Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے خوفناک مظالم کی رپورٹ جاری

    بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے خوفناک مظالم کی رپورٹ جاری

    سری نگر: جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سےکشمیریوں پرڈھائے جانےوالےخوفناک مظالم پر انتیس سالوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انتیس سالوں کےدوران چار سو بتیس کیسز میں کشمیریوں کو ٹارچر کیا گیا۔ ستر فیصد عام عوام کو نشانہ بنایاگیا۔ وادی دنیا کا سب سے بڑا فوجی اڈا ہے جہاں فوج کی تعداد آٹھ لاکھ ہے۔

    رپورٹ جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سابق خصوصی نمائندہ جوآن ای مینڈز نے اس رپورٹ کی توثیق کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 29 برسوں کےدوران انتہا پسند مودی سرکار کے دل دہلا دینے والے ظلم وستم سے وادی کے ستر فیصد عوام نشانہ بنے۔ ہر سو میں سے ستر آدمی کسی نہ کسی طرح حکومت کی بربریت کا نشانہ بنے ہیں۔ 432 کیسز میں کشمیریوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔

    جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا فوجی اڈا قرار دیا گیا ہے۔ لکھا گیا ہے کہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی تعداد ساڑھے 7 لاکھ کے لگ بھگ ہے اور رواں سال اگست میں انتہاپسند مودی سرکار نے 38ہزار مزید فوج وادی میں تعینات کی ہے جس کے بعد اعدادوشمار کے مطابق اب فوج کی تعداد 8 لاکھ ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس رپورٹ میں واضح ہے کہ بھارتی سفاک اہلکار کشمیریوں کی جائیداد اور زندگی کے تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ کشمیریوں کو سب سے زیادہ بےدردی سے مارا پیٹا جاتا ہے سونے نہیں دیا جاتا اور انہیں بجلی کے جھٹکے لگائے جاتے ہیں۔

    جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو بھوکا رکھا جاتاہے اور واٹر بورڈنگ اور گرم کھولتےہوئے پانی میں سر ڈبونا جیسے دردناک مظالم روا رکھے جاتے ہیں۔ بھارت کےکشمیریوں کےخصوصی آرٹیکل 370 کی منسوخی کےبعدسےاب تک 4 ہزارسے زائد کشمیریوں کوگرفتار کیا گیا ہے

  • آزاد کشمیر احتجاج: نوجوانوں نے مقبوضہ وادی میں جاکر کشمیر کا جھنڈا لہرا دیا

    آزاد کشمیر احتجاج: نوجوانوں نے مقبوضہ وادی میں جاکر کشمیر کا جھنڈا لہرا دیا

    اسلام آباد: آزادکشمیر میں کوٹلی ضلع کے نواحی علاقے چڑھوئی میں نوجوانوں نے سیز فائر لائن کو پاوں تلے روند ڈالا، بھارتی زیر قبضہ علاقے میں گھس کر ایک درخت پر کشمیری جھنڈا لہرا آئے۔ بھارتی فوج کی شیلنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تاجران اور سول سوسائیٹی کی کال پر کوٹلی کے علاقے چڑھوئی سے سیز فائر لائن کی طرف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔ مقامی صحافی شوکت کھوکھر کے مطابق آزادی مارچ کو پولیس نے مختلف جگہوں پر روکا، تاہم چار نوجوان تمام رکاوٹیں توڑ کر آگے نکل گئے اورسیز فائر لائن کی آخری حد ناونی کیری پہنچ گئے جہاں سے دو نوجوان پہرے پر رکے اور دو نوجوانوں نے سیز فائر لائن عبور کر کے چیل کے درخت پر کشمیری جھنڈا لگا دیا۔

    دو نوجوانوں کی طرف سے سیز فائر لائن روندنے پر بھارتی فوج نے فائرنگ شروع کر دی جس سے اٹھارہ سالہ نوجوان ملک حسنین خادم جو جونا کالونی کا رہائشی ہے، گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمی حالت میں ہی وہ اپنے دوسرے ساتھی کے ہمراہ آزادکشمیر کی حدود میں پہنچا جہاں اسے دیگر ساتھیوں نے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچا دیا۔

  • یاسین ملک کی حالت تشویشناک، مشعال ملک کی دنیا کے سامنے علاج کے لئے اپیل

    یاسین ملک کی حالت تشویشناک، مشعال ملک کی دنیا کے سامنے علاج کے لئے اپیل

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی تہاڑ جیل میں قید اپنے خاوند یاسین ملک کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کا علاج کروایا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، ان کا آئی سی یو میں شفٹ ہونا ضروری ہے۔ کشمیر میں کشمیریوں کی آواز پر مکمل بندش ہے۔

