Baaghi TV

Author: +9251

  • طرابلس میں قومی حکومت اور لیبی فوج میں شدید جنگ

    طرابلس میں قومی حکومت اور لیبی فوج میں شدید جنگ

    لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت میں قائم نیشنل آرمی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت کی وفادار فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔ دونوں فوجیں مخالفین کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقے اس وقت گھمسان کی جنگ کا مرکز ہیں۔ ہفتے کے روز طرابلس کے نواح میں فوج اور حکومتی دستوں کے مابین نئی جھڑپیں ہوئیں جہاں دونوں طرف سے بھاری توپخانے اور فضائیہ کا استعمال کیا گیا

    عینی شاہدین نے ہفتہ کی صبح سے ہی شدید دھماکوں اور بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کے ساتھ جھڑپوں کی آوازوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کیں۔ سوشل میڈیا پرآنے والی اطلاعات کے مطابق متحارب فریقین کے درمیان السبعیہ ، عین زارا ، الکرمیہ ، الخمیس اور الخلا بازار میں خوفناک جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

    خلیفہ حفتر کی فوج نے قومی وفاق حکومت کے کئی عسکری مراکزاور اسلحہ کو تباہ کرنے کے ساتھ بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ایک دوسرے ذریعے کے مطابق دونوں فریقین کو لڑائی میں غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    دارالحکومت طرابلس اور اس کے نواحی علاقوں میں رواں ہفتے کے وسط سے ہی غیر معمولی فوجی کشیدگی پائی جارہی ہے۔ قومی وفاق فورسز ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کیا تھا ، جبکہ لیبیا کی قومی فوج نے اپنے فضائی ، زمینی اور بحری اکائیوں کے انتباہ کی سطح کو بڑھا دیا تھا۔

  • چور مچائےشور ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی

    چور مچائےشور ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی

    نئی دہلی: چور مچائے شور کے مترادف بھارت نے کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کی ذمہ داری پاکستان کے رویے پر ڈال دی . اس سلسلے میں بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر نے دعوی کیا ہے کہ اگر پاکستان بھارت کے خلاف پراپیگنڈا بند کر دے تو بھارت کشمیر سے کرفیو اٹھا سکتا ہے. اجیت ڈوول کے مطابق اس صورت حال کا ذمہ دار پاکستان ہے بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی امور اجیت دوول نے عقل و دانش سے ماورا دعویٰ کر کے دنیا باشعور دنیا کو بھی ورطہ حیر ت میں‌ڈا ل دیا ہے ک کہ کشمیر میں پابندیوں کے خاتمے کا انحصار پاکستانی رویے پر ہے۔

    ایسی باتیں کر کے بھارت کشمیر سے دنیا کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہے کہ کہاں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے نتیجے میں ایک ماہ سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہے. اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں‌جاری ہیںِ

    بھارت میں وفاقی وزیر کے منصب کے حامل قومی مشیر برائے سلامتی امور اجیت دوول نے مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر دنیا بھر سے اٹھنے والی انسانی آوازوں کی توجہ حقائق سے مبذول کرانے کے لیے انوکھی منطق پیش کی ہے کہ اگر پاکستان پراپگنڈا بند کردے تو کشمیر سے بلیک آؤٹ کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں حالات کے معمول پر آنے کے لیے پاکستان کا بہتر رویہ ضروری ہے۔

    وادی میں نہتے، بے گناہ اور مظلوم کشمیریوں کے خلاف اپنی درندہ صفت قابض افواج کے ذریعے بہیمانہ مظالم اور جبر و تشدد کی گھناؤنی تاریخ رقم کرنے والے بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی امور نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان خطے میں گڑ بڑ پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں حالات خود ان کی اپنی حکومت نے خراب کیے ہیں۔

    اجیت دوول نے یہ دعویٰ اور الزام ایک ایسے وقت میں عائد کیا ہے کہ جب مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری تازہ ریاستی جبر و تشدد کو36 دن گزر چکے ہیں اورعالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اب مظلوم کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند کرنے لگی ہیں۔

  • عالمی توانائی ایجنسی کو ایران کا جوہری مواد مخفی رکھنے کا علم ہے: امریکا

    عالمی توانائی ایجنسی کو ایران کا جوہری مواد مخفی رکھنے کا علم ہے: امریکا

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ہفتے کے روز کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اپنے گورنرز بورڈ کو بتایا ہے کہ ایران جوہری مواد چھپا سکتا ہے۔

    اس سے قبل ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کے ملک نے جمعہ کے روز ایرانی جوہری معاہدے میں اپنی ذمہ داریوں کو کم کرنے کے لیے ایک نیا قدم اٹھا لیا ہے۔

  • قوم آج  یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منا رہی ہے

    قوم آج یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منا رہی ہے

    کراچی :قوم مسلسل تین دن تک اپنے شاہینوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف انداز سے دن منارہی ہے، 6 ستمبر کو یوم دفاع، 7 ستمبر کو یوم فضائیہ اور آج 8 ستمبر کو قوم یوم بحریہ منا کر اپنی افواج کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے، جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

    ذرائع کےمطابق 1965 کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

    1965 کی جنگ میں پاکستان کے پاس طیارہ بردارجہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے بھی اس جنگ میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی، پاکستان کی واحد آبدوز’غازی‘ نے اپنے نام کی لاج رکھی اورغازی رہ کر وہ کارنامہ انجام دیا کہ دنیا اس پر حیران ہوئی۔غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو عالمی سمندر میں پیش قدمی سے روکے رکھا۔

    یاد رہے کہ 1965 کی جنگ میں معرکہ’’دوارکا‘‘میں پا ک بحریہ کے جہازوں نے کموڈور ایس ایم انور کی زیر قیادت دشمن کے چھکے چھڑا دیے، سات اور آٹھ ستمبر کی درمیانی شب کیے گئے حملوں سے دشمن کے اوسان خطا ہوگئے، یہی وجہ ہے کہ بھارت آج تک انیس سوپینسٹھ کی جنگ کے بعد بحری محاذ پر کسی کارروائی کی جرأت نہ کرسکا

  • آو ڈینگی کا سب مل کر مقابلہ کریں ،ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے مدد مانگ لی

    آو ڈینگی کا سب مل کر مقابلہ کریں ،ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے مدد مانگ لی

    لاہور: پنجاب حکومت بے بس دکھائی دی جانے لگی ، ڈینگی کے خلاف مزاحمت کے لیے مدد مانگ لی ، اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا کہنا ہے کہ ڈینگی پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر ڈینگی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کہا کہ راولپنڈی کے اسپتالوں میں آنے والے ڈینگی کے مریضوں کے لواحقین اور دیگر آنے والے لوگوں میں ڈینگی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے اور پمفلٹ تقسیم کیے جائیں۔

    ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ شہری محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، ڈینگی کے تدارک کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا تاکہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنایا جاسکے-ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کہا کہ ڈینگی پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر ڈینگی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے-ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ ہائی رسک ایریاز میں موجود زیر تعمیر عمارتوں پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ ان میں پانی جمع نہ ہو-

  • پولیس کی جانب سے سکیورٹی کیلئے لگائے جانے کیلئے پکڑے گئے ٹرک کا 49سالہ ڈرائیور پر اسرار طور پر ہلاک

    پولیس کی جانب سے سکیورٹی کیلئے لگائے جانے کیلئے پکڑے گئے ٹرک کا 49سالہ ڈرائیور پر اسرار طور پر ہلاک

    رحیم یارخان محرم الحرام کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی کیلئے لگائے جانے کیلئے پکڑے گئے ٹرک کا 49سالہ ڈرائیور پر اسرار طور پر ہلاک پولیس نے میڈیا کے خوف سے نعش اور پکڑا گیا ٹرک فوری طور پر آبائی علاقہ ٹنڈوم آدم سانگھڑ روانہ کردیا رابطہ کرنے پر پولیس کا پکڑے گئے ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت بارے وضاحت کرنے سے صاف انکار تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے محرم الحرام کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر سکیورٹی کیلئے درجنوں ٹریکٹر ٹرالیاں، ٹرک، ٹرالر، کنٹینر مختلف تھانوں میں پکڑے رکھے ہیں اسی طرح پولیس تھانہ بی ڈویژن نے بھی ٹنڈوم آدم سانگھڑ(سندھ)کے رہائشی49سالہ غلام مصطفی ولد غلام سرور کے 12ویلر ٹرک کو بھی سکیورٹی پر لگانے کیلئے پکڑ رکھا تھا کہ ٹرک ڈرائیور 49سالہ غلام مصطفی پراسرار طور پرپولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے اپنے ٹرک میں مردہ پایا گیا جس پر پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ریسکیو عملہ کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کی موت کی تصدیق کردی جس پر پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے فوری طور پر اپنی تحویل میں لے کر پکڑے گئے ٹرک اور میت کو آبائی علاقہ ٹنڈوآدم سانگھڑ(سندھ) روانہ کردیا اس سلسلہ میں میڈیا کے رابطہ کرنے پر پولیس نے پکڑ ے گئے ٹرک ڈرائیور کی پر اسرار موت سے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کیا تاہم نام نہ ظاہر کرنے پر سکیورٹی کیلئے پکڑی گئی ٹریکٹر ٹرالیاں، ٹرک، ٹرالر کے ہمراہ موجود ڈرائیور نے 49سالہ ٹرک ڈرائیور غلام مصطفی کی موت کی تصدیق کردی اور ٹرک سمیت میت سندھ بھجوائے جانے کا بھی انکشاف کردیا۔

  • افغان طالبان باتوں باتوں میں‌ بہت  مارتے ہیں‌، ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان ، باغی ٹی وی کا دعویٰ سچ نکلا

    افغان طالبان باتوں باتوں میں‌ بہت مارتے ہیں‌، ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان ، باغی ٹی وی کا دعویٰ سچ نکلا

    واشنگٹن: ان حالات میں امن مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں کہ جب ایک طرف مذاکرت ہورہے ہوں تو دوسری طرف افغان طالبان امریکی فوجیوں کو بری طرح ماربھی رہے ہیں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کابل میں حملے کے بعد افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکہ اور افغان طالبان کے حوالے سے چند ہفتے  قبل ہی باغی ٹی وی نے مذاکرات ناکام ہونے کی پشین گوئی کردی تھی اور بالآخر پھر وہی ہوا

    دوحہ مذاکرات ناکام ، افغان طالبان کے ساتھ اتفاق رائے نہیں ہوسکا- امریکی صدر سچ بول گئے

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج رات طالبان رہنماؤں اورافغان صدر کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہونی تھیں، جب کہ کیمپ ڈیوڈ میں افغان طالبان رہنماؤں کیساتھ خفیہ ملاقات بھی طے تھی جس کو منسوخ کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے غلط بیعانہ بنانے کیلیے افغان طالبان نے کابل حملے کا اعتراف کیا جس میں ہمارے ایک عظیم سپاہی سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا۔

     

    افغان طالبان نے67 سے زائد افغان کٹھ پتلی ،امریکی اور اتحادی مارڈالے ، قندوز کا کافی علاقہ فتح کرلیا


    وائٹ ہاوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ میں فوری طور پر طالبان کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور مذاکرات کو منسوخ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کیا طالبان اپنی مذاکرات کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلیے اتنے سارے لوگوں کو مار ڈالیں گے؟ انہوں نے بہت برا کیا۔

     

    قندوز کے بعد افغان طالبان کی پل خمری پر قبضے کی خبریں

     

    ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے مزید لکھا کہ اگر طالبان ان اہم امن مذاکرات کے دوران جنگ بندی پر راضی نہیں ہوسکتے ہیں اور یہاں تک کہ 12 بے گناہ لوگوں کو بھی ہلاک کردیں گے تو پھر شاید ان میں اتنی طاقت نہیں ہوگی کہ وہ معنی خیز معاہدے پر بات چیت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کتنی دہائیوں تک جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔

  • بھارتی صدر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے منتیں کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    بھارتی صدر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے منتیں کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارت سے ہرقسم کی تجارت روک دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوکسانوں کوگھاس کاٹتےہوئےبھارتی فوج نےگرفتارکیا، بھارتی صدر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے منتیں کر رہے ہیں، ابھی نندن پوری دنیاکےسامنے ذلیل ہوگیا، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کو رسوائی کا سامنا ہو گا،

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے دوچار ہو گی،

  • مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وجہ کیا بنی؟ اہم خبر

    مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وجہ کیا بنی؟ اہم خبر

    بھارت میں مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس وجے کملیش تاهل رمانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس میگھالیہ میں تبادلہ کئے جانے سے متعلق نظرثانی کی درخواست دی تھی جسے نامنظور کئے جانے پر انہوں نے استعفیٰ دیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وجے کملیش تاھل نے اپنا استعفیٰ ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند کو بھیج دیا ہے اور اس کی ایک کاپی بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو بھی بھجوائی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ بھارتی چیف جسٹس کی سربراہی والے كولیجيم میں پانچ جج ہیں اور اس نے ہی جسٹس تاهل رماني کے تبادلے کی سفارش کی تھی،

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس وجے کملیش تاھل رمانی انڈیا میں ہائی کورٹ کی سب سے سینئر جج ہیں اور انہوں نے مدراس ہائی کورٹ جیسی بڑی عدالت سے میگھالیہ ہائی کورٹ کی طرح چھوٹی جگہ بھیجے جانے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے، مدراس ہائی کورٹ کے پانچ عارضی ججوں کو مستقل کئے جانے کے موقع پر منعقدہ عشائیہ میں انہوں نے استعفی دینے کا فیصلہ کیا تھا، بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ مدراس سے اب ایک چھوٹے ہائی کورٹ میں اچانک تبادلہ کئے جانے سے دلبرداشتہ ہیں،

  • کشمیرمیں بھارتی فوجی آمریت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے، بھارتی سماجی کارکن کویتا کرشنن

    کشمیرمیں بھارتی فوجی آمریت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے، بھارتی سماجی کارکن کویتا کرشنن

    انسانی حقوق کی معروف بھارتی سماجی کارکن اور آل انڈیاپراگریسیو وومز ایسوسی ایشن کی سیکرٹری کویتا کرشنن نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیرمیں فوجی آمریت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے لاک ڈاﺅن ہے۔
    کشمیری سیاسی کارکن شہلا رشید کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
    قبل ازیں کویتا کرشنن نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا تھاکہ مودی اور اس کے جماعتی مقبوضہ کشمیر میں ”ریپ کلچر“ کو فروغ دے رہے ہیں۔

    بھارتی سماجی کارکن نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کشمیر میں چھوٹی عمر کے بچوں کو گرفتار اور لاپتہ کیا جا رہا ہے۔ آدھی رات کو گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ چپے چپے پر فوج کھڑی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے دہلی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی بارے تبصرہ کرنے والی کشمیری سماجی کارکن شہلا رشید کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔
    شہلا رشید نے اپنے ایک ٹویٹ میںبھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا ، ”بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اندھا دھند مردوں کو اٹھا رہی ہے ، گھروں پر چھاپے مار رہی ہے اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔“