Baaghi TV

Author: +9251

  • اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے خلاف پروپیگنڈا کرنے والی شخصیت کا نام بتا دیا

    اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے خلاف پروپیگنڈا کرنے والی شخصیت کا نام بتا دیا

    پاکستانی اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے خلاف تمام الزامات کو جھوٹ کا پلندہ کہا ہے اور جھوٹی خبریں شیئر کرنے والے فیس بک پیجز کو سائبر کرائم میں پارٹی بنایا ہے۔

    اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صوفیہ مرزا نے کہا کہ گذشتہ دو دنوںسے میرے خلاف پروپیگنڈا ہو رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجھے گرفتار کر لیا گیا ہے یا میں منی لانڈرنگ میں ملوث ہوں۔ مجھے کسی متعلقہ محکمے جیسے نیب، ایف آئی اے نے کال نہیں کی اور مجھے یہ خبر صرف سوشل میڈیا کے ذریعے ہی ملی۔

    صوفیہ مرزا کے بقول اس سارے پروپیگنڈا کے پیچھے میرا سابقہ خاوند عمر فاروق ظہو ر ہے۔عمر فاروق نہ صرف پاکستان بلکہ ناروے میں بھی مختلف کیسز میں وانٹڈ ہے۔ عمر فاروق خود میرے بچوں کے کیس میں وانٹڈ ہے۔ اس نے میری بیٹیاں اغوا کی ہوئی ہیں۔میں اپنے بچوں کا کیس لڑ رہی ہوں۔ میں صرف ایک سیلبریٹیز ہی نہیں بلکہ ایک ماں بھی ہوں۔

    صوفیہ مرزا نے مزید کہا کہ شوبز میں کام کرنے کا یہ مطلب یہ نہیں کہ میں کسی غلط کام میں ملوث ہوں۔ہر کسی کی اپنی زندگی ہے۔ ہر کسی کی اچھائی برائی ہے۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ پر جو اتنا بڑا الزام لگایا گیا ہے اس سے میرا کیس متاثر بھی ہو سکتا ہے۔

    صوفیہ مرزا نے ان تمام فیس بک پیجز کو سائبرکرائم میں پارٹی بنایا ہے اور کہا ہے کہ وہ آکر بتائیں کہ ان خبروں کا سورس کیا ہے۔انہوں نے سارے کیسز صوفیہ مرزا پر کروا دیے ہیں۔جیسے منی لانڈرنگ، بچوں کے اغواوغیرہ

  • اسرائیلی فوج پر حملہ کردیا گیا

    اسرائیلی فوج پر حملہ کردیا گیا

    بیروت (اے پی پی) عسکریت پسند گروہ حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر حملہ کردیا.

    تفصیلات کے مطابق لبنان کے عسکریت پسند گروہ حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں متعدد ٹینک شکن راکٹ داغے ہیں جس میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے اس کارروائی کو گزشتہ ہفتے بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے کا ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اْس کے ایک فوجی اڈے اور فوجی گاڑیوں کی جانب راکٹ داغے گئے ہیں اور سرحدی علاقے میں واقع فوجی اڈے پر دو سے تین ٹینک شکن میزائل گرے ہیں۔

    حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں اْس کے دو کارکنوں کی ہلاکت کے جواب میں اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں حزب اللہ کے حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی میں جنوبی لبنان میں گولہ باری کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے 100 کے قریب گولے داغے ہیں اور اس کارروائی میں حزب اللہ کی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد میں کمی، ایران نے اہم اعلان کردیا

    ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد میں کمی، ایران نے اہم اعلان کردیا

    تہران (اے پی پی) ایران نے اعلان کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد میں کمی کا تیسرا مرحلہ عنقریب شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پرعملدرآمد کی سطح میں کمی کے تیسرے مرحلے پر عملدرآمد کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ قومی سلامتی کے پارلیمانی کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر یورپی ملکوں نے5ستمبر تک ایٹمی معاہدے کے حوالے سے عملی اقدامات انجام نہ دیئے تو ایران تیسرے مرحلے کے اقدامات کا اعلان کرے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگریورپی ممالک اپنے وعدوں پر عمل کریں تو ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے تیسرے مرحلے کو روکا جا سکتا ہے۔

    محمد جواد ظریف نے ایران کے صدر اور ان کے فرانسیسی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی مذاکرات کا سلسلہ ترک نہیں کیا ہے۔

  • وزیرِ اعظم کی زیر صدارت پنجاب میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

    وزیرِ اعظم کی زیر صدارت پنجاب میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار، وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، مشیر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، 15 یونیورسٹیوں کو بہترین جامعات کا درجہ دینے کی تجویز منظور
    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو پنجاب پولیس کی کارکردگی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے بریفنگ دی۔

    آئی جی پنجاب نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب پولیس کی ریفارمز پر بہت زیادہ فوکس ہے۔ موجودہ سٹیٹس اور پولیس میں ریفارمز لائے بغیر کوئی آپشن نہیں تھا۔

    کیپٹن (ر) عارف نواز نے کہا کہ پولیس سٹیشن کے اوپر لوڈ کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پولیس اب ہارڈ کور کرائم کے اوپر فوکس کر سکتی ہے۔ہارڈ کور کرائم کی ریشو 5 فیصد ہے۔ہارڈ کور کرائم کو دیکھنے کے لئے بھی کافی کام کیا ہے۔
    آئی جی پنجاب کے مطابق پولیس سٹیشن میں رہنے کی سہولیات ٹھیک نہیں ہیں۔سٹیشنز کا ماحول درست کیا جائے گا اور لوک اپ کا معاملہ علیحدہ ہوگا۔50 تھانوں میں پائیلٹ منصوبے کے طور پر یہ ماڈل اپنایا جائے گا اور پھر 6 ماہ بعد لوگوں سے رائے لی جائے گی۔یہ ماڈل کامیاب ہوا تو اسے پورے پنجاب میں نافذ کیا جائے گا۔

    آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ موبائیل خدمت مراکز کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کی سطح پر بھی لے کر جائیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کو لنک اپ کریں گے وہ ایمبسی میں جا کر رابطہ کر سکے گا۔اوورسیز پاکستانیوں کا 6 سے 7 ماہ کی بجائے 7 سے 15 دن میں کام ہو جائے گا۔

  • فلپائن میں طیارہ گر کر تباہ

    فلپائن میں طیارہ گر کر تباہ

    فلپائن (اے پی پی) فلپائن میں طیارے تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چھوٹا طیارہ شہر کالمبا کے ریزورٹ پر گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی، طیارے کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ تباہ ہونے والے طیارے میں 7مسافروں سمیت 2 پائلٹس موجود تھے۔ طیارے کی تباہی کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • فلسطینیوں کی بیرون ملک سفر پر پابندیاں برقرار

    فلسطینیوں کی بیرون ملک سفر پر پابندیاں برقرار

    اسرائیل (اے پی پی) اسرائیل کی جانب فلسطینیوں کی بیرون ملک سفر پر پابندیاں برقرار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑمیں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عائد پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے الکرامہ گذرگاہ سے 26 فلسطینیوں کی آمد ورفت ہوئی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے 57 ہزار فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی۔

  • وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو دیا ٹاسک …. فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو دیا ٹاسک …. فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تھانے کے کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔ تھانہ کلچر کو بہتر بنانے کے لئے قانون میں سقم ختم کئے جا رہے ہیں۔ انوسٹی گیشن شفاف بنانے کے لئے انوسٹی گیشن کے کمروں میں کیمرا لگائے جائیں گے۔ پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی۔
    کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز کیسے ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
    معاون خصوصی نے کہا کہ پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے میرٹ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے لیے آئی جی پنجاب ریکروٹمنٹ پالیسی تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے دعوی کیا کہ تھانوں میں خواتین کے استحصال کی شکائت کو ہر صورت ختم کیا جائے گا۔ اسی فیصد جرائم کو خدمت سینٹرز سے حل کیا جائےگا۔

    معاون خصوصی کے بقول پورنوگرافی، بچوں سے زیادتی جیسے سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے آئی جی پنجاب کو وزیراعظم نے ٹاسک دیا ہے۔

  • قائد اعظم ٹرافی کا شیڈول جاری

    قائد اعظم ٹرافی کا شیڈول جاری

    پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا۔ قائداعظم ٹرافی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے میچز بیک وقت 14 ستمبر کو شروع ہوں گے۔
    پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر 2019-20 کی تقریب رونمائی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے 31 میچز 6 شہروں کے 9 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ کوئٹہ 11 سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا۔قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کے 4 میچز کی میزبانی بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کو سونپ دی گئی ہے۔سیکنڈ الیون کے 4 میچز میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    قائداعظم ٹرافی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ایونٹ کا پہلا مرحلہ 14 ستمبر سے 8 اکتوبر جبکہ دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہے گا۔ قائداعظم فرسٹ الیون کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیکنڈ الیون کا فائنل میچ 29 نومبر سے اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا

    ایونٹ کے 6 میچز کی میزبانی ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔ جبکہ نیشنل اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں 5، 5 میچز کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح قذافی اسٹیڈیم لاہور اور کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ اور اسٹیٹ بینک گراو¿نڈ کراچی میں 1، 1 میچ کھیلا جائے گا

  • پی سی بی کنڈیشنگ کیمپ، سرفراز احمد پریکٹس میچ میں بھی ناکام

    پی سی بی کنڈیشنگ کیمپ، سرفراز احمد پریکٹس میچ میں بھی ناکام

    پی سی بی کنڈیشنگ کیمپ میں دو روزہ پریکٹس میچ میں بھی پاکستانی کپتان سرفراز احمد ناکام رہے۔ پریکٹس میچ کے پہلے روز امام الحق اور افتخار احمد کی سنچریوں کی بدولت سرفراز الیون نے سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچپن رنز بنالئے۔ سرفراز احمد صرف پندرہ رنز ہی بنا سکے۔
    سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ میں ہونے والے پریکٹس میچ کے پہلے روز سرفراز الیون نے سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچپن رنز بنالئے۔ افتخار احمد اور امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں۔ افتخار احمد 104، امام الحق 100 اور حارث سہیل 69رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ورلڈکپ میں بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہنے والے پاکستانی کپتان سرفراز احمد پریکٹس میچ میں نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکی۔ وہ پندرہ رنز بناکر غیر معروف باولر محمد زاہد کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔ عابد علی تیرہ رنز بناسکے۔

    اظہر علی الیون کے بلال آصف اور ظفر گوہر نے دو دو جبکہ میر حمزہ اورمحمد زاہد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ میچ کے دوسرے روز اظہر علی الیون بیٹنگ کا آغاز کرے گی۔ میچ کے دوران کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو مختلف ٹپس دیں۔