Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم سے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی وفد کے ہمراہ ملاقات،  اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم سے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی وفد کے ہمراہ ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
    وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں چینی نائب وزیر خارجہ ، سفیر اور دیگر حکام شامل تھے، ملاقات کے دوران پاک چین اکنامک کوریڈور، گوادر بندرگاہ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خطے میں کشیدگی سے متعلق مودی حکومت کے منفی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

    وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید وسعت کے عزم کا اعادہ کیا
    واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر ہیں ان کی آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نورخان ایئربیس پر وزیرخارجہ شاہ محمود سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے مہمان وزیرخارجہ کا استقبال کی تھا .ان کا یہ دورہ پاکستان اس وقت بہت اہمیت کا حامل ہے.

  • وزیر قانون راجہ بشارت کیخلاف نیب میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی

    وزیر قانون راجہ بشارت کیخلاف نیب میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی

    راوالپنڈی : راجہ بشارت بھی نیب کے ریڈار پر آگئے ، اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال نامی جعلی ہاوسنگ سکیم کا معاملہ ہر نیب میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ، درخواست لندن میں مقیم پاکستانی سید حیدر عباس نے داٸر کی

    ذرائع کے مطابق وزیرقانون راجہ بشارت انکے فرنٹ مین شاہد اقبال راجہ اور شجاع اقبال راجہ راولپنڈی میں واقع گلشن اقبال نامی غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کے نام پر سادہ لوح لوگوں کے کروذوں روپے ہتھیانے لگےجعلی ہاوسنگ سکیم کے نام پر لی گٸ رقم واپسی کے تقاضے پر 4 عدد چیک دٸیے گۓ جو یک بہ دیگرے باونس ہو گۓ۔

    افغان طالبان باتوں باتوں میں‌ بہت مارتے ہیں‌، ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان ، باغی ٹی وی کا دعویٰ سچ نکلا

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جعلی ہاوسنگ سکیم میں انوسٹمنٹ کے نام پر مجھ سمیت اور بھی بہت سے لوگوں کی بھاری رقوم ہڑپ کی گٸیں۔
    ملزمان کیخلاف تھانوں میں متعدد ایف آئی آر کٹوائیں مگر بااثر ہونے کی وجہ سے ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا ، درخواست گزار نے مزید کہا کہ وزیر قانون اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے لوگوں سے انویسٹمنٹ کے نام پر پیسہ لیتے ہیں اور بعد ازاں انکاری ہو جاتے ہیں۔

  • یوم دفاع اور اندرونی و بیرونی دشمن    ،                                                               از      انشال راؤ

    یوم دفاع اور اندرونی و بیرونی دشمن ، از انشال راؤ

    تہواروں کا رواج انسانی تمدن کے ساتھ ہی شروع ہوا اگر جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ تہوار یا فیسٹیول مذہبی یا سماجی، موسمی یا تاریخی واقعات کی یادگار کے طور پہ منائے جاتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں چھ ستمبر کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور بطور تہوار کے ہر سال ملی جوش جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس بار بھی یوم دفاع پہ انتہائی جوش و خروش، جذبے سے منایا گیا،

    یوں تو پاکستان بھارت کے مابین چار بڑی جنگیں ہوچکی ہیں جن میں 1965 میں پاک فوج و عوام نے بھارتی بدنیتی و جارحیت کے خلاف انتہائی شجاعت و بہادری سے مقابلہ کیا اور لازوال قربانیاں دیں، ترجمان پاک فوج DG/ISPR آصف غفور صاحب کے مطابق جنگوں میں کسی کی جیت نہیں ہوتی بس انسانیت کی ہار ہوتی ہے لیکن ہم جس نبیؐ کے ماننے والے ہیں اس کی تعلیمات کے مطابق ظالم کے ظلم و غرور کو خاک میں ملانا ہر صاحب ایمان کا فریضہ ہے، اس کے تحت ہر سال یوم دفاع کو اسی جذبے و عقیدت کے طور پر منایا جاتا ہے، سال 2019 کا یوم دفاع تمام دشمنوں کے لیے نہ صرف پیغام ہے کہ دشمنوں کی سازشوں و تخریب کاریوں سے نہ یہ قوم جھکنے والی ہے نہ ہی جھکے گی انشاءاللہ،

