Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت کا ‘یوم دفاع’ کو ‘یوم یکجہتی کشمیر’ کے طور پر منانے کا فیصلہ

    حکومت کا ‘یوم دفاع’ کو ‘یوم یکجہتی کشمیر’ کے طور پر منانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : میں کشمیریوں کی آزادی کے لیے آخری حد تک جاوں گا اور پھر عمران خان اسی وعدے کی تکمیل کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں‌، اسی سلسلے میں حکومت نے چھ ستمبر کو ‘یوم دفاع’ کو ‘یوم یکجہتی کشمیر’ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر کو یوم دفاع کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر بھی منایا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر تمام دفاتر جمعہ کو سہ پہر 3 بجے بند ہوجائیں گے، دفاتر بند کرنے کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات اور یادگاروں کا دورہ کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ جمعہ کو دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ‘کشمیر آور’ منایا گیا تھا کشمیر آور کے موقع پر ملک بھر میں سائرن بجائے گئے جس پر تمام ٹریفک اور حکومتی مشینری نے کام روک دیا۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، جس کے ساتھ ہی تمام افراد اپنے مقامات پر کھڑے ہوگئے۔

  • صیہونی وزیراعظم کے  دورہ الخلیل کے موقع پر بڑی تعداد میں صیہونی فوجی تعینات

    صیہونی وزیراعظم کے دورہ الخلیل کے موقع پر بڑی تعداد میں صیہونی فوجی تعینات

    مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر الخلیل میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے دورے سے قبل غاصب صیہونی حکومت کے فوجی بڑی تعداد میں اس علاقے میں تعینات ہوگئے ہیں تاکہ فلسطینیوں کے ہر طرح کے مظاہرے کو ناکام بناسکیں۔

    فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کےمطابق صیہونی حکومت کا وزیراعظم نتنیا ہو اپنی انتخابی مہم اور غرب اردن میں بسائے گئے صیہونیوں کے ووٹ حاصل کرنے کی غرض سے بدھ کو اس علاقے کا دورہ کررہا ہے جہاں وہ الخلیل شہر کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ حرم ابراہیمی کے تقدس کو بھی پامال کرنے کی کوشش کرے گا۔

    فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کےمطابق غرب اردن کے علاقے کے فلسطینی شہری نتنیاہو کے دورہ الخلیل سے سخت ناراض ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دورے کے خلاف مظاہرے کریں گے۔الخلیل شہر کے ادارہ اوقاف نے نتنیاہو کے دورہ الخلیل پراپنا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہےکہ نتنیاہو کا یہ اقدام سن دوہزار میں صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم اریل شارون کے دورہ بیت المقدس کی یاد دلاتا ہے۔

    فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کےمطابق الخلیل شہر کے ادارہ اوقاف نے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ الخلیل میں حرم ابراہیمی کی حفاظت کریں۔ سن دوہزار میں اریل شارون کے ذریعے بیت المقدس میں مسجد الاقصی کی بے حرمتی کئے جانے خلاف دوسری تحریک انتفاضہ شروع ہوگئی تھی۔

  • یورپی سائیکلسٹ واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ ، امن کا پیغام دیں گے

    یورپی سائیکلسٹ واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ ، امن کا پیغام دیں گے

    لاہور :بھارت کو سمجھانے کے لیے سائیکل پر دنیا کا سفر کرنیوالے یورپی سائیکلسٹ واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ، اٹلی کے ڈیوڈ اور بیلجیئم کے نوچو کہتے ہیں پاکستان دنیا کا خوبصورت ملک ہے، پاکستانیوں کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔

    ذرائع کے مطابق یورپی سائیکلسٹس نے اٹلی اور بیلجیئم سے الگ الگ سفر کا آغاز کیا لیکن خنجراب سے ہم سفر بنے اور چالیس روز تک پاکستان کے مختلف شہروں کا سیر کرتے ہوئے لاہور پہنچے۔ اٹلی کے ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کھانے لاجواب ہیں، بریانی اور دال ماش کی لذت ہمیشہ یاد رہے گی جبکہ بیلجیئم کے نوچو کہتے ہیں پاکستان خوبصورت ملک ہے دوبارہ آنے کی خواہش ہے۔

    یورپین سائیکلسٹ لاہور میں پانچ روزہ قیام کے بعد واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگئے جہاں ڈیوڈ شملہ جبکہ نوچو دہلی جائیں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ سائیکلسٹ بھارتی حکومت کو امن کا پیغام دیں گے

