Baaghi TV

Author: +9251

  • عراق میں داعش کے 9 دہشت گرد ہلاک

    عراق میں داعش کے 9 دہشت گرد ہلاک

    بغداد (اے پی پی) عراق میں داعش کے 9 دہشت گردہلاک.عراق کے شمالی صوبہ میں فوج کی ایک کارروائی میں داعش کے 9 دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کے شمالی صوبہ میں فوج کی ایک کارروائی میں داعش کے 9 دہشت گرد مارے گئے۔ عراقی فوج کے جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے ترجمان یحییٰ رسول نے ایک بیان جاری میں کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت والی بین الاقوامی اتحادی افواج کی مدد سے عراقی فوج کی فالکن یونٹ نے صوبہ نینوا کے دارالحکومت موصل کے السہجی علاقے میں ایک سرنگ کو تباہ کر دیا جس میں داعش کے 9 دہشت گرد مارے گئے۔

    واضح رہے کہ عراق میں 2017ء کے آخر میں داعش کے دہشت گردوں کو مکمل طور شکست دینے کے بعد سے سلامتی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس کے باوجود دہشت گرد دور دراز کے اور ویران علاقوں میں اب بھی پناہ لئے ہوئے ہیں۔ یہ وقتاً فوقتاً شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔

  • کرکٹ کی روایتی سلیکشن کمیٹی ختم کردی گئی ، کیوں کہ وجہ سامنے آگئی

    کرکٹ کی روایتی سلیکشن کمیٹی ختم کردی گئی ، کیوں کہ وجہ سامنے آگئی

    لاہور :پي سي بي نے مصباح الحق کو چيف سليکٹر مقرر کرتے ہي روايتي سليکشن کميٹي ختم کرنے کا اعلان کرديا۔لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے پي سي بي کے ايم ڈي وسيم خان کا کہنا تھا کہ اب ٹيموں کي سليکشن کے ليے روایتی سلیکشن کمیٹی نہیں ہو گی بلکہ صوبائی ٹیموں کے کوچز سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ٹيم کے کپتان کا فيصلہ مصباح الحق کي مشاورت سے کريں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے پر خوشی ہے ۔ 2010 میں جب مصباح الحق نے قومی ٹیم کي قيادت سنبھالی تو مشکل صورت حال تھی ۔ اس ليے ان کی لیڈر شپ صلاحیتوں پر اعتماد کيا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پي سي بي کي خيال تھا کہ ہيڈ کوچ اور چيف سليکٹر ايک ہي ہو اور مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کے حوالے سے بھي بات کی تھی جس پر انہوں نے آمادگی ظاہر کی تھي ۔

    ذرائع کے مطابق وسيم خان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کھلاڑیوں کی کسی مخصوص فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مستقبل میں کوئی لائحہ عمل تیار کریں گے جبکہ اے ٹیم کے ٹورز کے حوالے سے مصباح الحق کے ساتھ بیٹھ کر تین سال کی حکمت عملی بنائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح اور يونس خان کو غير ملکي کوچ کے برابر معاوضہ ديا جاے گا۔ جبکہ وہ پي ايس ايل ميں کوچنگ بھي کرسکيں گے۔

  • شوہر یا جلاد ، بیوی پر کلہاڑیوں سے وار ، ایک کان بھی کاٹ دیا

    شوہر یا جلاد ، بیوی پر کلہاڑیوں سے وار ، ایک کان بھی کاٹ دیا

    لاہور :خاوند یا جلاد ، بیوی کو کلہاڑی کے وار کے مارنے کی کوشش ، اطلاعات کے مطابق کاہنہ میں گھریلو جھگڑے کے باعث خاتون پر اس کے شوہر اور سسر کا بیہمانہ تشدد ، خاتون پر کلہاڑیوں کے وار، پندرہ سے زائد جسم پر تشدد کے نشانات، خاتون ایک کان سے بھی محروم ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور چند روز قبل اسکے خاوند اور سسر نے اسے کلہاڑیوں کے وار کر کے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی۔

