Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ اسمبلی کےاراکین کےساتھ غیرمنصافانہ رویہ رکھاجارہاہے. وزیر اعلیٰ سندھ

    سندھ اسمبلی کےاراکین کےساتھ غیرمنصافانہ رویہ رکھاجارہاہے. وزیر اعلیٰ سندھ

    سندھ اسمبلی کےاراکین کےساتھ غیرمنصافانہ رویہ رکھاجارہاہے.یہ کہنا تھا مراد علی شاہ کا جو پھر سے صوبائی تفریق کی باتیں کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیرا علی سندھ نے کہا ہے کہ سندھ کے اسمبلی کے ارکان کے ساتھ مناسب سلوک نہیں رکھا جاتا. سندھ اسمبلی کےاراکین کےساتھ غیرمنصافانہ رویہ رکھاجارہاہے.پروڈکشن آرڈرجاری ہونےپرسعدرفیق کوبھی اسمبلی لایاجاتاہے،

    جب سےفریال تالپورجیل میں ہیں، پنجاب حکومت اجلاس میں نہیں بھیج رہی،میں نےخودگورنرپنجاب سےفرتالپورکےپروڈکشن آرڈرسےمتعلق بات کیمیں نےخودگورنرپنجاب سےفرتالپورکےپروڈکشن آرڈرسےمتعلق بات کی،سندھ اسمبلی کےاراکین کےساتھ غیرمنصافانہ رویہ رکھاجارہاہے،

  • برطانوی وزیر اعظم کی مشکلات میں مزید اضافہ

    برطانوی وزیر اعظم کی مشکلات میں مزید اضافہ

    حال ہی میں بر سر اقتدار آنے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں اور اب اہم برطانوی وزیر ایمبر رڈ نے وزارت اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر کے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

    وزیر برائے ورک اینڈ پینشنز ایمبر رڈ نے بریگزٹ سے متعلق بحران کو مناسب طریقے سے ہینڈل نہ کرنے پر احتجاجاً استعفا دیا۔

    ایمبر رڈ کا کہنا ہے کہ وہ اچھے، وفادار اور اعتدال پسند ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے کا ساتھ نہیں دے سکتیں۔

    مستعفی وزیر وزیراعظم بورس جانسن کے اس فیصلے کا حوالہ دیا جس کے تحت انہوں نے بریگزیٹ کے معاملے پر حکومتی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر 21 ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

    ایمبر رڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں اب اس بات کا بھی یقین نہیں کہ ڈیل کے ساتھ یورپی یونین چھوڑنا حکومت کا اصل مقصد ہے، حکومت نو ڈیل بریگزٹ کے لیے بہت سرگرمی سے کام کر رہی ہے لیکن انہیں اس طرح کی سرگرمی یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات میں نظر نہیں آئی۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل بورس جانسن کے بھائی اور برطانوی وزیر جو جانسن نے بھی وزارت اور پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

  • لودھراں : ڈبل سواری کی پابندی سے کون افراد مستثنی ہو گئے ؟

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) 9 اور 10 محرم الحرام کو پنجاب بھر کی طرح ضلع ہذا میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    تفصیلات کے مطابق ڈبل سواری پابندی سے 12 سال کم عمر بچے،خواتین اور بزرگ افراد مستثنی ہوں گے۔ڈبل سواری پر پابندی کا مقصدامن وامان کی صورتحال کویقینی بنانا ہے۔

    ڈبل سواری پرپابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پولیس لودھراں

  • بھارتی مشیر کی کشمیر پر بریفنگ مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    بھارتی مشیر کی کشمیر پر بریفنگ مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے دو پاکستانیوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کا بھارتی دعوی مسترد کر دیا ۔ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے ۔ کشمیری قیادت حریت رہنما نظر بند ہیں ۔ عالمی میڈیا انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہی ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قومی سلامتی مشیر کی بریفنگ کو مسترد کرتے ہیں بریفنگ میں غلط تاثر دیا گیا ۔کشمیر میں کرفیو مسلسل جاری ہے کسی کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں کشمیری مساجد میں نمازیں ادا نہیں کر سکتے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی قلت ہو چکی ہے

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت کرتا ہے اور سفارتی طور پر پاکستان بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا

  • لودھراں : دو دن بعد لاش مل گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سٹی سے 2 روز قبل سکول چھٹی سےواپسی پر کھیلنے کیلئے جانیوالا اور لاپتہ ہونیوالا دوسری کلاس کا سات سالا طالبعلم محمد بلال کی لاش گٹر سے مل گئی۔

    والدین غم سےنڈھال، علاقے میں غم و غصّے کی لہر،بچہ محلہ قائدآباد کا رہائشی تھا، والد محنت مزدوری کرتا ہے۔ محمد بلال دوسری جماعت کا طالب علم تھا، سکول سے واپسی پر غائب ہوا،اہل خانہ کاموقف،گٹر کا ڈھکنا نہ ہونے کیوجہ سے بچہ گرا یا پھر کسی نے قتل کیا پولیس تحقیقات جاریSHO کاموقف

    2دن قبل تھانہ سٹی میں درخواست بھی گزاری مقدمہ تو درج ہوا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی،اہل خانہ، پوسٹمارٹم کیلئے بچے کی لاش نکال کر نیوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

  • وہاڑی : بھائی ہی بہن کا قاتل بن گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے چک 20 ڈبلیو بی بستی ٹالاں والی
    میں بھائی نے کلہاڑی کے وار کر کے بہن کو قتل کردیا

