Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 35 واں دن بھارتی مظالم جاری،بھارت کےخلاف مزاحمت،بغاوت اورنفرت کےآثارنمایاں

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 35 واں دن بھارتی مظالم جاری،بھارت کےخلاف مزاحمت،بغاوت اورنفرت کےآثارنمایاں

    مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 35 واں روز ہے، لوگوں کے رابطے معطل، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مسلسل جبری پابندیوں کے باوجود سری نگر اور دیگر شہروں میں احتجاج جاری ہے۔مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کے ایک ماہ بعد کشمیری عوام حکام کی ان تمام کوششوں کی مزاحمت کر رہے ہیں جن کے ذریعے وہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ وادی میں صورتحال معمول پر آ رہی ہے۔

    صرف سری نگر جہاں بھارت کا دعویٰ ہے کہ صورت حال ان کے کنٹرول میں ہے ، وہاں صورت حال یہ ہے کہ سکولوں اور اہم سرکاری دفاتر میں حاضری 50 فیصد سے کم ہے، نواحی علاقوں میں اس سے بھی کم ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے 300 کے عملے میں سے صرف 30 ارکان حاضر ہو رہے ہیں، ان میں سے زیادہ تر ملازمین کے گھر دفتر کے قریب ہیں،اس کے باوجود دفاتر نہیں آرہے

    ذرائع کےمطابق اس وقت مقبوضہ وادی میں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں جنہوں نے خاردار تاریں لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں، کشمیری اپنی سر زمین پر قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے ترس گئے۔مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس، لینڈ لائن اور ٹی وی چینلز بند ہیں۔ حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیری بدستور جیلوں میں بند ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بڑی تعداد میں کشمیریوں کو اتر پردیش، لکھنو کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری خواتین کو آسانی سے جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، دیہاتی علاقوں میں خوف زیادہ ہے، آرمی کے بندے گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں اور لوگوں کو لوہے سے مارتے ہیں، گھر دور دور ہونے کی وجہ لوگ تشدد کی آواز بھی نہیں سن سکتے اور نا ہی ان کی مدد کے لیے کوئی آتا ہے کہ وہ آرمی کو گھروں کو نکالے

    دوسری طرف بھارتی خبر ایجنسی دی وائر نے بھی مقبوضہ وادی کی اصل صورتحال بے نقاب کر دی، کشمیری شہری کا کہنا ہے کہ شہریوں کیساتھ جانوروں جیسا سلوک ہو رہا ہےکشمیری شہری کا کہنا تھا کہ بھارت جب چاہے دروازہ کھول کر ہمیں چارا ڈالتا ہے جب چاہے پھر بند کردیتا ہے، کشمیریوں کو 50 سال سے ترقی کا سبز باغ دکھایا جارہا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق کرفیو، لاک ڈاؤن، جگہ جگہ قابض فوج کے باعث پوری وادی قید خانہ بن چکی ہے۔ سری نگر کے میئر جنید اعظم مٹو بھی بھارتی اقدامات پر پھٹ پڑے اور کہا ساری سیاسی قیادت نظر بند ہے، دلی سے سری نگر واپس جانے پر انہیں بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ن مظالم کے باوجود بھارت کے ہر قسم کے جبر کے سامنے کشمیریوں‌ کا حوصلہ بلند ہے. نوجوان بھارتی فوج کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کر کے آزادی کے حق میں‌ نعرے بازی کی اور پتھراو کر کے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔کرفیو لاک ڈاؤن، مواصلاتی رابطے بند، خوارک اور ادویات کی کمی، بھارت کے ٖہر طرح کے غاصبانہ حربوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔کشمیری نوجوانوں نے بھارتی سامراج کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مظاہرے کیے، ہزاروں نوجوانوں نے آزادی ریلیاں نکالیں جن پر بھارتی فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے فائر کیے۔

    کشمیر میڈیا سروس کےمطابق دس ہزار سے زیادہ گرفتار افراد میں سے چار ہزار پانچ سو کشمیریوں پر بدنامہ زمانہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انسانیت سے عاری قابض بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں کو آنسو گیس اور پیلٹ گن سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کا رات گئے کشمیریوں کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک دس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    وادی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے، طالبعلم سکول سے غیر حاضر ہیں۔ بھارتی فوج کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا۔5 اگست سے اب تک1250سے زائد چھوٹے بڑے مظاہرے ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ سے سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے، حکومتی اہلکار کے مطابق اب تک سیکڑوں افراد پیلٹ گن سے زخمی ہوئے ہی

  • لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے پر وکیل کو مقدمے سے ڈسچارج کر کے بَری کر دیا گیا

    لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے پر وکیل کو مقدمے سے ڈسچارج کر کے بَری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل  کو تھپڑ مارنے پر وکیل کو مقدمے سے ڈسچارج کر کے بَری کر دیا گیااس فیصلے پر پولیس کے اہلکاروں کی طرف مایوسی کا ظہار کیا ہے ، جب کہ خاتوں پولیس کانسٹیل جس کو تھپڑ مارا گیا اس نے بھی ناخوشی کا ظہار کیا ہے
    واضح رہے کہ غلط پارکنگ سے منع کرنے والی لیڈی کانسٹیبل کو نوجوان شہری نے تھپڑ مار دیا تھا جس کو اگلے ہی دن ہتھ کڑی لگا کر عدالت پیش کر دیا گیا. ہتھ کڑی لگائے وہی خاتون سپاہی اس ملزم کو عدالت پیش کر ہی تھی جب کہ اس کےساتھ ا س کے ساتھی پولیس اہلکار بھی موجود ہیں .جو اس ملزم کو عدالت میں پیشی کے لیے جا رہے ہیں..

    لیڈی پولیس کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کا انجام ملزم کو ملی سزا

  • معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے پر اے ایس آئی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا,

    معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے پر اے ایس آئی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا,

    معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے پر اے ایس آئی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا,

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے پر اے ایس آئی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا,
    اس سے پہلے قانون ہاتھ میں لینےوالےاہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات کی گئی تھیں. آئی جی نے کہا تھا لوگ پریشانی میں آتے ہیں ،پولیس میں زیادہ صبر کا مادہ ہونا چاہیے ، خاتون پی ایس او سے ملنے آ ئی تھیں ،پولیس اہلکار سے تکرار ہوگئی ، خاتون پی ایس او سے ملنے آئیں تھی ،پولیس اہلکار سے تکرار ہوگئی ، آئی جی پنجاب نے اہلکار آصف کا نوٹس لے کر اسے گرفتارکرایا
    ترجمان پنجاب پولیس سیدنایاب حیدر نے کہا ہے کہ جو تربیت بھولتا ہے اسے سزا دی جاتی ہے ،

  • بورے والا : بااثر زمیندار کے ہاتھوں اہل علاقہ مجبور

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ صدر کی حدود تھانہ چوکی ڈلن بنگلہ کے علاقہ سکنہ 511ای۔بی میں ظالم بااثر زمیندار نے تمام راستے بند کر دیئے

    تفصیلات کے مطابق قبرستان اور مسجد کو جانے والے راستوں کو بھی کانٹوں سے سیل کر دیا ۔لوگوں کا جینا محال ،زندگی قید کی طرح گزرنے لگی ظالم زمیندار جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے پولیس کارووائی کر کے راستہ دلائے ۔اہل علاقہ کا موقف
    تفصیل کے مطابق بورے والا کے نواحی گاوں 511 ای۔بی کے بااثر زمیندار نے علاقے کے غریب لوگوں کو ستانے کا انوکھا انداز اپنا لیا مسجد، قبرستان ،سکول،شہر کو جانے والے سرکاری راستوں پر کانٹے بچھا کر راستے کو مکمل بند کردیا اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے بچے سکول کالج نہیں جا سکتے

    اور ہم شہر کی طرف کیسے جائیں بااثر چوہدری ہمیں فحاشی گالیاں اور کلہاڑیاں بندوقیں دکھا کر ڈراتا دھمکاتا ہے تو کبھی ہمیں اپنے ہی ٹریکٹر کو جلائے جانے کی ایف آئی آر کے اندراج کی دھمکیاں دیتا ہے عدالت سے اسٹے آڈر لینے کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی پولیس ملزم کے خلاف کارووائی کر کے فوری راستہ دلائے

  • میلسی : صحافتی کی گمشدگی اغواء یا کوئی اور معاملہ

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) مقامی صحافی ظفر عباس کو نا معلوم اشخاص نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا
    گزشتہ رات 1 بجے مجلس کی کوریج کے بعد سے ظفر عباس لا پتہ ہے، ورثاء
    مقامی صحافی کے بھانجے آفتاب حسین نے کاروائی کیلئے تھانہ مترو میں درخواست دے دی
    پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے ، لیکن تاحال ظفر عباس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا
    ورثاء کی جانب سے اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ مغوی کو فوری بازیاب کروایا جائے.

  • پاک بحریہ نے نئی ڈاکیومینٹری” ضرب آب "جاری کر دی

    پاک بحریہ نے نئی ڈاکیومینٹری” ضرب آب "جاری کر دی

    پاک بحریہ نے یوم بحریہ کے موقع پر ڈاکیومنٹری ضرب آب ریلیز کر دی.ضرب آب بحری دفاع کیلیےتشکیل دی جانے والی سپیشل فورس پر بنائی گئی ہے ..ڈاکیومنٹری اسپیشل فورس کی آپریشنل صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے،

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ضربِ آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی اسپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔
    ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکیومنٹری آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپورعکاسی کرتی ہے، پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کے مظاہرے اس ڈاکیومنٹری کا حصہ ہیں۔

    https://twitter.com/dgprPaknavy/status/1170255707255529472?s=20

    واضح رہے کہ جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شان دار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کا دن یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔
    8 ستمبر افسران، جوانوں کےغیرمعمولی حوصلے وشجاعت کی یاد دلاتا ہے، 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ آپریشن سومنات جس جرأت ودلیری سے انجام دیا گیا وہ باعث فخر ہے، 8 ستمبرکو پاک بحریہ نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کوتباہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آب دوزغازی کا خوف بھارتی نیوی کے جہازوں پرچھایا رہا، آب دوزغازی نے سمندر پر بالادستی قائم کیے رکھی۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ عصر حاضرمیں میری ٹائم سیکٹرکومتعدد چیلنجز، دہشت گردی کا سامنا ہے، عالمی بحری افواج سے مل کرعالمی پانیوں میں امن واستحکام یقینی بنا رہے ہیں۔

    نیول چیف نے کہا کہ بحریہ مکمل چوکس ہے جس کا ثبوت بھارتی آب دوز کا سراغ لگایا جانا ہے، جدید بھارتی آب دوزکا سراغ لگا کراس کے عزائم ناکام بنائے گئے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی اور سی پیک معاشی فوائد کے حصول کے مواقع فراہم کریں گے۔

  • وہاڑی : آر پی او ملتان کی متاثرہ خاتون کے گھر آمد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ لڈن خاتون تشدد کیس
    .وزیراعلی کا نوٹس، آر پی او ملتان وسیم احمد سیال متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے،آر پی او ملتان کی جانب سے متاثرہ خاتون ظہوراں بی بی کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی، انچارج سی آئی اے سٹاف سمیت 3 تھانیداروں کو معطل کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے,آر پی او.بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے,آر پی او وسیم احمد سیال

  • وہاڑی : پولیس تشدد سے بازو ٹوٹ گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تهانہ لڈن گزشتہ روز ٹی ایس آئی محمد طاہر نے الیاس جوئیہ نامی شخص کو لین دین کے معاملہ پر سبزی منڈی سے اٹھایا اور تشدد کر کے اس کا دائیاں بازو توڑ دیا لیکن پولیس انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی ، بعد ازاں اسے چھوڑ دیا گیا ۔ جسے کوئی بھی میڈیکل ڈاکٹ جاری نہیں کیا گیا ، جب کہ آج آرپی او ملتان وسیم احمد خان کے سامنے الیاس جوئیہ پیش ہوا اور روپڑا کہ اس کے ساتھ پولیس بہت زیادہ ظلم کیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ لڈن سید عارف شاہ جب تک اس تھانہ میں ہیں ، یہ روایت قائم رہے گا۔ انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فی الفور ایس ایچ او کو سسپنڈ کیا جائے ۔

  • وہاڑی : اہم مقدمہ میں کئی گرفتاریاں

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ظہوراں مائی تشدد کیس پر آر پی او وسیم احمد کا وہاڑی واقع کا نوٹس

    تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج
    مقدمے میں نامزد ڈی ایس پی ، ایس ایچ او ، انچارج سی آئی اے ، محرر سمیت 8 کو گرفتار کر لیا گیا
    مزید پولیس اہلکاروں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری
    گرفتار ملزمان کو آر پی کے حکم پر حوالات میں بند کر دیا گیا.
    پولیس نے خاتون کو نجی ٹارچر سیل میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا
    پولیس اہلکاروں کے خلاف دفع 354 ، 337, 342 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا
    واقع کی انکوائری ایس پی انویسٹیگیشن وہاڑی نے کی۔
    مرکزی ملزم حاجی یونس اے ایس ائی تاحال فرار۔

  • ایران نے تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا، عملے کے 12 افراد گرفتار

    ایران نے تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا، عملے کے 12 افراد گرفتار

    ایران نے کل ہفتے کے روز آبنائے ہرمز میں ایک تیل بردار جہاز قبضے میں لینے کے بعد اس پر سوار 12 فلپائنی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد’ ایندھن کی اسمگلنگ گینگ کا حصہ ہیں’

    ایران کی طلباء نیوز ایجنسی ‘ایسنا’ نے صوبہ ہرمزگان میں سرحدی محافظوں کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ 233.71 بلین ریال (تقریبا 20 لاکھ ڈالر) مالیت کا ایک غیر ملکی بوٹ اور 283،900 لیٹر تیل ضبط کرلیا گیا ہے۔

    میجر حسین دہاقی نے کہا کہ تیل بردار جہاز پر 12 فلپائنی سوار تھے جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں تفتیش کے لیے متعلقہ عدالتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جو ان کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس گروہ پر ایندھن کی اسمگلنگ کا شبہ ہے۔ ضبط کی گئی تیل کی کھیپ آبنائے ہرمز کے ضلع سرک کے قریب منتقل کردی گئی ہے۔

    یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خلیج میں امریکا اور ایران ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ امریکا نے ایرانی تیل کی سپلائی اور خریدو فروخت پرپابندیاں عاید کررکھی ہیں۔

    14 جولائی کو ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک "غیر ملکی ٹینکر” روک لیا تھا جس پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اسمگل شدہ تیل آبنائے ہرمز میں ایران کے جنوبی جزیرے لاراک سے سے تیل اسمگل کرتا ہے۔