Baaghi TV

Author: +9251

  • کاروبار ی سرگرمیوں کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

    کاروبار ی سرگرمیوں کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان سے معروف صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزریراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں میاں محمد منشا، بشیر علی محمد، علی حبیب، شاہد حسین، خلیل ستار، ثاقب شیرازی، شاہد عبداللہ، طارق سہگل،عارف حبیب، مصدق ذوالقرنین اور سکندر مصطفی شامل تھے۔ وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کودعوت دی کہ وہ معیشت کی بہتری کے سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ کاروبار ی سرگرمیوں کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، جب تک کاروبار میں آسانیاں پیدا نہیں ہونگی اس وقت تک معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح روزگار کے مواقع پید ا کرنا ہے جس سے غربت میں کمی آئے گی

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں7 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا،اجلاس میں کابینہ ارکان نےمختلف کمپنیوں کو208ارب روپےمعاف کرنےپرسوالات اٹھا دیئے، اجلاس میں گیس انفراسٹرکچرسرچارج کی مدمیں208ارب روپےمعاف کرنےپرطویل بحث کی گئی، حکومتی معاشی ٹیم نے کابینہ ارکان کو معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ معاشی ٹیم اس معاملےپرمکمل تفصیل قوم کےسامنےرکھے، 208ارب روپےمعاف کرنےسےمتعلق حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیاجارہاہے،

    عمران خان نے کہاکہ گیس انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ سرچارج کےحوالےسےحقائق بتاناضروری ہیں، قومی خزانےکی حفاظت کی ذمہ داری خودلی ہے،کسی کونہیں نوازاجائےگا، اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نےاسلامی کیلنڈرکامعاملہ وزارت مذہبی امورکوبھجوادیا، وزارت مذہبی اموراسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کےبعدکابینہ کورپورٹ پیش کرےگی، وفاقی تعلیمی اداروں کےملازمین کی مستقلی کےمعاملےپرکمیٹی بنانےکافیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی دیگراداروں میں ڈیلی ویجزملازمین کےحوالےسےبھی فیصلہ کرےگی، وفاقی کابینہ نےکابینہ کمیٹی برائےسی پیک کےفیصلوں کی بھی توثیق کردی

  • خورشید شاہ کے گرد گھیرا تنگ، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    خورشید شاہ کے گرد گھیرا تنگ، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، نیب سکھر نے طلب کرنے کی اجازت مانگی لی، چیئرمین نیب سے اجازت ملنے کے بعد انہیں نیب سکھر آفس طلب کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کو طلب کرنے کے لئے اجازت مانگی ہے، نیب نے 27 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سید خورشید احمد شاہ اور ان کے اہلخانہ کے نام جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اب تک دو اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نیب کو ریکارڈ جمع کرا دیا ہے جبکہ جن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ریکارڈ جمع نہیں کرایا انہیں یاد دہانی کے نوٹسز ارسال کیے جائیں گے۔

    نیب کی جانب سے جاری کردہ لیٹرز میں خورشید شاہ سمیت ان کی دونوں اہلیہ، بیٹے، بیٹیوں اور بھیتجوں کی جائیداد کی مکمل تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی، اب انہیں باقاعدہ طلب کیے جانے کا امکان ہے تا ہم ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کے ابھی تک وارنٹ نہیں جاری کیے گئے.

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ کو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا تھا وہ اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، زرداری کو چند روز قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تا ہم انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا

  • پاکستان ہی میرا گھر ہے، اذان سمیع خان کا دو ٹوک اعلان

    پاکستان ہی میرا گھر ہے، اذان سمیع خان کا دو ٹوک اعلان

    کراچی:عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے بھارت کے بجائے پاکستان میں رہنے اور یہاں کیریئر شروع کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان ہی میرا گھر ہے۔تفصیلات کے مطابق اذان سمیع خان نے بھارت کے بجائے پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی، ایک انٹرویو میں اذان نے کہا کہ بھارت میں رہنے کا فیصلہ ان کے والد کا تھا اور میں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں۔

    عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع خان نے کہا کہ میرے پاس بھی اختیار تھا کہ میں بھارت جاکر اپنا کیریئر شروع کروں یا پاکستان میں رہوں تو میں نے اپنے ملک میں رہنے کو ترجیح دی اور میری والدہ محب وطن خاتون ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی میں اپنے گھر کی طرح مانتا ہوں، والد اور میرا رشتہ بہت عجیب ہے، میں ان سے اور ان کے کام سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    ذرائع کے مطابق اذان سمیع نے کہا کہ میں ان کا بیٹا ہوں لہٰذا میرا حق نہیں ہے کہ میں ان پر یا ان کے کسی فیصلے پر تبصرہ کروں لیکن میری زندگی میں ایک بات بہت واضح ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں اور پاکستان میں کام کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ اذان سمیع خان کا شمار پاکستان کے نامور موسیقاروں میں ہوتا ہے انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پرے ہٹ لو کی موسیقی ترتیب دی ہے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔

  • بھارتی مسلمانوں کیلئے میلوں رقبے پر مشتمل نئی جیلیں بنائی جارہی ہیں، ویڈیو منظر عام پر

    بھارتی مسلمانوں کیلئے میلوں رقبے پر مشتمل نئی جیلیں بنائی جارہی ہیں، ویڈیو منظر عام پر

    لاہور: بھارتی ریاست آسام میں نریندر مودی کی حکومت نے مسلمانوں کو جیل میں رکھنے کیلئے مربع میل زمینوں پر قید خانے بنانے شروع کردئیے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے مسلمانوں کے خلاف بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے. مسلمانوں کو جیل میں رکھنے کیلئے قید خانے بنائے جارہے ہیں. آسام میں اس وقت 6 قید خانے موجود ہیں جبکہ مودی حکومت نے 10 مزید قید خانے بنانے کا اعلان کیا ہے، جس پر کام جاری ہے . رپورٹس کے مطابق یہ قید خانے دسمبر 2019 تک مکمل کرلیئے جائیں گے. ان قید خانوں میں لاکھوں مسلمانوں کو منتقل کیا جائے گا. صرف 1 قید خانے پر 46 کروڑ حکومتی بجٹ آئے گا.

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت منسوخ کردی گئے تھی، اب کہا جارہا ہے کہ ان 19 لاکھ مسلمانوں کو نئے بنائے جانے والے قید خانوں میں منتقل کردیا جائے گا.

  • پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس ہفتے کے روز اسلام آباد میں ہوگا

    پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس ہفتے کے روز اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس ہفتے کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ذرایع کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس کے سلسلے میں پاکستان آئیں گے، یہ اہم ترین اسلام آباد میں منعقد ہوگا، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

    ذرایع نے بتایا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری کی افغانستان تک توسیع اس اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں افغان امن اور مفاہمتی عمل پر سہ فریقی مشاورت کی جائے گی، افغان مفاہمتی عمل پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

  • "خان صاحب کے لئے گھر بیٹھے بٹھائے کشمیر لینے کا فارمولا ” تحریر: ڈاکٹر حافظ اسامہ اکرم

    "خان صاحب کے لئے گھر بیٹھے بٹھائے کشمیر لینے کا فارمولا ” تحریر: ڈاکٹر حافظ اسامہ اکرم

    آج کل کشمیر کے حالات بہت مخدوش ہیں ۔ کرفیو کو ایک مہینہ ہونے والا ہے ، کشمیری بھوک پیاس ، دوائیوں کی عدم موجودگی، آنسو گیس شیل اور چھروں سے روز مر رہے ہیں ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق کشمیری لڑکیوں کو اٹھا کر لے جایا جا رہا ہے ۔ بارہ سال کے بچوں کو بھی شہید کر کے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔اس صورتحال میں موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب خود کو اس پہ بہت زبردست متفکر بتاتے ہیں ۔ اور کشمیر کے سفیر کا درجہ دیتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ عالمی امن کی ٹھیکہ داری بھی چونکہ صرف پاکستان کے حصہ میں آئی ہے لہذا خان صاحب اور ان کے ماننے والے یہ کہتے پھرتے ہیں کہ "کیا اب میں جنگ کر لوں ،حملہ کر دوں۔۔۔۔؟؟؟ ”
    تو ان کے لئے کچھ گذارشات ہیں کہ جناب من آپ بلکل جنگ نہ کریں ، نہ حملہ کریں۔ آپ کی سو سو مجبوریاں ہیں ،ہم آپ کو گھر بیٹھے بٹھائے کشمیر کی آزادی کا طریقہ بتاتے ہیں جس میں نہ آپ پر کوئی عالمی دباؤ آئے گا نہ آپ کو انٹرنیشنل بارڈر کراس کرنا پڑے گا ، نہ شاہین و نصر کا استعمال کرنا پڑے گا نہ آپ کے فوجی شہید ہوں گے ۔
    ان سب کا آسان حل انڈیا کا صرف ایک مکمل بائیکاٹ ہے ، اس پہ عمل تو کر کے دیکھیں ۔ ہمیں امید ہے آپ اتنے بھی بزدل بھی واقع نہیں ہونگے اور یہ کر گزریں گے ۔

    1. پاکستان انڈیا سے ہر طرح کے سفارتی تعلقات مکمل طور پر توڑ لے۔

    2.انڈیا کی روز روز کی زمینی بارڑر اور بالاکوٹ والی ہوائی حدود کی خلاف ورزی ، ڈیموں پہ بند باندھ کر پانی کی چوری سمیت تمام تر معاہدوں کی بار بار کی خلاف ورزی کے جواب میں تمام تر معاہدوں کے ختم ہونے کا اعلان کر دیا جائے۔

    3۔ ہر بین الاقوامی فورم پر انڈیا کے کشمیریوں اور دیگر اقلیتوں پہ ظلم کو دنیا کے سامنے واضح کیا جائے ۔

    4.انڈیا سے ہر قسم کی آلو ، پیاز کی تجارت ختم کردی جائے۔

    5. سوائے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دونوں ملکوں کے شہریوں کی ایک دوسرے کے ملک میں داخلہ اور آمدورفت بند کردی جائے۔

    6۔ انڈین سامان تجارت اور ہوائی جہازوں کو راہداری ختم کی جائے،

    اگر آپ صرف یہ کام کر لیں تو دیکھیں انڈیا کشمیر سمیت تمام تر تصفیہ طلب امور میں آپ کے قدموں میں نہ آ گرے تو ہم سزاوار ۔

  • لندن میں کشمیر کی آزادی کیلئے ہزاروں افراد کا احتجاج

    لندن میں کشمیر کی آزادی کیلئے ہزاروں افراد کا احتجاج

    لندن: کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی.

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ہزاروں افراد نے کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی. لوگوں نے کشمیر کی آزادی کیلئے احتجاج کیا. احتجاج میں بزرگ، خواتین، نوجوانوں سمیت بچوں نے شرکت کی. احتجاج میں لوگ پلے کارڈز ساتھ لیکر آئے جس میں کشمیر کی آزادی کے حوالے سے نعرے درج تھے. لوگوں نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سخت نعرے بازی کی. لوگوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں. کشمیریوں پر بھارتی فوج نے ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے.

    واضح رہے کہ کشمیر میں 28 روز سے کرفیو نافذ ہے، بھارتی فوج نے وادی کشمیر میں مکمل طور پر کنٹرول سنبھالا ہوا ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں.

  • وزیر اعظم  عمران خان نے نئے سٹیزن پورٹل متعارف کرانے سے گریز کی ہدایت کر دی

    وزیر اعظم عمران خان نے نئے سٹیزن پورٹل متعارف کرانے سے گریز کی ہدایت کر دی

    پشاور:عوام کو مشکل میں نہ ڈالووزیراعظم عمران خان نے نئے سٹیزن پورٹل کو فی الحال متعارف کرانے سے انکار کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے 41 محکمہ جات کو ہدایت نامہ ارسال کر کے نئے سٹیزن پورٹل کو متعارف کرانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے نئے سٹیزن پورٹل متعارف کرانے سے گریز کی ہدایت کر دی ہے،

    ذرائع کےمطابق وزیراعظم ہاوس کی جانب سے ہدایت نامے کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل ہی سے شہریوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں، محکمے 21 دن میں ضرورت کے مطابق پورٹل سے متعلق تجاویز دیں۔ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل 8 ہزار مختلف سرکاری محکموں سے منسلک ہے، اس پورٹل کے توسط سے اب تک 987140 شہریوں کی شکایات حل ہوئی ہیں۔

  • برطانیہ میں کشمیر آزادی مارچ، گاندھی کے مجسمے کو کشمیر کا پرچم تھما دیا گیا

    برطانیہ میں کشمیر آزادی مارچ، گاندھی کے مجسمے کو کشمیر کا پرچم تھما دیا گیا

    لندن: کشمیر بنے گا پاکستان ، ان نعروں سے برطانیہ کی فضائیں گونج اٹھی ، اطلاعات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ سے بھارتی ہائی کمیشن تک کشمیر آزادی مارچ کیا گیا، احتجاجی مظاہرین کے شرکا نے ماہتما گاندھی کے مجسمے کو کشمیری پرچم تھما دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں کشمیری آزادی مارچ کے شرکا نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اور ماہتما گاندھی کے مجسمے کو بھی کشمیری پرچم پکڑا دیا۔

    لندن سے ذرائع کے مطابق شرکاء کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کے دروازے پر انڈوں، ٹماٹروں کی بارش کی گئی، بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھویں کے گولے پھینکے گئے اور مشتعل مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے شیشے توڑ دئیے۔بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرین نے گھیرے میں لے کر نریندر مودی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی

    https://twitter.com/MurtazaViews/status/1168884189057441792?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1168884189057441792&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawn.com%2Fnews%2F1503310

    ذرائع کے مطابق برطانیہ بھر کے کشمیری و مقامی کمیونٹیز کی کثیر تعداد مارچ میں شریک ہوئی، شرکا نے کشمیر میں مظالم کے خلاف بینرز، پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرین نے گھیرے میں لے کر نریندر مودی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔کشمیریوں کے جلوس کے روٹ پر ٹریفک مکمل جام ہوگیا، بعدازاں کشمیریوں کے مظاہرے کے دوران 15 ارکان پارلیمنٹ نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر پٹیشن پیش کی۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جبری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو ایک ماہ گزر گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں ایک ماہ سے سب کچھ بند، مواصلاتی رابطے معطل ہیں جس کے باعث بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہے، سخت ترین کرفیو اور تمام پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کے شارٹ ہیئر ڈونٹ کیئر، وائرل تصاویر نے ہر کسی کو مجبور کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کے شارٹ ہیئر ڈونٹ کیئر، وائرل تصاویر نے ہر کسی کو مجبور کردیا

    واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ بھی متنازعہ بیانات کی وجہ سے متنازعہ اور لیکن بیٹی باپ کو بھی چھوڑ پیچھے چھوڑ گئی امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ گزشتہ روز کولمبیا کے شہر بگوٹا پہنچیں اس دورے کے لیے انہوں نے نیا ہئراسٹائل اپنایا جو توجہ کا مرکز بن گیا۔سینتیس سالہ ایوانکا ٹرمپ نے کولمبیا کے دورے کے دوران سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا اور اسی کلر کی جوتے بھی پہن رکھے تھے، ایوانکا نے سلور رنگ کے ایئررنگ بھی پہنے ہوئے تھے۔

    ایوانکا ٹرمپ ویمن گلوبل ڈیولپمنٹ (ڈبلیو جی ڈی پی) کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گی، وہ ترقی پذیر ممالک میں خواتین کو معاشی طور پر باختیار بنانے کے حوالے سے گفتگو کریں گی، ایوانکا نے ایک موقع پر سیاہ رنگ کا لباس پہنچا اور سیاہ ہینڈ بیگ اور ریڈ بیلٹ لگایا ہوا تھا۔رواں برس فروری میں ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے ایوانکا کو خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کولمبیا، ارجنٹینا اور پیراگوئے کے دورے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