    اس موقع پر فخر امام نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑے حراستی مرکز میں تبدیل کردیا۔ یاسین ملک پر دوران قید بدترین تشدد کیا جارہا ہے۔ کشمیری جس اذیت اور عذاب سے گزررہے ہیں ہم جو بھی کرسکے کریں گے

     

    یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، مشعال ملک بھارتی حکومت پر برس پڑیں

    یاد رہے کہ یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    بھارت سرکار نے یاسین ملک کو گرفتار کر رکھا ہے وہ تہاڑ جیل میں قید ہیں ان کی طبیعت کی ناسازی کے حوالہ سے یاسین ملک کی ہمشیرہ اور والدہ نے سرینگر میں پریس کانفرنس کی تھی اس کے بعد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے.

    بھارت سرکار نہ تو یاسین ملک سے ان کی اہلیہ کو ملنے دیتی ہے اور نہ ہی یاسن ملک کا علاج کرواتی ہے. یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کارکن ہے یاسین ملک کا کیس یو این میں لے کرجائے

     

    حریت رہنما یاسین ملک کی کمسن بیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو ایک ماہ ہونے پر اپنے پیغام میں دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ کشمیری 30 دن سے کرفیو میں ہیں، انہیں دنیا کی مدد کی ضرورت ہے، عالمی دنیا ان کی مدد کو آگے آئے،

    یاسین ملک کی بیٹی کا کہنا تھا کہ کشمیری مر رہے ہیں،جیلوں میں بند ہیں، گھروں میں محصور ہیں، کب ان کی مدد کی جائے گی، کشمیریوں کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں، پینے کے لئے پانی نہیں، زخمیوں و مریضوں کے لئے ادویات نہیں، بچے سکول نہیں جا سکتے، بھارت نے تمام تعلیمی ادارے بند کر رکھے ہیں،

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے ہوئے کرفیو کو آج مسلسل 31واں دن ہے۔انسانی بحران شدید تر ہو چکا ہے ۔ مقبوضہ مقبوضہ کا رابطہ بیرونی دنیا سے تقریباً ایک ماہ سے مسلسل کٹا ہوا ہے۔مقبوضہ وادی میں 5اگست سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔ مقامی اخبارات اپنے آن لائن ایڈیشن اپڈیٹ نہیں کرپا رہے جبکہ بیشتر اخبارات کرفیو کی وجہ سے پرنٹ نہیں ہوسکے۔

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ بیرونی دنیا میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں کشمیری محاصرے کی کیفیت میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ایک فوجی چھاﺅنی کامنظر پیش کر رہا ہے۔بھارتی فوج نے دس ہزار سے زائد کشمیر یوں کو گرفتار یا نظر بند کیا ہے۔جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں قیدیوں کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔ بھارتی حکام کشمیری قیدیوں بھارت کی دیگر جیلوں میں منتقل کر رہے ہیں۔

    دریں اثنا مقبوضہ وادی میں ادویات کی شدید قلت ہو چکی ہے ۔کشمیری دہلی سے ادویات خریدکر لا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہو گئی ہے جبکہ بچوں کے لیے خوراک کی بھی کمی ہو گئی ہے۔

    بھارتی حکام مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف جلسوں کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کر رہے ہیں۔

  • صلاح الدین کو انصاف دو، حمزہ علی عباسی

    صلاح الدین کو انصاف دو، حمزہ علی عباسی

    حمزہ علی عباسی نے صلاح الدین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب تھوڑی دیر کے چور جیلوں میں مرتے ہیں کیونکہ وہ غریب ہیں جبکہ بڑے وقت کے چور جیلوں میں فائیو اسٹار سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ وہ دولت مند اور طاقتور ہیں. آپ ہمارے ملک کی ترقی کی توقع کیسے کرسکتے ہیں؟ انصاف کے بغیر کوئی بھی ملک خوشحال نہیں ہوسکتا خواہ معاشی پالیسیاں ہی کیوں نہ ہو. یہ اللہ کا قانون ہے۔

    حمزہ علی عباسی نے ہیش ٹیگ میں "جسٹس فار صلاح الدین” لکھ کے اس کے لیے انصاف کی اپیل کی ہے.

    یاد رہے دو دن قبل صلاح الدین ” اے ٹی ایم” سے چوری کرنے کے بعد پکڑا گیا تھا. تفشیش پر پتہ چلا کہ اس کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور اس کی بازو پر اس کے گھر کا پتہ واضع ثبوت تھا.

    جیل میں پولیس اہلکاروں کے تشدد سے صلاح الدین ہلاک ہو گیا.

  • شہداء کی قربانیوں پر ہر پاکستانی کو فخر، صدر مملکت نے لکھے شہداٰء کے اہلخانہ کو خطوط

    شہداء کی قربانیوں پر ہر پاکستانی کو فخر، صدر مملکت نے لکھے شہداٰء کے اہلخانہ کو خطوط

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے فرنٹیئر کور بلوچستان کے 20 شہداءکے اہلِ خانہ کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کے اہلخانہ کو لکھے گئے اپنے خطوط میں کہا کہ شہداء اپنے فرائض کی انجام دہی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران عظیم قربانی دے کر شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوئے۔ شہداء نے ملک کی خاطر جس جواں مردی اورجرا ت کا مظاہرہ کیا وہ مجھ سمیت ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے۔

    خطوط میں مزید لکھا گیا کہ پوری قوم شہداءکی فرض شناسی، دلیری اور ایثار کے جذبے کو انتہائی فخر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ صدر مملکت نے شہداء کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے لیے استقامت، بلند حوصلہ اور صبرِ جمیل کی دعابھی کی..

     

    حکومت نے یوم دفاع چھ ستمبر کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں حکومت نے ایک نوٹفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق جمعہ چھ ستمبر کو تمام دفاتر تین بجے بند ہوں گے، دفاتر جلد بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے۔

    یوم دفاع کے روز کشمیریوں سے یکجہتی کی جائے گی اورپاک سرزمین کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کے گھروں کا دورہ کیا جائے گا

    قبل ازیں  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چھ ستمبر یوم دفاع کو کشمیر کے نام کیا ہے،چھ ستمبر کو شہداء کے گھروں میں جائیں جنہوں نے ملک کے لئے خون دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کو یوم دفاع منایا جا رہا ہے، پاکستان کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کے گھروں میں جائیں گے، اگر ان کے گھروں میں نہیں پہنچ پاتے تو ان کی قربانی ضائع کر رہے ہیں ،انہوں نے خون دیا ہے، جان دی ہے، شہداء کے اہلخانہ کو محسوس ہو کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ یوم دفاع 6 ستمبر کو پھچلے برس کی طرح منائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے حوالہ سے پرومو بھی جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019،پچھلے سال کی طرح آئیں،ہرشہید کے گھرچلیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے،آئیں چلیں شہید کے گھر،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر بنے گا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی بنایا

    آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر آئیں چلیں شہید کے گھر کے نام سے پرومو ریلیز کردیا ،یوم دفاع کے پروموپر لوگو "کشمیر بنے کاپاکستان "ہے

  • ہواوے کی طرف سے امریکہ پر شدید الزامات لگادیئے

    ہواوے کی طرف سے امریکہ پر شدید الزامات لگادیئے

    بیجنگ : چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی ، دوسری طرف چینی کمپنی ہواوے نے امریکی حکومت پر اس کے نیٹ ورکس میں مداخلت اور ملازمین کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

    یہ الزامات امریکا اور ہواوے کے درمیان جاری تنازع میں شدت لانے والا نیا پہلو ثابت ہوں گے کیونکہ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ چینی حکومت اس کمپنی کو جاسوسی کے لیے استعمال کررہی ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے اس کی بار بار تردید کی جاتی ہے۔

    رواں ہفتے جاری ایک بیان میں ہواوے کا کہنا تھا ‘امریکی حکومت کی جانب سے ہر چیز بشمول عدالتی اور انتظامی اختیارات کے ساتھ ساتھ غیرقانونی ذرائع کو استعمال کرکے ہواوے اور اس کے شراکت داروں کے معمول کے کاروباری آپریشنز کو متثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے’۔

  • یوم دفاع پر ہو گی یکجہتی کشمیر، دفاتر میں چھٹی کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا

    یوم دفاع پر ہو گی یکجہتی کشمیر، دفاتر میں چھٹی کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا

    پاکستان کا یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے یوم دفاع چھ ستمبر کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں حکومت نے ایک نوٹفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق جمعہ چھ ستمبر کو تمام دفاتر تین بجے بند ہوں گے، دفاتر جلد بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے۔

    یوم دفاع کے روز کشمیریوں سے یکجہتی کی جائے گی اورپاک سرزمین کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کے گھروں کا دورہ کیا جائے گا

    قبل ازیں  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چھ ستمبر یوم دفاع کو کشمیر کے نام کیا ہے،چھ ستمبر کو شہداء کے گھروں میں جائیں جنہوں نے ملک کے لئے خون دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کو یوم دفاع منایا جا رہا ہے، پاکستان کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کے گھروں میں جائیں گے، اگر ان کے گھروں میں نہیں پہنچ پاتے تو ان کی قربانی ضائع کر رہے ہیں ،انہوں نے خون دیا ہے، جان دی ہے، شہداء کے اہلخانہ کو محسوس ہو کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ یوم دفاع 6 ستمبر کو پھچلے برس کی طرح منائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے حوالہ سے پرومو بھی جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019،پچھلے سال کی طرح آئیں،ہرشہید کے گھرچلیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے،آئیں چلیں شہید کے گھر،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر بنے گا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی بنایا

    آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر آئیں چلیں شہید کے گھر کے نام سے پرومو ریلیز کردیا ،یوم دفاع کے پروموپر لوگو "کشمیر بنے کاپاکستان "ہے

  • سوشل میڈیا پر صلاح الدین کے انصاف کے لئے آوازیں اٹھنے لگیں

    سوشل میڈیا پر صلاح الدین کے انصاف کے لئے آوازیں اٹھنے لگیں

  • صلاح الدین کیس: پنجاب حکومت کی نا اہلی پر باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    صلاح الدین کیس: پنجاب حکومت کی نا اہلی پر باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے. جبکہ دیکھا جائے تو پوسٹ مارٹم کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جسے صلاح الدین کے والد مسترد بھی کرچکے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اس وقت شدید کنفیوژن کا شکار ہے. حکومت کا ایک ترجمان کوئی اور بات کرتا ہے تو دوسرا کوئی اور بات کردیتا ہے. بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ پنجاب پولیس بھی اس وقت متضاد بیانات دے رہی ہے. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے. جبکہ دیکھا جائے تو پوسٹ مارٹم کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جسے صلاح الدین کے والد مسترد بھی کرچکے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے صلاح الدین کیس کو عدالت میں لےجانے کا فیصلہ کیا ہے. انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس عہدیداروں کیخلاف ایف آئی آر بھی کاٹی جاچکی ہے. ایس ایچ او سمیت 3 پولیس عہدیداروں کیخلاف قتل کا مقدمہ کیا گیا ہے. انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس عہدیداروں کو برطرف بھی کردیا گیا ہے.

    دوسری جانب پنجاب پولیس کے احمقانہ بیانات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے. آر پی او بہاولپور بیان دے چکے ہیں کہ صلاح الدین پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا. جبکہ صلاح الدین کے والد صلاح الدین پر پولیس تشدد کی تصدیق کرچکے ہیں.

  • چین کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت منسوخ، کب آئیں گے پاکستان ؟ اہم خبر

    چین کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت منسوخ، کب آئیں گے پاکستان ؟ اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ،کرفیو کا ایک ماہ، چینی وزیر خارجہ نے بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا، چینی وزیر خارجہ اب پاکستان آئیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی فوج کے کشمیریوں‌ پرمظالم اور بدترین کرفیو سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث چینی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ بھارت کو منسوخ کر دیا .چینی وزیر خارجہ اب سات ستمبر ہفتے کو پاکستان آئیں گے.

    چینی وزیر خارجہ وانگ ای کو بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کے لیے نئی دہلی آنا تھا تاہم کشمیر کی موجودہ صورتحال پر احتجاجاً اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ وانگ ای اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول چین اور بھارت کی سرحدی تنازع کے حل کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے خصوصی نمائندے بھی ہیں اور یہ دورہ بھی سرحدی تنازعات کے لیے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے تھا۔

    چینی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کی منسوخی کے بعد آئندہ ماہ اکتوبر میں ہونے والی چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

    دوسری جانب چینی وزیر خارجہ بھارتی دورے پر پاکستان کے دورے کو ترجیح دیتے ہوئے ہفتے کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے

    وزیراعظم سےسعودی عرب اوریواےای وزرائےخارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا،سعودی عرب،یو اے ای موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئےرابطے میں رہیں گے، امن وسلامتی کے فروغ کیلئےدونوں ممالک رابطےمیں رہیں گے،

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطےکےامن اورسیکیورٹی کیلئےخطرہ ہیں، عالمی برادری بھارت کوغیرقانونی اقدام روکنےپرزوردے، بھارت کوجارحانہ پالیسیوں سےروکناعالمی برادری کی ذمہ داری ہے، سعودی عرب اوریواےای کااس سلسلےمیں اہم کردارہے،

    سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان نے وفود کے ہمراہ بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے مشترکہ ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی اور اماراتی ہم منصبوں کو 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