Baaghi TV

Author: +9251

  • مہاتیر ، مودی ملاقات میں کن امور پر ہوئی بات….خبر آ گئی

    مہاتیر ، مودی ملاقات میں کن امور پر ہوئی بات….خبر آ گئی

    روس میں ایسٹ اکنامک فورم کے موقع پربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے دفتر کے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ”ولادیووستک میں میٹنگ جاری ہے۔ میٹنگ میں مودی اور مہاتیر محمد نے ہندوستان اور ملائیشیا کے مابین تعاون کوبہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا“۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نے مہاتیر محمد کے ساتھ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ ذاکر نائیک منی لانڈرنگ کے معاملہ میں ہندوستان کو مطلوب ہیں۔

    قبل ازیں مودی نے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کی اور متعدد ایشو ز پر تبادلہ خیال کیا۔

    یاد رہے کہ بھارت نے گذشتہ برس بھی ملائیشیا سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جسے ملائیشیا نے مسترد کر دیا تھا۔

  • یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈکے دودھ، چائے کی پتی اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں ایک لیٹر دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 2 روپے ،475 گرام چائے کی پتی کی قیمت میں 7 روپے ،100 گرام ہلدی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہو ا ہے۔

    اسی طرح مختلف مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ، 50 گرام دارچینی 30 روپے 200 گرام سفید زیرا 20روپے اور دھنیا پاؤڈر پر 13 روپے اضافہ ہوا ہے۔

  • یمنی حکومت کے علیحدگی پسندوں سے جدہ میں‌مذاکرات

    یمنی حکومت کے علیحدگی پسندوں سے جدہ میں‌مذاکرات

    خبر رساں ادارے رائٹر نے دعوی کیا ہے کہ یمنی حکومت نے جنوبی علاقے میں موجود علیحدگی پسند گروہ سے سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ میں بلواسطہ مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔
    علیحدگی پسند گروہ ’’جنوبی عبوری کونسل‘‘ کو متحدہ عرب امارات کی حمایت جبکہ یمن کے شہر عدن کی حکومت کو سعودی عرب کی تائید حاصل ہے۔

    یمنی حکومت کے ایک سینیئراہلکار نے بتایا کہ سعودی عرب کی وساطت سے دونوں فریقین کے درمیان جدہ میں باقاعدہ مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات اور معاملات سخت گھمبیر ہیں تاہم وہ ان مذاکرات کے مثبت نتائج کے لیے پر امید ہیں۔

    جنوبی علیحدگی پسند گروہ اور عدن کی حکومتی افواج نہ صرف آپس میں لڑ رہی ہیں بلکہ دونوں کی لڑائی صنعاء میں موجود ایران نواز حوثی باغیوں سے بھی جاری ہے۔

    سعودی عرب کی یمن اتحاد کو یکجا کرنے، عدن اور دوسرے جنوبی علاقوں میں حکومتی افواج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان لڑائی ختم کرانے کی کوشیش جاری ہیں تاکہ دونوں مل کر حوثی باغیوں کا مقابلہ کر سکیں۔

  • ڈیرہ غازیخان میں چھ ستمبر کو یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا.مرکزی تقریب کہاں ہو گی اہم خبر آ گئی

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں چھ ستمبر کو یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا. مرکزی تقریب آرٹس کونسل میں دس بجے دن شروع ہو گی جو واک پر اختتام پذیر ہو گی. انتظامات کی نگرانی او رحتمی شکل دینے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینر و فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان جلیس ہوں گے. انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کی. انہوں نے کہاکہ چھ ستمبر کو یوم فتح کے طو رپر منایاجائے گا پاک فوج نے چھ ستمبر کو لازوال کامیابی حاصل کی او رملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا پاک فوج کی قربانیو ں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. چھ ستمبر کو پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور آج ملک کو اسی جوش و جذبے کی ضرورت ہے. اے ڈی سی آر نے کہاکہ آرٹس کونسل میں پاک فوج کی تیار کردہ دستاویزی فلم "آئیں ہر شہید کے گھر چلیں "بھی دکھائی جائے گی. تقریب میں پاک فوج او ررینجرز کے ساتھ ساتھ افسران اور ہر شعبہ سے متعلق افراد شریک ہوں گے انتظامی کمیٹی میں سی ای او تعلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور پروگرام آفیسر آرٹس کونسل کو شامل کیاگیاہے. اجلا س میں متعلقہ افسران شریک تھے.

  • موت کی خبریں بانٹنے کی بجائے جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کریں ، عابد علی کی اہلیہ رابعہ نورین کا ویڈیو پیغام

    موت کی خبریں بانٹنے کی بجائے جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کریں ، عابد علی کی اہلیہ رابعہ نورین کا ویڈیو پیغام

    کراچی: خدارا موت کی خبرین بانٹنے کی بجائے جلد از جلد صحت یابی کی دعائیں کریں ، عوام سے اداکارعابد علی کی صحت یابی کے لیے دعاوں کی ضرورت ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹی وی کے سینئر اداکار عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

    یادرہے کہ پاکستان کے لیجنڈ اداکار عابد علی گزشتہ چندروزسے شدید بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی بیماری کے باعث سوشل میڈیا پر عابد علی کی موت سے متعلق جعلی خبریں بھی گردش کررہی تھیں جن کی ان کے اہلخانہ کی جانب سے تردید کردی گئی ہے۔

    اداکار عابد علی کی موت کی خبریں پھیلانے والوں کے بارے میں اہلیہ رابعہ نورین نے کہا کہ اس قسم کی خبروں سے بہت تکلیف ہوئی ہے ، عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد علی نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابدعلی سے متعلق غلط خبر سے ہمارے خاندان کوبہت تکلیف ہوئی۔

  • بھارتی سپریم کورٹ نے دفعہ 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

    بھارتی سپریم کورٹ نے دفعہ 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

    مقبوضہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے خلاف کئی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہیں جس پر سماعت کے لیے عدالت عظمیٰ نے 16 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما شاہ فیصل اورسماجی کارکن شہلا رشید سمیت سات افراد کے ایک گروپ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، اور جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کو بھی مسترد کرتے ہوئے صدارتی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے اعلی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    اسی طرح کی ایک درخواست میں منوہر لال شرما نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

    اسی طرح کی ایک اور درخواست میں جموں وکشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹانے اور نظر بند کئے گئے رہنماوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ درخواست تحسین پونےوالا نے دائر کی ہے۔

  • بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ

    بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ

    لاہور : مریضوں کو بہتر سے بہتر اور بروقت صحت کی سہولیات پہنچانے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ ، اطلاعات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ٹیچنگ ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ، آڈٹ کے دوران ڈاکٹر اورعملے کی حاضری چیک کرنے سمیت ہسپتالوں میں موجود سہولیات، طبی مشینری کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو مراسلہ جاری کردیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہوں کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کلینیکل آڈٹ کی ٹیمیں جلد کام شروع کر دیں گی۔

    سپیشلائزڈ ہیلتھ محکعمے کی طرف سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتیں اور علاج کی فراہمی پر مریضوں کے اعتماد کا جائزہ لیا جائے گا، کلینیکل آڈٹ میں ہسپتالوں کے پاس دستیاب طبی مشینری اور املاک کی دیکھ بھال، صفائی سمیت انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کا بھی احاطہ کیا جائے گا

  • لاہوربورڈ  نے درخواستیں طلب کرلیں ، کون کون درخواست دے سکتا ہے ، خبر آگئی

    لاہوربورڈ نے درخواستیں طلب کرلیں ، کون کون درخواست دے سکتا ہے ، خبر آگئی

    لاہور : لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے نتائج کے بعد اب ایک اور ا ہم اعلان کردیا، اطلاعات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں، امیدوار 15 روز کے اندر ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔

    لاہور بورڈ ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کے بعد امیدواروں سے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں، امیدوار 15 روز کے اندر ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔

    بورڈ حکام کی طرف سے گائیڈ لائن میں‌بتایا گیا ہے کہ ری چیکنگ کے لیے امیدوار کو ہر پیپر کیلئے الگ سے فیس جمع کرانا ہوگی، امیدوارلاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے، لاہور بورڈ کے مطابق درخواستیں وصول کرنے کے بعد طلباء کو بذریعہ ایس ایم ایس ری چیکنگ کی تاریخ بارے آگاہ کردیا جائے گا۔

  • التجا جاوید کو اپنی ماں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت مل گئی

    التجا جاوید کو اپنی ماں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت مل گئی

    بھارتی سپریم کورٹ نے التجا جاوید کو اپنی ماں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا اپنی ماں سے ذاتی طور پر ملاقات کر سکتی ہیں۔
    جموں و کشمیر:محبوبہ کی بیٹی بھی بھارت کے نشانے پر
    التجا جاوید نے ماں سے ملاقات کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں 4 ستمبر کو درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ افسران کو ہدایت دی جائے تاکہ وہ اپنی ماں سے ملاقات کر سکیں۔

    التجا جاوید نے مزید لکھا تھا کہ اپنی ماں کی صحت کے حوالے وہ بہت فکر مند ہیں کیونکہ ان سے گزشتہ ایک مہینے سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ سمیت مقبوضہ کشمیر کے کئی بھارت نواز سیاست دان بھی گرفتار یانظر بند ہیں۔ان میں سے ابھی تک کسی کورہا نہیں کیا گیا۔

    قبل ازیں التجا جاوید نے ایک آڈیو پیغام میںکہا تھا، ”مجھے بھی حراست میں لیا گیا ہے، اور دھمکی دی گئی ہے کہ اگر میں نے میڈیا سے بات کی تو انجام بھگتنے ہوں گے۔ میرے ساتھ مجرموں کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے اور لگاتار نظر رکھی جا رہی ہے۔‘ ‘

  • سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم عدم توجہی کا شکار، محکمہ تعلیم نے رپورٹ مانگ لی

    سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم عدم توجہی کا شکار، محکمہ تعلیم نے رپورٹ مانگ لی

    لاہور: ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیا ، محکمہ تعلیم نے رپورٹ طلب کرلی ، اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے مانیٹرنگ افسران کو آن لائن رپورٹنگ کرنے کی ہدایت کردی، مانیٹرنگ افسران کیلئےدورہ کےدوران سکول کی صفائی ستھرائی کی دو تصاویرویب سائٹ پرلازمی اپ لوڈکرنا ہونگی۔

    سکول ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق احکامات سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے مستقل اقدامات نہ کیے جانے پر جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق مانیٹرنگ افسران دورے کے دوران سکول کی صفائی ستھرائی کی تصاویر لازمی لیں گے۔

    محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایم اوز کو ہر سکول سے کم از کم دو تصاویر اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا، مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ ایم اوز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