    دشمن قوتوں نے وہ کونسی سازش یا تخریب کاری ہے جو پاکستان میں نہیں کی مگر اللہ کے فضل و کرم سے افواج پاکستان نے دشمن کو ابتک کی تاریخ کی عبرتناک شکست دی ہے، تمام بیرونی و اندرونی دشمن مل کر پاکستان کو لیبیا، عراق، یمن کی طرح تباہ و برباد کرنے کے منصوبے پہ عمل پیرا رہے، ایک طرف پاک فوج کے خلاف انتہائی منظم اور وسیع پیمانے پہ پروپیگنڈہ مہم چلائی جاتی رہی تو دوسری طرف مختلف گروہ بدامنی میں مصروف رہے، اس کے علاوہ کرپشن لوٹ مار و دانستہ غلط پالیسیوں کے زریعے ملکی معیشت و استحکام کو نقصان پہنچایا جاتا رہا تو ساتھ ساتھ غیرضروری قرضوں کے انبار لگا کر ملکی پالیسیاں بیرونی تسلط کے زیر اثر کی جاتی رہیں، اس پرفتن، شرانگیز، منافقانہ، ظالمانہ، ناپاک سازش کو جس خوش اسلوبی و حوصلے سے افواج پاکستان نے تمام تر بیرونی دباو و پروپیگنڈے کے باوجود خاک میں ملایا، اس پر دشمن کا منہ چڑانے کے لیے پرعزم قہقہہ تو بنتا ہی ہے،

    آج لیبیا، شام، عراق، یمن و بہت سے افریقی ممالک کا حال ہمارے سامنے ہے ان کے مقابلے میں دشمن قوتوں کے زیادہ خطرناک حملے و منصوبے پاکستان میں اپنائے گئے مگر افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی برکت سے پاکستان خانہ جنگی و تباہی سے محفوظ رہا لیکن ہم آج بھی حالت جنگ میں ہیں عوام کو زیادہ خوش فہمی میں مبتلا ہونے کی بجائے اپنی ذمہ داری و فریضہ کو ادا کرنا ہوگا، سابق اسرائیلی وزیراعظم بن گوریان نے کہا تھا کہ "اسرائیل کو سب سے بڑا خطرہ عربوں سے نہیں پاکستان سے ہے اس لیے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار بنانا ہوگا” اس کے علاوہ بھارت روز اول سے ہی دشمن ہے اور افغانستان کا کردار بھی سامنے ہے، پاکستان کے دوست کم اور دشمن زیادہ ہیں اور یہ دشمن اندرونی بھی ہیںبیرونی بھی، اندرونی دشمن بیرونی دشمن سے زیادہ خطرناک ہیں، بحیثیت مجموعی بیرونی دشمن سے تو ہم بخوبی واقف ہیں اس لیے اندرونی دشمنوں کا تذکرہ زیادہ اہم ہے جن کی ایک لمبی فہرست ہے،

    ان میں وہ سیاستدان سرفہرست ہیں جنہوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پاکستان کو قرضوں کے انبار تلے دبایا، وہ بدعنوان و رشوت خور سرکاری افسران صف اول میں شامل ہیں جنہوں نے پورے نظام کو کینسرزدہ کررکھا ہے ملک کو دیمک کی طرح چاٹتے آرہے ہیں انہی کی وجہ سے غریب امیر کا فرق بڑھتا جارہا ہے یہ حضرات اعلیٰ وزارتوں سے لیکر عام دفاتر تک ہر جگہ موجود ہیں غلط پالیسیوں کو بناکر ملک و قوم کی ایسی تیسی کررکھی ہے یہ لوگ ریاست کے اندر ریاست بناکر بیٹھے ہیں آئین و قانون کی جتنی خلاف ورزی یہ حضرات کرتے ہیں کوئی نہیں کرتا اور زیادہ تر سیاسی بنیاد پہ بھرتی ہیں صف اول کے نااہل ہیں، وہ جاگیردار اور وڈیرے شامل ہیں جنہوں نے ایک طرف تو سرکاری زمینوں پہ قبضہ و غبن کے زریعے اپنے نام کررکھی ہیں تو دوسری طرف غریبوں کی زمینوں پر غنڈہ گردی کے زور پہ قبضہ کررکھا ہے، وہ کاروباری طبقہ شامل ہے جو ٹیکس کی ادائیگی میں خیانت کرتے آرہے ہیں، وہ تاجر بیوپاری شامل ہیں جو ملاوٹ و غیرمعیاری چیزوں کے زریعے قوم میں موت بانٹ رہے ہیں لاکھوں نہیں کروڑوں افراد کے قاتل یہ لوگ اپنی من مانی کا ریٹ فکس کرتے ہیں ذخیرہ اندوزی کے زریعے بلیک میلنگ کرتے ہیں،

