Baaghi TV

Author: +9251

  • کرتارپور راہداری پر مذاکرات کل ہوں‌ گے، ڈاکٹر فیصل لاہور پہنچ گئے

    کرتارپور راہداری پر مذاکرات کل ہوں‌ گے، ڈاکٹر فیصل لاہور پہنچ گئے

    کرتارپور راہداری پر مذاکرات کل واہگہ اٹاری پر ہوں گے، پاکستانی وفد ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی قیادت میں لاہورپہنچ گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وفدکی قیادت ڈاکٹرفیصل کریں گے، ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ امیدہےکہ مذاکرات میں اختلافات پرقابوپالیاجائےگا، اُمیدکرتےہیں کہ کل کےمذاکرات نتیجہ خیزہوں گے، کل کےمذاکرات میں مسودےپرپیش رفت کی توقع ہے، پاکستان مثبت سوچ کےساتھ کرتارپورراہداری پرآگےبڑھ رہاہے، وزیراعظم کےویژن کی روشنی میں کرتارپورراہداری کھول رہےہیں،

    ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مذاکرات پاکستانی وقت کےمطابق صبح 10بجےشروع ہوں گے، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات واہگہ اٹاری بارڈرپربھارتی جانب ہوں گے،

  • جامعہ بلوچستان شدید مالی بحران سے دوچار

    جامعہ بلوچستان کو ایچ ای سی کی جانب سے کٹوتی کے بعد سے 620 ملین سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے اور جامعہ بلوچستان کو ایک سال کے دوران 1500 ملین چاہیے جب کے فنڈز کی کٹوتی کے بعد جامعہ کو 872 ملین فراہم کئے گئے مالی بحران کے باعث آئندہ ماہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات ہونگی جس پر حکومت بلوچستان نے جامعہ کو ایک خصوصی پیکج دینے کی یقین دہانی کرائی ہے گزشتہ دو سالوں سے جامعہ کے امور چلانے کیلئے بینکوں سے قرضوں اور دیگر زرائع سے چلایا جارہا ہے،زرائع

  • ترک فضائیہ نے 5 دہشتگرد ہلاک کردیئے

    ترک فضائیہ نے 5 دہشتگرد ہلاک کردیئے

    انقرہ: ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق ترک محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ ترک فضائیہ اور خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی کے اشتراک سے شمالی عراق میں کئے گئے آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ترک محکمہ دفاع کی جانب جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی عراق کے علاقے خاقورق میں ترک فضائیہ اور خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے علیحدگی پسند تنظیم ”پی کے کے“ کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق کے مطابق اس کارروائی کے بعد تمام لڑاکا طیارے بحفاظت واپس چلے گئے۔

  • ” بزدار ہٹاؤ ،پنجاب بچاؤ ” ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا

    ” بزدار ہٹاؤ ،پنجاب بچاؤ ” ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا

    پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے، پنجاب میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے پر عثمان بزدار سے جان چھڑانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف محاذ گرم دکھائی دے رہا ہے ، اور اس وقت یہ نعرہ مقبول ہورہا ہے ” بزدار ہٹاؤ ،پنجاب بچاؤ ” ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا

    باغی ٹی وی کے مطابق پارٹی کی اندرونی مخالفت کے بعد ٹویٹر صارفین بھی عثمان بزدار کے خلاف میدان میں آ گئے، ذرائع کے مطابق ٹویٹر صارفین نے ایک سال میں ریفارمز نہ لانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید شروع ہوگئی ہے ،

    سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی یہ بحث اس وقت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نعروں کو سامنے رکھتے ہوئے پوچھ رہے ہیں‌کہ کہاں‌گئے وہ وعدے اور نعرے ، پولیس ریفارمز کہاں ہیں سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے ، یہ سوال بھی بڑی تیزی سے گردش کررہا ہے کہ کہا ں گئیں‌وہ ہیلتھ ریفارمز جن کا موصوف تذکرہ کیا کرتےتھے
    ٹویٹر پر اس وقت عوام عثمان بزدار سے سوال کررہے ہیں‌کہ وہ تعلیم کی بہتری کے دعوے کہاں گئے ، نہ مہنگائی کم ہوسکی اور نہ لوگوں کو سکون میسر ہو سکا ،

  • بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کی ایک اور بڑھی کاروائی

    بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے نواں کلی میں کاروائی کرتے ہوۓ مضر صحت اور غیر معیاری بیکری آئٹمز کی تیاری و فروخت پر ایک بیکری اور دو بیکرز پروڈکشن یونٹس سیل کردئیے۔

    کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردنوش بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز ندا کاظمی کی سربراہی میں بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے منگل کے روز نواں کلی میں کارروائی کرتے ہوئے رامادا بیکری اینڈ بیکرز پلانٹ اورچمن بیکرز پلانٹ کوپروڈکشن ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات و زنگ آلود مشینری، غیرمعیاری و مضرصحت پروڈکشن ،حشرات کی موجودگی، ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور مجموعی طور پر حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف اشیاءکی تیاری و فروخت پر سیل کر دیا۔واضح رہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو عوام کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ گزشتہ روز رامادا بیکری سے خریدی گئیں مختلف اشیاء کے استعمال سے بچوں وخواتین سمیت متعدد افراد غذائی زہریت( فوڈ پوائزننگ) کا شکار ہوئے تھے جس پر بی ایف اے کی معائنہ ٹیم کی جانب سے فوری رسپانس دیتے ہوئے مذکورہ کاروائی عمل میں لائی گئی علاوہ ازیں فوڈ اتھارٹی حکام نےعلاقے میں موجود دیگر کھانے پینے کے مراکز کا بھی معائنہ کیا اور مختلف اشیاء خورد ونوش کے معیار کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران مختلف مراکز کے مالکان و عملے کو عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ اس حوالے سے انہیں خصوصی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کل اہم پریس کانفرنس کریں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کل اہم پریس کانفرنس کریں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کل بدھ کو اہم پریس کانفرنس کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس سی پہر 3 بجے ہو گی، اس پریس کانفرنس میں یوم دفاع سمیت دیگر تقریبات کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق بھی بات چیت کریں گے، دوسری جانب پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ یوم دفاع 6 ستمبر کو گزشتہ برس کی طرح منائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے حوالہ سے پرومو بھی جاری کر دیاہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں لکھا کہ یوم دفاع و شہداء 6 ستمبر 2019، پچھلے سال کی طرح آئیں،ہرشہید کے گھرچلیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے،آئیں چلیں شہید کے گھر،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر بنے گا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی بنایا،

  • نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، فی یونٹ کتنا ہو گا اضافہ؟ اہم خبر

    نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، فی یونٹ کتنا ہو گا اضافہ؟ اہم خبر

    سینٹرل پاور پر چیزنگ کی نیپرا کو فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے منھگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بجلی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے، درخواست کے مطابق جولائی میں 14ارب 23کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، سی پی پی اے درخواست کیمطابق جولائی میں بجلی پیداوارپرلاگت74ارب 90کروڑ روپے رہی،

    نیپرا کا کہنا ہے کہ جولائی میں پانی سے 32.5فیصد، کوئلے سے 14.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے5.5فیصد،گیس سے11.81 فیصدایل این جی سے24.71فیصدبجلی پیدا کی گئی، جولائی میں نیوکلیئرذرائع سے 5.81 فیصد بجلی پیدا ہوئی، بجلی قیمت بڑھانےسےمتعلق درخواست کےالیکٹرک کےسواملک بھر کےصارفین کیلیےہے،

  • صلاح الدین پر بدترین پولیس تشدد کی تصویریں سامنے آگئیں

    صلاح الدین پر بدترین پولیس تشدد کی تصویریں سامنے آگئیں

    گوجرانوالہ: صلاح الدین کا جنازہ آج صبح دفنا دیا گیا، نہلانے سے پہلے اس کے بھائی نے کچھ تصاویر لی ہیں. صلاح الدین کے الٹے ہاتھ پر کسی چاقو کے گہرے زخم کا نشان ہے.

    سیدھا ہاتھ جلا ہوا ہے کھال ادھڑ چکی ہے جیسے کسی استری سے جلایا گیا ہو. پولیس نے صلاح الدین پر بدترین ظلم و ستم کیا ہے. پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، امید ہے ہلکی پھلکی رپورٹ بنا کر پولیس اپنے بھائیوں کو بچا لے گی. دوران تفتیش مار پیٹ ہوتی رہتی ہے، ٹانگ یا ہاتھ ٹوٹنا نارمل بات ہے.

    صلاح الدین کا کیس بھی دو تین سال عدالت میں چلے گا، پولیس والے دو چار سال سزا بھگتیں گے اور نوکری پر بحال ہو جائیں گے یا پھر حکومت پانچ دس لاکھ روپے دے کر لواحقین کو دیت ادا کر دے گی. عوام بھی مطمئن ہو جائے گی کہ چلو پیسے تو مل گئے قانون، انصاف کے تقاضے جائیں بھاڑ میں.

  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں‌ کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں‌ کا اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد سندھ، بابر اعظم سنٹرل پنجاب اور شان مسعود سدرن پنجاب کی کپتانی کریں گے، محمد رضوان خیبر پختون خواہ، حارث سہیل بلوچستان اور عماد وسیم ناردرن کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، سیکنڈ الیون میں شامل 3 سینئر کھلاڑیوں کو مینٹور مقرر کیا گیا ہے، ذوالفقار بابر، محمد سمیع اور اعزاز چیمہ بطور مینٹور سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے،

    بلوچستان کرکٹ ٹیم میں 44 فیصد مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، تمام کھلاڑی 11 ستمبر کو اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیں گے، راشد لطیف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد تمام ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے، مینٹور کرکٹرز میچ کے دوران اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے، راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ہم نے یاسر شاہ اور شاداب خان کا نعم البدل تیار کرنے کے لیے نوجوان لیگ اسپنرز کو ٹیموں میں شامل کیا ہے،

  • غربت میں کمی کیلئے روزگار پیدا کرنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

    غربت میں کمی کیلئے روزگار پیدا کرنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان سے معروف صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کی وزیراعظم آفس میں ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صنعت کار اور کاروباری شخصیات معیشت کی بہتری کیلیے تجاویز پیش کریں ، حکومت کاروبار ی سرگرمیوں کیلیے ہرممکن سہولیات فراہمی کی کوشش کر رہی ہے، کاروبار میں آسانیاں پیداہونے تک معیشت کا پہیا نہیں چل سکتا، ہماری اولین ترجیح غربت میں کمی کیلیے روزگار کے مواقع پید ا کرنا ہے ، کاروباری برادری کی تجاویز پر پالیسی سازی اورپلاننگ آگےبڑھائی جائےگی، کاروبار میں آسانیاں پیداہونے تک معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا،

    عمران خان نے کہاکہ کاروباری طبقے سےملاقاتوں کا سلسلہ باقاعدگی سےجاری رکھا جائےگا، حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں مشاورتی عمل جاری رکھے گی، کاروباری شخصیات کی طرف سےحکومت کی معاشی پالیسیوں پربھرپوراعتماد کااظہا ر کیا گیا، ملاقات میں وفاقی وزراخسرو بختیار، علی حیدر زیدی اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شریک ہوئے، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد،ڈاکٹر عشرت حسین،چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی بھی موجود تھے،