Baaghi TV

Author: +9251

  • منشا پاشا اور جنید خان کی رومانوی کہانی "کہے دل جدھر” دل کو مسحور کردے گی

    منشا پاشا اور جنید خان کی رومانوی کہانی "کہے دل جدھر” دل کو مسحور کردے گی

    کراچی : نئی فلم "کہے دل جدھر” اپنی رومانوی انداز کے جھنڈنے گاڈنے کے قریب ، اطلاعات کے مطابق گلوکارہ منشا پاشا جلد ہی اداکار جنید خان کے ساتھ فلم ڈیبیو کرتی دکھائی دیں گی، جو دونوں کی نہ صرف رومانوی کہانی پر مبنی ہوگی بلکہ شائقین کو ایک منفرد کہانی بھی دیکھنے کو ملے گی۔

    انہوں نے فلم کی کہانی پر مکمل بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ ’کہے دل جدھر‘ ایک منفرد فلم ہوگی اور انہوں نے آج تک ایسی فلم نہیں دیکھی اور نہ ہی اس طرح کا کوئی کام کیا ہے۔ گلوکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ وہ ’لال کبوتر‘ ہیرو جنید خان کے ساتھ آنے والی فلم ’کہے دل جدھر‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق گلوکارہ منشا پاشا کے مطابق ’کہے دل جدھر‘ ایک کمرشل فلم ہوگی جو ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یہ فلم جنید خان کی پہلی فلم ’لال کبوتر‘ سے مختلف ہے۔اداکارہ و گلوکارہ کے مطابق اس وقت فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اس میں اداکاری کرنے سمیت ساتھی ہیرو جنید خان کے ساتھ آئٹم سانگ پر پرفارمنس بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

  • قطر دہشت گردی کی معاونت میں ملوث ، نئی دستا ویزی فلم میں انکشاف

    قطر دہشت گردی کی معاونت میں ملوث ، نئی دستا ویزی فلم میں انکشاف

    ایک نئی دستاویزی فلم کے ذریعے ،،، دہشت گردی کے لیے قطر کی سپورٹ کے مزید شواہد سامنے آ رہے ہیں۔ یہ دستاویزی فلم یورپ میں دہشت گرد جماعتوں کے لیے دوحہ کی جانب سے فنڈنگ سے متعلق نئی تفصیلات کا انکشاف کرے گی۔

    انگریزی ویب سائٹ 7D news کے مطابق فرانس اور بیلجیم کی مشترکہ دستاویزی فلم میں ہزاروں خفیہ دستاویزات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ان دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ قطر نے یورپ کے کئی ممالک میں الاخوان المسلمین تنظیم کی سپورٹ کے لیے اداروں اور منصوبوں کی فنڈنگ کی۔

    یہ دستاویزی فلم بیلجیم کے ٹی وی چینلRTBF پر نشر کی جائے گی۔ فلم میں دوحہ کے دوغلے پن اور ترکیبوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جن کا مقصد اپنے اصل مقاصد کے حوالے سے چکمہ دینا ہے۔ ان مقاصد کا درحقیقت قطر کی جانب سے بلند کیے جانے والے فلاحی اور خیراتی اعمال کے نعروں سے کوئی تعلق نہیں۔

  • خبردار ! پھل کھانے کے فوراً بعد پانی پینا نقصان دہ ہوسکتا ہے ، ماہرین طب

    خبردار ! پھل کھانے کے فوراً بعد پانی پینا نقصان دہ ہوسکتا ہے ، ماہرین طب

    نئی دہلی : پانی اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے مگر اس کے استعمال کے بھی کچھ اوقات اور کچھ طریقے ہیں ، ماہرین طب نے پھل کھانے کے بعد جلدی پانی پینے کو نقصان دہ قرار دیا ہے. ویسے بھی ہمارے ہاں گرمیوں کے موسم میں زیادہ پانی پینے اور تازہ پھل کھانے کی خاص تاکید کی جاتی ہے، کیونکہ یہ دونوں منرلز اور غذائیت سے بھرپور ہیں، جو شدید گرمی میں بھی انسانی جسم کو تروتازہ رکھتے ہیں۔ لیکن ایک اہم سوال جو اکثر لوگ پوچھتے ہیں وہ یہ ہے کہ پھل کھانے کے بعد پانی پی سکتے ہیں یا نہیں؟

    بھارتی ماہر غذائیت ’پوجا مکھیجا‘ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کافی عرصے سے ایک طویل بحث جاری تھی کہ پھلوں کو کھانے کا بہترین وقت کون سا ہے؟ تحقیق کے بعد ماہرین نے بتایا کہ پورے دن میں پھل کو کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے، یہ صحت کے لیے بہترین ہے۔ لیکن یہ سوال اب بھی وہیں کا وہیں ہے کہ کیا پھل کھانے کے بعد پانی پینا صحیح ہے؟

    بھارتی ماہر غذائیت ’پوجا مکھیجا‘ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اس حوالے سے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پھل کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے سختی سے پرہیز کیا جانا چاہیے کیونکہ ایک عام بات جو اس سے متعلق کہی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ پھلوں کے کھانے کے بعد فوراً پانی پینا پیٹ میں درد کی وجہ بن سکتا ہے کیونکہ پھلوں میں بہت زیادہ مقدار میں شوگر (فریکٹوز کی شکل میں) پائی جاتی ہے، اس لیے پھلوں پر پانی پینے سے معدے میں مختلف قسم کے انفیکشنز ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

    بھارتی ماہر غذائیت ’پوجا مکھیجا‘ کا اپنی رپورٹ کی رپورت کے مطابق ایک اور ماہرصحت کا کہنا ہے کہ کیلا کھانے کے بعد پانی (خصوصاً ٹھنڈا پانی) پینا صحت کے لیے نقصان دہ ہے، کیونکہ کیلا اپنی موروثی خصوصیات کی وجہ سےکھانا ہضم کرنا مشکل بنا دیتا ہے۔ البتہ کیلا کھانے کے 15 سے 20 منٹ بعد پانی پیا جاسکتا ہے۔

    ھارتی ماہر غذائیت ’پوجا مکھیجا‘نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ترشہ پھلوں اور زیادہ پانی پر مشتمل پھلوں کے بعد بالکل بھی پانی نہیں پینا چاہیے لیکن پھلوں کے ہضم ہونے کے بعد یعنی کم از کم آدھے گھنٹے یا ایک گھنٹے بعد پانی پی سکتے ہیں

  • سعودی عرب : ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کے لیے نئی اصلاحات کا نفاذ کر دیا گیا

    سعودی عرب : ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کے لیے نئی اصلاحات کا نفاذ کر دیا گیا

    سعودی عرب میں ملک کی ترقی میں خواتین کے کردار کے فروغ کے لیے متعارف کردہ اصلاحات پرعمل درآمد کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین کے حوالے سے نئی حکومتی اصلاحات کا مقصد مملکت کے باشندوں اور ملک میں مقیم شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور قومی ترقی میں سعودی خواتین کے کردار کو فروغ دیناہے۔ اصلاحات نے سعودی خواتین کی زندگی پر دو سال سے بھی کم عرصے میں مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

    سعودی عرب کی کابینہ کی طرف سے خواتین سے متعلق سماجی اصلاحات اور اعلانات جن میں سفری دستاویزات کا حصول، شہری حیثیت ، روزگار اور سوشل انشورنس شامل ہیں پرعمل درآمد شرو کردیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی ‘ایس پی اے’ کی ایک رپورٹ کے مطابق سماجی سطح پر سفری دستاویزات کے نظام میں ترمیم کی گئی ہے ، جس سے خواتین کو شناختی کارڈ کی پیشگی منظوری یا پاسپورٹ کے حصول کے لیےسرپرست کی طرف سے اجازت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ نئی اصلاحات کے تحت 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے مملکت سے باہر سفرکی اجازت دے دی گئی ہے۔

    نئی ترامیم میں خواتین کو شہری حیثیت کی خدمات تک رسائی کی اجازت دینا بھی شامل ہے ، جیسے ذاتی حیثیت کے واقعات (جیسے شادی ، طلاق ، اسقاط حمل ، پیدائش اور موت) کی رجسٹریشن اور رپورٹنگ ، نیز انہیں اپنی منشاء کے مطابق رہائش کے حصول کا بھی حق دیاگیا ہے۔

    خواتین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیےان کے لیے زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح خواتین سعودی عرب کی قومی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہوجائیں گی۔

  • پولیس نے چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ لاکھوں روپے برآمد کر لئے

    مظفرگڑھ میں تھانہ صدر کی حدود میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے 20لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اللہ ڈتہ، میوہ خان اور نادر حسین و دیگر کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے مِتلف وارداتوں میں لوٹی گئی20 لاکھ 55 ہزار 200 روپے نقدی برآمدکرالی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے نقد رقم مالکان کے حوالے کی۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا کہناتھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مقامی پولیس کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کی گئیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔

  • امارات کا پاکستان کو اسرائیل تسلیم کرنے کا مشورہ

    امارات کا پاکستان کو اسرائیل تسلیم کرنے کا مشورہ

    زید حامد نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امارات نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کر لے.

    یاد رہے قائداعظم نے پاکستان آزاد ہوتے ہی سب سے پہلا بیان یہی دیا تھا کہ پاکستان کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا. اسرائیل ہمارا دشمن ہے اور ہم اسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے.

    اس کے باوجود امارات چاہتے ہیں کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر لے. امارات ہندوؤں اور یہودیوں کی زبان بول رہے ہیں. امارات تو "جے شری رام” کا نعرہ لگانے میں بھی شرم محسوس نہیں کرتے اور ہندوؤں کے ساتھ ان کے بھگوان کی مرتیوں کی پوجا بھی کرتے ہیں.

  • کراچی: دو افرادگرفتار ، جرم جن کا بہت گھناؤنا تھا ، جانیے تفصیل میں

    کراچی: دو افرادگرفتار ، جرم جن کا بہت گھناؤنا تھا ، جانیے تفصیل میں

    کراچی کے علاقے منگھوپیر سے دو افراد گرفتار کیے گئے ہیں پولیس کے مطابق انتہائی فعل کے مرتکب تھے یہ دونوں افراد .مردہ گائے بھینسوں کو کاٹ کر گوشت فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق منگھو پیر میں ایک رکشا ڈرائیور نے اطلاع دی تھی کہ 2 افراد مردہ بھینس کو کاٹ رہے ہیں ، اس اطلاع پر پولیس نے چھاپا مار کر ملزم زاہد اور شیراز کو مردہ جانور کے گوشت سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ 2 ملزمان عمران اور خادم حسین مفرور ہیں ۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ باڑہ مالکان نقصان سے بچنے کے لئے مردہ گائے بھینسیں انہیں فروخت کرتے ہیں اور وہ ان ہی باڑوں میں جانوروں کو کاٹ کر گوشت ہوٹل مالکان کو بیچ دیتے ہیں

  • جاپان میں ٹرین ٹرک تصادم،30افراد زخمی

    جاپان میں ٹرین ٹرک تصادم،30افراد زخمی

    جاپان کے دوسرے بڑے شہر یوکوہاما میں ٹرین کے ٹرک کے تصادم میں 30سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعرات کی صبح ہواجب ٹرین پھلوں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ ٹرک کو آگ لگ گئی اور فضا سیاہ دھویں سے بھر گئی۔ ٹرین ٹوکیو کی طرف سے جا رہی تھی۔ ٹرین کی آٹھ بوگیوں میں سے کم از کم پہلی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    زخمی افراد کا جائے وقوعہ پر علاج کیا گیا۔ ٹرک ڈرائیور کوشدید زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں وہ تشویشناک حالت میں ہے۔

    پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل کردی گئی ہے۔

  • ایمنسٹی انڈیا کی مقبوضہ کشمیر میں بلیک آوٹ کےخلاف مہم

    ایمنسٹی انڈیا کی مقبوضہ کشمیر میں بلیک آوٹ کےخلاف مہم

    ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے لاک ڈاون اور انسانی بحران کو ہائی لائٹ کرنے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا۔ ایمنسٹی انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بلیک آوٹ کےخلاف مہم #LetKashmirSpeak ’کشمیر کو بولنے دو‘ کے ہیش ٹیک کےساتھ ٹویٹ کیا ہے۔

    ایمنسٹی انڈیا نے مقبوضہ کشمیرسے کمیونیکیشن لاک ڈاون فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواصلاتی ذرائع پر پابندیاں کشمیریوں کی سول آزادی پر حملہ ہے۔یہ پابندیاں صرف مواصلاتی نظام کو نہیں بلکہ کشمیریوں کے دل اور دماغ کی آواز دبانے کے لیے ہیں۔

    ایمنسٹی انڈیا کے مطابق ایک ماہ سے جاری پابندیاں اب مزید آگے نہیں بڑھنے دیں گے کیونکہ پابندیوں سے کشمیریوں کی زندگیوں ، جذبات ، ذہنی صلاحیتیں اور صحت متاثر ہو رہی ہے۔

    ایمنسٹی نے مزید لکھا ہے کہ غیر معینہ مدت تک آزادی اظہار ، رائے اور تحریک سے پوری آبادی کو محروم کرنا اس خطے کو دوبارہ تاریک دور میں لے جانے کے مترادف ہے۔ ’نیا کشمیر‘کشمیریوں کے بغیر نہیں بنایا جاسکتا۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا آج 32واں دن ہے۔ اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہو چکی ہے۔ جبکہ جان بچانے والی ادویات بھی میسر نہیں۔

  • ڈیجیٹل کرنسی میں اہم پیش رفت ، یو ما ئیکروفنانس بینک کا ورلڈ ریمٹ کے ساتھ کاروباری اشتراک ہوگیا .

    ڈیجیٹل کرنسی میں اہم پیش رفت ، یو ما ئیکروفنانس بینک کا ورلڈ ریمٹ کے ساتھ کاروباری اشتراک ہوگیا .

    معر وف ڈیجیٹل منی ٹر انسفر سر وس ورلڈ ریمٹ نے پاکستان میں آ ن لائن رقم کی منتقلی کیلئے یو ما ئیکروفنا نس بینک کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔
    امر یکہ ، بر طا نیہ ، کینڈا اور آ سٹر یلیا سمیت 50 سے زیا دہ ممالک میں مقیم پاکستانی اب اپنے سمارٹ فو نز سے ور لڈ ریمٹ کے ذریعے پاکستان بھر میںواقع یو مائکر وفنا نس بینک کی 190 سے زائد کسی بھی لوکیشن پر رقم بھیج سکتے ہیں ۔ ریمٹنس پاکستان کی معاشی تر قی میں اہم اہمیت کی حامل ہیں۔ کیونکہ ورلڈ بینک کے مطا بق ، بیر ونِ ملک مقیم 7.6 ملین پاکستانیوں نے 2018 میں ریمیٹنس کی مد میں 20 بلین ڈالر بھیجے ، جو ملک کی جی ڈی پی کا تقر یبا ً 7% فیصد ہے ۔ ورلڈ ریمٹ صارفین کو پاکستان میں 210 ڈالر یا اس سے زیادہ کی منتقلی پر زیر وفیس ادا کر نی پڑ تی ہے ۔ جبکہ یہ ریمٹنس یو بینک کی تما م برانچو ںمیں جمع کر وائی جا سکتی ہے ۔

    شیئر کریں: