Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر، کس پاکستانی شخصیت کے پوسٹر لگ گئے….جان کر آپ بھی ہو جائیں گے حیران

    مقبوضہ کشمیر، کس پاکستانی شخصیت کے پوسٹر لگ گئے….جان کر آپ بھی ہو جائیں گے حیران

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی جھنڈوں کا لہرایا جانا عام سی بات ہے۔ کشمیری اپنے پیاروں کو پاکستانی جھنڈے میں ہی دفناتے ہیں۔ لیکن اب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی تصاویر کے ساتھ بہت سارے پوسٹرز اور ہینڈ بلز منظر عام پر آئے ہیں۔
    صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے جہاد کا اعلان کر دیا
    پوسٹروں میں تحریر لکھی گئی ہے کہ پاکستان آخری سپاہی اور گولی تک کشمیر کے لیے جنگ جاری رکھے گا۔

    حریت کارکنوں نے بھی پوسٹروں میں اعلان کیا ہے کہ پوری کشمیری قوم مل کر بھارت کو ان کے آبائی وطن سے باہر نکالیں گے ، کارکنوں کے مطابق کشمیر دنیا میں جنت ہے اور جنت بھارتی فورسز کا ٹھکانہ نہیں بن سکتی۔

  • صلاح الدین کی دوران پولیس حراست ہلاکت معاملہ ایس ایچ او اور تفتیشی آفیسر معطل مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق دوران تفتیش ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے والد نے تھانہ اے ڈویژن میں درخواست دی کہ اس کا بیٹا جو کہ زہنی معذور تھا کو تھانہ اے ڈویژن رحیم یارخان نے چوری کے الزام میں گرفتار کیااور بعد ازاں اس کو دوران تفتیش شدید ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ہلاک کر دیا.اس کے والد کا مزید کہنا تھا کہ میرا بیٹا زہنی معذور تھا اسی وجہ سے ہم نے اس کا نام اس کے بازو پر کندہ کروا رکھا تھا تا کہ اگر یہ راستہ وغیرہ بھول جائے تو اس کے نام کی وجہ سے اس کی پہچان ہو جائے.مزید ان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا بلکہ جب میں نے رابطہ کیا تو مجھے بھی صحیح معلومات نہیں‌دی گئی اسی لئے میں رحیم یارخان آیا تو مجھے پتہ چلا کہ میرے بیٹے کو ایس ایچ او محمود الحسن، تفتیش افسر شفاقت علی اور اے ایس آئی مطلوب حسین نے شدید ترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ہے اور خود ہی پوسٹ‌مارٹم بھی کروا دیا ہے.صلاح الدین کے والد کے تحریری درخواست میں استدعا کی ہے کہ اسے انصاف دیا جائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے. پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں‌مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملوث افسران ایس ایچ او محمود الحسن اور تفتیش افسر شفاقت علی اور اے ایس آئی مطلوب حسین کو معطل کر دیا گیا ہے.نیز صلاح الدین کی نماز جنازہ 3 ستمبر بروز منگل اس کے آبائی گاوں گورالی تھانہ واہنڈو تحصیل کامونکی میں بعد نماز فجر 6 بجے ادا کی جائے گی.

  • پاکستان کی جنگی تیاریوں کا خوف ، بھارتی میڈیا ایٹمی حملے کی صورت احتیاطی تدابیر بتانےلگا

    پاکستان کی جنگی تیاریوں کا خوف ، بھارتی میڈیا ایٹمی حملے کی صورت احتیاطی تدابیر بتانےلگا

    پاکستان کی جنگی تیاریوں‌کا خوف بھارتی میڈیا عوام کو ایٹمی جنگ کی صورت میں احتیاطی تدابیر بتانے لگا.

    باغی ٹی وی رپورٹ :کشمیر پر بھارتی اقدام اور پاکستان کی طرف سے اس پر بھرپور جواب پر جو جنگی صورت حال پیدا ہو چکی ہے اس سلسلے میں بھارت کے اندر کافی خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ پاکستان عوام کشمیر کےلیے جنگ اور جہاد پر آمادہ ہے اور وہ اس سلسلے میں پاک آرمی اور پاکستان حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.جبکہ بھارت میں صورت حال باکل برعکس ہے .بھارت میں بھارتی میڈیا اپنی عوام کو جنگ سے پچنے اور ایٹمی حملے سے بچنے کی تدابیر بتا رہا ہے . اس سلسلے میں زی نیوز کا اینکر سدھیر چوہدری اپنے عوام کو احتیاط بتا رہا ہےکہ اگر ایٹمی حملہ ہو جائے تو کس طرح بچنا ہے اور کیا کیا احتیاط کرنی ہیں. سدھیر چوہدھری ٹی وی پر بتا رہا ہے کہ ایٹمی حملے کی صورت میں اگر بنکر نہیں ہے تو فورا بیس منت تہہ خانے میں چلے جائیں اور نہانا شروع کر دیں.یہ اور دیگر باتیں واضح کرتی ہیں کہ بھارتی میڈیا کیسے ڈرا ہوا ہے اور بھارتیوں کا خوف بھی عیاں ہے ، ایسی قوم پاکستان کے ساتھ کیا مقابلہ کر ے گی جسی کی یہ حالت ہو.

  • صوفیہ  مرزا کیسے منی لانڈرنگ کرتی رہی ، اہم رپورٹ

    صوفیہ مرزا کیسے منی لانڈرنگ کرتی رہی ، اہم رپورٹ

    ماڈل ایان علی کے بعد ایک اور معرف سلیبرٹی صوفیہ مرزا کانام بھی منی لانڈرنگ کے لیے سامنے آگیا، یہ سب کیسے ہوتا رہا باغی کی خاص رپورٹ جانیے.
    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ماڈل ایان علی کے بعد اینکر اور شوبز سے وابستہ اداکارہ صوفیہ مرزا کا نام بھی منی لانڈرنگ کے سلسلے میں سامنے آیا ہے.تفصیلات کے مطابق صوفیہ مرزا کے ساتھ کراچی سے بعض آفیشلز ملے ہوئے ہیں جو منی لانڈرنگ کے لیے گینگ کا حصہ ہیں. ایک بہت بڑا گینگ اس دھندے میں ملوث ہے جن کے ہاتھ اوپری سطح تک آفیشلز تک پہنچتےہیں.ایف آئی اے نے آٰخر کار سراغ لگا لیا اور صوفیہ مرزا کا اس دھندے میں ملوث ہوتا سامنے آگیا ہے، نیب پہلے ہی اس معاملے پر نوٹس لے چکا ہے تاہم آیف آئی اے بھی اس ضمن میں فوری طور پر کارروائی کرے۔ صوفیہ پہلے دبئی جاتی تھی پھر سری لنکا کا سفر کرتی تھی. بار بار بیرون ملک سفر کرنے سے اہلکاروں کو سراغ مل گیا.سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا . واضح‌رہے ان ممالک میں کسینو لیگل ہے اور یہ سارا دھندا کسینو کے ذریعے ہوتا تھا. باغی صوفیہ مرزا پاکستان میں سوبز انڈسٹری کی متنازعہ ادا کارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں ، اس سے پہلے بھی ان پر فراڈ اور اغواہ کا مقدمہ ہو چکا ہے. بعد ازاں ان کیسز میں قصوار بھی ٹھہری تھی.
    اس بارے میں باغی ٹی وی مزید معلومات سے اپ ڈیٹ کرتا رہے گا.

  • ٹرانسفارمر جلنے سے اہل دیہہ اذیت کا شکار

    ٹرانسفارمر جلنے سے اہل دیہہ اذیت کا شکار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیل کے مطابق گاوں کانیاوالہ ڈاکخانہ سلیم کوٹ تحصیل و ضلع شیخوپورہ جس کا فیڈر رحمت کالونی سب ڈویژن عطا آباد اور ڈویژن سٹی شیخوپورہ ہے کا ٹرانسفارمر مورخہ یکم ستمبر 2019 دوپہر 3 بجے سے بند ہے اس وقت جبکہ بجلی کی بندش کو 21 گھنٹے گزر چکے ہیں تو واپڈا ملازمین نے ٹرانسفارمر کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ یہ جل گیا ہے اور اسے درست کرنے میں مزید 24 گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے
    اہل دیہہ کا کہنا ہے کہ 21 گھنٹے بجلی کی بندش کی اذیت برداشت کرنے کے بعد کیا مزید 24 گھنٹے گرمی کا عذاب جھیلیں گے؟
    کیا واپڈا کے متعلقہ دفتر کے پاس ایسی کوئی سہولت نہیں ہے کہ گاوں والوں کو متبادل ٹرانسفارمر مہیا کیا جا سکے؟
    ایک صارف کا کہنا تھا مجھے اس بار بجلی کا بل مبلغ دس ہزار روپے آیا ہے کیا میں یہ سمجھوں کہ 30 ہزار کمانے والا ایک فرد 10 ہزار بجلی کا بل گرمی کا عذاب جھیلنے کے لیے بھرتا ہے؟
    اسی طرح ایک صارف کا کہنا تھا کہ بجلی کے بھاری بل تو دئے جاتے ہیں کہ صارفین کی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا جاتا شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ترقی کی رفتار کم ہے
    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں پر شکایات کے اندراج کے لیے دو رابطہ نمبر فراہم کئے گئے ہیں
    ان میں ایک نمبر بند رہتا ہے جبکہ دوسرے پر بار بار کال کرنے پر بھی فون کال اٹینڈ نہیں ہوتی اور فون کال اگر سن لی جائے اور شکایت درج کر لی جائے تو دوبارہ رابطہ کرنے پر مذکورہ نمبر بند ملتا ہے جبکہ دوسرا نمبر آن، اب جو فون نمبر چل رہا ہے اس پر کال کرنے سے جواب ملتا ہے کہ میرے پاس تو ایسی کوئی شکایت درج ہی نہیں ہے
    اس سے ثابت ہوتا ہے کہ متلعقہ دفتر کا آپسی رابطہ کمزور ہے لیکن اس کا نتیجہ عوام کو خواری، اور گرمی کے عذاب کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے
    کیا متعلقہ دفتر عوام کی ان ان تکالیف کا احساس کرے گا؟ یا عوام کو حشرات الارض سمجھ کر ان کے رحم و کرم پر چھوڑا جاتا رہے گا
    حد تو یہ ہے کہ بجلی بندش کے ٹھیک 24 گھنٹے بعد محکمہ والے ٹرانسفارمر اتارنے آئے ہیں اور ابھی اسے مرمت کے لیے بھیجا جائے گا، مرمت پر جو وقت لگے گا وہ الگ ہے
    آخر اس قدر مستعدی کہاں سے سیکھی ہے محکمہ والوں نے

  • چوہدری شجاعت حسین جلدی سے صحت یاب ہو رہے، باغی ٹی وی کے توسط سے مزید دعاؤں کی درخواست

    چوہدری شجاعت حسین جلدی سے صحت یاب ہو رہے، باغی ٹی وی کے توسط سے مزید دعاؤں کی درخواست

    برلن : چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور خیریت سے ہیں ،ان کی صحت اب جلدی سے بہتر ہو رہی ہے .چوہدری شجاعت حسین کا ہسپتال اب تبدیل ہو چکاہے.اہل خانہ کی پاکستانیوں سے مزید دعاؤں کی درخواست ہے
    جرمنی سے باغی ٹی وی کو اپنے خاص ذرائع سے علم ہوا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین بالکل خیریت سے ہیں اور پہلے سے بہتر ہیں،
    اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ان کی صحت بارے عجیب و غریب افواہ گردش کرتی رہی ہیں‌جنہں چوہدری مونس الٰہی نے سختی سے رد کیا تھا اور کہا تھا کہ مخالفین ایسی شرارتیں کر کے اپنےلوگوں کے حوصلے پست کر رہے ہیں.

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی سے چوہدری برادران کا مسلسل رابطہ ہے اور چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے ہر لمحے بتایا جارہاہے، چوہدری مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے باغی ٹی وی کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ، درست اور بروقت رپورٹنگ پر چوہدری خاندان باغی ٹی وی کا مشکور ہے ،

  • اسرائیلی طیارہ لبنان کی سرحد کی خلاف ورزی کر کے لوٹ گیا کوئی جواب نہ دیا گیا

    اسرائیلی طیارہ لبنان کی سرحد کی خلاف ورزی کر کے لوٹ گیا کوئی جواب نہ دیا گیا

    اتوار کے روز لبنان کے جنوب میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جارحیت دیکھے جانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے نئی فضائی خلاف ورزی کے باوجود سرحد پر انتباہی خاموشی واپس لوٹ آئی ہے۔ لبنان کے مقامی سرکاری میڈیا کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسرائیل کے ایک ڈرون جاسوس طیارے نے جنوبی لبنان کے اوپر پرواز کی۔ العربیہ کے نمائندے کا کہناہے کہ مذکورہ ڈرون طیارے کا راستہ نہیں روکا گیا۔

    العربیہ کے نمائندے کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی علاقے میں انتباہی خاموشی چھائی ہوئی ہے اور اسرائیل اور حزب اللہ کے بیچ کسی نئی جارحیت کے اشارے نہیں مل رہے۔

    ادھر اسرائیلی اخبار "يديعوت احرونوت” کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کا سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ ایرانی تنظیم القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی خواہش پر عمل کرتے ہوئے اسرائیل کو پھر سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

    اخبار کے مطابق نصر اللہ نیا حملہ کرنے کے لیے ممکنہ طور پر جنگجوؤں کو بھیجے گا۔ اس کا مقصد اسرائیل سے انتقام لینا ہے جس نے گولان کی پہاڑیوں کے اوپر ایران کے ڈرون طیاروں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

    دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے بعد لبنان اور اسرائیل کے بیچ سرحد پر کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے امریکا کو تشویش ہے۔

  • ھم یہ جنگ کیسے لڑیں۔۔۔؟              عبدالرب ساجدکا بلاگ

    ھم یہ جنگ کیسے لڑیں۔۔۔؟ عبدالرب ساجدکا بلاگ

    ھم یہ جنگ کیسے لڑیں۔۔۔؟ عبدالرب ساجد

    میں نہ جنگی حکمت عملیوں کا ماھر ھوں۔۔۔ نہ ھی جیو پولیٹیکس کی گہرائیوں کا سمجھتا ھوں۔۔۔ جب سے ھوش سنبھالا ھے انڈیا سے نفرت اور پاکستان سے محبت کرنا سیکھا اور سکھایا ھے۔۔۔ اور یہ بات گھٹی میں اس لئے پڑی ھوئی کہ میرے نزدیک یہ ایک نظریہ اور عقیدہ ھے۔۔۔ اور اسی بات کو ایک منہج و منشور کے طور پر ھر شخص تک پہنچانا میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ھوں۔۔۔

    روئے زمین پر ھندو مت سے زیادہ غلیظ اور بدبودار مذھب کوئی نہیں ھے۔۔۔ اور ھندو مکاری ، دشمنی اور ظلم و بربریت میں اپنی مثال آپ ھی ھے۔۔۔ اسی نظریے پر ھم نے ھندو سے الگ ھو کر یہ وطن بسایا کہ یہ اسلام کی جاگیر ھوگی، اور اسلامیان کا پشتیبان ھوگا۔۔۔

    چنانچہ بہت ساری بشری کوتاھیوں، کم ھمتیوں، بے وفائیوں، سازشوں، چالبازیوں اور بے وقوفیوں کے باوجود یہ ارض پاک دنیائے کفر کی آنکھ کا کانٹا اور دنیائے اسلام کی آنکھ کا تارا رھی ھے۔۔۔