    وہ NGOs، موم بتی مافیا اور میرا جسم میری مرضی والے گروہ کی عجیب و غریب مخلوقیں شامل ہیں جو اہم راز باہر پہنچاتے ہیں اور مختلف برائیوں و امراض کو ملک میں بانٹتے رہے، وہ تنظیمیں، پارٹیاں جو قوم کو لسانی و مذہبی تقسیم میں ڈال کر نفرتوں کو ہوا دیتے ہیں قتل و غارت بدامنی پھیلانا ان کا مشن ہے اور ان سب سے خطرناک وہ صحافی وہ مصنفین وہ اینکرز جو سازش کے تحت نہ صرف پاکستان کی نظریاتی اساس پہ حملہ آور ہیں بلکہ ملکی سلامتی کے ادارے ان کی آنکھ میں رڑکتے ہیں آزادئ اظہار کا ناجائز فائدہ اٹھا کر فتنہ گری سے زیادہ کچھ نہیں کرتے، ان لوگوں کے بد کردار کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات سے دوچار ہے جب تک ان کینسر کے جراثیموں کا خاتمہ نہیں ہوتا تب تک پاکستان کا دفاع محفوظ نہیں، یہ اللہ کا کرم ہے کہ مادر وطن کو عظیم فوج نصیب ہوئی جو دشمن کے ناپاک منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوے ہیں جن سے دشمن ہمیشہ سے لرزاں ہے،

    اللہ نے مسلمانوں کو دفاع کے مضبوط بنانے کا حکم دیا ہے دفاع کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حضور اقدسؐ کے گھر وصال کے وقت کو سونے ہیرے جواہرات کے ڈھیر بیشک نہیں تھے مگر نو تلواریں ضرور لٹک رہی تھیں اور ہمارے کچھ سیاستدانوں، صحافیوں، لبرلوں کا نشانہ صرف دفاعی ادارے اور ان کا بجٹ ہی ہوتے ہیں جوکہ بیرونی ڈکٹیشن پہ کرتے ہیں، کیا کبھی ان بدنیتوں کی زبانوں سے کرپٹ و بدعنوان عناصر کے خلاف بولتے سنا کسی نے؟ کبھی نہیں کیونکہ ان کا اصل ہدف وہی ہے جو ان کے بیرونی آقاوں سے ڈکٹیشن ملتی ہے لہٰذا ہر بار کی طرح اس بار بھی یوم دفاع یہی پیغام دیکر گیا ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا ہے، ملک کے آئینی و انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں لاکر مضبوطی کی طرف جانا ہوگا اور یہ کام دنوں کا ہے مگر افسوس کہ موجودہ حکومت میں بھی سوائے منہ کی فائرنگ کے کوئی عملی کام نہیں، ہمیں پڑوسی دیسوں کی طرف دیکھتے ہوے نسل در نسل حاکم طبقے سے فوری جان چھڑوانی ہوگی جس طرح چین بھارت افغانستان ایران میں اہل افراد کو آگے لایا جارہا ہے پاکستان کو بھی وقت ضایع کیے بغیر ایسا ہی کچھ کرنا ہوگا تب ہی یوم دفاع کا حق ادا ہوپائیگا کیونکہ یہ قرض ہے ان شہداء کے خون کا جنہوں نے مادر وطن کی عظمت کے لیے جانیں دی تھیں۔
    از تحریر : انشال راؤ

