Baaghi TV

Author: +9251

  • 3سالوں کے دوران کتنے لاکھ غیر ملکی مزدور سعودی عرب چھوڑ گئے…. اہم رپورٹ آ گئی

    3سالوں کے دوران کتنے لاکھ غیر ملکی مزدور سعودی عرب چھوڑ گئے…. اہم رپورٹ آ گئی

    گذشتہ 3 سال کے دوران 12 لاکھ غیر ملکی مزدور سعودی عرب کو چھوڑ چکے ہیں جبکہ ابھی بھی 70 لاکھ غیر ملکی مزدور کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے بالمقابل سعودیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا۔
    سیاحتی ویزا پالیسی سعودی عرب کے اعلان نے کھلبلی مچا دی
    سعودی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کہ سعودی عرب کی حکومتی پالیسی اور غیر ملکیوں پر عائد ہونے والی ٹیکسوں کی وجہ سے گذشتہ 3 سال میں 12 لاکھ غیر ملکی سعودی عرب کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

    رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ سعودی لیبر مارکیٹ میں 80 فیصد غیرملکی ہیں جن کی جگہ سعودی شہریوں نے لینی تھی۔ اس وقت لیبر مارکیٹ میں صرف 19 لاکھ سعودی کام کر رہے ہیں۔ نجی شعبہ غیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو ملازمتیں دینے سے کترا رہا ہے۔

    رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی معیشت میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ماہرین نے وزارت محنت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بڑی کمپنیوں کے کلیدی عہدوں پر سعودی شہریوں کو بھرتی کیا جائے۔ اس سے سعودائزیشن پر مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔

  • اب انگریزی بھی جاپانی شکل میں‌ لکھی جائے ،  جاپانی وزیرتعلیم کی تجویزنے ہلچل مچادی

    اب انگریزی بھی جاپانی شکل میں‌ لکھی جائے ، جاپانی وزیرتعلیم کی تجویزنے ہلچل مچادی

    ٹوکیو : اسے کہتے ہیں تبدیلی ، جاپان نے ترقی کی تو جاپانی زبان میں‌تعلیم حاصل کرنے کےبعد ، اب جاپان کی حکومت اسے سے بھی اگلہ قدم اٹھانے جارہی ہے ، اطلاعات کے مطابق جاپان کے وزیر تعلیم ماساہیکو شِبایاما نے تجویز پیش کی ہے کہ حکومتی دستاویزات میں انگریزی زبان میں جاپانی ناموں کی ترتیب جاپان کے روایتی انداز میں لکھی جانی چاہیئے جس میں خاندانی نام کے بعد پہلا نام لکھا جاتا ہے۔انہوں نے یہ درخواست کابینہ کے اپنے دیگر اراکین سے کہی۔

    بیٹی کیلئے انصاف کا منتظر باپ عدالت کی دہلیز میں دم توڑ گیا ، دردناک کہانی پڑھنا نہ بھولئیے

    ذرائع کےمطابق یہ تجویز پہلی مرتبہ نہیں‌بلکہ اس سے پہلے بھی وزارت تعلیم کے ایک پینل نے تقریباً 20 سال قبل تجویز دی تھی کہ زبانوں اور ثقافت میں تنوع کے احترام میں ناموں کو لکھنے کی ترتیب روایتی جاپانی انداز میں ہونی چاہیے۔وزیر تعلیم نیصحافیوںکو بتایا کہ پینل کی تجویز عوام الناس تک نہیں پہنچ سکی تھی۔

  • افغان صدرنے امریکہ کا دورہ کیوں ملتوی کیا…. بڑی خبر آ گئی

    افغان صدرنے امریکہ کا دورہ کیوں ملتوی کیا…. بڑی خبر آ گئی

    افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنا امریکا کا دور ملتوی کر دیا ہے۔ انہوں نے آئندہ ہفتے طالبان اور امریکا کے درمیان متوقع امن معاہدے پر گفتگو کے لیے واشنگٹن جانا تھا۔
    افغان طالبان معاہدے پر کس نے دستخظ کرنے سے انکار کر دیا …. خبر آ گئی
    امریکی خبر رساں اایجنسی اے پی کے مطابق افغان صدر کا دورہ امریکا ملتوی ہونے کی اطلاع ایک اعلیٰ عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی ہے کیوں کہ ان کے پاس صحافیوں سے گفتگو کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کے خصوصی ایلچی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد طالبان سے دوبارہ گفتگو کے لیے اچانک قطر چلے گئے ہیں۔
    زلمے خلیل زاد چند روز قبل ہی امریکا روانہ ہوئے تھے۔

    اے پی کے مطابق افغان صدر کو امریکا طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے دور رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ افغان صدر طالبان امریکا معاہدے پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ طالبان نے بھی افغانستان کی حکومت سے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور انہیں امریکا کی کٹھ پتلیاں قرار دیتے آئے ہیں۔

  • بہتر فنی تعلیم کے لیے چین سے جدید ٹیکنالوجی نے انقلاب برپا

    بہتر فنی تعلیم کے لیے چین سے جدید ٹیکنالوجی نے انقلاب برپا

    اسلام آباد :جدید سائنسی دور میں جب تک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں ہوگا معیاری اور بہتر پیشہ وارانہ تعلیم کا حصول ممکن نہیں گا، پاکستان نے اس مقصد کی تکمیل کے لیے جدید چینی ٹیکنالوجی کی منتقلی سے پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے اداروں کی استعدادکار میں اضافے کیلئے جامع اقدامات کر رہا ہے۔

    صلاح الدین کی غلطی کی سزا، پنجاب پولیس اپنے آپ کو جہنمی دروغے سمجھ بیٹھی ، ظلم اتنا کہ زبان سے بیان کرنا مشکل

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے کیلئے درکار ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت پوری کرنے کیلئے چین سے جدید ترین ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے اداروں کی استعدادکار میں اضافہ کر رہی ہے۔

     

    بیٹی کیلئے انصاف کا منتظر باپ عدالت کی دہلیز میں دم توڑ گیا ، دردناک کہانی پڑھنا نہ بھولئیے

    ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت تکنیکی اور فنی تعلیم کے اداروں کو سمارٹ لیبارٹریوں اور جدید تربیتی آلات سے لیس کیا جائے گا اور ان اداروں میں لیول پانچ کے جدید نصاب سے استفادہ کیا جائے گا۔

  • سوڈان کی نئی حکومت کا سعودی عرب نے کیا خیر مقدم

    سوڈان کی نئی حکومت کا سعودی عرب نے کیا خیر مقدم

    سعودی عرب نے سوڈان میں وزیراعظم ڈاکٹر عبداللہ حمدوک کی سربراہی میںتشکیل پانے والی نئی حکومت کا خیر مقدم کیا ہے۔
    سوڈان : نئی حکومت کے ارکان کا اعلان آج متوقع ، عوام کی نظریں وزیراعظم حمدوک پر
    العربیہ نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ برادر ملک سوڈان میں نئی حکومت کا قیام خوش آئند اور سوڈانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی عرب سوڈان میں نئی عبوری حکومت کا قیام مثبت پیش رفت اور سوڈان کے استحکام اور ترقی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔

    واضح رہے کہ جمعرات کو سوڈان میں وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے نئی سوڈانی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا جس میں 18 وزراءشامل ہیں۔ جمال عمر کو دفاع، ادریس طریفی کو داخلہ جب کہ خارجہ امور کے لئے محمد عبد اللہ کے نام بتائے گئے ہیں۔ ابراہیم بدوی کو وزارت خزانہ خزانہ، اکرم علی کوصحت، نصرالدین عبدالباری کو قانون وانصاف، کھیل اور امور نوجوانان کے لیے آلا البوشی، تعلیم کے لیے محمد الامین، مدنی عباس صنعت و تجارت، توانائی اور کان کنی کے لیے عادل ابراہیم، وزارت آب پاشی اور آبی وسائل کے لیے یاسر عباس، نصرالدین وزارت مذہبی امور اور اوقاف اور یوسف آدم الذہی کو وفاقی امور کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

