Baaghi TV

Author: +9251

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ، دو فلسطینی نوجوان شہید

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، دو فلسطینی نوجوان شہید

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں مظاہرے کے دوران فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔
    اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک ہفتے میں ایک فلسطینی شہید97 زخمی
    الجزیرہ نے غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے 17 سالہ علی الاشکر اور 14 سالہ خالد الربی کو سینے میں گولی ماری جس سے ان کی شہادت ہو گئی ۔ یاد رہے کہ ہزاروں فلسطینیوں نے باڑ کے متعدد حصوں پر احتجاج کیا تھا۔

    اسرائیلی فائرنگ سے 76 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 45 کو ٹارگٹ کیا گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق جمعہ کے مارچ میں 5000 سے زائد فلسطینیوں نے شرکت کی۔اسرائیلی فوج نے فلسطینی شرکا کی 2600بتائی ہے۔
    ایک اعلی تعداد کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کی سرحد کے ساتھ متعدد مقامات پر ڈھائی ہزار سے زائد افراد جمع ہوئے۔

    ہفتہ وار مظاہروں کا اہتمام حماس 2006ء سے کر رہی ہے۔

  • سیوریج لائن کے مین ہول کی صفائی کرتے ہوئے دم گھٹنے سے دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین مزدور جاں بحق،

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)سیوریج لائن کے مین ہول کی صفائی کرتے ہوئے دم گھٹنے سے دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین مزدور جاں بحق، جاں بحق ہو نے والے تینوں افراد فیصل آباد کے رہائشی تھے،مین ہول میں زہریلی گیس اور اچانک سیوریج پانی آنے سے ہلاکتیں ہوئیں،دوران صفائی کوئی حفاظتی آلات نہیں پہنے ہوئے تھے علاقہ مکین،کمشنر ڈیرہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس،جاں بحق ہو نے والے تینوں افراد کی دس،دس لاکھ مالی امدا د کی ہدایت، جاں بحق ہونے والے مزدور نجی کمپنی کے ملازم تھے جنہیں محکمہ پبلک ہیلتھ نے تمام شہر کی سیوریج لائنوں کی صفائی کا ٹھیکہ دیا تھا اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بی ڈویژن کی حدود بلاک Zگورنمنٹ کمپری ہنسوہائی سکول کے قریب علی الصبح نجی کمپنی کے مزدور مین ہول کی صفائی کررہے تھے پہلے محمد حیدر ماچھی مین ہول میں اترا جو کچھ ہی دیر میں زہریلی گیس سے بے ہوش ہو گیا اس کو بچانے کے لئے اسکا بھائی محمد رمضان مین ہول میں چلا گیا وہ بھی ڈوب گیا پھر اسکا چچا زاد محمد ندیم مین ہول میں چلا گیا اس طرح یکے بعد دیگرے تینوں افراد دم گھٹنے اور ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے اطلاع ملتے ہی کمشنر مدثر ریاض ملک،چیف آفیسر اقبال فریداور ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کو نکال کر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا تھانہ بی ڈویژن پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر واقعہ پر کاروائی شروع کردی جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں محمد رمضان اور محمد حیدر سگے بھائی جبکہ محمد ندیم چچا زاد تھے جاں بحق مزدوروں کا تعلق فیصل آباد کے گاوں جمشیر چک 92 سے ہے تینوں کی نعشیں نجی کمپنی کے سپر وائزر کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال سے انکے گھروں کو فیصل آباد روانہ کردی گئی جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق مزدوروں نے دوران صفائی کوئی حفاظتی آلات نہیں پہنے ہوئے تھے اس موقع پر کمشنر ڈیرہ غازی خان مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام پرائیویٹ کمپنی کر رہی تھی جو کہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے انہیں دو ہفتے قبل ٹھیکے پر دیا تھا کمشنر نے بتایا کہ معاملہ کی انکوائری کے لئے ایڈیشنل کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق کی سربراہی میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک اقبال فرید اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو فوری طور پر انکوائری کر کے رپورٹ دیں گے جس پر ذمہ داری کا تعین ہو نے پر کاروائی ہو گی کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار نے تینوں جاں بحق افراد کے لواحقین کی قواعد و ضوابط کے مطابق دس،دس لاکھ روپے مالی امداد کے لئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو ہدایت کر دی ہے جنہوں نے متاثرہ خاندان کو مالی امداد کے لئے قانونی کاروائی بھی شروع کر دی ہے۔