    اپنے سب سے قریبی اور ازلی دشمن سے لیکر سات سمندر پار بیٹھے انکل سام تک سے ھم نے کئی دفعہ ٹکر لی ھے۔۔۔ کوئی مانے یا نہ مانے، اپنا بہت سارا نقصان بھی کیا، مگر جنگ کا انجام ہمیشہ ھم نے لکھا ھے۔۔۔

    روس کو کس نے توڑا۔۔۔؟ مصر وشام کی حفاظت کرتے ھوئے اسرائیلی جہازوں کو کس نے گرایا۔۔۔؟ کعبة اللہ اور ارض حرمین کی حفاظت کس نے کی۔۔۔؟ امریکا کے ساتھ دنیا بھر کی طاغوتی افواج کا غرور کس نے خاک میں ملایا۔۔۔؟
    غزوہ ھند کی تاریخ بھی ھم لکھ رھے ھیں، اور ان شاء اللہ عیسی کی فوج کے سپاھی بھی ھم ھوں گے۔۔۔!

    اپنے یا پرائے، سب ھم سے ھی سوال کرتے ھیں، تم برما کیوں نہیں جاتے۔۔۔؟ فلسطین کی بات کیوں نہیں کرتے۔۔۔؟ شام کو کیوں نہیں پوچھتے۔۔۔؟ اور اب کشمیر۔۔۔!!! مگر یہ سوال اسی لئے اٹھتا ھے کہ دنیا میں مسلمانوں پر کہیں بھی ظلم ھو، ھم سے ھی سب کی امیدیں ھیں۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پاکستان کی تو ساری تاریخ جنگوں سے عبارت ھے، مگر کیا وجہ ھے کہ آج ھم جنگ سے کترا رھے ھیں۔۔۔؟

    کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پاک بھارت تناؤ کے اس ماحول میں اپنا اصولی نظریہ اور شائستہ تجزیہ سب کے سامنے رکھنا چاھتا ھوں۔۔۔

    امریکہ، اسرائیل اور انڈیا پاکستان کو جنگ میں گھسیٹنا چاھتے ھیں۔۔۔! مگر کیوں۔۔۔؟؟؟

    1۔ امریکا کا مقصد افغانستان پر قبضہ کر کے پاکستان کو معاشی اور دفاعی طور پر کمزور کرنا اور ساتھ ساتھ روس اور چائنہ کے لئے مشکل حالات پیدا کرنا تھا۔۔۔
    امریکہ اپنی شکست تسلیم کرنے کے بعد طالبان کے ساتھ صلح کے معاہدے کو تقریبا حتمی شکل دے چکا ھے۔۔۔ وہ اپنی زمینی افواج کو واپس بلانا چاہتا ھے۔۔۔
    لیکن خطے میں اپنا اثر و رسوخ اور چین و روس پر نظر رکھنے کے لیے پاکستان کو اپنا "انٹیلیجنس بیس کیمپ” بنائے رکھنا چاھتا ھے۔۔۔ پاکستان اس کی سختی سے اور بالکل درست طور پر مخالفت کر رھا ھے۔۔۔ امریکا یہ سمجھتا ھے کہ اس ساری جنگ میں ھماری ھزیمت و رسوائی کا باعث بھی پاکستان ھے، اور ھمارے نکلنے کے لئے محفوظ راستہ بھی پاکستان نے ھی بنا کر دینا ھے۔۔۔
    (یہ سب کچھ جان بولٹن – امریکن نشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا تبصرہ ھے)

    چنانچہ انتقام، شکست، اور مایوسی و حیرت کے سمندروں میں غوطہ کھاتے امریکا کے لئے پاکستان سے بڑا اور برا دشمن اس وقت کوئی اور نہیں ھے۔۔۔

    2۔ گریٹر اسرائیل کے نقشے کو حتمی شکل دینے کے لئے پاکستان کے جوہری و دفاعی ڈھانچے کو ختم کرنا اسرائیل کا اولین مقصد ھے۔۔۔ اس کے لئے وہ بھارت اور امریکا کے ساتھ مل کر پہلے کتنے جال بچھا چکا ھے یہ ذھن میں رھنا چاھئے۔۔۔
    اس کے علاوہ عراق ، شام ، لیبیا اور مصر میں پیش آنے والے واقعات کے بعد جو لوگ ابھی تک گریٹر اسرائیل منصوبے پر شکوک و شبہات کا شکار ھیں۔۔۔ ان کو یا تو اندھا بہرا ھونا چاھئے، یا ان میں دماغ کی کمی ھے۔۔۔

    چنانچہ پاکستان گریٹر اسرائیل کے سامنے سب سے بھاری اور آخری چٹان ھے جس کی وجہ سے ھم اسرائیل کے نشانے پر ھیں۔۔۔

    3۔ ھندوستان سے ھماری لڑائی اور دشمنی کی وجہ کوئی ایک نہیں ھے۔۔۔ مگر حالیہ اور تازہ تناظر میں انڈیا پچھلے 18 سال سے افغانستان میں کی گئی اپنی اربوں کی سرمایہ کاری کو ضائع نہیں کرنا چاہتا۔۔۔ جو اس نے پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے کی تھی۔۔۔ لہذا بوکھلاہٹ میں وہ طالبان کے کابل پر قابض ھونے سے پہلے پاکستان کے ساتھ ایک فیصلہ کن جنگ لڑنا چاہتا ھے۔۔۔

    اس جنگ میں ھم کیا کر سکتے ھیں اور دنیا کو اس جنگ سے کتنا نقصان ھو سکتا ھے، یہ ھم سمجھیں یا نہ سمجھیں دنیا خوب اچھی طرح سمجھتی ھے۔۔۔ پاکستان کے خلاف فیصلہ کن جنگ اس وقت امریکا، اسرائیل اور انڈیا کا مشترکہ مفاد ھے۔۔۔ یہ جنگ ھم لڑنا چاھیں یا نہ لڑنا چاھیں، ھم پر مسلط کر دی گئی ھے۔۔۔!
    ھم اس جنگ کو سمجھنے میں تاخیر کرسکتے ھیں ، لیکن ھم اس سے بچ نہیں سکتے۔۔۔!

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پاکستان کو اور ھمیں کیا کرنا چاھئے۔۔۔؟

    1۔ طالبان اور امریکا کے درمیان ھونے والے تمام امن مذاکرات سے دستبردار ھوجائیں اور امریکیوں کو افغان طالبان کا سامنا کرنے دیں۔۔۔ اس سے امریکا کم از کم بیک فٹ پر رھے گا۔۔۔
    (قندوز پر طالبان کا کنٹرول حاصل کرنا یاد رھے، مجھے امید ھے کہ یہ اسی پالیسی کا حصہ ھے۔)

    2۔ افغان طالبان کی جائز حکومت کو تسلیم کریں۔۔۔ اور ان کے ساتھ مل کر افغانستان میں ہندوستانی دہشتگرد کیمپوں ، قونصل خانوں ، گولہ بارود کے ڈھیروں اور ہندوستانی سویلین اور فوجی اہلکاروں کے خلاف خفیہ کارروائیاں کریں۔ ہندوستانی انٹیلیجنس اور فوجی افسروں کو پکڑنے اور انھیں مذاکرات کے لئے اسیر بنائے رکھنے کی کوشش کریں۔
    (افغانستان کی خبروں پر نظر رکھتے ھوئے مجھے امید ھے کہ اس پر بھی کام شروع ھے۔)

    3۔ اپنے وسائل اور فنڈز فراھم کر کے کشمیریوں کی زیرقیادت مہم کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر جارحانہ سفارتکاری کا آغاز ھونا چاھئے۔۔۔
    (اس پر بھی حکومت پاکستان کی جانب سے کچھ امید افزا خبریں گردش میں ھیں۔)

    4۔ جنگی بنیادوں پر چلیں اور پاکستان میں جنگی ایمرجنسی کا اعلان کریں۔۔۔ صدارتی احکامات کو استعمال کرتے ھوئے بدعنوانی اور قومی سلامتی کے خلاف سخت قوانین کا فریم ورک تشکیل دیں۔۔۔ اس بار لوٹی ہوئی دولت کی بازیابی ، غداروں کی گرفتاری اور ایک طویل اور سخت جنگ کے لئے قوم کو ذہنی طور پر تیار کریں۔۔۔

    5۔ اسرائیلی ایجنٹس قادیانیوں اور رافضیوں کی ریشہ دورانیوں سے چوکنے رھیں، اور اس بارے میں ھر قسم کے اندرونی و بیرونی پریشر کو نظر انداز کریں، اور محب وطن شائستہ و زیرک مولویوں کو موقع دیں کہ وہ عوامی سطح پر ان کے خلاف شعور اجاگر کریں۔۔۔

    6۔ پاکستان کے میڈیا اور فلم انڈسٹری کو ایک نیا موڑ دیں جو قوم کے جوانوں کو بے حیائی اور مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کا کام کرے۔۔۔ برصغیر میں مسلمانوں کی عظیم سلطنت کو موضوع بنائیں۔۔۔ غوری، غزنوی، ابدالی، زنگی، ایوبی اور محمد بن قاسم کو ھیرو بنائیں۔۔۔ ڈرامے، فلمیں اور سیریلز بنانے ھی ھیں تو ان کو مثبت سوچ اور نئے انداز سے تشکیل دیں۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بحیثیت قوم اگر ھم درست فیصلے لے سکے تو موجودہ سکیورٹی اور معاشی بحران ھماری حیثیت کو اور بھی بلند کر دیں گے۔۔۔
    جذباتیت اور جنگی جنون کو اپنے دماغ پر سوار مت ھونے دیں۔۔۔ جنگ لڑنے میں تاخیر بھی ایک زبردست جنگی حکمت عملی ھوتی ھے۔۔۔
    حکمران اور افواج اپنی قوم کو اعتماد میں لیں اور عوام اپنے اداروں اور ریاست پر اعتماد کریں۔۔۔ قومیں مشکل حالات میں یا بکھر جاتی ھیں یا نکھر جاتی ھیں۔۔۔
    اللہ اس دھرتی کے ھر چپے اور نظریے کا دفاع اور حفاظت کرنے والوں سلامت رکھے۔۔۔

    آمین

  • اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کا اضافہ

    اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کا اضافہ

    اسلام آباد: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز تکنیکی مسئلے کے باعث تاخیر سے ہوا اور اس میں مثبت رجحان موجود ہے۔

    پیر کے روز مارکیٹ کا آغاز 29 ہزار 672 کی سطح پر ہوا اور 100 انڈیکس 421 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 30 ہزار 94 پر دیکھا گیا ہے۔
    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ ماہرین نے کاروبار میں مندی کی وجہ پاک بھارت کشیدگی کو قرار دیا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ رواں ہفتہ مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی۔ ایک ہفتہ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 678 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بازار میں 30 اور 31 ہزار کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکیں۔

    رواں ہفتہ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 31 ہزار 350 پوائنٹس سے گر کر 29 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

  • قلعہ سیف اللہ‎ میں احتجاج

    زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاج سینکڑوں کریٹ ٹماٹر نیشنل ہائی وے ہر احتجاجاً تلف زمیندروں نے احتجاجی ریلی نکالی ہے ریلی میں شدید نعرہ بازی
    ملکی منڈی میں ٹماٹر کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ زمینداتوں کا فصلات کی قیمتیں نہ ہونے کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان حکومت زمینداروں کی سرپرستی نہیں کرتی زمینداروں کا کوئی فریاد سننے والا نہیں تمام زمیندار بنام چلے آرہےہیں ہزاروں کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل ھو رہا ہے کل کے بڑے زمیندار آج فاقہ کشی پر مجبور ہیں صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل اگر حکومت نے نوٹس نہ لیا تو سخت اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے ۔