سکول کے سوزکی وین اور مسافر ویگن کے درمیان خوفناک تصادم ایک طالبہ جاں بحق 8 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ شہید نواب غوث بخش ہسپتال کے قریب مستونگ سے کھڈکوچہ جانیوالے طالبات کی سکول وین اور مخالف سمت سے قلات سے کوئٹہ آنے والے مسافر ویگن کے درمیان تصادم ہوا جسکے نتیجے میں ایک طالبہ موقع پر جاں بحق جبکہ طالبات سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں ابتدائی طبعی امداد کے لیے شہید نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Author: +9251
-

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا آرڈیننسز کے اجراء کیخلاف شدید احتجاج، واک آؤٹ کر دیا
سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے آرڈیننسز کے اجراء کے خلاف سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا ، کورم پورانہ ہونےپرسینیٹ کااجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ایوان کو بطور آرڈیننس سیکریٹری استعمال کیا جا رہا ہے ، قانون کا راستہ چھوڑ کر حکومت شارٹ کٹ استعمال کر رہی ہے، یہ آئین کے ساتھ فراڈ ہے ،آرڈیننس لانا غیرمناسب ہے، حکومت آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہم نے چاروں آرڈیننس کومسترد کرنے کی قرارداد جمع کرادی ہے ،چیئرمین سینیٹ آپ ان آرڈیننسز کو پیش کرنے کی اجازت نہ دیں ، حکومت سے کہیں بل لائیں ، قانون لائیں ، قائمہ کمیٹیوں کے ذریعے بل لائیں،
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت آئین کےآرٹیکل89 کاسہارا لینےکی کوشش کررہی ہے، مخصوص حالات کےبغیرآرڈیننس نہیں لایاجاسکتا، یہ آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی ہے، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی حکومت کی طرف سے آرڈیننس کے ذریعہ قانون سازی پر سخت تنقید کی ہے،
-

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا ایک ماہ مکمل …. زندگی مفلوج ہو گئی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے کرفیو کو ایک مہینہ مکمل ہو گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے سڑکوں، بازاروں کی بندش اور مواصلات کی بندش اور کرفیو نے معمول کی زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی سیمینار
انٹرنیٹ ، موبائل اور فون لائن کی مسلسل معطلی اور ٹی وی چینلز کی بندش کی وجہ سے وادی کشمیر 5 اگست سے باقی دنیا سے منقطع ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ واد ی میں بدترین نوعیت کا انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ لوگوں کوخوراک ، ادویات اور دیگر اشیاءکی شدید قلت کا سامنا ہے۔ہبسپتالوں میں دوائیوں کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے ، جبکہ ایک ماہ قبل بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد نافذ کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے عملے کو ڈیوٹی کے لئے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے تاجر بھی اپنے تاریک مستقبل سے خوفزدہ ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی عدم دستیابی میں معمول کے مطابق کاروبار کرنا ناممکن ہے۔ 2016 ءمیں یہ بغاوت چھ ماہ تک جاری رہی۔ اس وقت کاروبار کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ، لیکن اس بار کی طرح نہیں۔اب موبائل سروسز کی بندش نے تجارت کو مکمل طور پر مفلوج کردیا ہے۔مجھے دہلی کے کسٹم پر حراست کی فیس کے طور پر مجھے ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا کیونکہ میں چین سے اپنی کھیپ وقت پرلینے سے قاصر تھا۔ موبائل اور انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے سامان کی آمد کی اطلاع مجھ تک نہیں پہنچی ، "رہائشی مصنوعات سے متعلق کاروباری شخصیات عارف احمد نے کہا۔
ایک اور تاجر سرور جان نے کہا کہ کاروبار میںپہلے کبھی اس طرح کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ ماضی میں ، موبائل اور انٹرنیٹ ایک ماہ تک کبھی بھی بند نہیں رہا ، چاہے صورتحال کتنی ہی خراب ہو۔ ہم ناامیدی اور اداس حالت میں ہیں۔ کچھ دن پہلے ، میں صرف انٹرنیٹ اور موبائل خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے لئے دہلی گیا تھا۔ بدقسمتی سے ، ایسا لگتا ہے کہ برسر اقتدار لوگوں کو درپیش مسائل سے قطع نظر نہیں ہے۔ اگر یہ بندش جاری رہی تو ہماری معیشت تباہ ہوجائے گی۔
تصادم نے وادی جموں اور وادی کشمیر کے مابین تجارت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور صنعت کار اور تاجر ادائیگیوں کی وصولی میں ناکام ہیں۔ جموں میں صنعتوں کو لگ بھگ 500 کروڑ کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ انہیں وادی اور دوسرے اضلاع سے ادائیگیوں کی وصولی نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی وہ ادائیگیوں کی وصولی کرسکتے ہیں۔
پابندیوں نے مقبوضہ علاقے میں معیشت کی طرح صنعت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے ، جو معاش کا ایک اہم وسیلہ ہے۔ خالی ہاوس بوٹ ، خالی ہوٹلوں اور ویران صحراوں میں کشمیر کے سیاحت کے شعبے کی اداس تصویر پیش کی گئی ہے۔
سونامرگ – جو لداخ کا دروازہ سمجھا جاتا ہے ، وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کا ایک دلکش مقام ہے اور عام طور پر سیاحوں کے ساتھ بھرا ہوتاہے ۔ تاہم ، ریسارٹ ویران نظر آتا ہے زیادہ تر ہوٹلوں ، ریستوراں اور دکانوں کوبند کردیا گیا ہے۔ ایک ہوٹل مینیجر کے بقول کہ ان کے پاس صرف ایک کاروبار تھا جو ایک دو یا دو رات کے لئے کچھ مقامی ملاقاتیوں کا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، جون میں 1.74 لاکھ سیاح کشمیر تشریف لائے ، اس کے بعد جولائی میں 1.52 لاکھ ، جن میں 403 3غیر ملکی تھے۔تاہم محکمہ کے پاس اگست میں سیاحوں کی آمد کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔
اس علاقے میں سیاحت کا سکوپ نہ ہونے کی وجہ سے ، کشمیر اور بیرون ملک سفر کے لئے ہوائی اڈوں میں زبردست کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران کشمیر جانے اور باہر جانے کے لئے نجی ٹکٹوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔
دریں اثناءبھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ وادی میں جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت زائد حریت پسند قیادت اور بھارت نواز سیاستدانوں سمیت 10ہزار سے زائد کشمیری گرفتار ہیں۔ سینکڑوںکشمیریوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
اسی طرح مسلسل ایک ماہ سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے مقامی اخبارات اپنے آن لائن ایڈیشن اپڈیٹ نہیں کر رہے جبکہ بیشتر اخبارات کرفیو کی وجہ سے پرنٹ نہیں ہوپا رہے۔
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ بیرونی دنیا میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔لندن، آسٹریلیا، کینیڈا، بنگلہ دیش، بھارت کے علاوہ کئی ممالک میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔
مقبوضہ وادی میں ادویات کی شدید قلت ہو چکی ہے ۔کشمیری دہلی سے ادویات خریدکر لا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہو گئی ہے جبکہ بچوں کے لیے خوراک کی بھی کمی ہو گئی ہے۔
بھارتی حکام مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف جلسوں کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کر رہے ہیں۔
یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ میں کشمیر کی صورتحال پر بحث ہوئی،اراکین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی مذمت کی اور موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، ایمنسٹی نے اسام میں 19 لاکھ افراد کی شہریت ختم کرنے پر بھی بھارت کی مذمت کی ہے۔
-

عمر 100سال ہوگئی ، برگد کا درخت ہائیکورٹ کی تاریخ کا حصہ بن گیا
لاہور : بڑے آئے اور چلے گئے ، لاہور ہائی کورٹ کا سو سالہ برگد درخت کو تو اکثر یاد کرتے ہیں ، اطلاعات کے مطابق عدالتی احاطے میں ہزاروں واقعات کے عینی شاہد قدیم درخت کوزیر تعمیر ایڈمن بلاک کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ، تعمیراتی عملے نے درخت کاٹنے کی بجائے صرف کانٹ چھانٹ سے ہی کام چلا لیا۔
ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کا احاطہ میں اس وقت سات برگد کے درخت ہیں، جن پر باقاعدہ ان پر نمبرنگ کی گئی ہے، ان برگد کی درختوں کی درست عمر کے بارے میں شائد کوئی نہ جانتا ہو، عمر رسیدہ وکلاء کا کہنا ہے کہ ان برگد کے درختوں کی عمریں سو سال سے زیادہ ہیں۔
تیز رفتاری خطرہ جان ، تیز رفتار مزدہ نے ٹکر مار نوجوان کو ماردیا
ذرائع کے مطابق ان دنوں لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں اس وقت 8 منزلہ نیو ایڈمن بلاک کی تعمیر کے لئے کھدائی کا کام جاری ہے، اسی احاطے میں سو سالہ تاریخی اہمیت کا حامل برگد کا درخت بھی آچکا ہے جسے کاٹنے کی بجائے اسے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وکلاء اور سائلین نے ہائیکورٹ کے احاطے میں قدیم تاریخی برگد کے بچانے جانب سے برگد کے درخت جانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے
-

ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی خوشاب کا ہنگامی اجکاس
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈیم مسرت جبین صاحبہ کی زیر صدارت پہلی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی ڈی سی کانفرنس روم میں ھوئی جس میں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی سرویلینس بھر پور انداز میں کریں. ھاٹ سپاٹ مکمل طور پر کور کریں.تحصیل نوشہرہ میں ڈینگی سرویلینس کو خصوصی اھمیت دیں کیونکہ اس علاقہ کی آب وھوا ڈینگی کی افزائش کیلئے انتہائی موزوں ھے. کیس رسپانس لازمی کریں. محکمہ تعلیم سکولوں میں پانی کی ٹینکی، واٹر کولرز اور تمام ممکنہ ھاٹ سپاٹ کو ریگولر چیک کریں. مھکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو تمام قبرستان اور تایر شاپس کو چیک کریں. دیگر محکمہ جات بھی روزانہ کی بنیاد پر اپنی سرگرمیوں کی رپورٹ اپ لوڈ کریں -اجلاس میں ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ڈاکٹر راو گلزار یوسف ، ایم ایس ٹی ایچ کیو خوشاب ڈاکٹر اعجاز ملک،ڈاکٹر محمد سلیم ڈی ایچ او ایم ایس،ڈاکٹر اورنگ زیب ڈائیریکٹر ڈسٹرکٹ ھیلتھ ڈیولپمنٹ سنٹر ڈاکٹر صائمہ اکرام ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ،ڈی دی ایچ اوز ڈاکٹر مختار نیازی، ڈاکٹر طاھر حیات، ڈاکٹر ثروت مختار، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر امتیاز احمد مانگٹ، عمر شھزاد ھیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسراور ہیلتھ کے اوردیگر افسران کے علاوہ محکمہ تعلیم،انوائرئمنٹ فشریز وغیرہ کے افسران بھی موجود تھے – انٹامالوجسٹ ضیاء الرحمن نے ڈینگی تدارک کے ضمن میں اب تک کی سرگرمیوں کے بارے صدر اجلاس کو بریفنگ دی اور کہا کہ ڈینگی کے ممکنہ مریضوں کے کیسوں کا جائیزہ بھی لیا جا رہا ہے،ہر مریض کے گھر اور اس کے آس پاس گھروں کی سرویلنس کی جارہی ہے.
-

تیز گیند باز محمد سمیع کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری، اب جیل جائیں گے
بھارت کے تیز گیند باز محمد سمیع ایک مرتبہ پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔ کولکاتہ کی ایک عدالت نے محمد سمیع کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردیا ہے ۔ محمد سمیع کو 15 دنوں کے اندر خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ محمد سمیع ٹیم انڈیا کے ساتھ فی الحال ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہیں ۔ فی الوقت وہ جمیکا میں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں ۔ سال 2018 میں محمد سمیع کے خلاف ان کی اہلیہ حسین جہاں نے گھریلو تشدد کا کیس درج کرایا تھا ۔ محمد سمیع اور ان کے بھائی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 498 اے کے تحت کیس درج کیا گیا تھا ۔ اسی کیس میں کولکاتہ کی عدالت نے محمد سمیع کو پیش ہونے کیلئے کہا ہے ۔
-

گوجرانوالہ، کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس
کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام "کشمیر توجہ چاہتا ہے” کے عنوان سے کشمیر کانفرنس اپیکس کالج گوجرانوالہ میں منعقد کی گئی، کانفرنس سے صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، چیئرمین اپیکس گروپ آف کالجز رانا عدیل ممتاز، کرنل ریٹائرڈ خالد مصطفی، اینکر پرسن فرحان شبیر، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر، اسلامک سکالر ڈاکٹر حمزہ اور یوتھ ایکٹیوسٹ محمد علی حسن نے اظہار خیال کیا۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض نعمان علی ہاشم نے دئیے۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی سیمینار
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا عدیل ممتاز نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہمیں کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا کہ ہم کیا کررہے ہیں، ہم مسلسل اپنا نقصان کرتے آئے ہیں لیکن ہمیں اس کا ادراک نہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہم خود کو معاشی طور پر مضبوط نہ کرسکے، اب خود کو سدھارنے کا وقت آچکا ہے،ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر خوش ہوتا ہوں، کشمیر کیلئے آپ کا آواز اٹھانا مجھے دلی سکون دیتا ہے۔ 4 سال سے آسیہ اندرابی جبکہ 26 سال سے ان کے شوہر زیر حراست ہیں، حریت قیادت کی آواز بند کردی گئی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر پاکستانی سید علی گیلانی اور حریت قیادت کی آواز بن جائے،

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل خالد مصطفی نے کہا کہ سفارتی محاذ پر دنیا نے کامیابیاں حاصل کیں ہیں، ہم بھی کریں گے، مگر ہمیں خود کو سفارتی محاذ پر مزید مضبوط کرنا ہوگا، سفارتی ناکامی کے بعد جنگ ہے تو قوم کشمیر کی خاطر جنگ کیلئے بھی تیار ہے۔تابش قیوم نے کہا کہ ہمیں کوئی محاذ خالی نہیں چھوڑنا، سوشل میڈیا پر نوجوان کمر کس لیں، اور بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔
کشمیر یوتھ الائنس کے سیکرٹری جنرل رضی طاہر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کانفرنسز کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اپیکس گروپ آف کالجز نے اعلان کیا کہ اپیکس کالج کا ہر طالب علم کشمیر کی حالیہ صورتحال پر اقوام متحدہ کو خط لکھے گا اور ای میل کرکے عالمی ضمیر جگانے کی کوشش کریں گے۔
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار تعزیت
(اے پی پی) بلوچستان وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
-

مودی حکومت بدترین اقتصادی بحران چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، پریانیکا گاندھی
بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانیکا گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ملک میں اقتصادی بحران چھپانے کی کوشش کر رہی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریانیکا گاندھی نے کہاکہ حکومت کو اصل حقائق پر پردہ ڈالنے کی بجائے حکومت کو اس سے نمٹنے کی کوشش کرنی چاہیے، اگر سو مرتبہ بھی کوئی جھوٹ بولا جائے تو وہ سچ نہیں ہو جاتا جھوٹ ہی رہتا ہے، بی جے پی حکومت کو اعتراف کر لینا چاہیے کہ انڈیا کی معیشت تاریخی بحران سے گزر رہی ہے،
پریانیکا گاندھی نے کہاکہ مودی حکومت کو معاشی بحران حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی بحران کی خبروں کو میڈیا مینجمنٹ کے ذریعہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، واضح رہے کہ دودن پہلے بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھی اقتصادی بحران کے سلسلے میں بی جے پی حکومت پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مل بیٹھ کر معاشی مسائل کا حل نکالنا چاہیے،
-

اسے کہتے ہیں تبدیلی : اب اولاد کے پاسپورٹ فارم کو والدین تصدیق کریں گے ، گزیٹڈ آفیسر نہیں
لاہور : تبدیلی کے حوالے سے تعریف اور تنقید تو ہوتی رہتی ہے مگر جو تبدیلی اب دیکھنے کو ملی ہے اس کی مخالفت کوئی سیاسی مخالف بھی نہیں کرسکے گا . اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے پاسپورٹ فارم کی تصدیق کے اختیارات والدین کے سپرد کر دیئے، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے تمام ریجنل دفاتر میں مراسلہ ارسال کر دیا۔
تیز رفتاری خطرہ جان ، تیز رفتار مزدہ نے ٹکر مار نوجوان کو ماردیا
وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق مراسلے کے مطابق بچوں کے پاسپورٹس کے تجدید پر والدین اور سرپرست تصدیق کر سکیں گے، ایف آر سی اور سمارٹ کارڈ کے حامل بچوں کے والدین پاسپورٹ کے اجراء فارم کی تصدیق بھی کر سکیں گے، والدین کی سہولت کیلئے بچوں کے پاسپورٹس کی پالیسی کو تبدیل کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے تمام دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔اس سے قبل والدین کو 18 سال سے کم بچوں کے فارم کو گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق کروا نا ہوتی تھی۔