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کلہاڑی کے واروں سے خاتون شدید زخمی ہوگئی اور کان بھی کاٹ دیا گیا تھا، خاتون کو طبی امداد کے لیے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • وزیراعظم کی مشاورت سے کام ہو رہا ہے،ایک سال میں میرے اوپر کوئی سیکنڈل نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعظم کی مشاورت سے کام ہو رہا ہے،ایک سال میں میرے اوپر کوئی سیکنڈل نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پولیس کا قبلہ درست کر رہے ہیں۔ اس سال کے آخر تک لاہور میں اورنج ٹرین چلا کر دکھائیں گے۔ نیک نیت افسران کو نیب سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آفس سے جاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ آج ایک نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب کی سوچ یہی تھی کہ ایک محروم اور پسماندہ علاقے کے آدمی کو چیف منسٹر بنایا جائے تاکہ محروم طبقے کی نمائندگی ہو سکے۔وزیر اعلی بننے کیلئے میں نے کوئی لابی نہیں کی۔مجھ پر وزیر اعظم کی خود نظر پڑی ہے۔اللہ تعالیٰ کے بعد یہ ان کی مہربانی ہے۔اور ان کی مہربانی کی وجہ سے میں آج اس عہدے پر ہوں۔وزاعلی نے بتایا کہ جس دن انہیں nominateکرنا تھاوزیر اعظم سے اسی دن بنی گالا میں ملاقات ہوئی جس کے بعد میں لاہور آ گیا۔وزیر اعظم کا فوکس غریب لوگوں پر ہے اور جو پنجاب کا سب سے زیادہ پسماندہ تر ین حلقہ ہے وہ میرا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والاایسا ایماندار آدمی چاہیے تھا جس کے اوپر سکینڈلز نہ ہوں۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے استفسار کیا کہ کیا یہ criteriaہے کہ کوئی شریف آدمی چیف منسٹر نہیں بن سکتا؟انہوں نے کہا کہ ہماری ایک سال کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔اس کارکردگی کو دیکھیں اور پھر ہم کو بتائیں کہ ہماری کارکردگی کس طرح کی ہے۔ ہمارے کون کون سے سکینڈلز آئے ہیں۔ ہم نے کون سا غلط کام کیا ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جتنا اعتماد مجھ پر کرتے ہیں شاید کوئی اپنے بھائی پر بھی نہ کرتا ہو۔وہ ہمارے لیڈر ہیں۔ جب وہ لاہور آتے ہیں تو ہمیں guidenceدیتے ہیں۔ ہم ان سے مشورہ کرتے ہیں۔ ہم تو کہتے ہیں کہ most welcome وہ روز آئیں۔ہمیں تو اس کی خوشی ہوتی ہے۔لاہور بھی ان کا گھر ہے۔ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔وزیر اعظم یہاں آتے ہیں تویہاں ان کو فیڈرل ایشو بھی ڈسکس کرنے ہوتے ہیں۔صوبائی ایشوز بھی ڈسکس کرنے ہوتے ہیں۔ کابینہ کی میٹنگ ہوتی ہے۔تمام معاملات بالکل ان کی مشاورت اور مرضی کے ساتھ چلا رہے ہیں۔الحمدللہ کسی جگہ بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جتنا اعتماد انہوں نے مجھے دیا ہے۔ الحمدللہ میں کہہ سکتا ہوں کہ ان کی گائیڈنس کے ساتھ جو بھی فیصلہ ہوتا ہے وہ میں کرتا ہوں۔ مجھے کوئی پرابلم نہیں ہوتی۔

