Baaghi TV

Author: +9251

  • نپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرتحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

    نپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرتحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

    کراچی : کے الیکٹرک نے کیا کھویا کیا پایا ، نیپرا نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ، نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے کرنٹ لگنے کے 35 میں سے 19 واقعات میں اور بجلی کی طویل بندش پر کراچی الیکٹرک کو ذمہ دارقرار دیا ہے۔

    نیپرا کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے شہر قائد میں ہونے والی حالیہ بارشوں میں بجلی کی بندش پر کے الیکٹرک کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

    ذرائع کےمطابق نیپرا کی بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے اب اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں شہر میں کرنٹ لگنے کے 35 میں سے 19 واقعات کی ذمہ داری کے الیکٹرک پرعائد کی گئی ہے۔

    نیپرا کے اعلامیے کے مطابق نیپرا حکام نے 1997 کے قواعد کے مطابق قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی کے الیکٹرک انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نیپرا نے کہا کہ ارتھنگ کے ساتھ نیٹ ورک پر سیفٹی بریکرز اور دیگر اقدامات بھی کرتے ہیں، سیلابی صورتحال میں کے الیکٹرک نے تمام اداروں کوایمرجنسی نافذ کرنے کی اپیل کی لیکن بارش، سیلابی صورتحال اور پانی کی نکاسی نہ ہونے سے تنصیبات متاثر ہوئیں

  • گنج پن کا باعث بننے والا غذائی جز سائنسدانوں نے دریافت کرلیا

    گنج پن کا باعث بننے والا غذائی جز سائنسدانوں نے دریافت کرلیا

    لندن : گوشت کم کھانے سے گنجا پن ہو سکتا ہے ، یہ انکشاف سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں‌کیا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ درحقیقت طبی سائنس میں ایسے شواہد سامنے آرہے ہیں کہ صرف پھلوں یا سبزیوں تک غذا کو محدود کرنا بال گرنے یا گنج پن کے عمل کو تیز تر کرسکتا ہے۔2006 کی ایک تحقیق میں آئرن کی کمی اور گنج پن کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔

    ماہرین طب کا کہنا ہےکہ اگرچہ اس تحقیق کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ آئرن کی کمی یقیناً بالوں کے گرنے کا باعث بنے مگر سبزیاں کھانے کے عادی افراد اور گنج پن کے شکار لوگوں میں ایک تعلق دریافت ہوا ہے اور وہ ہے گوشت کا کم استعمال۔

    دوسری طرف انٹرنیشنل فوڈ انفارمیشن کونسل کے ڈاکٹر کرس سولائڈ کے مطابق بالوں کی نشوونما میں آئرن کا کیا کردار ہے، وہ تو ابھی نامعلوم ہے، مگر بالوں کا گرن آئرن کی کمی ایک بڑی علامت ضرور ہے

  • کوئٹہ یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر پر ہوا کیا

    پاکستان کے مختلف شہروں کی طرح بلوچستان اور کوئٹہ میں بھی یوم دفاع و یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا اور کوئٹہ میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور یوم دفاع پاکستان کےسلسلے میں کشمیر کمیٹی بلوچستان کی جانب سے ایک شاندار ریلی نکالی گٸ جو اکرم ہسپتال چوک زرغون سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی جس میں تمام مکتبہ فکر کے سینکڑوں لوگوں نے ریلی میں بھرپور شرکت کی اور اس دوران ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے

  • لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، یہ لاش کس کی ہے ؟ پولیس نے بتا دیا

    لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، یہ لاش کس کی ہے ؟ پولیس نے بتا دیا

    لاہور:مرنے والا کون ہے اور لاش کہاں سے آئی پولیس ابھی تک معلوم نہیں‌کرسکی ، اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاون کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے لاش کو نہر سے نکال کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے علاقہ مسلم ٹاؤن کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے باہر نکالا۔ پولیس حکام کے مطابق لاش کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ ریسکیو حکام نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے

  • بھارتی اداکارہ پاکستان میں پرفارم کرنے کو بے قرار

    بھارتی اداکارہ پاکستان میں پرفارم کرنے کو بے قرار

    متنازع رئیلٹی شو بگ باس کے حالیہ سیزن کو جیتنے والی بھارتی اداکارہ شلپا شندے نے کہا ہے کہ اگر بھارتی حکومت مجھے پاکستان جانے کاویزہ دیتی ہے تو میں ضرور جاؤں گی اور پرفارم کروں گی،
    شلپا شندے نے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے انہیں پاکستان جا کر کام کرنے سے کوئی پرابلم نہیں ہے ، فنکار کسی سرحد کا قید نہیں ہوتا ، فنکاروں پر پرفارمنس کی وجہ سے پابندیاں لگانے والی تنظیموں اور لوگوں کو شرم آنی چاہیے کہ انہوں نے فنکاروں کا روزگار کم کیا

