Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق مصری صدر محمد مرسی مرحوم کا چھوٹا بیٹا عبداللہ مرسی بھی چل بسا

    سابق مصری صدر محمد مرسی مرحوم کا چھوٹا بیٹا عبداللہ مرسی بھی چل بسا

    سابق مصری صدر محمد مرسی مرحوم کا چھوٹا بیٹا عبداللہ مرسی رات قاہر کے ایک ہسپتال میں مبینہ طور پر دل کے دورے سے چل بسا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :سابق مصری صدر محمد مرسی مرحوم کا چھوٹا بیٹا عبداللہ مرسی رات قاہر کے ایک ہسپتال میں مبینہ طور پر دل کے دورے سے چل بسا
    مرسی کے ایک خاندان نے خبر رساں اداروں کو عبداللہ مرسی کی موت کی تصدیق کردی۔ تاہم ، مصری وزارت صحت نے ابھی تک ان کی موت کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    اس کے بھائی کے مطابق ، چوبیس سالہ عبد اللہ مرسی اپنے ایک دوست کے ساتھ قاہرہ میں گاڑی چلاتے ہوئے کھچاؤ محسوس کرنے لگے اور اس کے فورا بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔

    محمد مرسی ، مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر ، جون میں سیاسی مخالفت کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت کے دوران انتقال کر گئے۔

    اپنے والد کے انتقال کے کچھ دن بعد ، عبد اللہ نے متعدد شخصیات کی نشاندہی کی ، جن میں موجودہ وزیر داخلہ محمود توفیق ، ان کے پیشرو ماجدی عبدل غفار اور ساتھ ہی ، محمد شیرن فہمی ، سابق صدر کے مقدمے کی نگرانی کرنے والے جج ، "قتل” میں "ساتھی” کے طور پر شامل تھے۔

    مرسی 17 جون کو تنہائی قید میں چھ سال قید کاٹنے کے بعد عدالتی اجلاس میں گر پڑے جہاں انہیں اپنی ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر اور جگر اور گردے کی بیماری کے ل medical مسلسل طبی سہولیات تک رسائی سے انکار کیا گیا تھا۔

    25 جنوری کے انقلاب کے بعد حسنی مبارک کا تختہ پلٹنے کے بعد مرسی صدر منتخب ہوئے ، لیکن ایک سال بعد صدر جنرل عبد الفتاح السیسی کو فوجی صدر کے ذریعہ معزول کردیا گیا۔

    اٹارنی جنرل کے ان دعوؤں کے باوجود کہ مرسی کو "فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ،” گواہوں کے مطابق ، "کسی نے بھی مدد کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی تھی.
    مصر میں تقریبا 60،000 سیاسی قیدی ہیں۔ بہت سے افراد مناسب طبی دیکھ بھال تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے مر چکے ہیں۔
    مرسی کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے نام احمد ، اسامہ ، عبداللہ اور شیماء ہیں۔

  • روپے  کے مقابلے ڈالر 12 پیسے مہنگا

    روپے کے مقابلے ڈالر 12 پیسے مہنگا

    کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے سے 156.35 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

    گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کمی ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.50 روپے میں فروخت ہوا۔

    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 156.50 روپے میں فروخت کیا گیا۔

    یاد رہے کہ اگست 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا اور گزشتہ ایک سال سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تاہم اب ڈالر کی قیمت میں اضافہ رک گیا ہے۔

  • الجزیرہ ٹی وی نے بھی بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا

    الجزیرہ ٹی وی نے بھی بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا

    الجزیرہ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کشمیرمیں شہید ہونے والا نوجوان اسرار احمد بھارتی فورسزکی پیلٹ گن کا نشانہ بنا۔ اسرار گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔ اسرار کے سرکے ایکسرے میں متعدد چھرے لگنے کے نشانات واضح ہیں۔
    مقبوضہ کشمیر، پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی نوجوان شہید ہو گیا، کشمیریوں‌ کا شدید احتجاج
    الجزیرہ کے مطابق اسرارکی شہادت کی خبر سنتے ہی سری نگر میں نوجوان سڑکوں پرنکل آئے۔ کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج پرپتھراو کیا جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ احتجاج کے باعث بھارتی فوج نےکرفیواوردیگر پابندیوں میں مزید سختی کردی۔ بھارتی فوج نے اسراراحمدکےگھر تک جانے والی سڑک رکاوٹیں لگا کربند کردی۔

    الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسرار احمد کے والد نے کہا کہ بھارتی فوج نے بغیر کسی وجہ اسراراحمد کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے اسرار احمد پرپیلٹ گن سے فائرنگ کی۔

    یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے نوجوان اسراراحمد کے زخمی ہونے کی وجہ پتھر لگنا قراردیا تھا۔

    واضح رہے کہ چھ اگست کو سری نگر کے صورہ علاقہ میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران کشمیری نوجوان اسرار احمد بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔ پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے اس کے چہرے اور سینوں پر گہرے زخم آئے تھے اور اسے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کروایا گیا تھا۔

  • ایران پیرس کے اقدام کو نقصان پہنچانے سے باز رہے ، فرانس کا تباہ

    ایران پیرس کے اقدام کو نقصان پہنچانے سے باز رہے ، فرانس کا تباہ

    فرانس کا کہنا ہے کہ ایران کوئی بھی ایسا برا اشارہ بھیجنے سے گریز کرے جو ہماری کوششوں کو نقصان پہنچائے۔

    جمعرات کے روز فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پیرس نے کشیدگی میں کمی لانے کے لیے بڑی کوششیں کی ہیں … ضرورت اس بات کی ہے کہ جوہری معاہدے کی کوئی نئی خلاف ورزی سامنے نہ آئے اور اس سمجھوتے کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے … یہ دونوں باتیں اس عمل کے بنیادی مقاصد میں سے ہیں۔

    فرانسیسی وزارت خارجہ کے بیان میں اس امر کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا گیا ہے کہ تہران کی جانب سے ایسا کوئی عمل سامنے نہیں آئے جس سے برے اشارے ملیں کیوں کہ یہ چیز "جارحیت روکنے کی کوششوں” کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

    اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے جوہری تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں عائد کسی بھی قدغن سے دست بردار ہونے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

  • صلاح الدین کا عالم برزخ سے سکائپ پر وزیراعظم سے رابطہ —- فردوس جمال

    صلاح الدین کا عالم برزخ سے سکائپ پر وزیراعظم سے رابطہ —- فردوس جمال

    صلاح الدین :ہیلو خان صاحب !
    آپ قطر سے واپس آ گئے ہیں؟
    خان صاحب: ہاں صلاح الدین میں واپس آ چکا ہوں.
    صلاح الدین: مدنی ریاست کے امیر المؤمنین میرے بہیمانہ قتل کی کچھ خبر بھی ہوئی آپ کو؟
    خان صاحب:جی صلاح الدین مجھے ٹی وی کے ذریعے معلوم ہوا.

    صلاح الدین:یا امیر المومنین میرے قاتل معلوم ہیں مگر آزاد گھوم رہے ہیں.
    خان صاحب: دیکھو صلاح الدین ابھی خزانہ خالی ہے.
    صلاح الدین: یا امیر المومنین والمؤمنات خزانہ خالی ہونے سے میرے قتل کا تعلق ؟
    خان صاحب:سنو صلاح الدین میں جب کرکٹ کھیلتا تھا میں نے دو چیزیں سیکھی ہیں ایک کیچ کو ہمیشہ مس کرنا اور دوسری مس کو ہمیشہ کیچ کرنا.

    صلاح الدین:یا امیر المؤمنین والمؤمنات ان ظالموں نے میرے جسم کو استری سے جلایا،میرے نازک اعضاء پہ بجلی کے کرنٹ لگائے،میرے جلد کو اکھیڑا مجھ پر تشدد کے پہاڑ توڑے میں نے کیا بگاڑا تھا ان کا ؟
    خان صاحب:صلاح الدین تم سمجھنے کی کوشش کرو دو نیو کلیر ممالک کے درمیان جنگ پاگل پن ہے جیت کسی کی بھی نہیں ہوتی ہے.

    صلاح الدین:یا امیر المومنین والمؤمنات آپ کی پارٹی کا نام انصاف،نعرہ انصاف مگر مجھے کب انصاف ملے گا؟

    خان صاحب:صلاح الدین ملک میں ظلم دیکھ کر میں بشری بی بی سے کہتا ہوں کہ دیکھو بشری کتنا ظلم ہو رہا ہے تو وہ کہتی ہیں آپ وزیر اعظم ہیں،پھر مجھے یاد آتا ہے کہ میں وزیر اعظم ہوں.

    صلاح الدین:یا امیر المومنین و المؤمنات مجھے اگر انصاف نہ ملا تو کل اللہ مالک الملوک کی عدالت میں میرا ہاتھ اور آپ کا گریبان ہوگا.
    خان صاحب : دیکھو صلاح الدین عثمان بزدار کوئی بڑی ٹوپی لمبے بوٹ نہیں پہنتا وہ سادہ آدمی ہے اس کے گھر میٹر نہیں لگا ہے.

    صلاح الدین :(کال کاٹتا ہے،منہ چڑاتا ہے،اس نظام پر،حکمران پر اور اس ڈھکوسلے انصاف پر تھو کرتا ہے)

  • روزانہ کولڈ ڈرنک پینے موت کاخطرہ بڑھ جاتا ہے، نئی تحقیق نے ہلچل مچا دی

    روزانہ کولڈ ڈرنک پینے موت کاخطرہ بڑھ جاتا ہے، نئی تحقیق نے ہلچل مچا دی

    پیرس:کولڈ ڈرنک پینے والوں کے لیے ایک حوالے سے بری خبر کہ کولڈ ڈرنک پینے والوں کو موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں لیکن دوسری طرف اچھی خبر اس لیے کہ آخر ماہرین نے کولڈ ڈرنک پینے والوں کو نقصانات سے آگاہ کرکے اس سے بچنے کا موقع فراہم کردیا ہے. اس حوالے سے دس یورپی ممالک میں 451,000 افراد پر بیس سال تک کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کولڈ ڈرنک پینے والوں کی زندگی کم ہوجاتی ہے اور ان کےلیے ناگہانی موت کا خطرہ، کبھی کبھار کولڈ ڈرنک پینے والوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔

    تفصیلات میڈیکل ریسرچ جرنل ’’جاما انٹرنل میڈیسن‘‘ کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کی بات کریں تو روزانہ دو یا دو سے زیادہ بوتل کولڈ ڈرنک پینے والے لوگوں کی اوسط عمر، مہینے میں ایک سے دو بار کولڈ ڈرنک پینے والوں کے مقابلے میں 16 سال تک کم ہوجاتی ہے جبکہ ان میں ناگہانی موت واقع ہونے کا خطرہ بھی غیرمعمولی طور پر زیادہ ہوتا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ ’’شوگر فری‘‘ یا ’’ڈائٹ‘‘ اور شکر والی کولڈ ڈرنک، دونوں کے اثرات میں بہت زیادہ فرق نہیں دیکھا گیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید اس کی وجہ شکر نہیں بلکہ وہ دوسرے اجزاء ہیں جو کولڈ ڈرنک کی تیاری میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں؛ البتہ ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    میڈیکل ریسرچ جرنل ’’جاما انٹرنل میڈیسن‘‘ کی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ طویل عرصے تک زیادہ کولڈ ڈرنک پینے والے لوگ کولون کینسر اور پارکنسن کے علاوہ مختلف دماغی امراض کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو سکتے ہیں؛ دل اور شریانوں کی کوئی بیماری ان کی جان لے سکتی ہے؛ جبکہ وہ پیٹ کی کسی جان لیوا بیماری کا شکار بھی بن سکتے ہیں۔ یعنی کسی بھی طبّی وجہ سے ان کی ناگہانی موت کے امکانات، کولڈ ڈرنک نہ پینے والے افراد کے مقابلے میں واقعی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔اس تحقیق کی تفصیلات میڈیکل ریسرچ جرنل ’’جاما انٹرنل میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

  • امریکہ نے بھی بھارت کی طرف سے نامزد 4افراد کو دہشت گرد قرار دینے کی حمایت کر دی

    امریکہ نے بھی بھارت کی طرف سے نامزد 4افراد کو دہشت گرد قرار دینے کی حمایت کر دی

    امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہم ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 4افراد ’مولانا مسعود اظہر، حافظ سعید، ذکی الرحمن لکھوی اور داود ابراہیم‘ کو دہشت گردقرار دینے کے لئے نئے قانون کو استعمال کرنے پر اس کی تعریف کرتے ہیں۔ ٹوئٹ کے مطابق یہ نیا قانون دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے امریکہ اور بھارت کی مشترکہ کوششوں کے امکانات کو وسعت دیتا ہے۔

    یاد رہے کہ مودی حکومت نے قانون (یو اے پی اے) کے تحت داود ابراہیم، حافظ محمد سعید، مولانا مسعود اظہر اور زکی الرحمن لکھوی کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

    مذکورہ چاروں افراد کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ بھارتی حکومت کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں اس طرح کے مزید ناموں کو فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ پارلیمنٹ کی جانب سے غیر قانونی سرگرمی قانون میں ایک اہم ترمیم کی منظوری کے قریب ایک ماہ بعد کیا گیا ہے۔یو اے پی اے ایکٹ میں ہونے والی ترامیم کے مطابق کسی بھی شخص کو انفرادی طور پر دہشت گرد قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل صرف گروہوں یا تنظیموں کو ہی دہشت گرد قرار دیا جاسکتا تھا۔

  • پاک سری لنکاسیریز،ٹکٹوں کی فروخت 11ستمبر سےشروع ہوگی، پہلے مرحلے میں آن لائن دستیاب ہوں گی

    پاک سری لنکاسیریز،ٹکٹوں کی فروخت 11ستمبر سےشروع ہوگی، پہلے مرحلے میں آن لائن دستیاب ہوں گی

    پاک سری لنکاسیریز،ٹکٹوں کی فروخت 11ستمبر سےشروع ہوگی پہلےمرحلےمیں ٹکٹیں آن لائن دستیاب ہوں گی.پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے ہوگا.

    سری لنکن ٹیم کی 25ستمبر کو کراچی آمد متوقع ہے، اگلے روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان بھی 26ستمبر کو پریس کانفرنس کریں گے۔ 27ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہو گا دوسرا ون ڈے میچ 29اور تیسرا 2اکتوبر کو رکھا گیا ہے۔3اکتوبر کو دونوں ٹیمیں لاہور کی اڑان بھریں گے، 4اکتوبر کو پریکٹس سیشن طے کیا جارہاہے، قذافی اسٹیڈیم میں 5اکتوبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی کا میلہ سجے گا۔ 7 اکتوبر کو دوسرا جبکہ 9اکتوبر کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکن اور پاکستانی اسٹارز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

  • مفت علاج اورٹیسٹ کی سہولت واپس کیوں لی ، شہری نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

    مفت علاج اورٹیسٹ کی سہولت واپس کیوں لی ، شہری نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں سرکاری ہپستالوں سے متعلق حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں مفت علاج اورٹیسٹ کی سہولت ختم کرنےپرقانونی اعتراضات اٹھائےگئے، یہ درخواست رانا سکندر کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے

    ·
    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج اور ٹیسٹوں کی سہولت ختم کرنے کا اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق درخواست گزار رانا سکندر نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے غریب آدمی سے سرکاری ہسپتالوں سے مفت علاج اور مفت ٹیسٹوں کی سہولت واپس لے کر ظلم کیا ہے. عدالت نے اس درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے،

  • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے ،شیخ محمد بن  زید  النہیان

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے ،شیخ محمد بن زید النہیان

    ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر محمد بن زاید آل ہیان کا کہنا ہے کہ امارات اور سعودی عرب خود کو درپیش چیلنجوں کے حوالے سے ایک ہی خندق میں موجود ہیں۔

    انہوں نے یہ بات بدھ کے روز "صدارتی گارڈز شہداء پارک” کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

    محمد بن زاید نے باور کرایا کہ سعودی عرب اور امارات کو اکٹھا کرنے والا ہدف خطے کا امن و استحکام ہے۔

    چند روز قبل سعودی عرب کی وزارت خارجہ اور متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون کا ایک مشترکہ بیان جاری ہوا تھا۔ بیان میں باور کرایا گیا تھا کہ یمنی عوام کے لیے امدادی کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