Baaghi TV

Author: +9251

  • سیاحتی ویزا پا لیسی سعودی عرب کےاعلان نے کھلبلی مچادی

    سیاحتی ویزا پا لیسی سعودی عرب کےاعلان نے کھلبلی مچادی

    جدہ : سعودی عرب نے بھی سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے شروع کردیئے سعودی عرب27 ستمبر کو نیا سیاحتی ویزا پالیسی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے51 ممالک کے شہریوں کو مملکت کا دورہ کرنے کی اجازت مل سکے گی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویزا فیس اروپے300($ 80 یا 70 یورو) ہوگی، درخواست دہندہ میڈیکل انشورنس فیس کے لئے اضافی 140 روپے ادا کرتا ہے ، اس طرح سیاحتی ویزا کے لئے ہر درخواست دہندگان کی طرف سے ادا کردہ 440 روپے کی کل لاگت آئے گی۔

    پالیسی کے مطابق ویزا کی توثیق جاری ہونے کی تاریخ سے ایک سال کے لئے ہے اور سعودیہ میں قیام کی مدت ہر دورے کے لئے تین ماہ ہے اور ایک سال کے دوران180 دن سے زیادہ نہیں۔

    ذرائع کے مطابق سیاح سعودی عرب پہنچنے پر ویزا 30 منٹ کے اندر یا “ویزا آن ویزا پہنچنے” کے عمل کے ذریعے الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔ ویزا حاصل کرنے کے لئے واپسی کا ٹکٹ یا ہوٹل کی بکنگ کی ضرورت نہیں ہوگی،۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں سیاحوں کا پتہ صرف کافی ہے، ویزا کی کاغذی کاپی کی ضرورت نہیں ہے اور ڈیجیٹل کاپی کو ترجیح دی جاتی ہے یہ بھی ضروری ہے کہ پاسپورٹ کم سے کم چھ ماہ کے لئے موزوں ہو۔

    دوسری طرف یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہےکہ مسلم سیاحوں کو غیر حج سیزن میں عمرہ کرنے اور مکہ مکرمہ میں داخل ہونے، مدینہ منورہ اور کسی بھی سیاح کے طور پر سعودی شہروں میں جانے سے فائدہ ہوگا۔

    لیکن سیاحتی ویزا کےلیے شرط یہ ہےکہ درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 18 سال ہونا ضروری ہے، مقررہ عمر سے کم عمر والوں کو ولی کی حیثیت سے اس عمر سے اوپر کے کسی ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • ًّمعروف کامیڈین امان اللہ خان کو دل کا دورہ

    ًّمعروف کامیڈین امان اللہ خان کو دل کا دورہ

    باغی ٹی وی کے زرائع کے مطابق معروف کامیڈین امان اللہ خان کو دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں ڈاکٹر ہسپتال لاہور کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، امان اللہ خان کے خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے علاج شروع کردیا ہے لیکن پرستاروں سے دعاؤں کی اپیل ہے یادرہے امان اللہ خان عارضہ سانس میں کافی عرصے سے مبتلا ہیں اور وہ ان دنوں شدید تکلیف کا شکار تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا

  • امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزیاچانک  پاکستان پہنچ گئے

    امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزیاچانک پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد:افغانستان میں امن مذکرات کی کامیابی کے لیے امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی پاکستان پہنچ گئے۔ کمانڈر جنرل کینتھ 17رکنی دفاعی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حالات میں جنرل کینتھ مکینزی کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے

    ذرائع کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی پاکستان پہنچ گئے۔ کمانڈر جنرل کینتھ 17رکنی دفاعی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ سے نور خان ایئربیس پہنچے۔ امریکی دفاعی وفد اعلیٰ پاکستانی عسکری و سیاسی شخصیات سے ملاقات کرے گا۔