  • نیب کو بڑی کامیابی مل گئی ، جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان کی 10 ارب 66 کروڑ روپے دینے لے لیے تیار

    نیب کو بڑی کامیابی مل گئی ، جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان کی 10 ارب 66 کروڑ روپے دینے لے لیے تیار

    اسلام آباد:نیب کو بالآخر بڑی کامیابی مل گئی ہے اور اطلاعات ہیں‌کہ قوم کا پیسا لوٹنے والوں سے وصولی کا آغاز ہو گیا ہے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی۔

    نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کے گرفتار سات ملزمان نے آخر کار پلی بارگین کرتے ہوئے دس ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے واپس کرنے کے لیے درخواست کر دی۔

    جعلی اکاونٹس کے ملزمان میں عبدالغنی مجید سمیت 7 دیگر شامل ہیں، ملزمان نے سندھ اور اسٹیل ملز کی سرکاری زمینوں میں بھی خرد برد کی ہے، پلی بارگین کے تحت ملزمان 266 ایکڑ سے زاید اراضی بھی واپس کریں گے۔

  • سمندری طوفان امریکی ریاستوں سے ٹکرانے کو تیار

    سمندری طوفان امریکی ریاستوں سے ٹکرانے کو تیار

    واشنگٹن (اے پی پی) سمندری طوفان جمعرات کو امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جارجیا کے انتہائی قریب پہنچے گا، اسی سلسلے میں لاکھوں افراد کو دور دراز علاقوں میں منتقل کیا جارہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان سے جزائر بہاماس میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے اور یہ طوفان امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جارجیا کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے درمیان واقع جزائر بہاماس کے وزیر اعظم ہْوبرٹ مِنِّس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ماہرین محکمہ موسمیات نے اس سمندری طوفان کو کیٹیگری دو کا طوفان قرار دے دیا ہے، جو اب بھی کافی زیادہ تباہی مچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان اتوارکو جزائر بہاماس کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا۔ اس وقت طوفان کے ساتھ آنے والی تیز ہواؤں کی رفتار 3 سو کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے سمندری طوفان فلوریڈا کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے کے بعد جمعرات کو فلوریڈا اور جارجیا کے انتہائی قریب پہنچے گا تو وہ کیٹیگری 4 کا طوفان ہو جائے گا۔

    حکام نے فلوریڈا اورجارجیا کے لاکھوں رہائشیوں کو دور دراز علاقوں میں منتقل ہونے کا حکم دے دیا ہے جبکہ ہنگامی صورت حال بھی نافذ کردی گئی ہے۔

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اب آئیں گے حرکت میں ، سپریم کورٹ نے روسٹر جاری کردیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اب آئیں گے حرکت میں ، سپریم کورٹ نے روسٹر جاری کردیا

    اسلام آباد :کافی عرصے کے بعد اب پھر سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ میں‌کیسز کی سماعت کریں گے ، اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کا نئے عدالتی سال کے بعد کا روسٹر جاری، جسٹس قاضی فائز عیسی دوبارہ بینچز کا حصہ ہوں گے۔

    سپریم کورت کی طرف سے جاری کیے گئے روسٹر کےمطابق 11 ستمبر سے 13 ستمبر تک سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں 6 بینچز ہوں گے, جسٹس قاضی فائز عیسی بینچ نمبر چار کی سربراہی کریں گے۔

    سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کردہ اس بینچ میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں. جسٹس قاضی فائز عیسی نے صدارتی ریفرنس کے بعد بینچز میں بیٹھنے سے معذرت کر لی تھی، سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب 11 ستمبر کو صبح ساڑھے نو بجے ہوگی

  • نئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق  کے کیریئر پر ایک نظر

    نئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے کیریئر پر ایک نظر

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو یہ اعزاز بخشا کہ اسے ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کردیا ، بورڈ کا یہ فیصلہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مصباح الحق ایک ذمہ دار اور قابل کھلاڑی ہیں ،

    اس عظیم کھلاڑی نے اپنی زندگی میں کرکٹ کے میدان میں جو کامیابیاں حاصل کیں ان کا تذکرہ ضرور ی ہے. یہ بھی یاد رہے کہ مصباح الحق کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا۔ مصباح الحق نے چھپن ٹیسٹ، ستاسی ون ڈے اور آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر ہونے والے مصباح الحق نے اپنے کیرئیر میں کئی کامیابیاں سمیٹیں۔ مصباح الحق نے بطور کھلاڑی اکتوبر دو ہزار تیرہ میں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیش جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں ان کی بہترین پوزیشن سات رہی۔

    کرکٹ کے میدان میں تاریخ رقم کرنے والے مصباح الحق نے ایک روزہ کرکٹ میں بیالیس نصف سنچریوں کی مدد پانچ ہزار ایک سو بائیس رنز بنا رکھے ہیں۔ تین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے والے مصباح الحق دو ہزار نو کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں مصباح الحق اپریل دو ہزار آٹھ میں پہلے نمبر پر آئے۔ 2011 اور 2015 کا کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے والے مصباح الحق نے انچاس اعشاریہ تراسی کی اوسط سے پانچ سو اٹھانوے رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بطور کپتان 56 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی جس میں سے چھبیس میں کامیابی ہوئی انیس میچوں میں شکست جبکہ گیارہ ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ مصباح الحق کی قیادت میں ہی پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بنی۔

    یاد رہے کہ دو ہزار سولہ میں مصباح الحق نے آئی سی سی کرکٹ آف دی اسپرٹ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ مصباح پاکستان کے واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں گرین کیپس نے ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی

  • ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جانبحق

    ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جانبحق

    لاہور: تیز رفتاری خطرہ جان، لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت کی حدود گجر کالونی میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار خاتون اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے سے پیش آیا موٹرسائیکل چودہ سالہ عثمان چلا رہا تھا۔ ریسکیو کے مطابق عثمان ،3سالہ حسن اور چھ سالہ مقدص موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چالیس سالہ نصرین اسپتال میں پہنچ کر دم توڑ گئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ماں بیٹا اور اسکے دونوں بھتیجے گجر کالونی کے رہائشی تھے۔پولیس نے ٹرکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے سپرد کردیا

  • چینی صدر اورمودی کی آئندہ ماہ ہونیوالی ملاقات منسوخ ہونے کا امکان

    چینی صدر اورمودی کی آئندہ ماہ ہونیوالی ملاقات منسوخ ہونے کا امکان

    چینی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کی منسوخی کے بعد آئندہ ماہ اکتوبر میں ہونے والی چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی فوج کے کشمیریوں‌ پرمظالم اور بدترین کرفیو سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث چینی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ بھارت کو منسوخ کر دیا .چینی وزیر خارجہ اب سات ستمبر ہفتے کو پاکستان آئیں گے.

    چینی وزیر خارجہ وانگ ای کو بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کے لیے نئی دہلی آنا تھا تاہم کشمیر کی موجودہ صورتحال پر احتجاجاً اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ وانگ ای اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول چین اور بھارت کی سرحدی تنازع کے حل کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے خصوصی نمائندے بھی ہیں اور یہ دورہ بھی سرحدی تنازعات کے لیے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے تھا۔

    چینی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کی منسوخی کے بعد آئندہ ماہ اکتوبر میں ہونے والی چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

    دوسری جانب چینی وزیر خارجہ بھارتی دورے پر پاکستان کے دورے کو ترجیح دیتے ہوئے ہفتے کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد چین وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اپنی پوزیشن واضح کر دی۔ بھارتی آئین میں تبدیلی سے کشمیر کا تشخص تبدیل ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے ہماری سالمیت، مفادات کو للکارا۔ سرحدی تحفظ،امن و سلامتی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ،بھارت نے سرحدی تحفظ ،امن و سلامتی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ وزیر خارجہ وانگ ژی نے مسئلہ کشمیر پر پوزیشن واضح کر دی ہے۔ مقبوضہ وادی کی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے.

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو جموں کشمیر سے متعلق یکطرفہ فیصلے نہیں کرنا چاہیے، سرحدی معاملات پر نئی دہلی کو اپنی باتوں اور کاموں میں محتاط رہنا چاہیے۔ دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی سے سرحدی معاملات پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں کشیدگی پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں۔ جموں کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ کشمیر کی متنازعہ حیثیٹ پراقوام متحدہ کی قراردادیں اور پاکستان اوربھارت کے درمیان معاہدے بھی موجود ہیں۔