    پنجا ب حکومت کے ترجمانوں کے بارے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہ کہ ان ترجمانوں پر نہ کوئی خرچ آتا ہے اور نہ وہ پروٹوکول لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل اور منسٹر انفارمیشن ان کے ترجمان ہیں۔ہر منسٹر کا اپنا کام ہے۔ فیاض چوہان جس ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر ہیں اس کو represent کرتے ہیں۔جب وہ انفارمیشن کے منسٹر تھے تب وہ میری ترجمانی کرتے تھے۔ اب بھی وہ لوگوں سے پیار محبت کرتے ہیں۔
    پنجاب پولیس کے بارے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہاکہ پولیس میں definately ایشوز ہیں۔ میں نہیں کہتا کہ سو فیصد سب ٹھیک ہے۔ پہلی بات تو جو افسر لگائیں وہ میرٹ پر لگائیں۔ الحمد اللہ پنجاب میں ہم نے میرٹ پر تمام پوسٹنگز کی ہیں۔ آپ دیکھیں، ڈی پی اوز یا آر پی اوز لگے ہیں وہ سب میرٹ پر لگے ہیں۔ جب ہم feed back لیتے ہیں وہاں سے تو کافی اطمینان والی چیزیں ملتی ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنزبہت اچھے آدمی ہیں۔دیگر افسران بھی اچھے ہیں۔ آپ کہہ رہے ہیں کے کیس بہت زیادہ رپورٹ ہور ہے ہیں۔ ہم نے پالیسی رکھی ہے فری رجسٹریش آف کیسز کی۔ جب رجسٹریشن آف کیس فری ہو گی تو آپ کو لگے گا جرائم کی سطح اوپر جا رہی ہے۔ اصل میرٹ یہ نہیں ہونا چاہیے۔بلکہ ملزموں کی سزا اور ریکوری ہونا چاہیے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ہم پولیس میں automation لانا چاہتے ہیں۔ جب تک ہمtechnology base کام نہیں کریں گے تب تک یہ چیزیں چلتی رہیں گی۔۔ میڈیکل ڈاکٹ کا پرابلم تھا۔ وہ ہم نے computerized کر دیا ہے۔ اس کے بعد خدمت مرکز ہو گئے پولیس کے۔ پھر مانیٹرنگ ہوتی ہے ان کی تمام تھانوں کی آئی جی آفس کے ساتھ۔۔ موبائل وین ہے۔ سیف سٹی سے تمام ڈیٹا ملتا ہے۔

    وزیر اعلی نے کہا کہ پولیس کے بارے میں جو بنیادی مسئلہ ہے وہ یہ کہ attitude میں تبدیلی ہو۔ آپ تھانے میں جائیں۔ آپ کو عزت کے ساتھ ملیں۔ آپکوproper گائیڈ کریں۔آپ کے ایشوز کو حل کریں۔ ہم نے پولیس کو SOPs دے دیے ہیں۔ انشاء اللہ کچھ عرصے میں آپ behavior میں تبدیلی دیکھیں گے۔ پھر ہم DRC رول اسمبلی میں لے کر آئے ہیں۔ اس سے ہو گا کہ ہم ایشوز کو resolve کریں گے۔ تھور ا سا ٹائم لگے گا۔ لیکن امید ہے چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔ ایم پی ایز کی بیوروکریسی کے تبادلوں میں مداخلت کے بارے سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ جو قانون کو ہاتھ میں لیتا ہے اس کو spare نہیں کیا جاسکتا۔ بہت سارے اس طرح کے واقعات ہوئے بھی ہیں۔ایسے معاملات پر قانون خود ایکشن لیتا ہے۔ جو میرٹ پر ہوتا ہے وہی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو جتنا ہمdepoliticise کر رہے ہیں میرا نہیں خیال اس سے پہلے ہو اہو۔ ان کو صرف میرٹ پر کام کرنے کی instructions ہیں۔
    ایم پی ایز اوراپنے لیے مراعات کے بل اور اس پر پرائم منسٹر کی ناراضگی کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ آپ خود جا کر دیکھ لیں۔ کس کو کیا مراعات ہیں۔ چیف منسٹر اور کیبنٹ کو جو اصل تنخواہ ملتی تھی ہم نے پندرہ فیصد کٹ کر کے اس سے بھی نیچے لے آئے ہیں۔ نیب سے ڈر کر بیورو کریسی کے کام نہ کرنے کے بارے سوال پر وزیر اعلی نے کہا کہ نیب رولز پر کام ہو رہا ہے۔کسی نہ کسی لیول پر لوگوں کی reservation ہوں گی کچھ لوگوں کی۔ اچھی نیت سے آپ جو بھی کام کریں اس پر قانون ایکشن نہیں کرتا۔ دیکھا جاتا ہے آپ کی نیت ٹھیک نہیں ہے پھر قانون حرکت کرے گا۔اورنج ٹرین کے بارے سوال پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اورنج ٹرین پر میں کوئیcomment نہیں کرتا۔ کہ 27 کلومیٹر پر آپ اربوں لگا دیں۔ any how یہ سرکار کا پیسہ تھا اب یہ سرکار کاasset بن گیا ہے۔ ہم اس کو بالکل ختم نہیں کر رہے۔سال کے آخر تک یہ ٹرین چلا کر دکھائیں گے۔ اس کی اونر شپ ہم نے لی ہے۔ میں خودsite پر جاتا ہوں continously اس کاvisit بھی کرتا ہوں۔

  • امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندی لگادی

    امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندی لگادی

    واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندیاں عائد کردیں.

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایران کی تین خلائی ایجنسیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ان میں ایک خلائی ادارہ اور دو تحقیقاتی مرکز ہیں۔ امریکا کے محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایران کی خلائی ایجنسی،ایران سپیس ریسرچ سنٹر اورآسٹروناٹیکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔بیان کے مطابق ایران کی جانب سے 29 اگست کو خلائی مشن کی کوشش فوری خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کو خلائی پروگرام کی آڑ میں بیلسٹک میزائل پروگراموں کو آگے نہیں بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا.

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2018ء میں ایران سے جولائی 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہوگئے تھے۔امریکا نے تب سے ایران کے اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

  • ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا،پی ایم اے کا ہسپتال بند کرنے کا اعلان

    ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا،پی ایم اے کا ہسپتال بند کرنے کا اعلان

    پی ایم اے پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس پی ایم اے ہاؤس میں ہوا۔ جس کی صدارت پی ایم اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعودُالسید نے کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں تمام ڈویژنل صدور، تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹری صاحبان نے شرکت کی۔ آج کی اس میٹنگ کا یک نکاتی ایجنڈا MTI ایکٹ تھا۔ میٹنگ میں تمام نمائندگان نے اپنے اپنے اضلاع کی نمائندگی کی اور واضح کیا کہ جو فیصلہ پی ایم اے پنجاب کرے گی ہم اس پر من و عن عملدرآمد کریں گے۔ اور اس میں تمام تر اختیارات پی ایم اے پنجاب کے آفس کو تفویض کر دیئے گئے۔

    اعلامیہ میں یہ طے پایا کہ گورنمنٹ نے ہماری اخلاقی ذمہ داری کو کمزوری سمجھا اور مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔ ہماری تمام تر گزارشات کو جو کہ مریض اور تمام میڈیکل سٹاف کی بہتری کی عکاس تھیں کو آمریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا۔ ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود یکطرفہ فیصلہ دیا اور ہماری مذاکراتی کمیٹی سے دھوکا کیا۔ اب مکمل طور پر یک زبان یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم اس ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اس کیلئے تمام تر میڈیکل آرگنائزیشنز (ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس تنظیموں) سے مشاورت کے بعد مکمل اور سخت احتجاج اختیار کیا جائے گا۔

    اجلاس میں طے پایا کہ گورنمنٹ سے کسی بھی قسم کا مشاورتی عمل نہیں کیا جائے گا۔ اس بل کو قومی اسمبلی، سینٹ، صوبائی اسمبلی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فلور سے رجوع کیا جائے گا۔ اور اس غیر قانونی، دھونس دھمکی اور سول سرونٹ اختیارات کا سلب ہونا چیلنج کیا جائے گا۔ محرم کے بعد احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ جس میں مرحلہ وار احتجاج، ریلیاں، دھرنے اور ہسپتال بند کیئے جائیں گے۔

  • عہد ساز صحافی نثارعثمانی کی یاد میں لاہور پریس کلب میں تقریب

    عہد ساز صحافی نثارعثمانی کی یاد میں لاہور پریس کلب میں تقریب

    لاہور پریس کلب میں نڈر، بیباک و عہد ساز صحافی و ٹریڈ یونینسٹ جناب نثار عثمانی کی 25 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدرذوالفقارعلی مہتو، سیکرٹری زاہد عابد، سینئرصحافی تنویر زیدی، علامہ صدیق اظہر،ارشد یسین، جاوید سید، پرویز الطاف، دین محمد درد، ڈاکٹرشجاعت حامد، قمرالزمان بھٹی،زاہد شیروانی، نورالحسن رانا،رانا خالد، تنویراحمد، جواد رضوی، شکیل سعید، ظہیر عباس، فداحسن،شرافت علی سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجودتھی۔

    تقریب میں مقررین نے نثارعثمانی کی شخصیت پرپرمغزگفتگوکی اور شعبہ صحافت میں ان کی خدمات کے روشن پہلوﺅںکو اجاگرکرتے ہوئے کہاکہ نثارعثمانی اپنے شعبے سے انتہائی مخلص تھے، ان کی شخصیت ، کردار اور تعلیمات ہمارے لئے روشن مینارکی مانندہے،وہ اپنے دورکے بڑے بڑے ڈکٹیٹروں کے آگے جھکے نہ بکے اور ان کی قیادت میں صحافی ایک مضبوط چٹان کی مانند تھے جنھیں نہ خریداجاسکتاتھا نہ توڑاجاسکتاتھا۔ انھوں نے ہمیشہ حق سچ کی بات کی ۔ ان جیسی قیادت کی موجودہ دورمیں سخت ضرورت ہے جب کہ نفسانفسی اور ذاتی مفادات کی ایک نہ رکنے والی دوڑ جاری ہے، شعبہ صحافت پر بدترین دور مسلط ہے، صحافی بدترین معاشی بدحالی کا شکارہیں اور آزادی صحافت کوسلب کرنے کی گھناﺅنی سازشیں زوروں پر ہیں۔

    مقررین نے امید ظاہرکی کہ اگر جونیئراپنے سینئرزکا احترام کریں اور سینئرز اپنے اندر رہنمائی کے جذبہ کو فروغ دیں تو وہ دن دور نہیں جب صحافت کا سنہری دور ایک مرتبہ پھر واپس لایاجاسکتاہے۔

    تقریب میں نثارعثمانی مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی گئی۔اس موقع پریس کلب میں نثارعثمانی کی شخصیت اور خدمات پرتاثرات کے لئے یادداشتی نوٹ بک بھی رکھی گئی جس میں صحافیوں کی کثیرتعداد نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

  • نئے عمرہ سیزن کی تیاریاں مکمل، 1 کروڑ افراد عمرہ ادا کریں گے

    نئے عمرہ سیزن کی تیاریاں مکمل، 1 کروڑ افراد عمرہ ادا کریں گے

    جدہ (اے پی پی) نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اس دفعہ ایک کروڑ افراد عمرہ ادا کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق جدہ قصرالسلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی کابینہ نے توقع ظاہر کی کہ اس سال نئے سیزن میں ایک کروڑ فرزندان اسلام عمرہ پر آئیں گے. قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ کابینہ میں مشرق وسطیٰ اور عالمی حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹس پیش کی گئیں۔ کابینہ نے آرزو ظاہر کی کہ کاش نیا ہجری سال بحرانوں کے خاتمے کی نوید لائے۔ مسلمان اتحاد و اتفاق سے کام لیں۔ نیا سال سب کیلئے خیر و برکت کا سال ثابت ہو۔ سارے جہاں میں امن و استحکام کا دور دورہ ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل اور امید ہے کہ ایک کروڑ سے زیادہ افراد عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ آئیں گے۔

  • بھارت کوعراق میں بھی عالمی کانفرنس میں پسپائی کا سامنا ،بیرسٹر سیف بھارتی وفد پر برس پڑے

    بھارت کوعراق میں بھی عالمی کانفرنس میں پسپائی کا سامنا ،بیرسٹر سیف بھارتی وفد پر برس پڑے

    عراق میں ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کے اجلاس میں بھارت نے ایک بارپھرہٹ دھرمی دکھائی، بیرسٹر سیف کے خطاب کے دوران بھارتی وفد نے شورشرابا کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے بعد بھارت کوعراق میں بھی عالمی کانفرنس میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے،بیرسٹرسیف نےکشمیرکا مقدمہ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں اٹھا دیا ،سینیٹربیرسٹرسیف نے ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کے دوران کشمیرکامسئلہ اٹھایا تو بھارتی وفد نے کانفرنس میں شورشرابا کرنا شروع کر دیا تا ہم بیرسٹر سیف نے اپنی بات جاری رکھی

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ کشمیری عوام5اگست سےقابض افواج کےمظالم کاسامنا کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، بھارتی فوج کشمیریوں پر بد ترین ظلم کر رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو بھی بھارت نے کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی، بھارت نے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا، پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی میں ان کے ساتھ ہے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مالدیپ میں‌ ہونے والی اسپیکرز کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں کشمیریوں کیلیے بھرپور آواز اٹھائی جس پر بھارتی وفد میں کھلبلی مچ گئی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اپنی سیٹ پر واپس آکر بھی بھارتی وفد پر برس پڑے، ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نےپاکستانی وفدکےہمراہ کشمیر کامسئلہ اٹھا یا، اسپیکرز کانفرنس کے ارکان کی جانب سے بھارتی مظالم کی شدید مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ انہیں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے.

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی تقریر کے دوران کشمیر سے اظہارِ یکجہتی پر بھارتی وفد نے ہنگامہ کردیا، بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اپنے وفد کے ہمراہ شورشرابا کیا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نےبھارتی وفد کے شور کے باوجود تقریر جاری رکھی، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی عزائم پوری دنیا کےسامنےبےنقاب کیے، پانچ اگست کے بعد پہلی بارپاکستانی اور بھارتی حکومتی وفود آمنے سامنے آئے،

    شاہ محمود قریشی کا مالدیب کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو فون ، شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال دونوں نمائندوں کا تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے مالدیپ کے ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی غیر آئینی اور یکطرفہ اقدام کے بعد پیدا صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بھارتی یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث کشمیریوں سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو بتایا گیا کہ جینوسائیڈ واچ نے کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ کا مالدیپ کے ہم منصب سے مطالبہ کیا گیا کہ مالدیپ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں کردار ادا کریں۔

  • اسلام آباد میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کا فیصلہ، وزیراعظم کو بریفنگ

    اسلام آباد میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کا فیصلہ، وزیراعظم کو بریفنگ

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی ندیم افضل چن، گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر، سیکرٹری ہاوسنگ ڈاکٹر عمران زیب، چئیرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

    وزیرِاعظم کو نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے اور سرکاری زمین کو موثر طریقے سے بروئے کار لانے کی حکومتی پالیسی کے تحت وفاقی دارالحکومت میں کمرشل، رہائش و کاروباری سرگرمیوں کے لئے کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالے سے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری ہاوسنگ ڈاکٹر عمران زیب نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے جی 13 سیکٹر میں واقع 45 ایکٹر کی بیش قیمت اراضی کمرشل، کاروباری سرگرمیوں اور رہائش کی ضروریات پورا کرنے کے لئے میسر ہے جس پر کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کی جا سکتی ہے اور اس مقصد کے لئے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جا سکتی ہے.

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے

    وزیراعظم سےسعودی عرب اوریواےای وزرائےخارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا،سعودی عرب،یو اے ای موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئےرابطے میں رہیں گے، امن وسلامتی کے فروغ کیلئےدونوں ممالک رابطےمیں رہیں گے،

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطےکےامن اورسیکیورٹی کیلئےخطرہ ہیں، عالمی برادری بھارت کوغیرقانونی اقدام روکنےپرزوردے، بھارت کوجارحانہ پالیسیوں سےروکناعالمی برادری کی ذمہ داری ہے، سعودی عرب اوریواےای کااس سلسلےمیں اہم کردارہے،