    ریسکیو 1122 نے بروقت رسپانس کرتے ھوئے مریضہ کو چیک کیا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو چکی تھی جاں بحق ہونے والی لڑکی ثمینہ بی بی دختر محمد حق نواز تھی
    تاہم فی الحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں

    پولیس کے قتل کا مقدمہ درج کر کے بھائی کی تلاش شروع کر دی ہے

  • بھارت کے معروف سیاستدان رام جیٹھ ملانی دم توڑ گئے

    بھارت کے معروف سیاستدان رام جیٹھ ملانی دم توڑ گئے

    بھارت کے سابق مرکزی وزیر اور معروف وکیل رام جیٹھ ملانی اتوار کے دن دم توڑ گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کی عمر 95 برس تھی اور وہ اپنی رہائش گاہ پر ہی چل بسے، رام جیٹھ ملانی اس وقت راجیہ سبھاکے رکن تھے اور پچھلے کافی عرصہ سے علیل تھے، مسٹر جیٹھ ملانی کے بیٹے مہیش جیٹھ ملانی بھی ایک معروف وکیل ہیں اور انکی ایک بیٹی امریکہ میں رہتی ہیں،

    رام جیٹھ ملانی ماضی میں کشمیر کے حوالہ سے بھی سرگرم رہے ہیں، ان کی پیدائش صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں 14ستمبر 1923کو ہوئی تھی، انھوں نے راجیوگاندھی کےقاتلوں کا مقدمہ بھی لڑاتھا اور شیئر بازار گھپلہ میں ہرشد مہتہ اور کیتن پاریکھ کے مقدموں کی پیروی بھی کی تھی، ان کی وفات پر بھارتی سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈروں نے افسوس کا اظہا رکیا ہے،

  • سعودی عرب : شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان توانائی کے نئے وزیر مقرر

    سعودی عرب : شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان توانائی کے نئے وزیر مقرر

    سعودی عرب میں اتوار کو علی الصبح جاری ایک شاہی فرمان کے ذریعے وزیر توانائی خالد الفالح کو ان کے منصب سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو توانائی کا نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ شاہی فرمان میں وزیر توانائی و صنعتی وسائل کے نائب انجینئر عبدالعزیز بن عبداللہ کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ انجینئر اسامہ بن عبدالعزیز الزامل کو مذکورہ منصب دیا گیا ہے۔

    اسی طرح شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ سلطان بن احمد بن عبدالعزیز آل سعود کو بحرین میں سعودی عرب کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

  • کشمیریوں کا باطل مودی کے خلاف ڈٹ جانا کربلا کی یاد دلا رہا ہے ، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب کا اپنا اپنا انداز ہے،حق کو ہمیشہ فتح اور باطل کو شکست ہوتی ہے، باطل مودی کو آخر شکست کو گی.کشمیریوں کا باطل مودی کے خلا ف ڈٹ جانا کربلا کی یاد دلا رہا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ : شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب کا اپنا اپنا انداز ہے.حق و باطل کی لڑائی میں ہمیشہ حق ہی غالب آتا ہے،حق کے راستے میں ہمیشہ مشکلات آتی ہے ،معاون خصوصی حق کے راستے پر کھڑے رہنے والے کامیاب ہوتے ہیں ،ہمیں حق،اتحاد اور یکجہتی کے پیغام کو عام کرنا ہے،مقصد کیلیے تن،من ،دھن قربان کرنے والے ہمیشہ زندہ ہیں ،واقعہ کربلا سے درس لینے والے ہمیشہ سرخرو ہوئے،مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نےظلم کی انتہا کر دی ،فکشمیری عوام مظالم برداشت کر کے حق کے راستے پر کھڑے ہیں ،مقبوضہ وادی میں خواتین کی بےحرمتی کی جارہی ہے،مقبوضہ وادی میں خواتین کی بےحرمتی کی جارہی ہے، وہ دن دور نہیں جب باطل مودی کو شکست ہو گی ،

  • تبدیلی آتے آتے رہ گئی ! پنجاب حکومت نے 5 اہم منصوبوں کو نظر انداز کردیا

    تبدیلی آتے آتے رہ گئی ! پنجاب حکومت نے 5 اہم منصوبوں کو نظر انداز کردیا

    لاہور : تبدیلی تو نہ آسکی مگر خود تبدیل ہوگئے ، پنجاب حکومت کے بھی عجیب فیصلے ، پنجاب حکومت نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے 5 اہم منصوبوں کو نظر انداز کردیا، منصوبے منظور ہونے کے باوجود فنڈز کا اجراء نہ ہوسکا۔پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں محکمہ سوشل ویلفیئر کیلئے 2 ارب 19 کروڑ لاگت کے 11 نئے منصوبے رکھے گئے ہیں، جن کیلئے 71 کروڑ کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، لیکن پانچ منصوبے منظور ہونے کے باوجود بھی تاحال ان کیلئے ایک روپے کے فنڈز بھی جاری نہیں کئے گئے۔

    افغان طالبان باتوں باتوں میں‌ بہت مارتے ہیں‌، ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان ، باغی ٹی وی کا دعویٰ سچ نکلا

    ذرائع کے مطابق ان مذکورہ منصوبوں میں خواجہ سرا ﺅں کیلئے 15 کروڑ کی لاگت سے کمیونٹی ویلفیئر سنٹر کی تعمیر، 2 کروڑ کی لاگت سے محکمہ سوشل ویلفیئرکی کپیسٹی بلڈنگ، ڈھائی کروڑ کی لاگت سے سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم اور لاہورسمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں 60 کروڑ کی لاگت سے پناہ گاہیں تعمیر کرنے کے منصوبے شامل ہیں