  • کراچی:محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار

    کراچی:محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار

    کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے لیے سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر میں پاک فوج کی 52 کمپنیاں، رینجرز کے 7700 سے زائد اور پولیس کے 71 ہزار 400 سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
    کراچی کی 342 سمیت صوبے بھر میں 2015 امام بارگاہیں ہیں، سندھ بھر میں 6288 ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں جن میں سے 439 کو انتہائی حساس اور 1788 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
    کراچی سمیت سندھ بھر میں 15971 مجالس ہوتی ہیں جن میں سے 1408 انتہائی حساس اور 5199 حساس ہیں۔
    کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 3 روز کیلئے پابندی عائد
    سندھ بھر میں موبائلوں پر گشت کرنے والی نفری کی تعداد 7044 جب کہ 52725 اسٹیٹک ہیں۔
    صوبے بھر میں تعزیے کے 737 جلوس بھی نکالے جائیں گے جن میں سے 242 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
    حرم الحرام کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے 93 موبائل فون جیمرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔
    ‏کراچی سمیت سندھ میں 484 فلیش پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے، سب سے زیادہ فلیش پوائنٹس کراچی میں ہیں جن کی تعداد 245 ہے۔

    کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر تین دن کیلئے لگادی گئی ہے جبکہ جلوسوں کے اطراف موبائل فون نیٹ ورک بند کرنے کی گزارش بھی کی گئی ہے۔
    جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کے راستے کو سوئپ کرے گا۔

  • امریکی وزارت خارجہ نے  ایران کو مزید تنہا کرنے کا عندیہ دے دیا

    امریکی وزارت خارجہ نے ایران کو مزید تنہا کرنے کا عندیہ دے دیا

    امریکی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے R&D سینٹری فیوجز کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات ،،، مذاکرات کی پوزیشن میں آنے اور عالمی برداری کو بلیک میل کرنے کی واضح کوشش ہے۔

    ذمے دار نے ہفتے کے روز مزید کہا کہ "ہم یہ واضح کر چکے ہیں کہ اگر ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے قابل تشویش اضافی اقدامات کیے تو ایرانی نظام کو سیاسی اور اقتصادی طور پر تنہا کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا”۔

    اس سے قبل اعلی سطح کے ایک ایرانی ذمے دار نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں باور کرایا تھا کہ ان کے ملک نے جمعے کے روز جوہری پروگرام کی پاسداریوں میں کمی کے حوالے سے ایک نئے اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔

    اسی طرح ایرانی ایٹمی توانائی کی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے یورینیم کی افزودگی کی شرح بڑھانے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران 20% سے زیادہ کے تناسب سے یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ان کے ملک نے افزودہ یورنیم کے لیے جدید ترین سینٹری فیوجز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "A-4 نوعیت کے 20 سینٹری فیوجز کام کر رہے ہیں اور آئندہ دو ماہ کے دوران اسی ماڈل کے 164 سینٹری فیوجز کام کرنے کے لیے تیار ہوں گے”۔

  • ڈولفن پولیس کا یہ ہفتہ کیسا گزرا ؟ ایس پی ڈولفن نے ساری حقیقتیں کھول کر رکھ دیں

    ڈولفن پولیس کا یہ ہفتہ کیسا گزرا ؟ ایس پی ڈولفن نے ساری حقیقتیں کھول کر رکھ دیں

    لاہور : لاہور میں شاہرات پر امن وامان کی صورت حال کیسی رہی اور ڈولفن پولیس کا اس دوران کیا کردار رہا اس کے بارے میں ایس پی ڈولفن اسکواد بلال ظفر نے ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    ایس پی ڈولفن اسکواڈ کے مطابق اس ہفتے ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام510کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ایس پی ڈولفن سکواڈبلال ظفرنے بتایا کہ دوران پٹرولنگ173 گاڑیوں،01 لاکھ 21 ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں اور79 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی

    محکمہ کے ذرائع کے مطابق 40موٹر سائیکلیں،25موبائل فونزاور74 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد۔ دوران گشت ملزمان سے18 پسٹلز،02 رائفلز،16 میگزین اور239گولیاں برآمد کیں۔ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے87 افراد کی مدد کی گئی۔کوائف مکمل نہ ہونے پر06 وہیکلز،71موٹر سائیکلز تھانوں میں بند اور182 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

    جعلی نمبرپلیٹس والی03 گاڑیوں اور15 موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں 15،ہوائی فائرنگ 01 اورپتنگ بازی کی خلاف ورزی پر06 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے جوانوں نے34عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

  • بھارت 5 اگست سے پہلے والی پوزیشن پرواپس جائے، دنوں ملک مذاکرات کا راستہ اختیار کریں ، امریکی مسلم تنظیم کا مطالبہ

    بھارت 5 اگست سے پہلے والی پوزیشن پرواپس جائے، دنوں ملک مذاکرات کا راستہ اختیار کریں ، امریکی مسلم تنظیم کا مطالبہ

    واشنگٹن: بھارت 5 اگست سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جائے ، دونوں ملک مذاکرات کے ذریعے حل نکالیں ، اطلاعات کے مطابق امریکا نے مسلمان تنظیم کے ایک گروہ کو بتایا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر سمیت دیگر امور پر براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق امریکی کونسل آف مسلم آرگنائزیشن (یو ایس سی ایم او) کے وفد نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے امور پاکستان ارون مسنگا سے رواں ہفتے واشنگٹن میں ملاقات کی اور انہیں بھارت کے 5 اگست کے فیصلے پر مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

    مسلم تنظیم نے بھارت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ پہلے 5 اگست سے پہلی والی کشمیر کی حیثیت بحال کرے ، انہوں نے امریکا سے جنوبی ایشیا میں 2 جوہری ریاستوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بھی زور دیا۔

  • ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان

    ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز میرپور خاص، حیدر آباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا
    پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، حیدر آباد ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    سب سے زیادہ بارش بھکر 30، نگر پارکر 30، دیر 19، بدین 16، گجرات 12، بہاول پور 12، منڈی بہاؤالدین 10، مرین 07، سیالکوٹ 06، جہلم 06، منگلہ 05، لاہور 04، لیہ 04، کوٹلی 04، مظفر آباد 03، گوپس 03، اسلام آباد 01، راولا کوٹ 01 جبکہ بالا کوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 47، دادو اور سکھر میں 45 جبکہ سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بریگزٹ ڈیل: سنیئر وزیر امبر رُڈ احتجاجاً مستعفی ، بورس جانس سخت مشکلات میں

    بریگزٹ ڈیل: سنیئر وزیر امبر رُڈ احتجاجاً مستعفی ، بورس جانس سخت مشکلات میں

    لندن: ایک اور برطانوی وزیراعظم بریگزیٹ ڈیل کی نزر ہونے کے لیے تیار ، اطلاعات کے مطابق بریگزٹ ڈیل ایک اور برطانوی وزیر اعظم کے لیے خطرہ بن گئی ہے، سنیئر وزیر امبر رُڈ نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا، پارٹی بھی چھوڑ دی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے لیے بھی بریگزٹ ڈیل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، سینئر وزیر امبر رُڈ نے استعفیٰ دے کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    افغان طالبان باتوں باتوں میں‌ بہت مارتے ہیں‌، ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان ، باغی ٹی وی کا دعویٰ سچ نکلا

    بورس جانسن کی ساتھی سنیر وزیر امبر رُڈ نے کہا کہ پارٹی سے وفادار لوگوں کو نکالنے پر میں خاموش نہیں رہ سکتی، نہ بورس جانسن کی سیاسی غارت گری کی حمایت کر سکتی ہوں۔سینئر وزیر نے وزیر اعظم کو بھیجے اپنے استعفے میں کہا کہ وہ کنزرویٹو پارٹی ارکان کے ساتھ ان کے برتاؤ اور بریگزٹ کے طریقہ کار کو سپورٹ نہیں کر سکتی، یہ سیاسی غارت گری کا ایک عمل ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں ناکامی پر 21 باغی اراکین کو پارٹی سے نکال دیا تھا، جن کے بارے میں امبر رُڈ کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی کے وفادار اراکین تھے۔امبر رڈ کا استعفیٰ وزیر اعظم کے بھائی جو جانسن کے استعفے کے بعد آیا ہے، جنھوں نے پارلیمنٹ سے مستعفی ہوتے ہوئے کہا کہ وہ خاندان کی وفاداری اور قومی مفاد کے درمیان بٹ گئے ہیں۔

  • سعودی ولی عہد کی  فرانس کے صدر  کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت

    سعودی ولی عہد کی فرانس کے صدر کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے آج فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے آج فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس دوران مشرق وسطی کی تازہ ترین صورت حال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششیں زیر بحث آئیں۔

    بات چیت میں سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو باور کرایا گیا۔