Baaghi TV

Author: +9251

  • روس میں زلزلہ

    روس میں زلزلہ

    ماسکو (اے پی پی) روس کے کمچٹکا جزیرے میں 4.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق روس کے کمچٹکا جزیرے پر زلزلہ آیا۔ روسی سائنس اکادمی کے ارضیاتی سروے نے بتایا کہ ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت 4.5درج کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی پیٹروپاولووسک کا مچتسکی شہر سے 199کلومیٹر دور 43 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ حکام کے مطابق زلزلے کے بعد کسی سونامی وارننگ کا اجرا نہیں کیا گیا۔

  • وزیراعظم کس ملک کا دورہ کرنے والے ہیں؟ اہم خبر

    وزیراعظم کس ملک کا دورہ کرنے والے ہیں؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان جلد افغانستان کا دورہ کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد افغانستان جارہے ہیں انتہائی اچھا ہے ہم نے بھی اس میں کردارادا کیا ہے بھارت سے بڑھتی کشیدگی کا تقاضا ہے کہ اپنے دیگر پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

    اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ایوان کے عزت و وقار میں اضافہ چاہتا ہوں، عوام کو جوابدہ ہیں سخت ترین حالات میں بھی ماحول کو بہتر بنایا،تاریخ کی سب سے زیادہ منقسم اسمبلی ملی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ اسمبلی بہترین مقام پائے ، عوامی خدمت کو یقینی بنائے اپنے منصب کے حوالے سے انصاف کروں گا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام اپوزیشن رہنماؤں کو ایل او سی کے مشترکہ دورے کا مشورہ

    اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ قانون سازی کے ایجنڈے پر مشاورت جاری ہے یہ اسمبلی ریکارڈ قانون سازی کرے گی 200قوانین میں بہتری کیلئے نشاندہی کردی گئی ہے۔ 21بلز یہ اسمبلی منظور کرچکی ہے پچاس بلز قائمہ کمیٹیوں میں زیر التوا ہیں ایوان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تاریخی کردارادا کررہا ہے۔ اس اسمبلی میں سیاسی کشیدگی سب سے زیادہ ہے اس کے باوجود قانون سازی کا کام ہورہا ہے اور پارلیمان کا مقصد ہی مفاد عامہ میں قانون سازی کو یقینی بنانا ہے۔ کشمیر پر سب سے زیادہ فعال ہیں

    سعودی عرب اور اماراتی وزراء خارجہ کیساتھ ملاقات میں کشمیر سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے، قریشی

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی

    دبئی (اے پی پی) آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، سٹیون سمتھ نے کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، اجنکیا راہانے 4 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، باﺅلرز میں جسپریت بمرا 4 درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے، جیسن ہولڈر کی 7 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں انٹری ہوئی ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازو میں سمتھ نے ایک درجہ ترقی پا کر کوہلی کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا، کین ولیمسن تیسرے، پوجارا چوتھے، ہنری نیکولز پانچویں نمبر پر موجود ہیں، بھارتی بلے باز راہانے 7 سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئے اور انہوں نے ساتویں پوزیشن سنبھال لی.

    باﺅلرز میں پیٹ کمنز ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، بمرا 4 درجے ترقی پا کر ساتویں سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جیسن ہولڈر نے 7 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں انٹری کی اور انہوں نے جیمز اینڈرسن کے ساتھ چوتھی پوزیشن شیئر کرلی۔ جبکہ آل راﺅنڈرز میں ہولڈر کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام اپوزیشن رہنماؤں کو ایل او سی کے مشترکہ دورے کا مشورہ

    اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام اپوزیشن رہنماؤں کو ایل او سی کے مشترکہ دورے کا مشورہ

    اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے تمام سیاسی جماعتوں کو لائن آف کنٹرول کے دورے کا مشورہ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسپیکر آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی بدترین ہیں ۔ دو ایٹمی ملکوں میں جنگ چھڑ گئی تو اس کی زد میں صرف یہ دو ملک نہیں آئیں گے بلکہ اس کے اثرات پوری دنیا تک جائیں گے اوراگر اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے بدترین حالات کا نوٹس نہیں لیتی تو اس کا جواز اور وجود پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔

    اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو کہتا ہوں کہ لائن آف کنٹرول کا مشترکہ دورہ کریں اور کشمیریوں سے یکجہتی کریں ،ایک ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کے نتیجے میں بدترین حالات ہیں،موجودہ پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر پر کلیدی کردارادا کررہی ہے،

    سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے حوالہ سے وزیراعظم سمیت کسی کا بھی کسی قسم کا دبائو نہیں ہے، متعلقہ قواعدو ضوابط میں ترامیم کے معاملے پر اپنی رائے محفوظ رکھتا ہوں، قانون کے مطابق معاملات کو چلا رہا ہے ،

    اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دعوت پر سلطنت عمان سمیت مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود کے پاکستان کے دورے شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت اپوزیشن کو ساتھ لے کر چل رہاہوں ماحول کو ٹھیک رکھنے کیلئے دونوں طرف کی مدددرکار ہے۔ پارلیمان کا فرض ہے کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترے لوگوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے اس پارلیمان سے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں ۔ غلطیاں ہوسکتی ہیں ہمیں ذرائع ابلاغ کی بھی رہنمائی چاہیے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی کمسن بیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو ایک ماہ ہونے پر اپنے پیغام میں دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ کشمیری 30 دن سے کرفیو میں ہیں، انہیں دنیا کی مدد کی ضرورت ہے، عالمی دنیا ان کی مدد کو آگے آئے،

    یاسین ملک کی بیٹی کا کہنا تھا کہ کشمیری مر رہے ہیں،جیلوں میں بند ہیں، گھروں میں محصور ہیں، کب ان کی مدد کی جائے گی، کشمیریوں کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں، پینے کے لئے پانی نہیں، زخمیوں و مریضوں کے لئے ادویات نہیں، بچے سکول نہیں جا سکتے، بھارت نے تمام تعلیمی ادارے بند کر رکھے ہیں،

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے ہوئے کرفیو کو آج مسلسل 30واں دن ہے۔انسانی بحران شدید تر ہو چکا ہے ۔ مقبوضہ مقبوضہ کا رابطہ بیرونی دنیا سے تقریباً ایک ماہ سے مسلسل کٹا ہوا ہے۔مقبوضہ وادی میں 5اگست سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔ مقامی اخبارات اپنے آن لائن ایڈیشن اپڈیٹ نہیں کرپا رہے جبکہ بیشتر اخبارات کرفیو کی وجہ سے پرنٹ نہیں ہوسکے۔

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ بیرونی دنیا میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں کشمیری محاصرے کی کیفیت میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ایک فوجی چھاﺅنی کامنظر پیش کر رہا ہے۔بھارتی فوج نے دس ہزار سے زائد کشمیر یوں کو گرفتار یا نظر بند کیا ہے۔جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں قیدیوں کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔ بھارتی حکام کشمیری قیدیوں بھارت کی دیگر جیلوں میں منتقل کر رہے ہیں۔

    دریں اثنا مقبوضہ وادی میں ادویات کی شدید قلت ہو چکی ہے ۔کشمیری دہلی سے ادویات خریدکر لا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہو گئی ہے جبکہ بچوں کے لیے خوراک کی بھی کمی ہو گئی ہے۔

    بھارتی حکام مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف جلسوں کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کر رہے ہیں۔

  • مراکش میں سیلاب نے تباہی مچادی

    مراکش میں سیلاب نے تباہی مچادی

    مراکش (اے پی پی) مراکش میں سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی.

    تفصیلات کے مطابق مراکش میں سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلا گذشتہ ہفتے ملک کے جنوبی علاقوں میں ایک فٹبال گراﺅنڈ میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ فٹ بال گراﺅنڈ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹ بال کا میچ جاری تھا کہ اچانک سیلابی ریلا گراﺅنڈ میں داخل ہوگیا۔ حکام نے بتایا تھا کہ سیلابی ریلے میں 7 افراد بہہ گئے تھے۔

  • سعودی عرب اور اماراتی وزراء خارجہ کیساتھ ملاقات میں کشمیر سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے، قریشی

    سعودی عرب اور اماراتی وزراء خارجہ کیساتھ ملاقات میں کشمیر سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے، قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اماراتی وزرائے خارجہ کیساتھ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں معزز مہمان اکھٹے پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔ وزیراعظم کے رابطوں کے بعد یہ اہم دورے ممکن ہوئے ،سعودی اور یواے ای کے وزرائے خارجہ سے مشترکہ ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف سے دونوں وزرائے خارجہ ملاقات کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر اس ملاقات کا سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے سامنے چند گزارشات بھی رکھی جائیں گی۔ پاکستانی قوم کی توقعات برادر ملکوں کے سامنے رکھیں گے.

     

    متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بھی یو اے ای کے خارجہ ملاقات کریں گے،یو اے ای کے وزیر خارجہ عسکری حکام سے بھی ملاقات کریں گے ،و اے ای کے وزیر خارجہ دفتر خارجہ حکام سے بھی ملاقات کریں گے ،ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی .

    قبل ازیں خبر آئی تھی کہ سعودی وزیر خارجہ کل ایک دوزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل بدھ کو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،

    اعلامیہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے، سعودی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے .

     

  • 2020 اولمپکس: جاپان نے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا

    2020 اولمپکس: جاپان نے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا

    ٹوکیو (اے پی پی) 2020 ٹوکیو اولمپکس سے قبل جاپان آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں 2020 ٹوکیو اولمپکس اور پیراولمپکس سے قبل دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر آنے والی پروازوں کی تعداد میں یومیہ 50 نئی بین الاقوامی پروازوں کا اضافہ ہو گا۔ ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس سے قبل ہانیا ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت میں 50 فیصد اضافہ ہو گا۔ نئے شیڈول کا آغاز آئندہ سال مارچ سے کیا جائے گا۔ آٹھ پروازیں چین اور 4 آسٹریلیا کے لیے ہوں گی۔ روس کے لیے 4 اضافی پروازیں ہوں گی۔ بھارت، اٹلی، ترکی، فن لینڈ سمیت مختلف ملکوں کے لیے 2 دو پروازیں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ نئی پروازوں میں سے نصف پروازیں جاپان ایئر لائن اور ال نیپون ایرویز کے زیر انتظام ہوں گی.

  • سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں امن فوج تعینات کرنے کا کیا مطالبہ

    سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں امن فوج تعینات کرنے کا کیا مطالبہ

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اقوام متحدہ سےمقبوضہ کشمیرمیں امن فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کرے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں حریت رہنما عبدالحمید لون سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،حکومت اقوام متحدہ سےمقبوضہ کشمیرمیں امن فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کرے،کشمیری پاکستان کی بقا، سالمیت اور تکمیل کی جنگ لڑرہے ہیں،جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی.

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان شملہ معاہدے کا خاتمہ کرے، ہمارے لوگ مر رہے ہیں اور آپ تماشا دیکھ رہے ہیں، لیکن یہ مت بھولیں امت جاگ رہی ہے، اگر یہ لڑائی سرینگر میں نہ لڑی گئی تو پھر یہ لڑائی مظفر آباد اور اسلام آباد میں لڑنی پڑے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت شملہ معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کشمیری مجاہدین کونمائندگی دی جائے جو حکمت عملی تیار کریں ۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مودی اپنے ملک کیلئے کام کرتاہے اور ہمارے حکمران ہیں کہ اسلام آباد میں ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے ہیں لیکن اب فیس بک کا جہاد نہیں چلے گا ، ہمیں عملی طور پر آگے بڑھنا پڑے گا ، حکومت بارڈر اور ایل او سی پر لگائی ہوئی باڑ ختم کرے ۔حکومت کی کارکردگی جیسی ہونی چاہئے ، ویسی نہیں ہے

    قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے انسداد دہشت گردی اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس سمیت چار صدارتی آرڈیننس کی نامنظوری کی قرارداد سینیٹ میں جمع کروا دی۔ سینیٹر سراج الحق کی طرف سے سینیٹ میں زیرقاعدہ 145(2) کے تحت جمع اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مندرجہ ذیل ان آرڈیننسز نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2019ئ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی آرڈیننس 2019ئ، تعزیرات پاکستان آرڈیننس 2019ء اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2019ء کی نامنظوری کے لئے قرارداد کا نوٹس پیش کرتا ہوں۔ قرارداد کا آئندہ پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر ایجنڈے پر آنے کا قوی امکان ہے۔

  • پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا ،صدر مملکت

    پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا ،صدر مملکت

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اورخلاف وزریوں سے صرف نظر نہیں کرسکتا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت نے یہ بات جمہوریہ چیک کیلئے پاکستان کے نامزدسفیرمحمد خالدجمیل سے ایوان صدرمیں ملاقات کے دوران کہی ۔صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح کے رابطوں کو بڑھانا ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم استعداد کے مقابلے میں کم ہے اوراس میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں

    ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا ہے پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا ، پاکستانی ہائی کمشنرز اورسفیروں کو مسئلہ کشمیر کے حقیقی منظرنامہ اوروہاں پر بھارتی ظلم وجبر کو اجاگرکرنے کیلئے بھرپورکام کرنا چاہئے، پاکستان جمہوریہ چیک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، جمہوریہ چیک کے ساتھ اپنے تعلقات اوررابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت صلب نہیں ہونے دیں گے ،بھارتی پروپیگنڈے کا ہر فورم پر جواب دیں گے ،

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ آیندہ ہفتے بھی یکجہتی کا اظہار کریں گے ،بھارت کے اندر بھی مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں .ہم متحد رہیں گے تو کشمیر آزاد ہوگا، بھارتی پروپیگنڈے کو پوری دنیا میں اجاگر کرتے رہیں گے،

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان