Baaghi TV

Author: +9251

  • اسرائیلی وزیر اعظم کی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی. فلسطین کی شدید مزمت

    اسرائیلی وزیر اعظم کی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی. فلسطین کی شدید مزمت

    بدھ کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطین کی تاریخی مسجد الابراہیمی پردھاوا بولا اور مسجد کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر نام نہاد سیکیورٹی کی آڑ میں الخلیل شہر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی نے مسجد ابراہیمی میں اسرائیلی وزیراعظم کے دھاوے کو مذہبی اشتعال انگیزی کی ایک نئی اور خطرناک کوشش قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    فلسطینی خبر رساں ایجنسی’وفا’ کے مطابق نیتن یاھو کی آمد سے قبل الخلیل شہر میں تمام کاروباری مراکز اورتعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے تھے۔

    دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل الرمیدہ سے حارہ السلایمہ تک اور وادی الحصین سے حارہ جابر تک تمام مقامات پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

    اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد ابراہیمی کو گھیرےمیں لے رکھا تھا۔ قابض فوج نے حرم ابراہیمی سے متصل الیوسفیہ کے مقام کو بھی محاصرے لیے میں لیے رکھا۔ اس موقع پر صہیونی حکام نے پرانے الخلیل شہر کے امور کے فلسطینی عہدیدار مہند الجعبری کو بھی طلب کیا گیا۔

  • شان شاہد کی امان اللہ خان کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل

    شان شاہد کی امان اللہ خان کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل

    شان شاہد نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم امان اللہ صاحب کی صحت کے لیے دعا کریں جو کہ ایک لیجنڈ ہیں. آپ صاحب ہمیں اس وقت تک ہنساتے ہیں جب تک کہ ہم اپنی پریشانیوں کو نہیں بھول جاتے، آپ اندھیرے کے وقت میں خوشی پھیلاتے ہیں. اللہ تعالی آپ کو صحت اور لمبی زندگی عطا کرے کیونکہ آپ ہماری قوم کا ایک اثاثہ ہیں.

    واضح رہے امان اللہ خان ایک پاکستانی ٹیلی وژن اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار ہیں جو پاکستان کے بہترین مزاح نگاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بہت سے فنکاروں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ امان اللہ خان کے پاس 860 دن کے رات کے تھیٹر ڈراموں کا عالمی ریکارڈ ہے۔

  • پاکستانی سفیر اسد مجید کا گورنر سندھ کے اعزاز میں ظہرانہ

    پاکستانی سفیر اسد مجید کا گورنر سندھ کے اعزاز میں ظہرانہ

    امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے کا اہتمام پاکستانی سفارت خانے میں کیا گیا تھا۔ کاروباری وفود نے بھی شرکت کی۔پاکستانی سفیر اسد مجید نے گورنر سندھ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
    مودی کے اقدامات خطے میں عدم استحکام کا سبب بن سکتے ہیں، پاکستانی سفیراسد مجید
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا جولائی میں دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات مثبت رہی۔دونوں رہنماوَں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پراتفاق کیا۔

    گورنر سندھ نے ترقی، خوشحالی اورمعیشت کی بہتری کےلیے حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو تجارتی تعلقات میں بہتری کےلیے مل کرکام کرناچاہیے۔بہتر تجارتی تعلقات سے دونوں ملکوں کی عوام کا فائدہ ہوگا۔

  • پاکستانی انجینیئرز کا ایک اور کارنامہ

    پاکستانی انجینیئرز کا ایک اور کارنامہ

    پرو پاکستا ن کی اطلاع کے مطابق ملک کے مختلف قابل افراد کی مدد کرنے کی کوششوں میں محمد اویس ، اور انس نذیر ، نامی دو پاکستانی انجینئروں نے حال ہی میں مصنوعی بازو تیار کیا ہے جو مصنوعی جسم کے اعضاء کی نشاندہی کرتے ہوئے دماغ کے ذریعے کمانڈ دے کر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مصنوعی متبادل یا جسم کے کسی حصے جیسے گھٹنے یا دوسرا جوڑ ، ٹانگ ، بازو ، وغیرہ کی مصنوعی متبادل یا تبدیلی کا عمل ہے۔ مصنوعی اعضاء مصنوعی یا کاسمیٹک وجوہات یا دونوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ جوڑوں کے لئے مخصوص مصنوعی اعضاء ہپ ، گھٹنے ، کہنی ، ٹخنوں اور انگلی کے جوڑ ہیں۔
    کمپیوٹر سائنس دان طویل عرصے سے اس علاقے پر کام کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں بہت سے پروٹو ٹائپس تیار ہوئے ہیں۔ مصنوعی جسمانی اعضاء معذور افراد کے لیے مفید اور زیادہ کارآمد ثابت ہوتے ہیں. انہیں دماغ کے اعصاب خلیوں کے مطابق بنایا جاتا ہے تاکہ دماغ ان کی تعمیل کرنے کے احکامات دے سکے۔

    یہ روبوٹک بازو تیار کرنے والے دو پاکستانی انجینئروں نے یونیورسٹی کے ایک منصوبے کے دوران بائیو روبوٹکس پر کام کرنا شروع کیا۔ ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اویس نے کہا کہ بایونکس کا مقصد بائیو روبوٹکس کی دنیا میں اپنے لئے ایک نام پیدا کرنا تھا۔ اب ہم بایونک پر مبنی نچلے اعضاء اور خارجی نشانات پر کام کر رہے ہیں۔

    "ہم جسم کے ان مقامات پر سینسر لگاتے ہیں جہاں دماغ انگلیوں پر بجلی کے دھارے یا سگنل بھیجتا ہے، انہیں منتقل کرنے کا حکم دیتا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر,مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر وظلم کا 32 واں روز

    مقبوضہ کشمیر,مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر وظلم کا 32 واں روز

    سری نگر : بھارتی مظالم ابھی رکے نہیں ، تھمے نہیں‌، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر کا آج 32 واں روز ہے، مظلوم کشمیری گھروں میں محصور ہیں، کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئیں، ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مسلسل ایک ماہ کے کرفیو سے زندگی عذاب بن گئی، سری نگر سمیت تمام بڑوں شہروں میں جگہ جگہ بھارتی فوج دندنا رہی ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو، لاک ڈاؤن، جگہ جگہ قابض فوج کے باعث وادی قید خانہ بن چکی ہے۔ سرینگر کے میئر جنید اعظم مٹو بھارتی اقدامات پر پھٹ پڑے اور کہا کہ ساری سیاسی قیادت نظر بند ہے۔

    سرینگر کے میئر جنید اعظم مٹو کا کہنا تھا کہ بہت بڑی حقیت ہے کہ موبائل فون سروس کام نہیں کر رہی ہے، انٹرنیٹ بند ہے، ڈائلسز کو مشکلات کا سامنا ہے، لوگوں کو کیموتھراپی کی ضرورت ہے، حاملہ خواتین مشکلات کا شکار ہیں، بالکل غیر حقیقی ہے کہ کوئی بھی کہے کہ صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ وادی یہی کچھ جاری رہا تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر پہنچتے ہی میئر جنید اعظم مٹو کو گرفتار کر لیا گیا اور گھر پر ہی نظر بند کیا گیا ہے۔

    دریں اثناء جرمن میڈیا نے کشمیر کی اندرنی صور تحال دنیا کو دیکھا دی، جرمن ٹی وی ڈی ڈبلیو سے بات کرت ہوئے کشمیری ریسرچر نے بھارتی فوجیوں کی حرکتوں کو بے نقاب کر دیا۔

    دوسری طرف کشمیری ریسرچر ارشی قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین خوف و ہراس میں رہ رہی ہے، ہر جگہ خوف کو ماحول ہے، بھارتی فورسز انہیں ہراساں کرتی ہیں، آپ باہر نہیں جا سکتی۔

    کشمیری ریسرچر ارشی قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کو آسانی سے جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، دیہاتی علاقوں میں خوف زیادہ ہے، آرمی کے بندے گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں اور لوگوں کو لوہے سے مارتے ہیں، گھر دور دور ہونے کی وجہ لوگ تشدد کی آواز بھی نہیں سن سکتے اور نا ہی ان کی مدد کے لیے کوئی آتا ہے کہ وہ آرمی کو گھروں کو نکالے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ، دوسری طرف بھارتی خبر ایجنسی دی وائر نے بھی مقبوضہ وادی کی اصل صورتحال بے نقاب کر دی، کشمیری شہری کا کہنا ہے کہ شہریوں کیساتھ جانوروں جیسا سلوک ہو رہا ہے

    بھارتی افواج کے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک کشمیری شہری کا کہنا تھا کہ بھارت جب چاہے دروازہ کھول کر ہمیں چارا ڈالتا ہے جب چاہے پھر بند کردیتا ہے، کشمیریوں کو 50 سال سے ترقی کا سبز باغ دکھایا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایک کشمیری لڑکی کا کہنا تھا کہ ہم نے بندوق، کرفیو، ہڑتال اور پتھراؤ کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا، وادی کے حالات کی وجہ سے 3 سالہ گریجویشن ساڑھے چار سالوں میں کی، نوجوان شدید دلبرداشتہ ہیں، دل چاہتا ہے کہ پڑھائی چھوڑ دیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لوگوں کو در بدر پھرتا دیکھ کرجراتمند کشمیری خاتون پی سی او کے بزنس سے مفت کالز کراتی ہے، لوگ پچاس کلومیٹر دور سے فون کرنے آتے ہیں، بھارت کے خلاف عوامی غصہ دن بدن بڑھ رہا ہے، پیسے ختم ہونے کی وجہ سے خاتون ڈاکٹر اپنا زیور تک بیچنے پر مجبور ہوئی۔

    کرفیو، لاک ڈاؤن، جگہ جگہ قابض فوج کے باعث پوری وادی قید خانہ بن چکی ہے۔ سری نگر کے میئر جنید اعظم مٹو بھی بھارتی اقدامات پر پھٹ پڑے اور کہا ساری سیاسی قیادت نظر بند ہے، دلی سے سری نگر واپس جانے پر انہیں بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔

    سرینگر کے میئر جنید اعظم مٹو نے کہا بہت بڑی حقیت ہے کہ موبائل فون سروس کام نہیں کر رہی ہے، انٹرنیٹ بند ہے، ڈائلسز کے مریض ہیں، لوگوں کو کیموتھراپی کی ضرورت ہے، وہاں پر حاملہ خواتین مشکلات کا شکار ہیں، یہ بالکل غیر حقیقی ہے کہ کوئی بھی کہے کہ صورت حال معمول کے مطابق ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا وادی یہی کچھ جاری رہا تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ہر قسم کے جبر کے سامنے کشمیریوں‌ کا حوصلہ بلند ہے. نوجوان بھارتی فوج کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کر کے آزادی کے حق میں‌ نعرے بازی کی اور پتھراو کر کے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔

    کرفیو لاک ڈاؤن، مواصلاتی رابطے بند، خوارک اور ادویات کی کمی، بھارت کے ٖہر طرح کے غاصبانہ حربوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔کشمیری نوجوانوں نے بھارتی سامراج کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مظاہرے کیے، ہزاروں نوجوانوں نے آزادی ریلیاں نکالیں جن پر بھارتی فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے فائر کیے۔

    کشمیر میڈیا سروس کےمطابق دس ہزار سے زیادہ گرفتار افراد میں سے چار ہزار پانچ سو کشمیریوں پر بدنامہ زمانہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    انسانیت سے عاری قابض بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں کو آنسو گیس اور پیلٹ گن سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کا رات گئے کشمیریوں کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک دس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    مقبوضہ وادی سے ذرائع کے مطابق وادی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے، طالبعلم سکول سے غیر حاضر ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو اور پابندیوں کے باجود آج نماز جمعہ کے بعد کشمیری مظاہروں کے لیے باہر نکلیں گے، بھارتی فوج کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا۔

    قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں بارہمولا میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ 5 اگست سے اب تک 570 سے زائد چھوٹے بڑے مظاہرے ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ سے سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے، حکومتی اہلکار کے مطابق اب تک 50افراد پیلٹ گن سے زخمی ہوئے ہیں

  • امریکہ سے ملنے والے اپاچی ہیلی کاپٹر پٹھان کوٹ تعینات کردیئے گئے

    امریکہ سے ملنے والے اپاچی ہیلی کاپٹر پٹھان کوٹ تعینات کردیئے گئے

    بھارتی فضائیہ نے امریکا کے آٹھ فوجی ہیلی کاپٹروں کو پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحدوں کے قریب تعینات کردیا ہے۔بھارت کے ایئرچیف مارشل بریندر سنگھ دھانوا نے کہا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے اے ایچ چونسٹھ اپاچی ہیلی کاپٹروں کو پٹھان کوٹ ایئر بیس پر تعینات کردیا ہے۔

    بھارتی ائیر چیف نے کہا یہ ہیلی کاپٹر ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل کو لوڈ اور انہیں فائرکرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ فضا سے فضا میں مارکرنے والے میزائل کو فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور الیکٹرانیک وار فی‍ئر میں بھی ان کا بہت اچھے انداز میں استعمال ہوتے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ میں امریکا کے اپاچی ہیلی کا پٹر کو روس کے قدیمی ہیلی کاپٹر میل ٹوئنٹی فائیو کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

  • فلسطینی طالب علم ’ہارورڈ یونیورسٹی‘ پہنچ

    فلسطینی طالب علم ’ہارورڈ یونیورسٹی‘ پہنچ

    واشنگٹن : فلسطینی طالبعلم امریکامیں داخلےکی اجازت ملنے کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی پہنچ گیا۔گزشتہ ماہ بوسٹن کے ایئرپورٹ پر امریکی امیگریشن حکام نے 17 سالہ فلسطینی طالبعلم ’اسماعیل عجوی‘ کو روک کر اُن سے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی،موبائل فون اورلیپ ٹاپ کی چھان بین کے بعد اسماعیل عجوی کوامریکامیں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ تاہم اب اُسے امریکامیں داخلے کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی پہنچ گیا ہے۔

    فلسطینی طالبعلم اسماعیل عجوی کوامریکا میں داخلے سے روکے جانے کیخلاف سوشل میڈیا پر اسماعیل کے دوستوں کےپیغامات بھی سامنے آئے تھے، ان کے ایک دوست نے اسماعیل عجوی کی ہارورڈ میں موجودگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسماعیل عجوی اب یونیورسٹی پہنچ چکے ہیں

  • برطانوی وزیر اعطم نے پارٹی کے 21 ارکان کو نکال دیا

    برطانوی وزیر اعطم نے پارٹی کے 21 ارکان کو نکال دیا

    لندن : بریکزٹ نو منتخب برطانوی وزیراعظم کو لے ڈوبا ، برطانوی وزیر اعظم نے اپنی پارٹی کے اکیس ارکان کو بیک وقت پارٹی سے نکال دیا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق بورس جانسن نے یہ فیصلہ، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نوڈیل بریگزٹ کی شدید مخالفت کے بعد کیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے نوڈیل بریگزٹ کی مخالفت کرنے والے کنزرویٹو ارکان نے پارلیمنٹ میں اپنا الگ دھڑا بنالیا ہے جس پر بورس جانسن چراغ پا ہوگئے ہیں۔کہا جارہا ہے بوریس جانسن کا یہ اقدام ملک میں قبل از وقت انتخابات کی صورت میں خود ان کی ناکامی پر منتج ہوگا جو پہلے ہی ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے اکیس ارکان کو پارٹی نکالنے کے علاوہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کی بھی دھمکی دی ہے۔برطانوی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز تین سو ایک کے مقابلے میں تین سو اٹھائیس ووٹوں سے ایک بل پاس کیا تھا جس کی رو سے ایک اور بل پارلیمنٹ میں لایا جائے جس میں وزیراعظم بورس جانسن کو بریگزٹ کے لیے مزید مذاکرات کا پابند بنایا جائے گا۔

  • لاہور  شہر میں جان لیواء وائرس ، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    لاہور شہر میں جان لیواء وائرس ، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    لاہور : لاہور شہر میں پولیووائرس کی شکایت اور خبر کے بعد محکمہ صحت کی دوڑیں لگی ہوئیں ہیں‌ اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سودمند نہ ہوسکے، اگست میں سیوریج کے حاصل کردہ تمام نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کے خلاف محکمہ پرائمری ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ہر ممکن کوشش کے باوجو لاہور کو پولیو سے پاک نہیں کیا جاسکا ہے۔ شہر کے سیوریج میں ایک مرتبہ پھر پولیو وائرس موجود ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اگست میں آوٹ فال روڈ، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کئے گئے سیوریج کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے۔

    این آئی ایچ کی جانب سے جانچ کے بعد رپورٹ دی گئی ہے کہ سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں شہر بھر کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جس سے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بج اٹھی ہے۔

    یاد رہےکہ لاہور میں گزشتہ ایک برس سے زائد عرصہ سے پولیو وائرس کی موجودگی بدستور سامنے آرہی ہے اور رواں برس شہر میں پولیو کے اب تک چار کیسز سامنے آچکے ہیں