Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیاپور : موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) موٹرسائیکل درخت سے جا ٹکرائی ایک شخص جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق دنیاپور کے نواحی علاقے چک 354 ڈبلیو بی کا رہائشی محمد الحسن خریداری کرکے گھر جارہا تھا اچانک موٹرسائیکل سے درخت کے ساتھ ٹکرانے سے جانبحق ہوگیا

    جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 30 سال کے قریب تھی

  • پاک امریکا تعلقات میں کس چیز سے مزید بہتری آسکتی  ہے: گورنر سندھ نے بتا دیا

    پاک امریکا تعلقات میں کس چیز سے مزید بہتری آسکتی ہے: گورنر سندھ نے بتا دیا

    واشنگٹن: پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لیے گورنر سندھ عمران اسمعٰیل کوشاں ، واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹریڈ ہی پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری لا سکتا ہے.

    اطلاعات کے مطابق جب گورنر سندھ عمران اسماعیل یوایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ پہنچے، انھوں‌ نے کامرس، ٹریڈ، یو ایس ایڈ اور دیگر امورپراجلاس کی صدارت کی، پاکستان امریکا میں 60 بلین ڈالرکی ٹریڈ کو مزید بہتر بنانے پرتبادلہ خیال ہوا.

    گورنر سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا ٹریڈ مستحکم کرنا ہماری ترجیح ہوگی، ٹریڈ دونوں ممالک میں تعلقات کو استحکام دیتا ہے.

  • ماسکو، رن وے پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

    ماسکو، رن وے پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

    ماسکو: طیارے ٹکراگئے ، اطلاعات کے مطابق روس کے شہر ماسکو ایئرپورٹ کے رن وے پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے سبب مسافر خوفزدہ ہوگئے اور طیاروں کو نقصان پہنچا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے شہر ماسکو میں 2 مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایرو فولٹ ایئربس اے 330-343 میں 229 مسافر سوار تھے۔

    ماسکوسے رپورٹ کے مطابق مسافر ایئربس مسافروں کو لے کر بیجنگ روانہ ہورہی تھی کہ قریب کھڑے بوئنگ 777 طیارے سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں طیاروں کو نقصان پہنچا۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے، طیاروں کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

  • حوالات میں ملزمان سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں ہوگا: عثمان بزدار

    حوالات میں ملزمان سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں ہوگا: عثمان بزدار

    لاہور: حوالات میں ملزمان سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس نظام میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس رویوں میں بہتری لا کر ہم تھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے

    وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے پولیس کے محکمے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، ہم اس میں موجود خامیوں کو درست کر کے عوام دوست پولیس نظام لائیں گے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ حکومت پولیس نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے، پولیس میں کرپٹ افسروں اور اہل کاروں کی رتی بھر گنجایش نہیں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

  • گوگل کو بھاری جرمانہ عائد ، کیوں جرمانہ ہوا وجہ جان کر ہو گا ہر کوئی حیران

    گوگل کو بھاری جرمانہ عائد ، کیوں جرمانہ ہوا وجہ جان کر ہو گا ہر کوئی حیران

    نیویارک: گوگل کر جرمانہ ہوگیا ، سرچ انجن گوگل پر نیویارک میں بچوں کی ویڈیوز غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کی دنیا میں منفرد اور اہم شناخت بنانے والی کمپنی گوگل پر یوٹیوب سے بچوں کی ویڈیوز غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے پر(170 ملین ڈالر) 12 کروڑ 24 لاکھ 3 ہزار 383 ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کی مطابق گوگل چائلد پرائیویسی قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی ادائیگی کے لیے راضی بھی ہوگیا ہے، گوگل کے خلاف فیڈرل ٹریڈ کمیشن اور نیویارک کے اٹارنی جنرل کی جانب سے چائلڈ پرائیویسی کی خلاف ورزی بے نقاب کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ گوگل پر الزام تھا کہ انہوں نے یو ٹیوب سے بچوں کی غیرقانونی طریقے سے حاصل کرکے بھاری منافع کمایا اور اس اقدام کے لیے بچوں کے والدین کی اجازت لینا بھی ضروری نہیں سمجھا۔

  • کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کل کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟ جانئے

    کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کل کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟ جانئے

    کنگسٹن (اے پی پی) کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق کیریبیئن پریمیئر لیگ کے ساتواں ایڈیشن میں جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں گھانا امازون واریئرز اور سینٹ لوسیا ذوکس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ویسٹ انڈیز میں کیریبیئن پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے۔ لیگ میں جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں گھانا امازون واریئرز اور سینٹ لوسیا ذوکس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ گھانا امازون واریئرز کی کپتانی کے فرائض آسٹریلوی کھلاڑی کرس گرین کرینگے جبکہ سینٹ لوسیا ذوکس کی کپتانی کے فرائض ڈیرن سمی سرانجام دینگے۔

    لیگ میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائینگے۔ یاد رہے کہ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013ء میں ہوا تھا۔

  • جب تک وزیراعظم کو مجھ پر اعتماد ہے مجھے کوئی نہیں ہٹا سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب کا دو ٹوک اعلان

    جب تک وزیراعظم کو مجھ پر اعتماد ہے مجھے کوئی نہیں ہٹا سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب کا دو ٹوک اعلان

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم کومجھ پراعتماد ہےمجھے کوئی نہیں ہٹا سکتا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ‌ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ میں نےاپنی سیکیورٹی 65 فیصدکم کردی ہے، جب تک کابینہ کومجھ پراعتمادہےمجھےکوئی نہیں ہٹاسکتا، میری ایک سال کی کارکردگی سب کےسامنےہے، وزیراعظم کی رہنمائی سےتمام فیصلےکرتا ہوں ، ابتدامیں معاملات سمجھنےمیں دقت پیش آتی تھی، ایک ایک فائل دیکھ کرنیک نیتی سےخودفیصلہ کرتاہوں، گورنراوراسپیکرپنجاب اسمبلی سےاچھےتعلقات ہیں، سینئرلوگ فیصلےکرنےمیں میری حمایت کرتےہیں، جب تک وزیراعظم کومجھ پراعتمادہےمجھےکوئی نہیں ہٹاسکتا،

    سردار عثمان بزدار نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی پر 2 ہزاراہلکارمامورتھے، میں نےاپنی سیکیورٹی 65 فیصدکم کردی ہے، پنجاب کےفیصلوں پروزیراعظم سےمشاورت ہوتی ہے، میں اپنی کابینہ سےپوری طرح مطمئن ہوں ،

  • عمران خان سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات، کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟ بڑی خبر

    عمران خان سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات، کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟ بڑی خبر

    وزیر اعظم عمران خان سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان سےسعودی عرب اوریواےای کے وزرائےخارجہ کی ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سےدونوں وزرائےخارجہ کی مشترکہ ملاقات ہوئی، ملاقات کامرکزی ایجنڈاکشمیرمیں بھارت کےغیرآئینی اقدام پرتبادلہ خیال تھا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی مخدوش صورت حال پرتشویش ہے، مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی نظام بھی بحال کیاجائے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات خاص اہمیت کےحامل ہیں، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں،عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری بھارت کوغیرقانونی اقدامات اورجارحیت سےروکے، دونوں‌ ملکوں کے مہمان وزرائے خارجہ نے کہاکہ لیڈرشپ کی ہدایت پرپاکستان کادورہ کررہےہیں، خطےمیں امن واستحکام برقراررکھنےمیں پاکستان کااہم کردارہے،

  • پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان، تحریر: محمد فہد شیروانی

    پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان، تحریر: محمد فہد شیروانی

    پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے پرانی سیاسی تاریخ رکھنے والی واحد جماعت ہے جس میں پاکستان بھی ہے اور عوام بھی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد پاکستان کے عظیم سیاسی لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1967 میں رکھی۔ ابتدا ہی سے پاکستان پیپلز پارٹی کو عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی اور اس کے لیڈر ذوالفقار علی بھٹو اپنی تعمیری مثبت سوچ اور شعلہ بیانی کے باعث پاکستان بھر کی عوام کے دل میں گھر کر گئے۔
    راقم نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی محترمہ شاہدہ رحمانی صاحبہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی پاکستان میں خدمات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص گروہ ہمیشہ سے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بناتا آ رہا ہے جو کہ حقائق کے بالکل برعکس ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کے لئے نا قابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں۔ جب ان سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ابتداء سے لے کر آج تک کی خدمات کے بارے سوال کیاگیا تو انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پاکستان کے لئے خدمات کی مندرجہ ذیل تفصیل بتائی ہے۔
    پیپلزپارٹی نے اپنے ٹوٹل 14 سالہ دور حکومت میں پاکستان کو.اور پاکستانی عوام کو کیا کیا دیا، اس کو تاریخ کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔

    ایٹم بم دیا،
    آئین دیا،
    نوے ہزار قیدی فوجی انڈیا سے چھڑا کر دیے،
    قادیانیوں کا مسلہ حل کیا،
    چین کو تیسری دنیا میں متعارف کرایا،
    اسے ویٹو پاور بنایا،
    ریلوے، سٹیل مل، ایف آئی اے، کے تحفےدیے،
    قائد اعظم یونیورسٹی دی،
    گومل یونیورسٹی دی،
    زوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی دی،
    پاکستان کا پہلا لا کالج اور یونیورسٹی دی،
    کے پی کے میں پانچ یونیورسٹیاں دیں،
    امریکی صدر سے معافی منگوائی،
    چھ ماہ نیٹو سپلائی بند رکھی،
    بینظر انکم سپورٹ ادارہ بنایا،
    واہ کینٹ میں واہ ہیوی انڈسڑی بنائی،
    کہوٹہ اٹامک پلانٹ بنایا،
    چین، انڈیا، ایران سے اپنا ہزاروں میل رقبہ واپس لیا،
    بہترین خارجہ پالیسی دی،
    اسلامی سربراہی کانفرنس میں امت مسلمہ کو متحد کیا
    خواتین کو ووٹ کا حق دیا،
    روس کے ساتھ تعلقات کو استوار کیا اور پاکستان کو امریکی تسلط سے نکالا، (1974 میں بھی اور 2010 میں بھی)
    شناختی کارڈ دے کر پہچان دی،
    سب سے بڑی یونیورسٹی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بنائی۔
    سب سے بڑی مسجد شاہ فیصل مسجد بنائی
    میزائل ٹیکنالوجی دی،
    کشمیر کی جنگ ساری دنیا میں لڑی،
    سی پیک دیا،
    گوادر پورٹ دی،
    اٹھارویں ترمیم دی،
    پاک ایران گیس پائپ لائن دی،
    امریکی اڈے خالی کرائے،
    سوات میں امن قائم کیا،
    صوبوں کو انکا حق اور پہچان دی،
    سب سے بڑھ خون بہا کر جمہوریت دی،
    بلوچوں کو عام معافی دے کر قومی دھارے میں شامل کیا، جس وجہ سے سردار اختر مینگل اب ملکی سیاست کا حصہ بنے،
    دہشتگردوں اور دہشتگرد جماعتوں کی سرعام مذمت کی، نام لے کر للکارا اور شہادتیں دی،
    تنخوائیں سو فیصد بڑھائیں،
    سعودی عرب اور ایران دونوں طرف پاکستان کا توازن برابر رکھا، ثالثی کا کردار ادا کیا،
    دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف جارحانہ انداز میں دلیری سے پیش کیا،
    بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی، اور ملتان یونیورسٹیاں دیں، پارٹی کے مخلص لوگوں کو وزیر اعظم بنایا
    مڈل کلاس فیملی کے لوگوں کو سندھ کا وزیر اعلی بنایا،
    سندھ میں تقریباً 20 یونیورسٹیز بنائیں
    دریاء سندھ پر 5 بڑے پل بنائے

    سب سے اہم بات کہ سندھ میں دل کے 8 نئے جدید NICVD ہسپتال بنائے جہاں لاکھوں روپے کا علاج مفت ہوتا ہے
    پہلی بار چھوٹے صوبوں کو متفقہ این ایف سی ایوارڈ دیا
    2 بوائز اور 2 گرلز کیڈٹ کالجز دیئے
    سندھ کے ساتھ پاکستان کے ثقافتی مراکز پر کام کیا
    ہوا سے بجلی بنانے والی ونڈ مل لگائی
    پاکستان کی پہلی شاہ لطیف صوفی یونیورسٹی بنائی جہاں صوفیوں اور اولیاء کرام کے بارے میں تحقیق پر کام کیا جا رہا ہے
    ہندو کمیونٹی کے لیئے آسانی پیدا کی کہ ان کے نکاح نامے / شادیوں کو قانونی شکل دی اور وہ رجسٹر ہونے لگے۔
    زمینی حقائق کے تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ان احسن اقدامات اور خدمات سے کوئی ذی شعور انحراف نہیں کر سکتا۔ امید کرتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے چئیرمین بلاول بھٹو ذرداری صاحب کی لیڈر شپ میں پاکستان اور پاکستان کی عوام کی خدمات کے مشن کو ایسے ہی جاری ساری رکھے گی۔

  • علی زیدی کراچی کی صفائی کرے گا تو سندھ حکومت بھی کرے گی ، کب کرے گی شیڈول سامنے آگیا

    علی زیدی کراچی کی صفائی کرے گا تو سندھ حکومت بھی کرے گی ، کب کرے گی شیڈول سامنے آگیا

    کراچی: سندھ حکومت ایک طرف تو پی ٹی آئی کے سرگرم رہنماء وفاقی وزیر علی زیدی کی طرف سے کراچی کی صفائی پر اعتراض کررہی ہے اور دوسری طرف خود صفائی کرنے کا اعلان کردیا . مگر یہ اعلان بھی حکومتی فیصلوں کی طرح بڑا عجیب ہے ،

    ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ علی زیدی کی صفائی مہم سے گندگی بڑھی۔ پہلے ایم کیو ایم سیوریج لائنیں بند کیا کرتی تھی اور اب نامعلوم افراد نے بھی یہ کام شروع کردیا ہے۔