    محکمہ لائیو اسٹاک اور انفراسٹرکچر کے محکموں کے وزرا کی تقرری ملتوی کر دی گئی ہے۔ فریڈم فورسز کی جانب سے اتفاق رائے کے بعد ان محکموں کے وزراءکا اعلان کیا جائے گا۔

  • کشمیر یوتھ الائنس کی نئی باڈی، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی صدر منتخب

    کشمیر یوتھ الائنس کی نئی باڈی، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی صدر منتخب

    کشمیر یوتھ الائنس نے اگلے دو سال کیلئے نئی مرکزی باڈی کا اعلان کردیا
    کشمیر یوتھ الائنس کے وفد کی چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام سے ملاقات
    چیئرمین محمد سعد ارسلان صادق نے نئے عہدوں کی تقرری کی، مقبوضہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن شائستہ صفی بحثیت سینئر وائس چیئرمین، کاشف ظہیر کمبوہ اور زمان باجوہ وائس چیئرمین جبکہ مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنما ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی بحثیت صدر کشمیر یوتھ الائنس ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    کشمیر یوتھ الائنس کے نوٹیفیکیشن کے مطابق رضی طاہر سیکرٹری جنرل، طہ منیب سینئر نائب صدر، جبکہ نائب صدور میں حنان ملک، ڈاکٹر اسامہ ظفر، عثمان رضا جولاہا شامل ہیں۔ تابش قیوم کو کوآرڈینیٹر سینئر ایڈوائزری کونسل، آصف خورشید رانا کو ڈائریکٹر میڈیا، نوید احمد کو کوآرڈینیٹر میڈیا، جبکہ ڈاکٹر عبداللہ کو ڈائریکٹر ایونٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری دی گئی۔

    اس موقع پر چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر سے یوتھ تنظیمات ہمارے الائنس کا حصہ ہیں، کشمیر کے ساتھ پاکستان کے نوجوانوں کا جذباتی رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ گہرا ہوتا جارہا ہے، مقبوضہ و آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے کشمیر یوتھ الائنس میں نمائندگی سے یہ واضح ہے کہ مسئلہ کشمیر کیکئئ پاکستان کے طول و عرض سے نوجوان فکرمند ہیں اور اپنی توانائیاں کشمیر کاز کیلئے وقف کرنے کو تیار ہیں۔

  • دل والوں کے لیے اچھی خبر ، جو دل کے مریض پھل کھاتے ہیں وہ فائدے میں رہتے ہیں ،

    دل والوں کے لیے اچھی خبر ، جو دل کے مریض پھل کھاتے ہیں وہ فائدے میں رہتے ہیں ،

    واشنگٹن : دل والوں کے لیے ایک اچھی خبر، جو پھل کھائے گا وہ دل کو بہتر پائے گا، ماہرین طب کے مطابق اپنی روزانہ کی خوراک میں پھلوں کو شامل کرکے آپ خود کو امراض قلب کے خطرے سے کافی حد تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

    صلاح الدین کی غلطی کی سزا، پنجاب پولیس اپنے آپ کو جہنمی دروغے سمجھ بیٹھی ، ظلم اتنا کہ زبان سے بیان کرنا مشکل

     

    امریکہ میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق پھلوں کے ایک یا 2 ٹکڑوں کا روزانہ استعمال کرکے آپ دل کے دورے یا فالج کے خطرے کو 40 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ اپنی رومرہ کی خوراک میں پھلوں کو شامل کرتے ہیں ان میں امراض قلب اور 2 طرح کے فالج کا خطرہ کافی کم ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگ جتنا زیادہ پھل کھائیں گے اتنا ہی خطرہ کم ہوجائے گا۔

    اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان لوگوں کے مقابلے میں جو پھل بالکل بھی استعمال نہیں کرتے، اس کے شوقین افراد میں دل کے دورے کا خطرہ 15 فیصد کم ہوتا ہے۔اسی طرح فالج کی سب سے عام قسم کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔اسی طرح روز پھل استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ پریشر بھی کم رہتا ہے