  • بھارتی میڈیا آر ایس ایس کی پروپیگنڈہ مشین— انشال راؤ

    بھارتی میڈیا آر ایس ایس کی پروپیگنڈہ مشین— انشال راؤ

    صدیاں بیت جانے کے باوجود پروپیگنڈہ ایسا کارگر اور مہلک ہتھیار ہے، زمانہ قدیم میں پروپیگنڈے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیکر مختلف علاقوں میں بھیج دی جاتی تھیں جو زبانی کلامی یہ کام سرانجام دیتے تھے جسکے نتائج بہت عرصے میں حاصل ہوتے تھے مگر آج مواصلاتی ترقی کے دور میں میڈیا اور انٹرنیٹ نے پروپیگنڈے کو پہلے سے زیادہ موثر اور خطرناک حد تک قوت بخش دی ہے، بھارت پاکستان کے خلاف عرصہ دراز سے مسلسل پروپیگنڈہ کرتا آرہا ہے، بھارتی پروپیگنڈے کے باعث پاکستان ناقابل تلافی نقصان برداشت کرتا آرہا ہے، FATF کے ذیلی گروپ APG کی میٹنگ کے بعد روایتی ہتھیار کا استعمال کرتے ہوے بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا،
    RSS کی پروپیگنڈہ مشین کا درجہ پانے والے بھارتی میڈیا و زبردستی کے صحافیوں کی جانب سے بےبنیاد دعوے کیے جاتے رہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا اور نریندر مودی کو اس کا کریڈٹ دیکر ہیرو بناکر پیش کیا جاتا رہا، حکومت پاکستان اور پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو جھوٹا اور بےبنیاد ثابت کرکے ساری دنیا میں ایک بار پھر بھارتی میڈیا کو بےنقاب کردیا، جھوٹ و سنسنی پھیلانے میں بھارتی میڈیا کا کوئی ثانی نہیں حتیٰ کہ اب بھارتی عوام بھی انڈین میڈیا کے دوہرے معیار اور غیرذمہ دارانہ پن کی وجہ سے بیزاری و عدم یقینی کا اظہار کرتی نظر آتی ہے، سینٹر فار ریلیجیس فریڈم امریکہ کے سینئر فیلُو پال مارشل کے مطابق "BJP جب پہلی بار 1998 میں اقتدار میں آئی تو انڈین اطلاعات و نشریات کے محکمے میں اہم عہدوں پر RSS و ویشنو ہندو پریشد کے کارکنوں کو بڑی تعداد میں بھرتی کیا” جسکے باعث بھارتی میڈیا براہ راست سٙنگھ خاندان یعنی ہندوتوا آرگنائزیشنز کے زیر اثر آگیا اور BJP و RSS میڈیا کو بطور پروپیگنڈہ مشین کے استعمال کرنے لگی،
    معروف بھارتی انویسٹیگیٹو جرنلسٹ پیوش کی ٹیم نے اسٹنگ آپریشن میں بھارتی میڈیا کی کریڈیبلٹی کو بے نقاب کرکے رکھدیا جسکے مطابق بھارتی میڈیا پیسے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، ایک اور آپریشن میں کوبرا پوسٹ نے یہ ثابت کیا کہ 90 فیصد بھارتی میڈیا اس وقت BJP کی پروپیگنڈہ مشین ہے یہی وجہ ہے کہ معروف بھارتی اداکارہ و ڈائریکٹر نندیتا داس نے بھارتی میڈیا کو BJP کی پروپیگنڈہ مشین قرار دیا، درحقیقت نام نہاد بھارتی میڈیا اب صحافت کے نام پر بدنما داغ بن کر رہ گیا ہے اور عالمی سطح پر اپنی ساخ کھوچکا ہے جس کا اندازہ اس جھوٹے دعوے سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں ایک جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک میں 350 افراد کے جانبحق ہونے کی خبر چلا کر نریندر مودی کو ہیرو بناکر پیش کرتا رہا مزیدیکہ جنگ کے لیے سنسنی پیدا کرتا رہا

    جس پر عالمی شہرت یافتہ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ "Many reports run by Indian Media were contradictory, biased, uncendiary & uncorreborated” صرف اتنا ہی نہیں بھارتی میڈیا کے جنگی جنون و پروپیگنڈہ کو دیکھ کر Foriegn Policy جریدے نے لکھا کہ "If India & Pakistan ever resolve their conflict, it won’t be thanks to indian media” اسکے علاوہ pseudo media کے پروپیگنڈے اور جنگی جنون سے بیزار آکر انڈین سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ و دانشور بھارتی نام نہاد جرنلسٹوں و اینکرز کو Humiliated Military, extremist leaders, leashed media جیسے القابات سے نوازتے ہیں اس سے بڑھ کر RSS کی پروپیگنڈہ مشین کی ڈھٹائی کیا ہوگی کہ ساری دنیا ایک طرف اور بھارتی میڈیا ایک طرف ہے کشمیر میں بھارتی حکومت و فوج کی جارحیت اور بنیادی حقوق کی پامالی کو احسن اقدام قرار دیتے نہیں تھکتے،

    یہ درحقیقت صحافی نہیں بلکہ اب ہندوتوا بریگیڈ کے پیڈ ورکرز ہیں جو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ سب کچھ جانتے ہوے بھی پاکستان نے اس کے زور کو توڑنے و جوابی حکمت عملی کے لیے کوئی سنجیدہ حکمت عملی نہیں بنارکھی، جب کبھی بھارت کی طرف سے بےبنیاد منظم پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے تو پاکستان صرف صفائیاں دینے تک ہی محدود رہتا ہے ایسا ہی کچھ کل کے FATF میں بلیک لسٹ ہونے کے پروپیگنڈے میں دیکھا گیا جبکہ ضرورت تو اس امر کی ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر ہونا چاہئے،
    کشمیر ہی کو لے لیں کارگل جنگ سے پہلے کنٹرول لائن ایک عارضی بارڈر ہی ہوا کرتا تھا مگر بھارتی پروپیگنڈے کا موثر جواب نہ دیے جانے کے باعث پاکستان آرمی کو راگ آرمی کہا گیا جوکہ حقیقتاً ہماری حکومتی و قومی کمزوری تھی اس کے علاوہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت کو چھپانے کے لیے پاکستان پر عسکریت پسندوں کی مدد کا الزام لگاکر دبانے کی کوشش کرتا آرہا ہے جوکہ محض پروپیگنڈہ ہے جبکہ ہمارے خودساختہ دانشور اور موم بتی مافیا کا یہ حال ہے کہ وہ بھی اس دوڑ میں شامل ہوکر بھارتی میڈیا کا حصہ بن جاتے ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر اب حکومت کو اس طرف بھرپور توجہ دینی ہوگی خصوصی طور پر انگلش میڈیا کے ساتھ ساتھ عربی، ہسپانوی و دیگر اہم زبان میں میڈیا کو ترجیحی بنیادوں پر میدان میں لانا ہوگا تاکہ دیگر اقوام ہمارے موقف سے بخوبی آگاہ ہوسکیں۔
    تحریر از انشال راؤ

  • مایہ ناز کرکٹر عبدالقادر کی  اچانک وفات سے بھارت آف سپنر ہربھجن سنگھ بھی افسردہ

    مایہ ناز کرکٹر عبدالقادر کی اچانک وفات سے بھارت آف سپنر ہربھجن سنگھ بھی افسردہ

    نئی دہلی : بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ بھی پاکستان کے سابق مایہ ناز آف اسپنر کرکٹر عبدالقادر کی وفات پر جذباتی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر کی اچانک موت بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو بھی افسردہ کرگئی۔

    ہربھجن سنگھ نے عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔اپنے پیغام میں ہربھجن نے لکھا کہ ‘عبدالقادر کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا’۔انہوں نے لکھا کہ ‘میری ان سے دو سال قبل ملاقات ہوئی تھی اور وہ ہمیشہ کی طرح پرجوش تھے’۔ہربھجن نے لکھا کہ عبدالقادر ایک چیمپئن بولر اور عظیم انسان تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گابھارتی آف اسپنر نے عبدالقادر کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

  • نومولود بچہ اسمگل کرنے کے الزام میں امریکن گرفتار کرلی گئی

    نومولود بچہ اسمگل کرنے کے الزام میں امریکن گرفتار کرلی گئی

    منیلا: امریکی خاتون کو نومولود بچہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن میں نومولود بچہ اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والی امریکی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، جرم ثابت ہونے پر خاتون کو دس سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق 42 سال کی جنیفر ٹالبٹ منیلا ایئرپورٹ سے امریکا جانے والی پرواز پر بچے کو چھپا کر سوار ہونے کی کوشش کررہی تھی۔رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کو روانگی گیٹ پر روک لیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون کے بیگ میں بچہ موجود تھا۔

    منیلا سے ذرائع کے مطابق ملزمہ کی جانب سے بچے کی ماں بن کر جعلی دستاویز پیش کیے، انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر امریکی خاتون کو دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

  • عظمیم کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر آرمی چیف، وزیراعظم، نیول چیف اور صدر مملکت کا اظہار افسوس

    عظمیم کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر آرمی چیف، وزیراعظم، نیول چیف اور صدر مملکت کا اظہار افسوس

    راولپنڈی:پاکستان قومی ٹیم کے سابق جادوگر لیگ اسپنر عبدالقادر کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عبدالقادر کے انتقال پر آرمی چیف،وزیراعظم، پاک بحریہ کے سربراہ اور صدر مملکت نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم اسپورٹس مین اور انسان سے محروم ہوگیا ہے۔ اللہ عبدالقادر مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے ، آمین۔

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات سے پاکستان عظیم کرکٹر سے محروم ہوگیا ہے، عبدالقادر نے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات نے دوست سے محروم کردیا، جس کا صدمہ ہے، وزیراعظم نے غم زدہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    صدر مملکت عارف علوی نے بھی عبدالقادر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ عبدالقادر کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ گگلی کے موجد عبدالقادر نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

    عبدالقادر کی وفات پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اظہار افسوس کیا ہے. نیول چیف نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم انسان اور اسپورٹس مین سے محروم ہوگیا، اللہ عبدالقادر کو جوار رحمت میں جگہ دے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • مسئلہ کشمیر اور امت مسلمہ —بقلم فردوس جمال

    مسئلہ کشمیر اور امت مسلمہ —بقلم فردوس جمال

    دو دن قبل امارتی وزیر خارجہ دوڑے دوڑے پاکستان آئے تو ہم سمجھے تھے کہ شاید کشمیر کا غم انہیں لے آیا ہے چلیں دیر آید درست آید لیکن سفارتی ذرائع نے ہماری خوش فہمی دور کر دی کہ وہ موصوف تو اپنی حکومت کا پیغام لائے تھے”پاکستان کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنائے”
    یادش بخیر 5 اگست کو جب بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا شرمناک فیصلہ سنایا تب دہلی میں کھڑے ہوکر امارتی سفیر نے کہا تھا کہ یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے،آرٹیکل 370 ختم کرنے سے کشمیر میں بہتری آئے گی،دہلی میں متعین امارتی سفیر ڈاکٹر احمد نے کھل کر مودی حکومت کے فیصلے کی حمایت کیا تھا حالانکہ یہ وہ وقت تھا جب بھارت کی صف میں کھڑے ممالک کا رد عمل بھی انتہائی محتاط تھا.

    جب کہ اس سے قبل او آئی سی کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھی امارات نے ہی بلایا تھا،امارات کا جھکاؤ ہندوستان کی طرف کیوں ہے اس حوالے سے میری ایک مستقل پوسٹ موجود ہے میرے پیج پر آپ جا کر آرام سے پڑھ سکتے ہیں.
    سر دست اس پوسٹ میں ایک اور پہلو پہ بات کرنی ہے وہ یہ کہ امارات کے اس افسوس ناک رویے کے بعد ہمارے کچھ جذباتی لوگ دلبرداشتہ ہو کر یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ہمیں سوکولڈ امت کے تصور سے اب باہر آنا چاہئے،ہمیں مسلم ورلڈ کے بخار و خمار کو اتار پھینکنا چاہئے،کشمیر ہمارا مسئلہ ہے ہمیں اس مسئلے کو لیکر عیاش شیخوں کے در پر جا کر مزید ذلیل نہیں ہونا چاہئے.وغیرہ وغیرہ ‘
    سوال یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف پاکستان ہندوستان کا علاقائی مسئلہ ہے یا پھر ڈیڑھ ارب مسلمانوں، 60 سے زائد اسلامی ملکوں کا بھی اس مسئلے سے کچھ لینا دینا ہے؟ اگر دینی تاریخی اور اخلاقی اعتبار سے دیکھا جائے تو کشمیر امت کا مسئلہ ہے حاضر تاریخ میں اگر کشمیر امت مسلمہ کا مسئلہ نہیں ہے تو پھر سمجھیں کہ کوئی دوسرا مسئلہ بھی امت کا نہیں ہے،پاکستان جس کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا کشمیری بھی اسی نسبت سے پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں چنانچہ اس نعرے پر وہ ایک لاکھ شہداء پیش کر چکے ہیں کہ پاکستان سے رشتہ کیا
    لا الہ الا اللہ
    اگر کشمیر امت مسلمہ کا مسئلہ نہیں تو او آئی سی کا وجود بے معنی،اگر کشمیر امت کا مسئلہ نہیں تو کشمیر پر او آئی سی کے اب تک کے درجنوں اجلاس چہ معنی دارد؟ اگر کشمیر امت مسلمہ کا مسئلہ نہیں تو ستر اسی اور نوے کی دہائی میں خانہ کعبہ میں کشمیر کے لئے دعاؤں کا کیا مقصد؟ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر دونوں امت کے لئے ایک طرح کے مسئلے ہیں،کشمیر میں بھی فلسطین ماڈل پر کام ہو رہا ہے،دونوں کے قاتل ہاتھ ملا چکے ہیں،دونوں جگہ مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے.عرب دنیا کے حکمران اپنی عاقبت نا اندیشی میں کچھ بھی کہیں لیکن عرب دنیا کی یونیورسٹیوں میں "حاضر العالم الإسلامي و قضاياه المعاصرة” میں اب بھی مسئلہ کشمیر پڑھایا جاتا ہے،حکومتیں،بادشاہتیں اور اقتدار سدا نہیں رہیں گے لیکن جن دلوں میں ایمان کی شمعیں روشن ہیں وہ بھلا کشمیر میں جاری مظالم پر کرب کیسے محسوس نہیں کریں گے،وہ کیسے نہیں تڑپیں گے؟

    کشمیر امت کا مسئلہ تھا اور ہے،کسی حکمران حکومت اور بادشاہ کو اختیار نہیں کہ اقتدار کے نشے میں مست ہو کر اس مسئلے کو نقصان پہنچائے اور تاریخ میں اپنا نام سیاہ حروف میں لکھوائے،اللہ کی عدالت میں اور امت کے کل کی عدالت میں وہ مجرم بن کر کٹہرے میں ہوگا. ہمارے ہی عہد حاضر میں مغربی عیسائی ممالک نے دباؤ اور اثر و رسوخ استعمال کرکے جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور آزاد کروا کر عیسائی ریاستیں بنوائی بعینہ مسلم ممالک کو کشمیر کے لئے آگے آنا ہوگا.

    پاکستانی وزیر خارجہ کے مطابق بہت جلد کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے گا دیکھنا یہ ہے کہ اس اجلاس میں کون سا اسلامی ملک مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہو کر سرخرو ہوتا ہے اور کون سے ملک کے حکمران قاتل مودی کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنے زوال اور دنیا و آخرت کی رسوائی خریدتے ہیں. ہاں ہمارے لیے لازم ہے کہ ہم قنوطیت اور مایوسی سے نکل کر رب تعالی کی اس کائنات میں اپنی مسئولیت اور ذمہ داری سے عہدہ براں ہوں،ہم باد نیسم کے جھونکے کی طرح خوشبو کا امید کا اور فتح کا پیغام دیتے جائیں.

    کتابِ مِلّتِ بیضا کی پھر شیرازہ بندی ہے
    یہ شاخِ ہاشمی کرنے کو ہے پھر برگ و بر پیدا
    ربود آں تُرکِ شیرازی دلِ تبریز و کابل را
    صبا کرتی ہے بُوئے گُل سے اپنا ہم‌سفر پیدا
    اگر "کشمیریوں” پر کوہِ غم ٹُوٹا تو کیا غم ہے
    کہ خُونِ صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا

    تحریر از فردوس جمال

  • وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان اور سندھ میں وفاقی محکموں میں بھرتی کا حکم دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان اور سندھ میں وفاقی محکموں میں بھرتی کا حکم دے دیا

    اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پر سندھ اور بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا حکم ، وفاقی حکومت نے بلوچستان اور سندھ کے کوٹے پر خالی تمام آسامیاں پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو خالی آسامیاں پر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تمام وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے لیے مخصوص نشستوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کیا جائے اور وزارتوں کے ذیلی اداروں میں صوبائی کوٹے پر بھرتیوں کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

    ذرائع کےمطابق سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ ریکروٹمنٹ رولز کے تحت مروجہ طریقہ کار کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے کوٹے کی خالی آسامیاں پر کی جائیں اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق کوٹے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے یا نہیں؟