  • پولیس لائن میں یوم دفاع کے حوالے سے یاد گار شہداء پر اعلی افسران کی حاضری،

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) پولیس لائن میں یوم دفاع کے حوالے سے یاد گار شہداء پر اعلی افسران کی حاضری،6 ستمبر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے دن پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ترجمان پولیس کے مطابق پولیس لائن میں یوم دفاع کے حوالے سے یاد گار شہداء پر کمشنر مدثر ریاض ملک اور آر پی او عمران احمر، ڈی سی ڈی جی خان وقاص رشید اور ڈی پی او اسد سرفراز نے حاضری دی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی کمشنر مدثر ریاض ملک، آر پی او عمران احمر، ڈی سی ڈی جی خان وقاص رشید اور ڈی پی او اسد سرفرازنے یاد گار پر پھول پیش کیے بعد ازاں افواج پاکستان سندھ رجمنٹ کے حوالدار خرم علی اور پولیس کے شہید نور محمد کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے لواحقین کو پھولوں کا گلدستہ دیا لواحقین سے خطاب کر تے ہو ئے اعلیٰ افسران کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہم بھلا کیسے بھول سکتے ہیں جنہوں نے اپنی جان قربان کر کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایاآج کے دن پاکستان کی فورسز اور قوم نے بے دریغ قربانیاں دیں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے کشمیریوں کے ساتھ آج کے روز یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے آج کے روز دشمن کے لیے پیغام ہے کہ ہم کسی بھی صورت دشمن سے کم نہیں۔

  • ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی خیابان سرور کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری،

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی خیابان سرور کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری، مسجد میں آئے نمازیوں سے خطاب کیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز نے خیابان سرور کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری لگائی مسجد میں آئے نمازیوں سے خطاب کر تے ہو ئے ان کا کہناتھا کہ ڈی جی خان کے شہریوں کے مسائل حل کرنا میری واحد ترجیح ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر حل کر سکوں ڈی جی خان کے شہریوں کو امن و امان کے قیام میں پولیس کا ساتھ دینا ہو گا۔گھر گھر تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ڈی پی او نے کہا کہ ہر شہری ذاتی طور پر اچھے شہری ہونے کا کردار ادا کرے محرم الحرام کے احساس ایام میں اشتعال انگیزی اور سنی سنائی باتوں پر کان نہ دھریں بلکہ ایک دوسرے سے محبت اور بھائی چارے سے ملکر رہنا چاہیے۔

  • آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)حکومت پنجاب کی ہدایت پر آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک، وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید، ڈی پی او اسد سرفراز،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک محمد اقبال ثاقب سمیت دیگر افسران، سماجی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے، طلباؤطالبات نے ملی نغمے اور قومی ترانے کے ذریعے افواج پاکستان اور کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب میں صوبیدار ریٹائرڈ حاجی سلطان احمد کو تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر خراج عقیدت پیش کیا شرکاء نے آرٹس کونسل میں قائم کی گئی یادگار شہدا پر بھی سلامی دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا یوم دفاع پاکستان کی تقریب کو کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے طور پر منایا گیا بارہ بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،قومی اور کشمیر کا ترانہ پیش کیا گیا،کشمیریوں سے یکجہتی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے.کمشنرمدثر ریاض ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں افواج سے نہیں قوموں سے لڑی جاتی ہیں اور ملک پاکستان کو جب ضرورت پڑے گی تو بیس کروڑ عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ملک کے اندر جاری سب سے مشکل گوریلا جنگ جیتی ہے اس جنگ میں 80 ہزار معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا کمشنر نے کہا کہ 6ستمبر 1965کو بھارتی فوج نے انٹرنیشنل بارڈر کو کراس کرکے پاکستان کے اندر گھسنے کی کوشش کی جس کو افواج پاکستان اور پوری قوم نے ناکام بنا کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ کارگل سمیت چار جنگیں لڑی گئیں اور بنیادی وجہ کشمیر ہی تھی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کا ہر صورت ساتھ دیا جائے گا.وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان کو آج بھی 6ستمبر 1965 کے جذبہ اور اتحاد کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ ملک پاکستان کو جب بھی ضرورت ہوگی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ ملک پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے کشمیر کی آزادی کے لیے ہر پلیٹ فارم استعمال کیا جائے گا ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ بارڈر پر کھڑی ہوگی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض خادم حسین شہزاد راجپوت نے انجام دیے.