  • کامیڈین  امان اللہ کو دل کا دورہ، ہسپتال داخل، حالت تشویشناک

    کامیڈین امان اللہ کو دل کا دورہ، ہسپتال داخل، حالت تشویشناک

    لاہور :کامیڈین امان اللہ خان کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کروادیا گیا، اہل خانہ کی جانب سے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق حالت تشویشناک ہے علاج جاری ہے دعاوں کی ضرورت ہے

    امریکن لائسٹف کے طلبا نے سکول کو آگ لگا دیhttps://login.baaghitv.com/students-burnt-american-lyctuf-school-in-lahore/

    ذرائع کے مطابق تھیٹر کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ امان اللہ خان جو پچھلے کئی روز سے شدید علیل ہیں، انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے، جہاں انہیں آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا۔

    دوسری طرف کامیڈین امان اللہ خان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے، امان اللہ خان اس سے قبل سرجیمیڈ ہسپتال میں داخل تھے اور انہیں چیسٹ انفیکشن ہوا تھا جبکہ اب دل کی تکلیف کے باعث ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

  • امریکن لائسٹف کے طلبا نے سکول کو آگ لگا دی

    امریکن لائسٹف کے طلبا نے سکول کو آگ لگا دی

    لاہور : امریکن لائسٹف سکول کے استاد کے تشدد سے دسویں جماعت کے طالبعلم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ، اطلاعات کے مطابق امریکن لائسٹف کے طلبا نے سکول کو آگ لگا دی۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابوپایا

    ذرائع کے مطابق امریکن لائسٹف سکول گلشن راوی برانچ میں طلبا نے سکول آگ لگادی،ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر فوری آگ پر قابو پا لیا، سکول بند ہونے سے کوئی جانی نقصان سامنے نہیں ہوا، آگ لگنے کے واقعہ کا گلشن راوی تھانے کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری نوٹس لیا ۔

    پولیس کے مطابق آگ ہلاک ہونے والے طالب علم محمد حنین کے لواحقین کی جانب سے لگائی گئی، آگ لگانے والے دو عزیزوں کو پولیس نے حراست میں لیکر گلشن راوی تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ سکول کے باہر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔طالب علموں نے سکول انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی

  • پاکستان بھارت میں کونسی بیماری پھیلانا چاہتا ہے….بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز دعوی

    پاکستان بھارت میں کونسی بیماری پھیلانا چاہتا ہے….بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز دعوی

    پاکستان جانوروں کے ذریعے بھارت میں کانگو جیسی جان لیوا بیماری پھیلانا چاہتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اب پاکستانی جانوروں پر بھی خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔ بی ایس ایف نے سرحد پر سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ پاکستان میں پھیلا کانگو وائرس اب بھارت میں بھی پنجے گاڑ سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان حکومت نے بارڈر سے متصل تمام علاقوں میں الرٹ جاری کردیا ہے۔ جوانوں کو دشمن کے ساتھ ساتھ پاکستانی جانوروں پر بھی کڑی نظر رکھنے کیلئے کہا گیا ہے۔ وہاں کے ہیلتھ ڈپارٹمینٹ نے باڑمیر، جیسلمیر، بیکانیر، سری نگر اور جودھپور ہیلتھ ڈپارٹمینٹ کی ٹیموں کو بھیج دیا گیا ہے۔

    کانگو ہمیریجک فیور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ اس وائرل انفیکشن سے متاثر 30 سے 80 فیصدی معاملوں میں مریض کی موت ہوجاتی ہے۔ یہ بیماری جانوروں کے ذریعے انسانوں میں پھیلتی ہے۔

    کانگو بخار سے متاثر شخص کی باڈی سے خون آنے لگتا ہے اور کئی اہم حصے کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔ متاثرہ شخص کو نسوں میں درد کے ساتھ تیز بخار آتا ہے۔ اس کے علاوہ سر درد، چکر آنا ، روشنی سے چڑ چڑاہٹ ہونا اور آنکھوں سے پانی آنا اور جلن ہونے کی پریشانی سامنے آتی ہے۔