  • دفاع پاکستان کے لیے سب سے پہلے سکھ قوم اپنا خون بہائے گی، رنجیت سنگھ نے اعلان کرکے بھارت کے ایوانوں میں کھلبلی مچادی

    دفاع پاکستان کے لیے سب سے پہلے سکھ قوم اپنا خون بہائے گی، رنجیت سنگھ نے اعلان کرکے بھارت کے ایوانوں میں کھلبلی مچادی

    اسلام آباد: سکھوں نے بھارت کے خلاف اعلان جنگ کردیا ، پارلیمانی سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی سردار رنجیت سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے سب سے پہلے سکھ قوم اپنا خون بہائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا، نمائشی ہاکی میچ میں سابق اولمپئنز اور نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی، پارلیمانی سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی سردار رنجیت سنگھ مہمان خصوصی تھے۔

    کے پی اسمبلی میں‌ پارلیمانی سیکرٹری سردار رنجیت سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری سکھ قوم پاکستان کے دفاع کے لیے تیار ہے، پاکستان کے دفاع کے لیے سب سے پہلے سکھ قوم اپنا خون بہائے گی

  • ہماری جنگ جاری رہے گی: علی زیدی نے تو بہادری کی انتہا کردی

    ہماری جنگ جاری رہے گی: علی زیدی نے تو بہادری کی انتہا کردی

    کراچی: کراچی کو صاف ستھرا شہر بنانے کا عزم رکھنے والے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے سے ہماری جنگ جاری ہے.

    کراچی میں ایک نجی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ کچرا اٹھانا میری دنیاوی یا حکومتی ذمہ داری نہیں، ضمیر کی آواز پر کچرا اٹھانے کی مہم شروع کی.

    علی زیدی نے کہا کہ یہ ضمیر کی آواز تھی، کچرے کے باعث کراچی شہر میں دفتر سے گھر پہنچنا ایک مسئلہ تھا، نارتھ ناظم آباد میں بچے بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ کر مر گئے، ایسے اور بھی واقعات ہوئے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مودی سے لڑائی ہے، کراچی میں ہم کچرے سے جنگ لڑ رہے ہیں، جو جاری رہے گی.یاد رہے کہ علی زیدی کئی ہفتوں سے کراچی کو صاف ستھرا شہر بنانے کے لیے بڑی محنت کررہے ہیں

  • ڈاکٹر محمد مجتبی پراچہ  ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن جنیوا میں پاکستان کے  مستقل مندوب نامزد

    ڈاکٹر محمد مجتبی پراچہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب نامزد

    اسلام آباد : ڈاکٹر محمد مجتبیٰ پراچہ کو جنیوا میں پاکستان کی طرف سے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا مستقل مندوب نامزد کردیا گیا ہے . نامزدگی کا حکم سیکرٹری ٹو وزیراعظم نے ڈاکٹر مجتبی پراچہ( پی اے ایس۔21) کا نوٹیفکیشن جاری کردیا وزیر اعظم پاکستان نے آج منظوری دی ۔

    ڈاکٹر مجتبی پراچہ انسٹیٹیوٹ آف ڈیلولپمنٹ برطانیہ سے پی ایچ ڈی ہیں۔ لندن سکول آف اکنامکس برطانیہ سے انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ سے بی ایس سی ہیں۔وہ بطور کمشنر لاہور۔سیکرٹری انڈسٹریز و کامرس پنجاب خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

    ڈاکٹر مجتبی پراچہ سی پیک سے متعلقہ 6th,7th جے سی سی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ڈاکٹر مجتبی پراچہ اس وقت ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز اکانومی پنجاب خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ اپنے کیرئر میں وہ بلوچستان میں بھی پانچ سال فرائض سر ا انجام دے چکے ہیں۔

  • کرکٹ آج عظیم کھلاڑی سے محروم ہوگئی ہے، عبد القادر کی وفات پر عثمان بزدار کا پیغام

    کرکٹ آج عظیم کھلاڑی سے محروم ہوگئی ہے، عبد القادر کی وفات پر عثمان بزدار کا پیغام

    لاہور :-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے – وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے-

    وزیر اعلی نے کرکٹ کے کھیل خصوصا باؤلنگ کے شعبہ میں عبدالقادر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا-انہوں نے کہا کہ عبدالقادر مرحوم نے سپن باؤلنگ میں اپنا منفردنام پیدا کیا – کرکٹ آج ایک بین الاقوامی شہرت کے حامل سپنراور عظیم کھلاڑی سے محروم ہو گئی ہے –

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپنے منفرد باؤلنگ سٹائل کے باعث عبدالقادر کو خاص شہرت ملی -کرکٹ کے کھیل میں عبدالقادر کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا-