Baaghi TV

Author: +9251

  • کینسر میں مبتلا صحافی کیخلاف نازیبا بیان، وزیر ریلوے شیخ‌ رشید پر پابندی لگا دی گئی

    کینسر میں مبتلا صحافی کیخلاف نازیبا بیان، وزیر ریلوے شیخ‌ رشید پر پابندی لگا دی گئی

    نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، اسی طرح ان کی تقریبات کی کوریج پر بھی ایک ہفتہ کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید سے متعلق بتایا گیا ہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے وابستہ ناصر نامی ویڈیو جرنلسٹ جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، کے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا تھا، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل قرار کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جب وزیر ریلوے شیخ رشید نے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے دورے کا دورہ کیا تو اس دوران مقامی صحافی نے ان کی توجہ ویڈیو جرنلسٹ ناصر کی بیماری کی جانب دلائی تاہم متوجہ کیے جانے پر شیخ رشید احمد نے کینسر میں مبتلا صحافی کیلئے توہین آمیز جملے کہے جسے صحافیوں نے سخت ناپسند کیا اور اس پر بعد ازاں احتجاج بھی کیا گیا،

    نیشنل پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کی راولپنڈی اسلام آباد میں کوریج اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور راولپنڈی کیمپ آفس میں داخلے پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے، نیشنل پریس کلب کی جانب سے ملک کے دیگر پریس کلبوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی شیخ رشید پر ایک ہفتے کی پابندی عائد کریں، واضح رہے کہ شیخ‌ رشید احمد کے اس رویہ پر صحافیوں‌ میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے،

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرا ٹیسٹ میچ کون جیتا؟ جانئے

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرا ٹیسٹ میچ کون جیتا؟ جانئے

    کنگسٹن (اے پی پی) بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 257 رنز سے ہراکر 2 میچوں کی سیریز 2-0 جیت لی.

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 257 رنز سے ہرادیا، ہنوما وہاڑی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، ویسٹ انڈیز سے دونوں ٹیسٹ جیتنے کے بعد بھارت کو پوائنٹس ٹیبل 120 پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل ہے۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈین ٹیم 468 رنز کے تعاقب میں 210 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، ویسٹ انڈین بلے باز دوسری اننگز میں بھی بھارتی باﺅلرز کو جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے آﺅٹ ہوتے رہے، شامربروکس 50 ، کپتان جیسن ہولڈر 39 ، جرمائن بلیکووڈ 38 اور ڈیرن براوو 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے.

    جبکہ بھارت کی طرف سے محمد شامی اور روندرا جدیجا نے تین، تین جبکہ ایشانت شرما نے دو اور بمرا نے ایک وکٹ حاصل کی، ہنوما وہاڑی کو پہلی اننگز میں 111 اور دوسری میں 53 (ناٹ آﺅٹ) رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بھارت کی یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل دوسری کامیابی ہے.

  • دنیا نیوز کو تالا لگا دیا گیا

    دنیا نیوز کو تالا لگا دیا گیا

    لاہور: دنیا میڈیا گروپ کی طرف سے ملازمین کو جبری برطرف کرنے کے خلا ف پریشان حال بے روزگار صحافی دنیا نیوز کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے گئے ،جبری بے روزگار کیے گئے ملازمین نے دنیا نیوز کے مین گیٹ کو تالہ لگا دیا

    ذرائع کے مطابق پریس کلب قائدین کی قیادت کی سربراہی میں رانا عظیم سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ، سابق صدر لاہور پریس کلب محمد اعظم چوہدری سمیت سیکنڑوں کارکنان کی موجودگی میں‌ صدر ایمرا آصف بٹ اور محمد علی میو نے دنیا ٹی وی کے باہر تالا لگادیا۔مرکزی دروازے پر کامیابی سے دھرنا جاری ہے کسی شخص کو ادارے کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا، مظاہرین پوسٹر لیے دنیا نیوز مالکان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں‌اور بے روزگار کیے جانے والے صحافیوں کو جلد از جلد بحال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں

    واضح رہے کہ ایک دن قبل لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا ہنگامی اجلاس قائم مقام صدر ذوالفقارعلی مہتو کی صدارت میں ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تحریک کے پہلے مرحلے میں دنیا گروپ سے 100 سے زائد صحافیوں اور دیگر ملازمین کی حالیہ برطرفیوں کے خلاف آج (3 ستمبر کو) دنیا گروپ کے صدر دفتر واقع ایبٹ روڈ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس کے لئے پریس کلب سے سہ پہر 3 بجے ریلی پہنچی ہے، ریلی میں مختلف صحافتی تنظیموں کے لوگ شریک ہیں،

  • دنیا ٹی وی کے باہر صحافیوں‌ کا دھرنا، دفتر کو تالا لگا دیا

    دنیا ٹی وی کے باہر صحافیوں‌ کا دھرنا، دفتر کو تالا لگا دیا

    لاہور پریس کلب کی زیر قیادت صدر ایمرا آصف بٹ اور محمد علی میو نے دنیا نیوز سے صحافیوں اور ملازمین کی برطرفی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے دنیا ٹی وی کے دفتر پر تالا لگا دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کی طرف سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دنیا ٹی وی کے دفتر کے باہر صحافیوں کا زبردست احتجاجی دھرنا جاری ہے، اس دوران صدر ایمرا آصف بٹ نے دنیا ٹی وی کے دفتر کے باہر تالا لگا دیا ہے، یہ مظاہرہ جاری ہے اور کسی شخص کو ادارے کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا،

    واضح رہے کہ ایک دن قبل لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا ہنگامی اجلاس قائم مقام صدر ذوالفقارعلی مہتو کی صدارت میں ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تحریک کے پہلے مرحلے میں دنیا گروپ سے 100 سے زائد صحافیوں اور دیگر ملازمین کی حالیہ برطرفیوں کے خلاف آج (3 ستمبر کو) دنیا گروپ کے صدر دفتر واقع ایبٹ روڈ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس کے لئے پریس کلب سے سہ پہر 3 بجے ریلی پہنچی ہے، ریلی میں مختلف صحافتی تنظیموں کے لوگ شریک ہیں،

  • قومی ٹیم کے ہیڈ اور باؤلنگ کوچ کا اعلان کب کیا جائے گا؟ جانئے

    قومی ٹیم کے ہیڈ اور باؤلنگ کوچ کا اعلان کب کیا جائے گا؟ جانئے

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور باؤلنگ کوچ کے ناموں کا اعلان کل جاری کرے گا.

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور باؤلنگ کوچ کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، اس حوالے سے پی سی بی کل کوچز کے ناموں کا اعلان کرے گا. پہلے مرحلے میں پریس ریلیز کے ذریعے نام جاری کیے جائیں گے اس کے بعد ہیڈکوچ پریس کانفرنس کرکے اپنے پلان سے میڈیا کو بریف کرنے کے ساتھ مختلف سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔ دوسری جانب باغی ٹی وی نے 2 ستمبر کو خبر بریک کردی ہے کہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ‌ ٹیم کے ہیڈ کوچ جبکہ وقار یونس باؤلنگ کوچ ہوں گے. باغی ٹی وی کے ذرائع سے خبر موصول ہوئی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباالحق کو ہیڈ کوچ جبکہ سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کو باؤلنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے.

    یاد رہے کہ ہیڈ کوچ کیلئے مصباح الحق کے علاوہ ڈین جونز اور محسن حسن خان نے بھی اپلائی کیا لیکن ذرائع سے خبر یہ موصول ہوئی ہے کہ پی سی بی نے مصباالحق کو قومی ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

  • شاہ محمود قریشی کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر سمیت دیگر امور پر گفتگو

    شاہ محمود قریشی کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر سمیت دیگر امور پر گفتگو

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مقبوضہ کشمیرسمیت خطےمیں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کشمیرمیں یکطرفہ، غیرقانونی اقدامات سے خطے کا امن داؤ پرلگانا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیرکےنہتےمسلمان4ہفتوں سےمسلسل کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی میڈیا،انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس انتہائی تشویشناک ہیں،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کشمیرمیں امن وامان کےلیےاقوامِ عالم کواپنامؤثرکرداراداکرناہوگا، بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ نے المناک صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا، بنگلادیشی وزیرخارجہ نےمعاملات کےپُرامن حل کی ضرورت پرزوردیا، دونوں وزرائےخارجہ نے اس سلسلے میں مشاورت جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے،

  • کمپنیوں‌ کو 208 ارب معاف کرنے سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں، عمران خان کی ہدایت

    کمپنیوں‌ کو 208 ارب معاف کرنے سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں، عمران خان کی ہدایت

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس میں7 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ ارکان نےمختلف کمپنیوں کو208ارب روپےمعاف کرنےپرسوالات اٹھا دیئے، اجلاس میں گیس انفراسٹرکچرسرچارج کی مدمیں208ارب روپےمعاف کرنےپرطویل بحث کی گئی، حکومتی معاشی ٹیم نے کابینہ ارکان کو معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ معاشی ٹیم اس معاملےپرمکمل تفصیل قوم کےسامنےرکھے، 208ارب روپےمعاف کرنےسےمتعلق حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیاجارہاہے،

    عمران خان نے کہاکہ گیس انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ سرچارج کےحوالےسےحقائق بتاناضروری ہیں، قومی خزانےکی حفاظت کی ذمہ داری خودلی ہے،کسی کونہیں نوازاجائےگا، اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نےاسلامی کیلنڈرکامعاملہ وزارت مذہبی امورکوبھجوادیا، وزارت مذہبی اموراسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کےبعدکابینہ کورپورٹ پیش کرےگی، وفاقی تعلیمی اداروں کےملازمین کی مستقلی کےمعاملےپرکمیٹی بنانےکافیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی دیگراداروں میں ڈیلی ویجزملازمین کےحوالےسےبھی فیصلہ کرےگی، وفاقی کابینہ نےکابینہ کمیٹی برائےسی پیک کےفیصلوں کی بھی توثیق کردی،

  • لاہور میں قبضہ گروپ سرگرم، غریب بیوہ کے گھر پر غنڈوں کا قبضہ

    لاہور میں قبضہ گروپ سرگرم، غریب بیوہ کے گھر پر غنڈوں کا قبضہ

    لاہور: غریب بیوہ خاتون پروین اسلم کے گھر پر غنڈہ عناصر علی اور کاشف محمود نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قبضہ کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ میسن روڈ میں غریب بیوہ خاتون پروین اسلم کے گھر پر غنڈہ عناصر علی اور کاشف محمود نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قبضہ کرلیا. بیوہ خاتون پروین اسلم نے کہا کہ "علی میرا ہمسایہ ہے اور پہلے بھی فراڈ کے چکر میں جیل رہ چکا ہے، ہماری فیملی اکثر و اوقات ملک سے باہر رہتے ہیں اور یہ اچھی طرح جانتا تھا اس نے کہا کہ گاڑیوں کے گیراج کیلئے تھوڑی سی جگہ چاہیئے، اگر آپ بیچ دیں گی تو آپ کا احسان ہوگا میں نے دو چار مرلے اس کو بیچ دی جب اس نے دستخط کیے اور انگوٹھے لگوائے تو ساتھ میری اور زمین جو کہ کنال یا اس سے کم بنتی ہے اس نے دھوکے سے اس اسٹام پر بھی دستخط کروالیے. اور جب ہم پاکستان آئے تو اس نے سینٹرل میں دیوار کر رکھی تھی، ہم دیکھ کر حیران ہوگئے اور جب ہم نے اس سے پوچھا تو ہمیں دھمکیاں دینے لگا اور کہنے لگا کہ اگر کسی کو میرا بتاؤ گئے تو میں نہیں چھوڑوں گا”.

    دوسری جانب بیوہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کی اپیل کی.

  • خیبرپختونخوا مقامی حکومتیں 3ارب 45کروڑ 47لاکھ 91ہزار روپے فنڈ استعمال میں نہ لاسکے

    خیبرپختونخوا مقامی حکومتیں 3ارب 45کروڑ 47لاکھ 91ہزار روپے فنڈ استعمال میں نہ لاسکے

    پشاور(نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں مقامی حکومتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد صوبے کی ویلج و نیبر ہڈ کونسلیں کے اکائونٹس میں 3ارب 45کروڑ 47لاکھ 91ہزار روپے کی نشاندہی کر لی گئی ہے جسے استعمال میں لانے کیلئے محکمہ خزانہ نے مذکورہ فنڈز کو اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے 20اضلاع کی ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے اکائونٹس میں 28کروڑ روپے سے زائدجاری اخراجات کا فنڈ بھی موجود ہے جو اس کے علاوہ ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے کے 24اضلاع کی 3ہزار 339ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کو 4سالوں کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں گزشتہ برس مالی سال 2018-19کے دوران بھی ویلج و نیبر ہڈ کونسلوںکو 6ارب 22کروڑ39لاکھ 80ہزار روپے بھی جاری کئے گئے تھے جو کہ مختص ترقیاتی فنڈ 13ارب 10کروڑ روپے کے نصف سے بھی کم تھے تاہم مذکورہ تمام ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے اکائونٹس میں ماضی کے ترقیاتی فنڈز بھی موجود تھے جنہیں استعمال کرنے کی شرط صوبائی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی تھی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبے کی تمام ویلج و نیبر ہڈکونسلوں سے انکے اکائونٹس میں موجود ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں محکمہ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق اپر دیر ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے پاس41کروڑ68لاکھ 59ہزار 806روپے، نوشہرہ میں 25کروڑ67لاکھ 50ہزار953روپے، پشاور میں 24کروڑ74لاکھ 8ہزار 652روپے، لوئر دیر میں 22کروڑ43لاکھ 29ہزار 386روپے، مردان میں 22کروڑ93ہزار 684روپے، ڈیرہ اسماعیل خان میں 21کروڑ55لاکھ 87ہزار 526روپے، بنوں میں 19کروڑ65لاکھ 30ہزار 432روپے، صوابی میں 18کروڑ92لاکھ 25ہزار 256روپے، شانگلہ میں 18کروڑ85لاکھ 75ہزار 16روپے، کوہاٹ میں 17کروڑ84لاکھ 64ہزار 605روپے، مالاکنڈ میں 13کروڑ64لاکھ 38ہزار 683روپے، سوات میں 13کروڑ41لاکھ 2ہزار 816روپے، مانسہرہ میں 13کروڑ34لاکھ 71ہزار 82روپے، ایبٹ آباد میں 12کروڑ23لاکھ 3ہزار 52روپے، چارسدہ میں 8کروڑ56لاکھ 93ہزار 110روپے، ٹانک میں 7کروڑ78لاکھ 33ہزار 894روپے،بونیر میں 7کروڑ39لاکھ 60ہزار 584روپے،ہری پور میں 7کروڑ21لاکھ 27ہزار ایک روپیہ،کرک میں 6کروڑ75لاکھ 59ہزار 625روپے،لکی مروت میں 5کروڑ6لاکھ 49ہزار 615روپے،ہنگو میں 5کروڑ4لاکھ 4ہزار 388روپے،تورغر میں 4کروڑ87لاکھ 25ہزار 163روپے،بٹگرام میں 4کروڑ12لاکھ 68ہزار 950روپے اورچترال میں 2کروڑ64لاکھ 28ہزارروپے کا ترقیاتی فنڈویلج و نیبر ہڈ کونسلو ں کے اکائونٹس میں موجود ہے پشاور، ایبٹ آباد ، چترال اور سوات کی ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں نے اپنا جاری اخراجات کا فنڈ مکمل طور پر استعمال کیا ہے جبکہ دیگر 20اضلاع کی ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے اکائونٹس میں جاری اخراجات کی مد میں ملنے والے 28کروڑ39لاکھ 78ہزار روپے تاحال موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ کوہستان میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے اسکی 162ویلج و نیبر ہڈ کونسلیں اس میں شامل نہیں ہیں

  • کن شہروں میں کون سے نئے مقامات پر ہو گا اب ٹول ٹیکس وصول؟ اہم خبر

    کن شہروں میں کون سے نئے مقامات پر ہو گا اب ٹول ٹیکس وصول؟ اہم خبر

    11 نئے ٹول ٹیکس پوائنٹ پر اب روڈ ٹیکس وصول کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمری کی منظوری دے دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ سےسیالکوٹ جانیوالے بائی پاس پرٹول ٹیکس دیں گے، وزیرآباد بائی پاس استعمال کرنے والے اب ٹول ٹیکس اداکریں گے، قصوردیپالپورروڈ پرکھڈیاں خاص کےمقام پرٹول ٹیکس وصول ہوگا، مریدکےسےنارووال روڈ ٹول ٹیکس پرراہداری ٹیکس لیاجائےگا، برج اٹاری کےمقام پرلاہور جڑانوالا، فیصل آباد روڈ پر استعمال ٹیکس لیا جائےگا، اڈا کمیروالاپرساہیوال سےعارف والا جانے والوں سےروڈ ٹیکس لیا جائے گا،

    قصورروڈ سےاوکاڑہ جانیوالے 3 مقامات پرٹول ٹیکس اداکریں گے،