Baaghi TV

Author: +9251

  • استاد کے تشدد سے جانبحق طالبعلم کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں حیران کن انکشافات نے ہلچل مچادی

    استاد کے تشدد سے جانبحق طالبعلم کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں حیران کن انکشافات نے ہلچل مچادی

    لاہور : اصطلاحیں ہی بدل گئیں ، پہلے نعرہ تھا کہ مار نہیں پیار تو لاہور کے ایک ظالم استاد نے اس نعرے کو اپنے عمل سے ہی بدل دیا اور نیا نعرہ دیا کہ پیار نہیں مار ، لاہور گلشن راوی میں استاد کے تشدد سے طالبعلم ہلاکت کے کیس میں نیا موڑ آگیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حافظ حنین کےجسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں، طالبعلم کےاندرونی جسمانی اعضاء بھی صحیح سلامت پائے گئے۔

    صلاح الدین کی غلطی کی سزا، پنجاب پولیس اپنے آپ کو جہنمی دروغے سمجھ بیٹھی ، ظلم اتنا کہ زبان سے بیان کرنا مشکل

    ذرائع کے مطابق رپورٹ میں حیران کن طور پر حنین کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ملے اور طالبعلم کا دل، دماغ اور گردے صحت مند پائے گئے ہیں، تاہم معدہ اور کڈنی کے نمونے پنجاب فرائنزک لیب کو بجھوا دیئےگئے ہیں تاکہ کوئی زہریلے مواد کے بارے پتہ چل سکے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کوئی حتمی رائے نہیں دی گئی ، مزید پتہ تب چلے گا جب معدہ اور کڈنی کی رپورٹ بھی آجائے گی

  • موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک جاں بحق ،ایک زخمی

    موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک جاں بحق ،ایک زخمی

    خانیوال(اے پی پی) دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی۔ خانیوال کے نواحی علاقہ چک نمبر66/10-Rکے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم کے باعث محمد حسین ولد احمد سکنہ چک نمبر66/10-Rشدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ جمیل ولد غفار سکنہ 42/10-Rشدید زخمی ہوگیا جیسے فوری طور پر ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • 9 ، 10 محرم الحرام کے احترام میں تھیٹرز اور سینما گھر بند رہیں گے

    9 ، 10 محرم الحرام کے احترام میں تھیٹرز اور سینما گھر بند رہیں گے

    لاہور : نو اور دس محرم الحرام کے احترام میں تمام تھیٹرز اور سینما گھر بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق عاشورہ محرم کی مناسبت سے 9اور10محرم الحرام ( پیر اور منگل) کولاہور سمیت صوبہ بھر میں تمام تھیٹرزاورسینما گھر بند رہیں گے اور دو روز تک کسی اسٹیج ڈرامہ اور فلم کاشوز پیش نہیں کیا جائے گا ۔

    ذرائع کے مطابق سینما حکام نے محرم الحرام کے احترا م میں یہ فیصلہ کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان دنوں تمام متعلقہ فنکار، گلوکار ناچ گانے کی بجائے مجالس میں بیٹھ کر ثواب پائیں‌گے

  • بچوں پر جنسی تشدد ، ادا کاراحسن خان نےمہم چلانے کا اعلان کردیا

    بچوں پر جنسی تشدد ، ادا کاراحسن خان نےمہم چلانے کا اعلان کردیا

    لاہور:پاکستان میں بچوں‌پر جنسی تشدد کے خلاف نئی تحریک کھڑی ہوگئی ، اطلاعات کے مطابق ناموراداکارو میزبان احسن خان بچوں پر جنسی تشدد کیخلاف مہم چلائیںگے۔ معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف کی جانب سے بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے مہم چلانے کا اعلان کیا گیا جسکے لئے احسن خان کو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے

    ذرائع کے مطابق احسن خان نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ وہ ہر طبقے میں جاکر اس حوالے سے موبلائزیشن کریں گے ، احسن خان نے مزید کہا کہ وہ ہر فورم بچوں پرجنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھائیں‌گے ،جس کے لیےبہت جلد مہم لانچ کردی جائے گی

  • ایوارڈ ملنے کے ساتھ ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے‘مہوش حیات

    ایوارڈ ملنے کے ساتھ ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے‘مہوش حیات

    لاہور:پریانکا چوپڑا کو مزہ چکھانے والی پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ بہترین کام کرنے کے عوض ایوارڈ کا حقدار ٹھہرنے پر جو خوشی ہوتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کیساتھ ساتھ مزید ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے ،میرے خیال میں فنکار عام لوگوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتے ہیں ۔

    اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے پاس جتنا بھی وقت ہو اس سے کسی نہ کسی طرح استفادہ کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی عادی ہوںکیونکہ اسکے بغیر آپ زندگی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں اور پھر سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچتا۔مہوش حیات نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اداکاری میںمزیدنکھار لائوںکیونکہ میرے پرستارمجھ سے بہترین کام کی توقع رکھتے ہیں ۔

  • پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس کا امریکہ میں انعقاد، گورنر سندھ کی خصوصی شرکت

    پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس کا امریکہ میں انعقاد، گورنر سندھ کی خصوصی شرکت

    پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس کا امریکہ میں انعقاد 4 سے 6 ستمبرتک ہوا۔ کانفرنس میں پاکستان بزنس کونسل اور پندرہ بروکریج ہاوسز کے نمایندے کانفرنس میں شریک ہوئے۔
    پاکستانی سفیر اسد مجید کا گورنر سندھ کے اعزاز میں ظہرانہ
    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے دورہ امریکہ کے حوالے سے بتایا کہ دورے کا مقصد پاکستانی تاجروں کو امریکی تاجروں سے ملوانا تھا۔ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بعد تجارت کے حوالے سے ویلکم کیاگیا۔

    عمران اسماعیل کے بقول پاکستان کے کم ازکم15 بڑے بزنس ہاوسزکے 35 نمایندے یہاں موجود ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ، کانگریس وسینیٹ اراکین،امریکی تاجروں سے ملاقات ہوئی۔
    عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ آج ون آن ون انویسٹمنٹ گروپس کےساتھ ملاقات ہوئی۔انویسٹمنٹ گروپس کےساتھ ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بتایا۔
    عمران اسماعیل نے پاکستانی سفیر علی جہانگیرصدیقی کے حوالے سے کہا کہ علی جہانگیرصدیقی نے ہرملاقات میں بڑا مثبت کردارادا کیا۔

  • کیفے آئلانٹو کی گلبرگ برانچ کیوں سیل کی گئی…. وجہ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

    کیفے آئلانٹو کی گلبرگ برانچ کیوں سیل کی گئی…. وجہ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

    پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے مشہورفاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کیفے آئلانٹو کی گلبرگ برانچ سیل کردی ۔
    کیا کھویا کیا پایا ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ، اہم انکشافات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، ریسٹورنٹ کو بغیر اجازت نامے کے شراب پیش کرنے پر سیل کردیا گیا ۔ پولیس نے 6 ستمبر کو رات گئے ریستوراں میں چھاپہ مارا تاکہ شراب فروخت اور بغیر اجازت صارفین کو پیش کرنے کے حوالے سے الزامات کی تصدیق کی جا سکے۔

    اطلاعات کے مطابق ، ریسٹورنٹ عملہ، مہمانوں اور مالک کوگرفتار لیا گیا ہے۔

    چند دن پہلے ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی ڈیزل پکڑ کر لاہوریوں کی کروڑوں کی گاڑیوں کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 42 ڈرموں میں موجود 7 ہزار 560 لیٹر استعمال شدہ گندا تیل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

  • چاند نے بھارت کو ماموں بنادیا : وینا ملک کے بیان سے  بھارتی شرمندہ ہوگئے

    چاند نے بھارت کو ماموں بنادیا : وینا ملک کے بیان سے بھارتی شرمندہ ہوگئے

    لاہور:بھارت کو جندران 2 کی بھرپور ناکامی کے بعد دنیا بھر سے جو تنقیدی پیغامات مل رہے ہیں‌ ان سے بھارتی اب بڑے پریشان دکھائی دیتے ہیں‌، ایسے ہی پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ، فنکارہ اور میزبان و اداکارہ وینا ملک نے بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر پر مزاح ٹوئٹس کئے ہیں۔

    اداکارہ نے بھارتی چاند مشن کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک توئٹ میں کہا کہ ’چندا نے بھارت کو ماموں بنادیا۔‘ایک ٹوئٹ میں اداکارہ نے کہا کہ بھارتیوں کو ٹوائلٹس کی زیادہ ضرورت ہے۔وینا ملک نے ایک مزاحیہ ٹوئٹ کی کہ چاند پر بھارتیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔وینا ملک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں یہ خبر بننے والی ہے کہ بھارتی مشن کی ناکامی میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔

  • ماڈل ایان علی کے پھرچرچے”ارتھ کوئیک "نے دھاک بٹھا دی

    ماڈل ایان علی کے پھرچرچے”ارتھ کوئیک "نے دھاک بٹھا دی

    کراچی:معروف ماڈل اور گلوکار ایان علی بڑے عرصے بعد ایک بار پھر منظر عام پر آگئی ہیں‌، زرداری اور ایان علی کے درمیان تعلقات کے بعد اب ایان علی کے نئے گانے ” ارتھ کوئیک ” کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوا اور یوٹیوب پر اب تک 56 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

    بیٹی کیلئے انصاف کا منتظر باپ عدالت کی دہلیز میں دم توڑ گیا ، دردناک کہانی پڑھنا نہ بھولئیے

    کراچی سے ذرائع کے مطابق ماڈل و گلوکارہ ایان علی کے نئے گانے "ارتھ کوئیک” کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 56 لاکھ سے زائد افراد اس کو گانے کو دیکھ اور سن چکے ہیں ۔گانے کو ایپل آئی فون ٹیون ، گوگل پلے اور دیگر معروف میوزک ایپس سے بھی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے

  • مظفرگڑھ میں نو عمر لڑکوں پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

    مظفرگڑھ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل 5 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،ڈکیتی کی وارداتوں میں چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور جدید اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کم عمر نوجوانوں پر مشتمل 5 رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت سنانواں سے گرفتار کیاگیا.ڈی پی او صادق علی ڈوگر کیمطابق گرفتار ڈاکو شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور رقم چھیننے کی 14 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں.ڈاکوؤں سے لاکھوں روپے نقدی،شہریوں سےچھینی گئی موٹر سائیکلیں اور جدید اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا.ڈی پی او مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ شیرازی ڈکیت گینگ نے ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر کئی شہریوں کو زخمی بھی کیا.