Baaghi TV

Author: +9251

  • ایران نے خلیج فارس سے ایک اور غیر ملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

    ایران نے خلیج فارس سے ایک اور غیر ملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

    ایران نے ایندھن کی اسمگلنگ کے الزام میں خلیج فارس میں ایک اورجہاز پر قبضہ کرلیا۔
    ایران برطانیہ کشیدگی، برطانیہ نے نیا جنگی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں بھیج دیا
    ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ٹینکر 2 لاکھ 80ہزار ٹن ڈیزل لے کر جا رہا تھا جبکہ جہاز میں موجود عملے کے 12 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار افراد کا تعلق فلپائن سے بتایا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ برطانیہ سے منسلک جبلِ طارق خود مختار انتظامیہ نے 4 جولائی کوگریس ون نامی ایرانی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔بعد ازاں ایرانی پاسداران انقلاب قوتوں نے 19 جولائی کو برطانوی آئل ٹینکر اسٹینو امپیرو کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے اپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔

  • سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے تفتیشی افسر اور اہم گواہ کو بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر ساجد سدوزئی نے عدالت سے استدعا کی کہ اسپیشل کورس کی غرض سے ایک سال کیلئے امریکہ جانا چاہتا ہوں۔ جانے کی اجازت دی جائے ،جس پر عدالت نے کیس کے اہم گواہ اورتفتیشی افسر ایس پی ساجد سدوزئی کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ جب تک ساجد سدوزئی کا بیان ریکارڈ نہیں ہوجاتا ان کو ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے۔

    سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے بھی تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مالکان اور تین پولیس افسران کا بیان ریکارڈ ہونا باقی ہے،ساجد سدوزئی کے ملک سے باہر جانے سے بلدیہ کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے

    فیکٹری کے پروڈکشن انچارج نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ ايم کيو ايم رہنماؤں اور کارکنوں نے بھتہ نہ دينے پر فيکٹری ميں آگ لگائی، فیکٹری مالکان نے بتایا ایم کیو ایم والوں نے 25 کروڑ مانگے۔گواہ نے انکشاف کيا کہ مرکزی ملزم زبير چريا سے فيکٹری مالکان نے کہا کہ ايک کروڑ روپے بھتہ کردو، ملزم زبیر چریا نے کہا 20 کروڑ سے کم نہیں ہوگا، رقم نہ دينے پر ملزم زبير چريا نے فيکٹری مالکان سے کہا سنگين تنائج کا انتظار کریں

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی ایک گارمنٹس فیکٹری میں 11 ستمبر 2012ء کو آتشزدگی کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کشمیری رہنما کب تک نظر بند رہیں گے…. اجیت ڈووال نے بتا دیا

    کشمیری رہنما کب تک نظر بند رہیں گے…. اجیت ڈووال نے بتا دیا

    بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے نظر بند کشمیری لیڈروں کے بارے میں کہا ہے کہ وہ صرف نظر بند ہیں اور ان کے اوپر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔
    ایمنسٹی انڈیا کی مقبوضہ کشمیر میں بلیک آوٹ کےخلاف مہم
    اجیت کے مطابق اگر کشمیری لیڈروں کو نظر بند نہ کیا جاتا تو امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے میں مشکلیں پیدا ہو سکتی تھیں۔

    اجیت نے مزید کہا کہ ”جموں و کشمیر کے کسی مقامی لیڈر پر ملک سے غداری یا مجرمانہ معاملوں کا الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔ جب تک جمہوریت کے لیے ماحول سازگار نہیں بنتا، اس وقت تک وہ لوگ نظر بند رہیں گے۔“

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل34واں دن ہے ۔کشمیر کی حریت پسند قیادت کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاستدان بھی نظر بند ہیں۔ ہزاروں بے گناہ مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

  • سگریٹ ، پان ، نسوار ، گٹکے کے استعمال پر پابندی ، کہاں اور کیوں عائد کی گئی وجہ سامنے آگئی

    سگریٹ ، پان ، نسوار ، گٹکے کے استعمال پر پابندی ، کہاں اور کیوں عائد کی گئی وجہ سامنے آگئی

    کراچی : سول ایوی ایشن کی طرف سے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر سگریٹ ، پان ، نسوار اور گٹکے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے , سول ایوی ایشن نے متنبہ کیا ہے کہ پابندی کے فیصلے کا اطلاق ایئرپورٹ کے تمام عملے پر بھی ہوگا اور اگر کوئی پان، نسوار اور گٹکا استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،

    ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق یہاں پر سالانہ 12 ملین مسافروں کی آمدرفت کی سہولت موجود ہے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کی قومی ایئر لائن سمیت نجی فضائی کمپنیوں کا بھی مرکز ہے جہاں انجینئرنگ کے شعبوں سمیت دیگر کئی اور شعبے بھی موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں حج پروازوں سے قبل نسوار لے کر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی ، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ عرب ممالک نے نسوار کو بھی منشیات کی فہرست میں شامل کر دیا ہے لہٰذا جس مسافر سے بھی نسوار برآمد ہوئی اس کے خلاف سخت قدم اٹھایا جائے گا۔

  • سسپنس تھرلر فلم ’’دُرج‘‘ 18 اکتوبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی

    سسپنس تھرلر فلم ’’دُرج‘‘ 18 اکتوبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی

    لاہور: شمعون عباسی کی آدم خوری سے متعلق سسپنس تھرلر فلم’’دُرج‘‘18 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔فلم’’درج‘‘کی کہانی آدم خوری سے متعلق حقیقی واقعات کے گرد گھومتی ہے اور اس سے قبل اس طرح کی کہانی پر مشتمل فلم برصغیر میں کسی ڈائریکٹر نے پردہ سیمیں کی زینت نہیں بنائی۔”دُرج“ کے عنوان سے بنائی گئی فلم برصغیر میں آدم خورانسانوں سے متعلق کہانیوں اور معلومات کا احاطہ کرتی ہے

    ذرائع کے مطابق اس فلم کے ڈائریکٹر شمعون عباسی اور پروڈکشن ٹیم نے فلم کو حقیقی روپ دینے کیلئے کئی مہینے ریسرچ کی اور کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ ان کے طرز زندگی کی پراسراریت کو صیحح روپ میں فلم بینوں کے سامنے پیش کیا جاسکے۔شام فلمز کے بینر تلے بنائی گئی اس فلم میں شمعون عباسی، شیری شاہ،مائرہ خان،ڈودی خان،نعمان جاوید، عذیر عباسی اور نعیم عباسی نے اہم کردار ادا کئے ہیں

  • نئی مصیبت کھڑی ہوگئی ، اب حاضر سروس سرکاری ملازم یا اساتذہ کے پڑھانے پربھی  پابندی عائد

    نئی مصیبت کھڑی ہوگئی ، اب حاضر سروس سرکاری ملازم یا اساتذہ کے پڑھانے پربھی پابندی عائد

    لاہور :پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں حاضر سروس سرکاری ملازم یا اساتذہ کی تعیناتی پر پابندی عائد کردی۔یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لیے اٹھایا جارہا ہے ، پنجاب ایجوکشن فاونڈیشن کی طرف سے پیغام میں کہا گیا ہےکہ اس حوالے سے کچھ شکایات ملی ہیں‌

    ذرائع کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے پارٹنر سکولوں میں حاضر سروس سرکاری ملازم یا اساتذہ کے پڑھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق پیف حکام کو پارٹنر سکولوں میں سرکاری ملازمین کے پڑھانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد سے پیف حکام نے پارٹنر سکولوں کو تنبیہ لیٹر جاری کردیا ہے۔

    دوسری طرف پیف حکام کا کہنا ہے کہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ کا کلیدی کردار ہے، لیکن سرکاری ملازم یا ٹیچر کو پیف سکولوں میں مامور کرنا قانوناً جرم ہے،احکامات کیخلاف ورزی پر پارٹنر سکولوں کے سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی

  • کوئٹہ الرٹ جاری

    محکمہ صحت بلوچستان نے تمام ہسپتالوں کو محرم الحرام کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے تمام ہسپتالوں کو خصوصی مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو صوبے کے تمام ہسپتال ہائی الرٹ پر رہیں گے۔ تمام ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی پر رہیں گے اور تمام چھٹیاں کینسل کردی گئی ہیں۔ تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ادویات اور آلات کی اضافی طلب کیلئے ایم۔ایس۔ڈی سے رابطہ کیا جائے.

  • ایک فلسطینی نے اپنا مکان خود کیوں مسمار کیا؟…. وجہ سامنے آ گئی

    ایک فلسطینی نے اپنا مکان خود کیوں مسمار کیا؟…. وجہ سامنے آ گئی

    اسرائیلی ریاست کے نسل پرستانہ جبر کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی اپنا گھر مسمار کرنے پر مجبور ہو گیا۔
    مقبوضہ بیت المقدس میں 237 مکانات مسمار کرنے کی اسرائیلی مہم جاری
    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کفر قرع کے رہائشی خالد مصالحہ نے اپنا مکان خود ہی گرادیا۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے اسے دھمکی دی گئی تھی وہ اپنا مکان مسمار کرے ورنہ مسماری پرآنے والی لاگت کے عوض اس سے ہزاروں شیکل رقم وصول کی جائے گی۔

    مکان کے مالک نے قابض صہیونی حکام کے جرمانے سے بچنے کے لئے اپنے گھر کے خلاف انہدام کے حکم کے بعد یہ قدم اٹھایا۔

    خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی فلسطینی شہری نے اپنا مکان خود مسمار کیا ہے۔ اس طرح کے واقعات اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔

  • 9اور 10محرم الحرام کی مناسبت سے مظفرگڑھ پولیس نے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

    ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں 9 اور 10 محرم الحرام کے دن چند حساس مقامات پر موبائل فون سروس بند رہے گی.سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے.مظفرگڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں ضلع کے 22 علماء و ذاکرین کی زبان بندی اور 27 علماء و ذاکرین کی ضلع بدری کی گئی.ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر فوج اور رینجرز کی نفری بھی ضلع میں پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے 700 سے زائد اضافی اہلکار بھی ضلع بھر کے تھانوں میں تعینات کردئیے گئے ہیں.ڈی پی او مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کے لیےTravel Eye (ٹریول آئی) سسٹم نصب کردیا گیا ہے جبکہ شرپسندوں اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے.