Baaghi TV

Author: +9251

  • نئے انڈسٹریل زونز قائم کرنے کا فیصلہ ، بے روزگاری میں کمی آئے گی

    نئے انڈسٹریل زونز قائم کرنے کا فیصلہ ، بے روزگاری میں کمی آئے گی

    لاہور: ملک بھر میں ئے صنعتی زون بنانے کا فیصلہ ، باقی صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت نے لاہور ڈویژن کی حدود میں نئے انڈسٹریل زونز قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب میں‌ نئے انڈسٹریل زونزکے قیا م سے متعلق پلان کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی، مختلف محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، سی ای او اربن یونٹ اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی،چیف سیکرٹری نے ایل ڈی اے کی تجویز کے مطابق آٹھ مقامات پر جلد سروے کرنے کی ہدایت کی ۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر چیف سیکرٹری نے نئے انڈسٹریل زونزکیلئے ماحولیاتی، قانونی اور دیگر امور پر غور و خوض کیلئے 3کمیٹیاں قائم کردیں، اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اےنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ انڈسٹریل زونزسے باہرصنعتوں کوقانونی حیثیت دینے کیلئے فریم ورک تیارکیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ انڈسٹریل زونز کے قیام سے سرمایہ کاری کو فروغ،ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

  • ایشیا کپ انڈر 19 ٹرافی کی رونمائی، پاکستانی کپتان کی ساتھ میں تصویر

    ایشیا کپ انڈر 19 ٹرافی کی رونمائی، پاکستانی کپتان کی ساتھ میں تصویر

    انڈر 19 ایشیا کپ 2019 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کولمبو کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں آٹھوں ٹیموں کے کپتان شریک تھے۔

    تقریب کے دوران کپتانوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کی گئی جس کے بعد کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا۔ پاکستانی کپتان روحیل نزیر نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی۔

    اے سی سی انڈر 19 کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ افغانستان اور کویت کی ٹیمیں بھی گروپ اے کا حصہ ہوں گی۔

    گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور نیپال شامل ہیں۔

    روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 ستمبر کو میچ کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 5 ستمبر کو کھیلے گا۔ پاکستان اور کویت کی ٹیمیں 9 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں چوتھے روز بھی  مثبت آغاز

    اسٹاک مارکیٹ میں چوتھے روز بھی مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔

    جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز 30 ہزار 244 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 46 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 30 ہزار 291 کی سطح پر دیکھا گیا۔

    گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر 400 سے زائد پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا۔

    بدھ کے روز کاروبار کا آغاز 29 ہزار 809 کی سطح پر ہوا جس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کساد بازاری دیکھنے میں آئی۔

    ایک وقت میں100 انڈیکس 30378 پوائنٹ پر بھی گیا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔ ابتدائی تین گھنٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی جب انڈیکس 341 پوائنٹ کی کمی سے 29468 پر آگیا تھا جو آج کی کم ترین سطح رہی۔

  • یمن :حوثی باغیوں کی طرف سے  ایک ہفتے میں انسانی حقوق کی 636 خلاف ورزیاں کی گئیں

    یمن :حوثی باغیوں کی طرف سے ایک ہفتے میں انسانی حقوق کی 636 خلاف ورزیاں کی گئیں

    یمن میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوث ملیشیا کی طرف سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ایک نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ملک کی 7 گورنریوں میں ایک ہفتے کے دوران انسانی حقوق کی 636 پامالیوں کا ارتکاب کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق نیٹ ورک کی فیلڈ ورکرز کی ٹیم نے بتایا کہ 25 اگست سے 2 ستمبر کےدوران حوثی ملیشیا نے 34 بے گناہ شہری شہید اور 36 زخمی کیے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران حوثی ملیشیا نے 12 شہریوں کو اغواء کیا۔ اغواء کے واقعات ذمار، اب، صنعاء اور الحدیدہ میں پیش آئے۔ اس کے علاوہ ان علاقوں میں حوثی ملیشیا کی طرف سے امدادی سامان کی لوٹ مار کی گئی۔ عمران گورنری کے 50 خاندانوں کو بندوق کی نوک پراپنے بچے جنگ کے لیے بھرتی کرنے پرمجبور کیا گیا۔

    حوثی ملیشیا نے ایک ہفتے کے دوران 19 بار شہریوں کے گھروں پردھاوے لوے، دو مکانات نذرآتش کیے اور 20 گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی گئی۔ حوثیوں کے ہاتھوں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کے 49 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان میں 32 واقعات حیس ڈاریکٹوریٹ میں ہوئے جہاں حوثی ملیشیا نے شہریوں کےگھروں میں گھس کرقیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔

  • لودھراں : تیز رفتار کے باعث حادثہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتار کے باعث حادثہ تین افراد کی حالت نازک

    تفصیلات کے مطابق لودہراں کے نزدیک پیر والا پر ہائی ایس بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی حادثہ میں ڈرائيور سمیت تین افراد کی حالت نازک۔ ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ کر زخميوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لودہراں ریفر کر دیا ۔ اطلاع کے مطابق حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا ۔۔۔

  • دارالحکومت سمیت ملک میں کہیں کہیں بارش کا امکان

    دارالحکومت سمیت ملک میں کہیں کہیں بارش کا امکان

    اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، مکران، کراچی اور سکھر ڈویژن میں ایک دو مقامات پر بارش ہوئی۔

  • وہاڑی : محرم الحرام کی سکیورٹی پر میٹنگ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر صدارت کرائم اور محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

    بہترین سروس ڈیلیوری, عوام کے جان و مال کی حفاظت اور علاقہ کوکرائم فری بنانے کیلئے نئی سائنٹیفک اپروچ کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا. کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے عوام کو بلا تفریق زیادہ سے زیادہ ریلیف اور 100فیصد انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے. محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.ثاقب سلطان المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے وہاڑی پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز میں میٹنگ کا انعقاد کیا. میٹنگ کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین، ایس ڈی پی او سرکل صدر طارق پرویز، ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا آصف رضا، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم روبینہ عباس اورضلع بھر کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے

    خطاب کے دوران ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ عوام کو بلا تفریق زیادہ سے زیادہ ریلیف اور 100فیصد میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

  • افغان طالبان معاہدے پر کس نے دستخظ کرنے سے انکار کر دیا …. خبر آ گئی

    افغان طالبان معاہدے پر کس نے دستخظ کرنے سے انکار کر دیا …. خبر آ گئی

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے امریکہ طالبان امن معاہدے پر دستخط سے انکار کر دیا۔ امریکی ٹائم میگزین نے سینئر امریکی، افغان اور یورپین آفیشلز کے حوالے سے خبر دی ہے۔

    ٹائم میگزین کے مطابق اس سے پہلے بھی طالبان نے1996ءمیں پومپیو سے امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سکریٹری خارجہ کے پاس اس طرح کی دستاویز پر دستخط کرنا طالبان کو ایک جائز سیاسی ادارہ کے طور پر تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا اور انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ابھی تک امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے دفتر نے خبرکی تصدیق نہیں کی۔

    ٹائم میگزین کے مطابق امریکہ اور طالبان مشترکہ اعلامیہ جاری کرسکتے ہیں۔ اسی طرح امریکی مندوب زلمے خلیل زاد خود امن معاہدے پردستخط کرسکتے ہیں۔

    ٹائم میگزین نے مزید لکھا ہے کہ معاہدہ میں کئی اہم چیزوں کوڈسکس نہیں کیا گیا۔ معاہدے میں امریکی انسداد دہشت گردی فورسز کی موجودگی کی ضمانت فراہم نہیں کی گئی۔ افغانستان میں لڑائیوں کے خاتمے کی بھی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ خلیل زاد کے ساتھ معاہدے پر بریفنگ میں حصہ لینے والے ایک افغان عہدیدار نے کہا۔”یہ سب امید پر مبنی ہے۔ اعتماد نہیں ہے۔ اعتماد کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ طالبان کی طرف سے دیانتداری اور اخلاص کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

  • وہاڑی : غیر قانونی شکار کرنے پر گرفتاریاں

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پرندوں کے غیر قانونی شکار پر محکمہ وائلڈ لائف کا چھاپہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر میاں منیر کی ہدایت پر وائلڈ لائف ٹیم وہاڑی جس کی قیادت وائلڈ لائف انسپکٹر ملک زوہیب بھارہ ہمراہ صابر حسین، رانا افتخار احمد، محمدجاوید، محمد شفیق نے کاروائی کرتے ہوئے تحصیل وہاڑی اور میلسی کے مختلف مقامات سے پانچ عدد ٹیپ ریکارڈر و جال پٹی قبضہ میں لے کر چلان کر دئیے گئے۔ اور مزید کاروائی کے لیے دائر عدالت کر دیئے ہیں

  • بورے والا : شدید ترین فائرنگ سے علاقہ لرز اٹھا

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی ویبدنامِ زمانہ جرائم پیشہ گینگ نے موقع واردات پر چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر مزاحمت کی رنجش پر زرعی کھیتوں کو پانی لگاتے باپ بیٹے کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید مضروب کر ڈالا،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بوریوالہ اور بعدازاں تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کردیا گیا۔ مقامی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ساھوکا کے نواحی گاوں چک نمبر 305 ای بی کا رھائشی کاشت کار لیاقت علی ولد نوراحمد جٹ اپنے بیٹے صادق علی کے ہمراہ اپنے کھیتوں کو پانی لگا رھا تھا کہ اچانک ملزمان مبینہ محمد آصف سکھیرا ، محمدزبیر سکھیرا سکونتی چک نمبر 319 ای بی و دیگر افراد جوکہ جدید ہتھیاروں سے لیس تھے آگئے جنہوں نے لیاقت علی جٹ کو یرغمال بنا کر رائفلوں کے بٹوں سے تشدد کرنے لگے تو اس کی چیخ و پکار پر اس کا بیٹا صادق علی باپ کو بچانے کی غرض سے موقع پر آگیا اوراس دوران دونوں باپ بیٹا نے اپنےبچاو کی خاطر مزاحمت شروع کردی جس پر ملزمان مبینہ مزید طیش میں آگئے اور اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر وہ دونوں باپ بیٹا شدید مضروب ھوگئے، ملزمان کی اندھادھند فائر سے علاقہ لرزاٹھا اور خوف و ہراس کی فضا پیدا ہونے کے باعث شہری گھروں میں دبک کر رہ گئے

    ذرائع کے مطابق وجہ عناد یہ بتائی جاتی ھے کہ چندروزقبل ملزمان متذکرہ بالا رات کی تاریکی میں اسی زمیندار کے گھر واردات کرنے آئے تو خوش قسمتی سے مکان کی چھت پر سوئے ھوا زمیندار تالے توڑنے کی آھٹ پر جاگ اٹھا اور قریب پڑی خشت چوروں کو دے ماری تو وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ھوگئے اوراب اسی رنجش کی بناء پر ملزمان نے فائرنگ کر کے دونوں باپ بیٹا کو مضروب کر ڈالاھے ۔

    واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بوریوالہ شفٹ کیا اور بعدازاں تشویشناک صورتحال کی ہیشِ نظر ساھیوال ریفر کر دیا گیاھے۔
    وقوعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس تھانہ ساھوکا کی بھاری نفری موقع پر پہنچ

    گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ھے۔