Baaghi TV

Author: +9251

  • کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے تجویز سامنے آگئی

    کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے تجویز سامنے آگئی

    اسلام آباد (اے پی پی) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ/پشاور کے صدر ساجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے.

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ/پشاور کے صدر ساجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری آل پاکستان اسوا فٹ بال اکیڈمی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمد، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا دور تھا کہ پاکستان کی کھیلوں کے میدان میں دنیا پر حکمرانی تھی جن میں ہاکی، سکواش اور کرکٹ کے کھیل شامل تھے، آہستہ آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے اس کی سب سے بڑی وجہ کھلاڑیوں کا دل لگا کر محنت نہ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی یقین سے کہتا ہوں کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اور کھلاڑی دل لگا کر محنت کریں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنا کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہیمیں ملک میں کھیلوں کے گرتے ہوئے معیار کو بچانے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے اور کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہو گی۔ ساجد آفریدی نے کہا کہ نچلی سطح پر تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

  • متحدہ امن کونسل کی تقریب حلف برداری

    متحدہ امن کونسل کی تقریب حلف برداری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) جامع مسجد اقصی نزد جنڈیالہ پھاٹک میں متحدہ امن کونسل کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری وصوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے شرکت کی

    شیخوپورہ -قاری عزیزالرحمن کو متحدہ امن کونسل کا صدر بننے پر مبارک باد دی
    اس موقع پر صدر متحدہ امن کونسل مولانا عزیز الرحمن عزیز کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن وامان برقراررکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے


    ڈپتی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن وامان کا قیام ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے متحدہ امن کونسل کا بڑا اہم رول ہے


    اس موقع پر ڈی پی شیخوپورہ غازی صلاح الدین اور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ،سید بابر حسین شاہ سمیت دیگر متحدہ امن کونسل کے ممبران نے بھی شرکت کی۔

  • صوبائی کابینہ اجلاس

    وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری چئیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے کابینہ کو وزیراعظم کے پروگرام “احساس” کے حوالے سے بریفنگ دی کابینہ کا بلوچستان میں احساس پروگرام پر فوری عمدرآمد کے آغاز پر اتفاق، بلوچستان میں احساس پروگرام پر عملدرآمد کے لیۓ فوکل پرسن مقرر کرنے کی منظوری اور احساس پروگرام کی افادیت سے بھرپور استفادہ کیا جائیگا۔وزیراعلیٰ بلوچستان۔ جب کے صوبائی کابینہ نے الیکٹریسٹی روالز 1937 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

  • نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

    کولمبو (اے پی پی) کیوی فاسٹ باؤلر فرگوسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے۔ فرگوسن پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے اور انہیں علاج کیلئے واپس وطن بھیج دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری سٹیڈ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی.

  • بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان: میچ کا فیصلہ جانئے

    بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان: میچ کا فیصلہ جانئے

    چٹاگانگ (اے پی پی) بنگلہ دیش بورڈ الیون اور افغانستان الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور افغانستان الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ ڈرا ہو گیا۔ میچ کے دوسرے اور آخری روز میزبان ٹیم بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 123 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 166 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، الامین 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ افغان الیون کی جانب سے ظاہر خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ راشد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان الیون نے آخری روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان پر 14 رنز بنائے، اس طرح میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا.

  • وزیراعظم عمران خان کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

    وزیراعظم عمران خان کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

    وزیر اعظم عمران خان نے آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ، چیف آف ایئر اسٹاف ، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
    مودی سرکار مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے، عمران خان
    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے ملک کے فضائی دفاع کو یقینی بنانے میں پی اے ایف کے کردار کو سراہا جس کا مظاہرہ اس سال فروری کے مہینے میں کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں پی اے ایف کے کردار کو بھی سراہا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر برائے خزانہ اور محصول ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال خان اورمعاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

  • کرس گیل کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

    کرس گیل کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

    کولمبو (اے پی پی) روس ٹیلر کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں رنز کی دوڑ میں کرس گیل کو پیچھے چھوڑنے کیلئے ایک رن درکار.

    تفصیلات کے مطابق کیوی بلے باز روس ٹیلر کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف ایک رن کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف دوسرے میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، روز ٹیلر 89 میچ کھیل کر 1627 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے 58 میچ کھیل کر 1627 رنز بنائے ہیں۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کے روہیت شرما 2422 رنز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

  • جارجیا کے وزیراعظم نے استعفی کیوں دیا؟ وجہ سامنے آ گئی

    جارجیا کے وزیراعظم نے استعفی کیوں دیا؟ وجہ سامنے آ گئی

    جارجیا کے وزیر اعظم مموکا بخت زادے نے پیر کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔مستعفی وزیراعظم نے فیس بک پراپنے پیغام میں لکھا کہ میں نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس مرحلے پر میں نے اپنا مشن پورا کیا ہے۔
    ایسا کیا ہو گیا کہ اٹلی کے وزیر اعظم نے استعفی دے دیا
    مموکا گذشتہ سال جون میں وزیراعظم کے عہدے پر براجمان ہوئے تھے۔ مموکا نے جارجیا کی حکمران جماعت ڈریم پارٹی کے سربراہ بڈزینا اینیش ویلی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    جارجیا ڈریم کے قانون ساز ، جارجی ولسکی نے روسی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ پارٹی میں وزیر اعظم کے امیدوار پر بات چیت ہو رہی ہے اور پارٹی منگل کو اس کا اعلان کرے گی۔

    ولسکی نے کہا ، "اب تک ہم حکومت کی تشکیل میں مستقبل میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں 100 فیصد یقین کے ساتھ بات نہیں کرسکتے ہیں۔

    جارجیاکے مقامی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ جیورگی گکھرآئندہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

  • اشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    اشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    مانچسٹر (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 4 ستمبر سے مانچیسٹر میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم جو روٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض ٹم پائن انجام دیں گے۔ سیریز کے پہلے میچ آسٹریلیا نے 251 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ تیسرے میچ میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور ایک وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ آسٹریلین ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ سے قبل کھیلے گئے تین روز ٹور میچ میں ڈربی شائر کی ٹیم کو اننگز اور 54 رنز سے شکست دی تھی۔ چوتھے میچ میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں نے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 ستمبر تک اوول میں کھیلا جائے گا۔

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

    لاہور: سونے کی قیمت مزید کم ہونے سے فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی کر دی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 88 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 76 ہزار 132 روپے آ گئی۔

    یاد ر ہے کہ گزشتہ کچھ روز سے سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے.