Baaghi TV

Author: +9251

  • شادی کے سات سال بعد 6 بچوں کی پیدائش ، 4 بیٹے ، 2 بیٹیاں ، سب خیریت سے ہیں

    شادی کے سات سال بعد 6 بچوں کی پیدائش ، 4 بیٹے ، 2 بیٹیاں ، سب خیریت سے ہیں

    سرگودھا : مایوسی گناہ ہے ، اولاد ، بیٹے ،بیٹیاں اللہ ہی دیتے ہیں ، اللہ جو کرتے ہیں بہتر کرتے ہیں، اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ایک خاندان کے ہاں خوشیوں کا چھکا لگا ہے، خاتون نے نجی ہسپتال میں ایک دو ، تین ، چار ، پانچ نہیں بلکہ ایک ساتھ چھ بچوں کو جنم دے دیا، اہل خانہ چھ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقے پھلروان کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نجی ہسپتال میں چھ بچوں کی پیدائش سے خاتون کے اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق خوش نصیب جوڑے کی شادی کو سات سال ہو چکے تھے تاہم ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی اور پورا خاندان ان کے ہاں بچوں کی پیدائش کے لیے دعا گو تھا۔

    ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والوں بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ بچوں کی پیدائش کے بعد پورے اہل خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور خاندان کے لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے اور مبارکباد دیتے رہے۔تمام بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں اور انھیں کچھ گھنٹے ہسپتال میں رکھنے کے بعد اسپتال سے چھٹی بھی دیدی گئی ہے۔

    ہسپتال ذرائع کے مطابق سرگودھا میں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش کا پہلا واقعہ ہے اس سے قبل اسی ہسپتال میں ایک خاتون نے ایک ہی وقت میں پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔

  • سعودی عرب،یو اے ای وزراء خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

    سعودی عرب،یو اے ای وزراء خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

    وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے

    وزیراعظم سےسعودی عرب اوریواےای وزرائےخارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا،سعودی عرب،یو اے ای موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئےرابطے میں رہیں گے، امن وسلامتی کے فروغ کیلئےدونوں ممالک رابطےمیں رہیں گے،

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطےکےامن اورسیکیورٹی کیلئےخطرہ ہیں، عالمی برادری بھارت کوغیرقانونی اقدام روکنےپرزوردے، بھارت کوجارحانہ پالیسیوں سےروکناعالمی برادری کی ذمہ داری ہے، سعودی عرب اوریواےای کااس سلسلےمیں اہم کردارہے،

    قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان نے وفود کے ہمراہ بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے مشترکہ ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی اور اماراتی ہم منصبوں کو 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کے یکطرفہ اقدام کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کردیا جائے۔بھارت کے یہ یکطرفہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بھی منافی ہیں، ہندوستان نے گزشتہ ایک ماہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں کو مسلسل کرفیو کے ذریعے یرغمال بنا رکھا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہی

    اس سے قبل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ اہم ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نور خان ایئربیس پر دونوں معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

  • کشمیر اور کشمریوں کی حمایت پر بلاک ٹوئٹر اکاؤنٹس بحال ہونا شروع ہوگئے

    کشمیر اور کشمریوں کی حمایت پر بلاک ٹوئٹر اکاؤنٹس بحال ہونا شروع ہوگئے

    اسلام آباد:حکومت پاکستان کی طرف سے سخت دباو پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق ٹوئٹس پر پاکستانیوں کے بند ہونے والے ٹوئٹر اکاؤنٹس بحال ہونا شروع ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لیے کیے گئے ٹوئٹس پر 333 پاکستانیوں کے اکاؤنٹس بلاک کر دیے تھے۔

    کشمیریوں کی حمایت پر بولنے پر بھارت کی جانب سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، سینیٹر رحمان ملک، وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف بھی شکایت کی گئی تھیں تاہم ٹوئٹر انتظامیہ نے ان رہنماؤں کے اکاؤنٹس بلاک کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

    پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کی مداخلت پر ٹوئٹر انتظامیہ نے بلاک کیے گئے اکاؤنٹس بحال کرنا شروع کر دیے ہیں اور اب تک 67 اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے ہیں جبکہ دیگر اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔

    دوسری طرف پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حق میں مواد شیئر کرنے پر ٹوئٹر اکاؤنٹ صارفین شکایات کی صورت میں پی ٹی اے سے رابطہ کریں۔

  • راولپنڈی پولیس کا بم ناکارہ بنانے کے لئے عملی مشقوں کا مظاہرہ

    راولپنڈی پولیس کا بم ناکارہ بنانے کے لئے عملی مشقوں کا مظاہرہ

    راولپنڈی :راولپنڈی پولیس نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں بم ناکارہ بنانے کے لئے عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا، سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی عملی مشقوں کا خصوصی طور پر معائنہ کیا اس موقع پر سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی ہیڈ کوارٹر تیمور خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے نہات مہارت سے بم ناکارہ بنانے کا عملی مظاہرہ کیا، جس پر سی پی او راولپنڈی نے ان کی کارکردگی کو سراہا، راولپنڈی پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ میں ایک لیڈی اہلکار بھی شامل ہے جو کہ بم ناکارہ بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔

  • بھارت دھماکوں سے لرز اٹھا ،  22 افراد ہلاک ، سیکڑوں زخمی

    بھارت دھماکوں سے لرز اٹھا ، 22 افراد ہلاک ، سیکڑوں زخمی

    بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر گرداس پور میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 24 سے زائد زخمی ہوگئے۔ فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔چند دن پہلے بھی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا

    بھارتی میڈیا کے مطابق فیکٹری رہائشی علاقے میں قائم تھی تاہم دھماکے کے باعث اطراف کے متعدد گھر بھی متاثرہوئے۔مقامی میڈیا کے مطابق ملبے سے مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے تاہم ہنگامی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے واقعہ کے بعد مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہلاک ہونے والوں کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے اور شدید زخمی ہونے والوں کے لیے فی کس 50 ہزار روپے کا بھی اعلان کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکتا کہ بٹالہ میں قائم فیکٹری قانونی تھی یا غیرقانونی۔

    یاد رہے کہ بھارت میں پٹاخے بنانے والی ہزاروں فیکٹریاں غیرقانونی طور پر فعال ہیں جہاں حفاظتی اقدامات کا بالکل خیال نہیں رکھا جاتا۔بھارت میں اگلے ماہ دیوالی (روشنی کا تہوار) منائی جائے گی جس میں لاتعداد پٹاخے بجائے جاتے ہیں۔بھارتی صدر نے بٹالہ میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

  • پاکستان کی 8 رکنی ٹيبل ٹينس ٹيم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت  کرے گی

    پاکستان کی 8 رکنی ٹيبل ٹينس ٹيم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

    پاکستان کی 8 رکنی ٹيبل ٹينس ٹيم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ايشين ٹيبل ٹينس چمپين شپ 15-22 ستمبر تک انڈونیشیا میں ہوگي، ٹيم کے مرد کھلاڑيوں ميں محمد یاسین بلال ، فيضان ظہور اور سید عبید شاہ شامل ہيں جبکہ ويمن کھلاڑيوں ميں شبنم بلال ،فاطمہ خان، پیرنیا زمان خان شامل ہيں،

    آٹھ رکنی ٹیبل ٹینس ٹیم ایشین چیمپیئن شپ کے دوران صباح وارث ڈار کوچ اور احسان الحق خان ٹيم منيجر ہوں گے،

  • عالمی یوم حجاب کشمیریوں کے نام : علی چاند

    عالمی یوم حجاب کشمیریوں کے نام : علی چاند

    آج پوری دنیا میں عالمی یوم حجاب منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کے منانے کا مقصد یہ ہے کہ عورت کی عزت و عظمت کا حق اسے مکمل طور پر دیا جاٸے ۔ عورت کو محض ایک اشتہار نا سمجھا جاٸے بلکہ عورت جس کا نام ہی پردہ ہے اسے مکمل عزت س نوازا جاٸے اس کی آبرو کا خیال رکھا جاٸے ۔ عالمی یوم حجاب منانے کا مقصد یہی ہے کہ جن ممالک میں مسلمان عورتوں کے حجاب پر پابندی ہے وہاں عورت کو اس کے حجاب کا حق دیا جاٸے ۔ اور جو عورتیں پردے کو بوجھ سمجھتی ہیں ان میں یہ شعور اجاگر کیا جاٸے کہ حجاب ان پر کوٸی مصیبت نہیں بلکہ یہ اللہ کا حکم ہے اور عورت کو تحفظ فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

    پاکستانی خواتین نے یہ عالمی یوم حجاب کشمیری خواتین کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ دن کشمیری خواتین کے نام کرنے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کی توجہ اس طرف دلاٸی جاٸے کہ انڈین آرمی کشمیری نے مظلوم خواتین کی عصمت دھری بند کرے اور کشمیری خواتین کے پردے کا خیال رکھا جاٸے اور ان کی عزتوں کو تحفظ فراہم کیا جاٸے ۔ یہ حقیقت ہے کہ دنیا کی ایک کم ظرف اور گھٹیا قوم جب دوسری کسی قوم پر قبضہ کرتی ہے تو پھر وہ دیگر لوٹ مار کے ساتھ ساتھ اس مقبوضہ قوم کی خواتین کی عزتیں لوٹنا قابل فخر کام سمجھتی ہیں ۔ ایسی کم ظرف قوموں میں سے ایک قوم بھارت بھی ہے ۔ جس نے زبردستی مسلمان کشمیریوں پر قبضہ کر کے وہاں کی مجبور و بے بس خواتین کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا رکھا ہے ۔ عالمی یوم حجاب کو کشمیریوں کے نام کرنے کا مقصد یہی ہے کہ دنیا کشمیری خواتین کو تحفظ دینے کی کوشش کرے اور بھارت پر دباٶ ڈالے کے وہ کشمیری خواتین کی عزت و آبرو کا خیال رکھیں ۔

    اس دن کامقصد یہ بھی ہے کہ کشمیر کی جو بہادر خواتین پردے میں رہتے ہوٸے اپنی آزادی کا حق لینے کے لیے دشمن کے سامنے سینہ سپر ہیں انہیں ان کا حق دیا جاٸے ۔ کشمیر کی جو خواتین بھارتی کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے میں پیش پیش ہیں ان میں ایک اہم نام محترمہ آسیہ اندرابی ہیں ۔

    اس کے علاوہ کشمیری خواتین چاہے ان کا تعلق سٹوڈینٹس سے ہو یا عام گھریلو خواتین سے وہ اپنے پردے میں رہتے ہوٸے بھارتی ظلم و ستم کا مقابلہ کر رہی ہیں ۔ پردے میں رہتے ہوٸے انڈین فوج کی گولی کا جواب پتھر سے دے رہی ہیں ۔ یہ دن کشمیری خواتین کے نام کرنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ تمام مسلمان حکمرانوں کو جھنجھوڑا جا سکے کہ وہ اپنی مسلم بیٹیوں کے تحفظ کے لیے آگے بڑھیں اور ملی غیرت کا ثبوت دیں ۔
    اللہ پاک ہماری مسلمان بہنوں کے پردے سلامت رکھے ۔ آمین

  • کیس کی تفتیش پولیس نہ کرے، صلاح الدین کے والد نے مطالبہ کردیا

    کیس کی تفتیش پولیس نہ کرے، صلاح الدین کے والد نے مطالبہ کردیا

    گوجرانوالہ: پنجاب پولیس کا تشدد بننے والے مرحوم صلاح الدین کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ میں اس کیس کی تفتیش رحیم یار خان کی بجائے لاہور سے کروانا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اس کیس کی تفتیش پولیس نہ کرے بلکہ عثمان بزدار خود کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطمئن نہیں اور نہ ہی مجھے رپورٹ کی کاپی دی گئی ہے، اس رپورٹ کا مجھے میڈیا سے پتہ چلا اور میں اسے مسترد کرتا ہوں. ساتھ ہی انہوں نے صلاح الدین پر پولیس تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہت بےدردی کے ساتھ میرے بیٹے پر ظلم کیا.

    انہوں نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطمئن نہیں اور نہ ہی مجھے رپورٹ کی کاپی دی گئی ہے، اس رپورٹ کا مجھے میڈیا سے پتہ چلا اور میں اسے مسترد کرتا ہوں.

  • پہلی ترجیح ٹیم میں‌ ڈسپلن لانا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنائیں گے، مصباح الحق کی پریس کانفرنس

    پہلی ترجیح ٹیم میں‌ ڈسپلن لانا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنائیں گے، مصباح الحق کی پریس کانفرنس

    قومي کرکٹ ٹيم کے ہيڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پہلي ترجيع ٹيم ميں پروفيشنل ڈسپلن لانا ہے ۔ کوشش ہوگي کہ ذمہ دارياں احسن انداز ميں نبھاؤں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پي سي بي کے ايم ڈي وسيم خان کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پي سي بي نے ہيڈ کوچ اور چيف سليکٹر مقرر کرکے ان پر اعتماد کيا ہے جس پر وہ پورا اترنے کي کوشش کريں گے۔ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ صرف اور صرف پاکستان کی وجہ سے ہوں اس ملک نے مجھے بہت عزت اور محبت دی ہے کوشش ہوگی کہ کرکٹ کپتان کی طرح بطور کوچ بھی بھی بہترین انداز میں ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاؤں، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ لوگ مجھےدیکھ چکے ہیں کہ تنقید برائے تنقید کا جواب میں کس انداز میں دیتا ہوں میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جارحانہ انداز اور دفاعی حکمت عملی ميچ کي صورت حال کے مطابق ہوتی ہے ، کوشش ہوگی کہ ایسی صورت حال بنائیں کہ ہماری ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلے ،

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنانا میری ترجیح ہو گی اگر ٹیسٹ کرکٹ بہتر ہوگی تو ون ڈے ٹیم خود اچھی ہوجائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے کيمپ ميں سخت ٹرئينگ کي ہے ۔ اور وہ اس بات پر يقين رکھتے ہيں کہ جو فٹ اور فارم میں ہوگا اس کی سليکشن ميں عمر کو اہمیت نہیں دی جائے گی ۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ باولنگ کوچ وقار يونس سے اچھے تعلقات ہيں ان کے ساتھ کبھي کام کرتے ہوئے مسلہ نہيں ہوا،