  • طوفان سے امریکہ میں تیس افراد ہلاک

    طوفان سے امریکہ میں تیس افراد ہلاک

    واشنگٹن : امریکہ سمندری طوفان سے پریشان ، سمندری طوفان ڈورین بہاماس کے بعد امریکہ کے مشرقی ساحلوں تک پہنچ گیا ہے اور اس کے باعث بھاری تباہی کے ساتھ ہی امریکا میں کم سے کم پانچ اور بہاماس میں تیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق طوفان سے پہلے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ریاست جنوبی کیرولینا میں سیلاب آگیا۔ ریاست کیرولینا اور جورجیا میں سیکڑوں دکانوں اور مکانات کی بجلی جمعرات سے ہی منقطع ہے۔ شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا اور ورجینیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے اور جنوبی کیرولینا ریاست میں نو سو سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں کو خالی کردینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف بہاماس میں تباہی مچانے والا طوفان اب امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے والا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق جزیرہ بہاماس کے تقریبا ستر ہزار افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

  • ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ مشکلات کا شکار

    ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ مشکلات کا شکار

    ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم شدید مشکلات میں پھنس گئی، چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 497 رنز بنائے جس میں اسٹیو اسمتھ کی شاندار ڈبل سینچری شامل تھی ،کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز 23 رنز پر ایک وکٹ کے نقصان سے کیا، 25 رنز کے مجموعے پر کریگ اورٹن بھی پویلین لوٹ گئے اس کے انگلش کپتان جوئے روٹ نے اوپنر روری برنز کےساتھ شاندار 141 رنز کی شراکت داری قائم کی ،166 رنز کے مجموعے پر روری برنز ہیزل ووڈ کا شکار ہوئے اور پویلین واپس لوٹ گئے اس کے بعد کپتان روٹ پر بھاری زمہ داری آ پڑی لیکن وہ ہیزل ووڈ کے اٹیک کا شکار ہو ہی گئے اور انہوں نے 71 رنز بنائے اس کے بعد جیسن روئے 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اور خراب روشنی کے باعث کھیل مقررہ اوورز سے پہلے ہی حتم کر دیا گیا،

  • بھارت کا فی الحال  خلیج فارس میں فوجیں بھیجنے کا کوئی ارداہ نہیں، مودی نے نیا بیان داغ دیا

    بھارت کا فی الحال خلیج فارس میں فوجیں بھیجنے کا کوئی ارداہ نہیں، مودی نے نیا بیان داغ دیا

    ماسکو : بھارت کے وزیر اعطم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی صورت میں اپنی فوجیں آبنائے ہرمز اور خلیج فارس روانہ نہیں کرے گا۔ روس کے شہر ولادی وستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا خلیج فارس میں فوجیں بھیجنے کا کوئی ارداہ نہیں۔

    مودی نے خلیج فارس میں جہازرانی کے تحفظ کو ضروری قرار دیا۔امریکہ کی فوجی موجودگی کی وجہ سے خلیج فارس کے علاقے میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ امریکہ خلیج فارس میں جہازرانی کے تحفظ کے نام پر سمندری اتحاد قائم کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے تاہم دنیا کے بیشتر ملکوں نے ایسے کسی بھی اتحاد میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

  • مقبوضہ وادی: کرفیو کا 34 واں روز، بغاوت پھوٹ رہی ہے ، بھارت پریشان

    مقبوضہ وادی: کرفیو کا 34 واں روز، بغاوت پھوٹ رہی ہے ، بھارت پریشان

    سری نگر : بھارتی مظالم کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہونےلگا ، مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 34 واں روز ہے، لوگوں کے رابطے معطل، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مسلسل جبری پابندیوں کے باوجود سری نگر اور دیگر شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

    اطلاعات یہی ہیں کہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کے ایک ماہ بعد کشمیری عوام حکام کی ان تمام کوششوں کی مزاحمت کر رہے ہیں جن کے ذریعے وہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ وادی میں صورتحال معمول پر آ رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وادی میں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں جنہوں نے خاردار تاریں لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں، کشمیری اپنی سر زمین پر قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے ترس گئے۔

    وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس، لینڈ لائن اور ٹی وی چینلز بند ہیں۔ حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیری بدستور جیلوں میں بند ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بڑی تعداد میں کشمیریوں کو اتر پردیش، لکھنو کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو، لاک ڈاؤن، جگہ جگہ قابض فوج کے باعث وادی قید خانہ بن چکی ہے۔ سرینگر کے میئر جنید اعظم مٹو بھارتی اقدامات پر پھٹ پڑے اور کہا کہ ساری سیاسی قیادت نظر بند ہے۔

    کشمیری ریسرچر ارشی قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین خوف و ہراس میں رہ رہی ہے، ہر جگہ خوف کو ماحول ہے، بھارتی فورسز انہیں ہراساں کرتی ہیں، آپ باہر نہیں جا سکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کو آسانی سے جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، دیہاتی علاقوں میں خوف زیادہ ہے، آرمی کے بندے گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں اور لوگوں کو لوہے سے مارتے ہیں، گھر دور دور ہونے کی وجہ لوگ تشدد کی آواز بھی نہیں سن سکتے اور نا ہی ان کی مدد کے لیے کوئی آتا ہے کہ وہ آرمی کو گھروں کو نکالے

