام پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ‌گئی، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کیلئے صرف کمیٹی پر کمیٹی بنا رہے ہیں ،وفاقی حکومت اگر کراچی کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے تو فوراً 162 ارب روپے جاری کرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی پر 1.9 ارب ڈالر خرچ کررہی ہے ،سندھ حکومت کراچی میں پانی اور سیوریج کی لائینوں کی بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے جارہی ہے،کراچی میں ٹرانسپورٹ کے لیے 2 نئے منصوبے ریڈ لائن اور یلو لائن شروع کررہے ہیں ،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کراچی کے شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر 22 ارب روپے خرچ کریں گے،وفاقی حکومت اگر کراچی کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے تو فوراً 162 ارب روپے جاری کرے ،

    انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کراچی کے لوگوں سے ہمدردی رکھتے ہیں تو 1200 کیوسک اضافی پانی کی منظوری دیں ،

    سعید غنی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کراچی میں گندگی پھیلانے پر علی زیدی کے خلاف کارروائی کی جائے،

    کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے حوالہ سے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اگلے ہفتے کراچی جائیں گے،گورنر سندھ کی وطن واپسی پر وزیراعظم کے دورہ کراچی کو حتمی شکل دی جائے گی ،وزیراعظم عمران خان کو کراچی کا فضائی دورہ بھی کرایا جائے گا،اجلاس میں پارٹی ارکان نے وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے، اراکین نے وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کیا کہ سندھ حکومت کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی،وزیراعظم دورہ کراچی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے، ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیرِ اعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل المدت لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء بیرسٹر فروغ نسیم، مخدوم خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، ممبر قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، ممبر ان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، ڈی جی فرنٹیر ورکس آ رگنائیزیشن میجر جنرل انعام حیدر ملک اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کراچی کی عوام کو درپیش مسائل خصوصاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی.

    وزیراعظم عمران خان نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی وزیر قانون، وزیر بحری امور، وزیر منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو اور دیگر ممبران پر مشتل ہوگی۔ کمیٹی کو مجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں سفارشات جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

  • پاکستان میں انٹرنیٹ ک سپیڈ دنیا کے مقابلے میں‌کیا ہے ، تفصیل آگئی مگر پڑھنا نہ بھولیئے

    پاکستان میں انٹرنیٹ ک سپیڈ دنیا کے مقابلے میں‌کیا ہے ، تفصیل آگئی مگر پڑھنا نہ بھولیئے

    واشنگٹن :پاکستان میں انٹر نیٹ کے شوقین افراد کے لیے دلچسپ معلومات پرمشتمل خبر نے حیران کردیا ، اس حوالے سے یہ بتایا گیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟اس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اگر تو آپ موبائل فون پر ہی انٹرنیٹ استعمال کرنے کے عادی ہیں تو جنوبی کوریا اور آسٹریلیا وہ ممالک ہیں جہاں آن لائن ڈاﺅن لوڈنگ رفتار آپ کو بہت زیادہ پسند آئے گی۔

    دنیا بھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی میپنگ کرنے والے ادارے اوکلا (Ookla) کے مطابق جنوبی کوریا موبائل انٹرنیٹ کی فہرست میں 97.44 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ سرفہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جہاں کی اوسط رفتار 63.34 ایم بی پی ایس ہے۔

    قطر 61.72 ایم بی پی ایس کے ساتھ تیسرے، متحدہ عرب امارات 61.24 ایم بی پی ایس کے ساتھ چوتھے اور ناروے 60.90 ایم بی پی ایس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔

    پاکستان 144 ممالک کی اس فہرست میں 116 ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ ڈاﺅن لوڈنگ کی اوسط رفتار 13.55 ایم بی پی ایس ہے۔پاکستان اس معاملے میں الجزائر، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور بھارت سے آگے ہے بلکہ بھارت اس فہرست میں 130 ویں نمبر پر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 2 برس میں دنیا بھر میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ 21.4 فیصد سے بڑھ کر 22.81 سے 27.69 ایم بی پی ایس تک بڑھ گئی۔تاہم جہاں تک براڈ بینڈ انٹرنی ٹاسپیڈ کی بات ہے تو اس معاملے میں سنگاپور 191.93 ایم بی پی ایس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ جنوبی کوریا 156.18 ایم بی پی ایس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

    انٹرنیٹ اسپیڈ کی میپنگ کرنے والے ادارے اوکلا (Ookla) کے مطابق 177 ممالک کی اس فہرست میں پاکستان 156 ویں نمبر پر موجود ہے جہاں یہ رفتار 9.02 ایم بی پی ایس ہے جبکہ بھارت 30/74 ایم بی پی ایس کے ساتھ 70 ویں نمبر پر ہے۔لیکن دوسری طرف پاکستان میں جی 5 انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے منصوبہ بندی ہورہی ہے ، پھر ممکن ہےکہ پاکستان کی یہ پوزیشن دیگر ممالک سے بہتر ہوجائے

  • کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

    کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے حوالہ سے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اگلے ہفتے کراچی جائیں گے،گورنر سندھ کی وطن واپسی پر وزیراعظم کے دورہ کراچی کو حتمی شکل دی جائے گی ،وزیراعظم عمران خان کو کراچی کا فضائی دورہ بھی کرایا جائے گا،اجلاس میں پارٹی ارکان نے وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے، اراکین نے وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کیا کہ سندھ حکومت کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی،وزیراعظم دورہ کراچی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے، ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیرِ اعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل المدت لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء بیرسٹر فروغ نسیم، مخدوم خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، ممبر قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، ممبر ان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، ڈی جی فرنٹیر ورکس آ رگنائیزیشن میجر جنرل انعام حیدر ملک اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کراچی کی عوام کو درپیش مسائل خصوصاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی.

    وزیراعظم عمران خان نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی وزیر قانون، وزیر بحری امور، وزیر منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو اور دیگر ممبران پر مشتل ہوگی۔ کمیٹی کو مجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں سفارشات جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

  • کوئٹہ کاروبار بند

    آج کوئٹہ شہر میں کاربار بلکل نہ ہونے کے برابر رہآ شہر کے بڑھے کاروباری مراکز لیاقت بازار اور عبدالستار روڈ کے ساتھ ساتھ شہر کے باقی روڈوں پر بھی کافی دکانیں بند رہیں ایک چھوٹے سروے کے مطابق کل صبح سی ہی اکثر دکانیں بند ہو نگی جبکہ کچھ دوپہر کے بعد بند کردیئے جائنگے اور زیادہ تر جمعراتیان نے ابھی یعنی آج عصر کو ہی دکانیں بند کرکے اپنے علاقوں کا روخ کرلیا جس کی وجہ سے آج کوئٹہ کے بازار تقریبن سنسان رہے جب کے ٹریفک بھی معمول سے کم دکھائی دی۔

  • بلوچستان میں بھی سگنل نہیں

    ملک کے دیگر بڑھے شہروں کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے سلسلے میں (کل اور پرسوں) بروز پیر اور بروز منگل صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