مظفرگڑھ میں مضر صحت دودھ پینے سے دو بچوں کی ہلاکت کا معاملہ،ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے واقعہ کا نوٹس لےلیا۔ابتدائی تحقیقات کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو ہسپتال پہنچنے کےاحکامات جاری کردیئے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نےٹیم کو واقعہ سےمتعلق ابتدائی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت دی۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئےہسپتال میں ڈاکٹرز ،مریضوں اور اہلخانہ سے مکمل معلومات حاصل کرکے اصل حقائق کا تعین کیا جائے گا اورمتعلقہ دکان سے دودھ کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔ابتدائی تحقیقات کے بعد حقائق کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Author: +9251
-

محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنےکیلیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا
محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کنٹرول روم قائم
سرگودھا۔03ستمبر(اے پی پی) محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سرگودھا ڈویژن کی انتظامیہ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے علاوہ چاروں اضلاع میں کنٹرول روم قائم کردیئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں لوگوں میں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان کنٹرول رومز پر رابطہ کریں۔ سرگودھا میں ڈویژنل کنٹرول روم کے نمبرز 048-9230736‘ 048-9230720‘ جبکہ سرگودھا کا ضلعی کنٹرول کا فون نمبر 048-9230736‘ 048-9230720‘ خوشاب کے کنٹرول روم نمبرز 0454-920030, 920224, 920225‘ بھکر 0453-9200307‘ میانوالی 045-9234861 ہیں۔ -

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم
سرگودھا۔03ستمبر(اے پی پی) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران 131جنوبی کے قریب تین نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر شوکت علی سے موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین کر لے گئے،جبکہ کوٹ بھائی خان کے قیوم اللہ کی دوکان ے قیمتی سامان،مڈھ رانجھا کے محمد اکرم کے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی وغیرہ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے اسد عباس کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے کا مال و زر،بھا بھڑہ سے وسیم جاوید،49شمالی سے اظہر محمود،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سے بابر کی موٹرسائیکلیں،موضع چتروڑ کے غلام محمد، جاڑا کے محمد رمضان کے ڈیروں سے قیمتی مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
-

تیز رفتاری خطرہ جان ، تیز رفتار مزدہ نے ٹکر مار نوجوان کو ماردیا
لاہور: تیزرفتاری خطرہ جان ، اور پھر ایسے ہی ہوا کلمہ چوک فلائی اوور پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار مزدے نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔نوجوان موقع پر ہی دم توڑگیا
پولیس حکام کے مطابق کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار مزدے نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس نے ٹکر مارنے والے مزدے کے ڈرائیور کو حراست میں لےلیا۔
-
مضرصحت دودھ پینے سے 2 ننھے پھول مرجھاگئے،4کی حالت تشویشناک
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں بازار سے خریدا گیا مبینہ مضرصحت دودھ پینے کے بعد 2 بچے جاں بحق ہوگئے،4 بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع گھلواں میں مبینہ طور پر مضرصحت دودھ پینے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے.پولیس ذرائع کیمطابق دودھ پینے کے بعد 4 بچوں کی حالت غیر بھی ہوئی۔متاثرہ بچوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کیا گیا.پولیس ذرائع کیمطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 3 اور 5 سال کے درمیان ہیں.بچوں کے اہلخانہ کیمطابق بچوں نے گزشتہ شام چاول کھائے تھے،چاول کھانے کے بعد بچوں نے مبینہ طور پر بازار سے خریدا جانے والا مضرصحت دودھ پیاتھا۔اہلخانہ کیمطابق دودھ پینے کے بعد تمام بچوں کی حالت غیر ہوگئی.دوسری جانب پولیس کیمطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

-

ڈی سی سرگودہا کا دورہ خوشاب،محرم الحرام کے سیکیورٹی روٹس کا جائزہ
سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈویژنل کمشنر شیخ ظفر اقبال اور آر پی او افضال احمد کوثر کا دورہ
خو شاب تفیلات کے مطابق اپنے دورہ کے دوران انہوں نے جوہرآباد اور خوشاب میں محر م روٹس کا معائنہ کیا -اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں،ڈی پی او رانا شعیب محمود،ایم پی اے ساجدہ بیگم،اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار حسین بلوچ،دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور لائسنسدار بھی شامل تھے -ڈویژنل کمشنر نے جوہر آباد میں راجہ مظفرمنصور کی رھائش گاہ تا امام بارگاہ حسینیہ خوشاب میں محلہ داروغہ و الا،پل ڈکوترے والی،جامع مسجد چوک،محلہ شیرازیانوالہ،مین بازار،چھتری چوک اور امام بارگاہ تک کے روٹس چیک کیئے -ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام تمام مسالک کے مسلمانوں کے لیے ایک مشترکہ ماہ ہے -اس لیے یہ لازم ہے کہ تمام مسالک اپنے اپنے عقیدے کے مطابق امن و امان بھائی چارے اوربڑی عقیدت کے ساتھ یہ دن منائیں -ہرشہری پر ذمہ داری ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں -ان کے دورہ کے دوران امن کمیٹی کے ممبران نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے ان کے ساتھ تعاون کی تعریف کی -ڈویژنل کمشنر اور آر پی او نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام اور یوم عاشورکے تمام انتظامات اور امن کمیٹی کے ممبران کے آپسمیں تعاون اور رابطے کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا -قبل ازیں ڈی سی کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے محرم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کو تفصیل سے بریفنگ دی- -

واٹس ایپ پر پرائیویٹ چیٹ بھی ہوئی غیر محفوظ، صارفین پریشانی سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ اہم خبر
واٹس پر پرائیوٹ چیٹ کو بہت محفوظ سمجھا جاتا ہے تاہم اب پتہ چلا ہے کہ واٹس ایپ میں ایک بگ وائرس کے ذریعے ہیکرز پرائیویٹ چیٹ بھی آسانی سے ہیک کر سکتے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں اس امر کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل کے پروجیکٹ زیرو ٹیم نے اس بگ وائرس کا پتہ لگایا اور آئی او ایس یوزرز کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی سرکولیٹنگ میسیج والی ویب سائٹ کو کلک نہ کریں کیونکہ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے یہ بہت بڑا خطرہ ہے، گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کچھ ہی ویب سائٹ ایسی ہیں جن سے ایسا خطرہ ہے،
ادھر واٹس ایپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ یوزرز کی پرائیویسی کی کافی فکرکرتا ہے اس لئے واٹس ایپ ہمیشہ یوزرز کو اس بات کی ہدایت کرتا ہے کہ وہ لیٹسٹ سکیورٹی اپڈیٹ کو ڈاؤن لوڈ کر کے رکھیں، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی او ایس یوزرز ابھی بھی محفوظ رہ سکتے ہیں تاہم اس کیلئے انہیں سب سے پہلے تو آپریٹنگ سسٹم کو بالکل اپڈیٹ رکھنا ہو گا کیونکہ اپڈیٹڈ سسٹم میں اس کا خطرہ کم ہوتا ہے، اسی طرح یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مشتبہ ای میل لنک پر کلک نہ کریں، یہ آپ کو کسی ایسی ویب سائٹ پر لیکر جا سکتا ہے جس سے ہیکرز اپنا کام آسانی سے کر سکتے ہیں،
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی خبریں میڈیا میں شائع اور نشر ہوتی رہی ہیں، چیٹ ہسٹری غائب ہونے کی خبریں بھی منظر عام پر آتی رہی ہیں،
-
مظفرگڑھ پولیس شراب فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،3ملزمان گرفتار865لٹرشراب اوراسلحہ برآمد
مظفرگڑھ میں تھانہ جتوئی پولیس کی حدود سے 3شراب فروش گرفتار کر لئے گئےملزمان سے600 لٹر لہن سمیت 865 لٹر شراب اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں تھانہ جتوئی کی حدود میں ایس ایچ او تھانہ جتوئی زاہد محمود لغاری نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موضع بستی عارف، وینس، جھگی والا اور جناح کالونی میں شراب فروشوں کے اڈوں پر چھاپے مارے اس دوران پولیس نے 3 ملزمان یاسین، کلیم اللہ اور شاہد کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان سے 600 لٹر لہن سمیت کل 865 لٹر شراب اور 1 عدد پستول 30 بور برآمد کرلیا گیا۔
-

ایرانی تیل بردار جہاز نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا ، شکوک و شبہات میں اضافہ
امریکا کی جانب سے نظر میں رکھے جانے والے ایران کے تیل بردار بحری جہاز "ایڈریان ڈاریا 1” (سابق نام گریس 1) نے 15 سے زیادہ گھنٹوں سے اپنا ٹریکنگ سسٹم روک دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ان شکوک کو ایک بار پھر تقویت مل رہی ہے کہ یہ جہاز شام کا رخ کرنے کے درپے ہے۔
مذکورہ جہاز نے پیر کی شام اپنا خود کار شناخت کا نظام بند کر دیا تھا اور اس کے بعد سے دوبارہ نہیں کھولا۔
سمندروں میں جہازوں کی نقل وحرکت کا سراغ لگانے والی ویب سائٹ ’میرین ٹریفک ڈاٹ کام‘ نے پیر کے روز بتایا تھا کہ ایڈریان ڈاریا 1 ( سابق نام گریس 1) آہستہ روی سے محو سفر ہو کر لبنان کے ساحلوں کے نزدیک ہے۔ اس سے قبل کئی رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ یہ جہاز شام کی بندرگاہ طرطوس کی سمت جانے کے درپے ہے۔
جہاز کے خود کار شناخت کے نظام نے چند روز قبل یہ ظاہر کیا تھا کہ تیل بردار جہاز یونان اور ترکی جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
-
کوئٹہ بار نے ریفرنس چیلنج کردیئے
اسلام آباد: کوئٹہ بار نے بھی ججز کے خلاف صدارتی ریفرنسز میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کالعدم قرار دینے اور کیس کے حتمی فیصلے تک مزید کارروائی سے روکنے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریفرنسز بدنیتی پر مبنی ہیں جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس آئینی آرٹیکلز سے ہٹ کر چلا رہی ہے، جج کی جانب سے خودمختار اہلیہ اور بچوں کے اثاثے ظاہر کرنا یا نہ کرنا پیچیدہ قانونی نکتہ ہے اور آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پیچیدہ ٹیکس معاملہ پر رائے زنی کرنا سپریم جوڈیشل کونسل کے اختیار سے باہر ہے، درخواست میں صدارتی ریفرنسز پر متعدد سوالات اٹھائے گئے ہیں۔