Baaghi TV

Author: +9251

  • کولمبو میں انڈر 19 ایشیا کپ 2019 کے ٹرافی کی رونمائی

    کولمبو میں انڈر 19 ایشیا کپ 2019 کے ٹرافی کی رونمائی

    کولمبو: سری لنکا میں ایشیا کرکٹ کپ انڈر 19 ایشیا کپ 2019 کے ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔یہ تقریب رونمائی کولمبو کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں آٹھوں ٹیموں کے کپتان شریک تھے۔

    کولمبو سے کرکٹ ذرائع کے مطابق تقریب کے دوران کپتانوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کی گئی جس کے بعد کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا۔ پاکستانی کپتان روحیل نزیر نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی۔

    ایشیا کپ میں انڈر 19 کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ افغانستان اور کویت کی ٹیمیں بھی گروپ اے کا حصہ ہوں گی۔گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور نیپال شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 ستمبر کو میچ کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 5 ستمبر کو کھیلے گا۔ پاکستان اور کویت کی ٹیمیں 9 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

  • اپنے حقوق کا رونا رونے والے دوسروں سے جینے کا حق بھی چھیننے لگے ، غفلت کی انتہا مریضہ کی جان لےگئی

    اپنے حقوق کا رونا رونے والے دوسروں سے جینے کا حق بھی چھیننے لگے ، غفلت کی انتہا مریضہ کی جان لےگئی

    حيدرآباد:اپنے حقوق کا رونا رونے والے دوسروں سے جینے کا حق بھی چھیننے لگے ، اطلاعات کے مطابق لیاقت میڈیکل ہسپتال جامشورو میں یونیورسٹی پروفیسر کی غفلت سے 65 سالہ مریم جان کی بازی ہار گئیں۔

    ذرائع کے مطابق معدے کے کینسر میں مبتلا مریم کے پیٹ کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد تکلیف میں مزید اضافہ ہوگیا۔آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ میں تکلیف بڑھ گئی تو حیدرآباد سول ہسپتال لایا گیا جہاں ایکسرے رپورٹ میں خاتون کے پیٹ میں قینچی ہونے کا انکشاف ہوا۔

    دوسری طرف ڈھٹائی اور بربریت کا حال یہ ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن ستار جتوئی کے مطابق آپریشن یونیورسٹی کے پروفیسر نے کیا ہے اس لئے ہسپتال انتظامیہ خود کوئی کارروائی نہیں کر سکتی۔ہسپتال انتظامیہ نے لیاقت یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معاملے کی انکوائری کی سفارش کردی ہے

  • ملک کی اقتصادی صورتحال، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست

    ملک کی اقتصادی صورتحال، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست

    اسلام آباد (اے پی پی) ملک کی اقتصادی صورتحال اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی پر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے مسلم لیگ ن کے 91 ارکان کے دستخطوں سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے درخواست سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 54(3) کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک کی اقتصادی صورتحال اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کو زیر بحث لایا جائے۔

  • شیخ رشید احمد کی کوریا کو پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت

    شیخ رشید احمد کی کوریا کو پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب ہوانگ سیونگ کیو سے ملاقات کی۔ پاکستانی وفد اور کورین وفد کی دونوں وزراءکی سر براہی میں باہمی ملاقات کی۔کورین وزیر نے گلوبل انفراسٹرکچر تعاون کانفرنس میں شرکت پر پاکستانی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے سر مایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔کورین ریل کمپنیاں پاکستان ریلوے کے جاری منصوبوں سے استفادہ کریں۔

    شیخ رشید احمد کی کورین وفد کو پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری اور جاری ترقیاتی کاموں میں شراکت داری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو کوریا کی طرز پر جدید ترین ٹرانسپورٹ بنانا چاہتے ہیں۔ کوریا کی پیشہ وارانہ مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ پاکستان ،کراچی سے پشاور 1872 کلو میٹر لمبے ٹریک کو اگلے پانچ سال میں ہائی سپیڈ ٹریک میں تبدیل کر رہا ہے۔ کورین نجی کمپنیاں منصوبے میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے ،گوادر پورٹ کو ریل کے ذریعے پاکستان کے دیگر شہروں اور چین اور ترکی کے ذریعے یورپین ریل نیٹ ورک سے ملانے کے لئے کام کر رہا ہے

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کوریا میں منعقدہ تین روزہ گلوبل انفراسٹرکچر تعاون کانفرنس 2019 میں شرکت کی اور کانفرنس کے شرکاءکو پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے انفراسٹر کچر کی ترقی خطے کی خوشحالی اور دنیا کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، گلوبل انفرا سٹرکچر کانفرنس حکومتی اور نجی ترقیاتی اداروں کے درمیان شراکت داری اور تعاون میں مفید ثابت ہوگی۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریل کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے لئے بین لاقوامی کمپنیوں سے شراکت داری کے خواہشمند ہے، پاکستان کراچی سے پشاور 1872 کلو میٹر لمبے ٹریک کو اگلے پانچ سال میں سی پیک کے تحت ڈبل ہائی سپیڈ ٹریک میں تبدیل کر رہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے ،گوادر پورٹ کو ریل کے ذریعے پاکستان کے دیگر شہروں اور چین اور ایران کے ریل نیٹ ورک سے ملانے کے لئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان ریلوے کے جاری منصوبوں سے استفادہ کریں، ریل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے سر مایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں

    پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر ترقی دینے کےلئے بین لاقوامی کمپنیوں سے شراکت داری کا خواہشمند ہے‘ گلوبل انفرا سٹرکچر کانفرنس حکومتی اور نجی ترقیاتی اداروں کے درمیان شراکت داری اور تعاون میں مفید ثابت ہوگی‘گوادر پورٹ کو ریل کے ذریعے پاکستان کے دیگر شہروں اور چین اور ایران کے ریل نیٹ ورک سے ملانے کےلئے کام جاری ہے۔

  • ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    یہ ہے بھارت جہاں خواتین ایک سال میں چار چار بار حاملہ ہو رہی ہیں، بھارت میں خواتین کے سال میں چار بار حاملہ ہونے پر کھلبلی مچ گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے علاقے دہلی کے نواحی علاقہ فرید آباد کی خواتین سال میں چار چار بار حاملہ ہو گئیں، کچھ خواتین تو سال میں آٹھ سے دس بار حاملہ ہوئیں، اس خبر کے آنے کے بعد حکام نے سر پکڑ لیا اور تحقیقات شروع کر دیں کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے.

    جب تحقیقات ہوئیں تو معلوم ہوا کہ خواتین ای ایس آئی کارپوریشن کی ملازمہ ہیں انہوں نے سال میں چار بار اور کئی خواتین نے آٹھ سے دس بار ڈلیوری کی چھٹیاں لیں ،ان خواتین نے محکمہ کے افسران کو ساتھ ملایا، خواتین نے چھٹیاں بھی کیں اور محکمے سے فنڈز بھی لئے، محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم حرکت میں آئی تو کاروائی شروع کی تو معلوم ہوا کہ ایسی ایک ہزار سے زائد خواتین ہیں جنہوں نے ڈلیوری کی چھٹیاں لیں اور فنڈز بھی لئے، اور ایسی خواتین نے سال میں چار چار بار ڈلیوری کی چھٹی لی.

    تحقیقات میں معلوم ہوا کہ محکمہ کے اعلیٰ افسران بھی اس کرپشن کیس میں ملوث ہیں، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ محکمہ میں خواتین کی تعداد کم ہے، فرضی ناموں سے خواتین کو ڈلیوری کے نام پر فنڈز اور چھٹیاں دی گئیں، جب تحقیقاتی ٹیم نے کاغذات چیک کئے تو آن لائن اور دفتر میں موصول ہونے والے کاغذات میں تضاد دیکھنے میں سامنے آیا جس پر کاروائی کی گئی ،خاتون کا بینک اکاؤنٹ ،ڈاکٹر کی مہر کاغذات میں ایک لیکن نام الگ ہوتا تھا.

    محکمانہ کاروائی کے بعد محکمہ کے دس افسران کو معطل کر دیا گیا ہے

  • آرپی او عمران احمر کا دورہ تھانہ روجھان،اہم ہدایات جاری

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد )آرپی او عمران احمر کا دورہ تھانہ روجھان، پولیس پکٹ پتن گڑھ، کچی کالونی اور ایس ڈی پی او آفس کا دورہ، تھانہ روجھان کے روٹس برائے مجالس کا بھی معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق آر پی او عمران احمر نے ضلع راجن پور تحصیل روجھان کا دورہ کیااپنے دورے کے دوران انھوں نے کچی کالونی میں قتل کیس کے حوالے سے ایک جگہ کا معائنہ کیا اور ایس ڈی پی او آفس روجھان میں کیسز کی براہ راست خود سماعت کی علاوہ ازیں انہوں نے کچے کے علاقے میں پولیس پکٹ پتن گڑھ کا معائنہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ روجھان میں مجالس کے روٹس کا بھی دورہ کیااور ہدایات جاری کیں۔

  • روسی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کرتباہ

    روسی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کرتباہ

    ماسکو (اے پی پی) روسی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ لاپتہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق روسی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم طیارے کے دونوں پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہے جن کی تلاش جاری ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ کا ایک غیر مسلح دو سیٹوں والا تربیتی طیارہ شمالی شہر کے مضافات میں تربیتی مشن کے دوران پرواز کے تھوڑی دیر بعد گر تباہ ہو گیا۔ تاہم دونوں پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سوارکیڈٹ پائلٹ اور اس کا انسٹرکٹر لاپتہ ہے جو طیارے کی تباہی سے قبل ایجیکٹ کرگئے تھے۔

  • معاشی پریشانی سے تنگ اسٹیٹ ایجنٹ نے خودکشی کرلی

    معاشی پریشانی سے تنگ اسٹیٹ ایجنٹ نے خودکشی کرلی

    کراچی : یہ کراچی ہے جہاں کلفٹن کے علاقے گزری میں معاشی پریشانی سے تنگ اسٹیٹ ایجنٹ نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے پی این ٹی کالونی کی رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر قائم فلیٹ میں ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

    پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا ، جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ ندیم خان ولد زمان خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او رضوان حیدر نے بتایا کہ متوفی اسٹیٹ ایجنٹ تھا اور معاشی پریشانی کے باعث بیوی بچوں کو آبائی گاؤں بھیج دیا تھا۔

    دوسری طرف علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقروض ہونے کی وجہ سے ذہنی طور پر پریشان تھا اور پیر کی رات کو دلبرداشتہ ہوکر پھندا لگا کر خودکشی کرلی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

  • کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    کاشانہ ویلفیئرہوم میں زیرکفالت یتیم ومستحق بیٹیوں کی طرف سے منگل کے روزکاشانہ کی مسجدمیں اپنے محسن ومسیحا وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی صحت وسلامتی اوردرازی عمر جبکہ معتوب کشمیریوں کی آسودگی و آزادی کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیہ تقریب کااہتمام کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے جذبہ ایثار اورقیمتی تحائف سے کاشانہ کی بیٹیوں کواپناگرویدہ بنالیا ہے ۔

    اخباری اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوںوزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکراگیا تھا تاہم اللہ رب العزت کے خاص فضل وکرم سے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار اس حادثہ میں محفوظ رہے ۔

    کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف نے قرآن خوانی کے بعد دعائیہ تقریب میں شریک بیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار پنجاب کے خاموش معمار ہیں ۔ پنجاب کیلئے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کی گرانقدر خدمات قابل قدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشانہ کی یتیم وبے سہارااورناداربیٹیوں کیلئے سردارعثمان بزادر کسی شجرسایہ دارکی مانند ہیں،وہ جس شفقت اوراپنائیت کے ساتھ کاشانہ میں زیرکفالت بیٹیوں کی ضروریات کاخیال رکھتے ہیں ان کایہ صادق جذبہ مستحسن ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار انتہائی شفیق ومہربان اورغریب پرورانسان ہیں،انہیں کاشانہ کی یتیم ومستحق بیٹیاں اپنی دعاﺅں میں شامل رکھتی ہیں۔بلاشبہ پنجاب کے عوام اوربالخصوص کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کوحادثہ سے بچالیا ۔