    دوسری طرف بھارتی خبر ایجنسی دی وائر نے بھی مقبوضہ وادی کی اصل صورتحال بے نقاب کر دی، کشمیری شہری کا کہنا ہے کہ شہریوں کیساتھ جانوروں جیسا سلوک ہو رہا ہے

    کشمیری شہری کا کہنا تھا کہ بھارت جب چاہے دروازہ کھول کر ہمیں چارا ڈالتا ہے جب چاہے پھر بند کردیتا ہے، کشمیریوں کو 50 سال سے ترقی کا سبز باغ دکھایا جارہا ہے۔

    ایک کشمیری لڑکی کا کہنا تھا کہ ہم نے بندوق، کرفیو، ہڑتال اور پتھراؤ کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا، وادی کے حالات کی وجہ سے 3 سالہ گریجویشن ساڑھے چار سالوں میں کی، نوجوان شدید دلبرداشتہ ہیں، دل چاہتا ہے کہ پڑھائی چھوڑ دیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لوگوں کو در بدر پھرتا دیکھ کرجراتمند کشمیری خاتون پی سی او کے بزنس سے مفت کالز کراتی ہے، لوگ پچاس کلومیٹر دور سے فون کرنے آتے ہیں، بھارت کے خلاف عوامی غصہ دن بدن بڑھ رہا ہے، پیسے ختم ہونے کی وجہ سے خاتون ڈاکٹر اپنا زیور تک بیچنے پر مجبور ہوئی۔

    کرفیو، لاک ڈاؤن، جگہ جگہ قابض فوج کے باعث پوری وادی قید خانہ بن چکی ہے۔ سری نگر کے میئر جنید اعظم مٹو بھی بھارتی اقدامات پر پھٹ پڑے اور کہا ساری سیاسی قیادت نظر بند ہے، دلی سے سری نگر واپس جانے پر انہیں بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔

    سری نگر کے مئیر نے کہا بہت بڑی حقیت ہے کہ موبائل فون سروس کام نہیں کر رہی ہے، انٹرنیٹ بند ہے، ڈائلسز کے مریض ہیں، لوگوں کو کیموتھراپی کی ضرورت ہے، وہاں پر حاملہ خواتین مشکلات کا شکار ہیں، یہ بالکل غیر حقیقی ہے کہ کوئی بھی کہے کہ صورت حال معمول کے مطابق ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا وادی یہی کچھ جاری رہا تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

    بھارت کے ہر قسم کے جبر کے سامنے کشمیریوں‌ کا حوصلہ بلند ہے. نوجوان بھارتی فوج کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کر کے آزادی کے حق میں‌ نعرے بازی کی اور پتھراو کر کے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔

    کرفیو لاک ڈاؤن، مواصلاتی رابطے بند، خوارک اور ادویات کی کمی، بھارت کے ٖہر طرح کے غاصبانہ حربوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔کشمیری نوجوانوں نے بھارتی سامراج کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مظاہرے کیے، ہزاروں نوجوانوں نے آزادی ریلیاں نکالیں جن پر بھارتی فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے فائر کیے۔

    کشمیر میڈیا سروس کےمطابق دس ہزار سے زیادہ گرفتار افراد میں سے چار ہزار پانچ سو کشمیریوں پر بدنامہ زمانہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    انسانیت سے عاری قابض بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں کو آنسو گیس اور پیلٹ گن سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کا رات گئے کشمیریوں کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک دس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    گزشتہ روز بھاری آرمی چیف نے سری نگر کا دورہ کیا۔ بھارتی آرمی چیف کی آمد کے موقع پر حفاظتی دستوں نے سرینگر اور وادی کے دوسرے شہروں اور دیہی علاقوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی۔

    وادی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے، طالبعلم سکول سے غیر حاضر ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو اور پابندیوں کے باجود آج نماز جمعہ کے بعد کشمیری مظاہروں کے لیے باہر نکلیں گے، بھارتی فوج کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا۔

  • آج قوم یوم فضائیہ منا کر اپنے شاہینوں کو خراج عقیدت پیش کرے گی

    آج قوم یوم فضائیہ منا کر اپنے شاہینوں کو خراج عقیدت پیش کرے گی

    راوالپنڈی : سات ستمبر یوم فضایئہ منایا جاتا ہے، یوم فضائیہ 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں منایا جاتاہے جب بزدل بھارتی افواج نے اچانک پاکستان پر حملہ کر دیا۔ ا س موقع پر پاک فضائیہ نے پاک افواج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کر دیا

    یاد رہے کہ جنگ ستمبر 1965 کے دوران پاک فضائیہ کے صرف ایک جنگجو اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے 5 میسٹر و ناٹ لڑاکا ٹاپس طیارے مار گرائے ۔ اسی طرح پاک فضائیہ کے دوسرے جوانوں نے بھی کمال مہارت سے دشمن کے دانت کردیئے تھے