Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیری تنہا نہیں، عالمی دنیا کو بھی اب بھی مظلوم کا ساتھ دینا ہو گا، صدر آزاد کشمیر

    کشمیری تنہا نہیں، عالمی دنیا کو بھی اب بھی مظلوم کا ساتھ دینا ہو گا، صدر آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں، 22 کروڑ پاکستانی ان کیساتھ ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت انھیں آزادی سے نہیں روک سکتی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کشمیر کے حوالہ سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اب یہ طے کرنا ہو گا کہ وہ ظالم کے ساتھ ہیں یا مظلوم کے ساتھ ،

    صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی قابض فوج پرامن شہریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے جبکہ مقبوضہ ریاست کی متنازعہ حیثیت ختم کر کے اسے بھارتی یونین کا حصہ بنانے کے اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو اور میڈیا سنسر شپ نافذ ہے جس کے باعث وہاں پر مظالم اور نسل کشی کی اصل صورتحال کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ تاہم جو اطلاعات آ رہی ہیں وہ رونگٹے کھڑی کر دینے والی ہیں لیکن اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے ہر شہر و دیہات میں مزاحمت جاری ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری بھارت کی غلامی کسی صورت قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

    پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا،وزیراعظم، سکھوں کو سنائی خوشخبری

    سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں جنگ نہیں چھیڑنا چاہتا لیکن ہم پر جنگ مسلط کی جا رہی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے جنگ کی دھکمیاں دی جا رہی ہیں۔ بھارت کا ایک وزیر کہتا ہے پاکستان میں دہشت گرد بھیجیں گے۔عالمی برادری بھارت کو روکے۔ اگر عالمی برادری بھارت کو نہیں روکے گی تو پوری دنیا کے لوگ جنگ سے متاثر ہونگے۔

    صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے عوام اور ریاست پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بھارت کے ساتھ تجارتی، سفارتی اور ثقافتی تعلقات محدود کرنے کے علاوہ دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز موثر انداز میں اٹھا کر یہ پیغام دیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری تنہا نہیں بلکہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    شیخ رشید کی پیشنگوئی درست نکلی، مولانا فضل الرحمان کشمیر کب جا رہے ہیں؟ اعلان ہو گیا

  • شیخ رشید کی پیشنگوئی درست نکلی، مولانا فضل الرحمان کشمیر کب جا رہے ہیں؟ اعلان ہو گیا

    شیخ رشید کی پیشنگوئی درست نکلی، مولانا فضل الرحمان کشمیر کب جا رہے ہیں؟ اعلان ہو گیا

    جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ و کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین مولانا فضل الرحمن 19ستمبر کو مظفرآباد میں آزادی کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظفر آباد کے علاقہ شاہناڑہ میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 19ستمبر بروز جمعرات مظفرآباد میں عظیم الشان آزادی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ کانفرنس جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ہوگی اور اس کے مہمان خصوصی مولانا فضل الرحمن ہوں گے۔

    مولانا امتیاز عباسی کا کہنا تھا کہ آزادی کشمیر کانفرنس سے آزادکشمیر کی دیگر ہم خیال سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہان خطاب کریں گے ،قبل ازیں جے یو آئی کے اجلاس میں کشمیر کانفرنس کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔کانفرنس میں آزاد کشمیر بھر سے کارکنان شرکت کریں گے جبکہ مہاجرین جموں وکشمیر اور مجاہدین جموں وکشمیر ،حریت قائدین کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    جے یوآئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمیر کے اندر بے شمار حریت پسندوں کو شہید کردیا گیا ہے اور ان کے جنازوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔اس صورتحال میں اقوام عالم خصوصاً اقوام متحدہ کا کردار نہایت شرمناک ہے کیونکہ آزادی مانگنے والے مسلمان ہیں اور ان کے حق میں دنیا کے لب سی چکے ہیں جبکہ ہمارے وکیل پاکستان نے بھی اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا اب اسلام آبا د کی جانب مارچ کی بجائے کشمیر مارچ کریں گے ،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ دس محرم کے بعد دوبارہ کشمیر جا رہے ہیں اور اب مولانا فضل الرحمان ان کے ساتھ ہوں گے، کشمیر پر تمام جماعتیں ایک ہونے والی ہیں

  • اسرائیل نے الخلیل میں مسجد شہید کر دی

    قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغری کنارے کے جنوب علاقے الخلیل شہر میں مسجد کو شہید کر دیا۔

    مرکز اطلاعات فلسطین نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو اسرائیلی بلڈوزروں نے علی الصبح الخلیل میں جبل جوھر پر ہلہ بولا اور زیر تعمیر مسجد کو منہدم کرنا شروع کر دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ مسجد علاقے میں واقع ہے جو کہ اوسلو معاہدے کے تحت اسرائیل کے زیر انتظام ہے۔

  • آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    پیپلزپارٹی کے رہنما اور آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے دھمکی لگاتے ہوئے کہا کہ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ہم حکومت کو نہیں چھوڑیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں آصف زرداری سے ملاقات ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود اے سی اور فریج نہیں دیا گیا، آصف زرداری کو جیل میں جو اٹینڈنٹ دیا گیا وہ بھی ایک قیدی ہے،

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ زندگی دیتی ہے لیتی نہیں۔ ملک کی صورتحال مکمل طور پر بحران کا شکار ہے اور بیوروکریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے

     

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پمزکے ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے انہیں مزید ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہے

     

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    ہسپتال سے جیل منتقل کئے جانے پر پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایوان بالا میں تحریک بھی جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے.

    آصف زرداری پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہیں، راجہ پرویز اشرف

  • بحری جہاز کو آگ لگنے سے کتنے مسافر ہلاک ہوئے….اہم خبر آگئی

    بحری جہاز کو آگ لگنے سے کتنے مسافر ہلاک ہوئے….اہم خبر آگئی

    امریکی ریاست کیلیفورنیا سے جڑے جزیرے سانٹا کروز کے کھلے سمندر میں ایک مسافر بردار بحری جہاز میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے ۔

    امریکی میڈیا کے مطابق جہاز میں کل 39افراد سوار تھے جن میں سے 5کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ زندہ بچ جانے والوں میں جہاز کا کیپٹن بھی شامل ہے۔ امدادی کام ابھی بھی جاری ہے۔

    کوسٹ گارڈ کے ترجمان مارک بارنی کے مطابق بچائے گئے تمام افراد عملے کے ممبر تھے۔ بارنی نے بتایا کہ وہ آگ سے بچنے میں کامیاب ہوگئے تھے کیونکہ وہ چوٹی کے قریب تھے۔

  • بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

    نیب کے حوالہ سے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب آرڈیننس ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں تجویز کیا گیا کہ نیب صرف میگا کرپشن مقدمات کی تحقیقات کرے۔ ملزم کو نیب کی تحویل میں نہ دیا جائے۔ پلی بارگین کرنے والے کو جیل کی سزا نہیں ہونی چاہیے اور اسے الیکشن لڑنے کی بھی اجازت ہونی چاہیے۔ سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ بل میں مزید تجویز کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کو گرفتاری اور احتساب عدالت کو ضمانت کا اختیار نہیں، ملزم کو نیب کی تحویل میں بھی نہ دیا جائے۔

    واضح رہے کہ نیب کے نئے ترمیم شدہ مسودہ کے مطابق ٹرائل کورٹ یا احتساب عدالت کو نیب کیسز میںضمانت قبل از گرفتاری اور ضمانت بعد از گرفتاری کے اختیارات ہونگے ،پلی بار گین کی منظوری کا اختیار بھی وزیراعظم کی قائم کمیٹی کے پاس ہو گا جبکہ پلی بار گین کے قوانین کو بھی تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔دریں اثنا رقوم کی رضاکارانہ واپسی یا پلی بار گین کے بارے میں بھی کچھ رہنما اصول بنانا پڑیں گے کہ کن درخواستوں کو منظور کیا جائے ۔رہنما اصولوں میںملزم کی آفر،شواہد کی پختگی ،اپیلوں میں لگا وقت ،متوقع وصولی اور ملزمان کو ملازمتو ں سے ہٹانے جیسے عوامل شا مل ہو ں گے ۔پلی بار گین کے بعد بھی ملزم کو عوامی عہدہ یا ملازمت سے دس سال یا کسی بھی دوسرے عرصہ کے لیے نا اہل قرار دیا جا سکے گا۔

    ترمیم شدہ مسودہ میں لکھا گیا ہے کہ نیب کا دا ئرہ کار کسی بھی ایسے شخص تک نہیں بڑھایا جائے گا جو کہ بلواسطہ یا بلا واسطہ کسی عوامی عہدے سے تعلق نہ رکھتا ہو ، نیب کیسز میں حد جرم پچاس کروڑ متعارف کروائی جائے گی۔

    نئے ترمیم شدہ مسود ہ کے مطابق غیر منقولہ جا ئیداد کاضلعی کلکٹر یا ایف بی آر کے ریٹس سے حساب لگایا جائے گا، نیب کو ایسے کسی معاملے میں نوٹس لینے سے بھی روک دیا گیا ہے جس میں ضابطے کی خامیاں یا سرکاری ملازمین شا مل ہو ں اور جو کہ شفافیت کے اعتبار سے کسی حکومتی پراجیکٹ یا سکیم کو متاثر نہ کرتا ہو۔ نیب صرف اس صورت میں نوٹس لینے کا اہل ہو گا جب ضابطے کی خامیاں یا ایسے شواہد سا منے نہ آجائیں کہ کسی سرکاری ملازم نے اس کے فیصلے سے فائدہ حاصل کیا ہو۔

    مسودے میں قرار دیا گیا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال بارے نیب اس وقت حرکت میں آئے گا جب اس میں فوجداری ارادہ یا سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات میں ناقابل جواز اضافہ شامل ہو۔

    نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

    نئے ترمیم شدہ مسودہ کے مطابق اگر تین ماہ تک تحقیقات مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کروا سکے گا، نیب کسی بھی کیس کو تحقیقات کے لیے دوربارہ نہیں کھول سکے گی جسے تحقیق کے بعد بند کیا گیا ہو ۔اسی طرح سرکاری ملازم کا جسمانی ریمانڈ بھی اب صرف 45دن کا ہو گا۔

    نئے مسودے کے مطابق ٹیکس،سٹاک ایکسچینج ،سٹاک مارکیٹ،آئی پی اوز، بلڈنگ کنٹرول پر نیب کے دا ئرہ کار کو ختم کیا جائے گا ۔

  • اب تک کتنے حجاج کرام وطن واپس پینچ گئے؟ جانئے

    اب تک کتنے حجاج کرام وطن واپس پینچ گئے؟ جانئے

    اسلام آباد (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزارسے زائد حجاج وطن واپس پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزارسے زائد حجاج وطن واپس پہنچ گئے، 15 ستمبر تک حج کے بعد کا فلائٹ آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔ حج کے بعد شروع ہو نے والے فلائٹ آپریشن کے ذریعے اب تک 62 ہزار سرکاری جبکہ 60 ہزار پرائیویٹ سکیم کے حجاج کو وطن واپس پہنچادیا گیا ہے۔ اسی طرح مکۃ المکرمہ سے حج کے بعد 52 ہزار سے زائد حجاج کرام کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا ہے جو وہاں 8 روز کے قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق جدہ اور مدینہ منورہ سے حاجیوں کی وطن واپسی کیلئے پروازیں جاری ہیں۔

    سرکاری سکیم کے 19 ہزار حجاج مکہ میں جبکہ 42 ہزار مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ ملک کے 10 ہوائی اڈوں کے ذریعے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔

  • پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا،وزیراعظم، سکھوں کو سنائی خوشخبری

    پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا،وزیراعظم، سکھوں کو سنائی خوشخبری

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کہا تھا مسئلہ کشمیر ڈائیلاگ سے حل کر سکتے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال کو کوئی بھی انسانیت برداشت نہیں کر سکتی، کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اگر وہ کسی اور مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ ہوتا تو تب بھی میں آواز بلند کرتا، ہندوستان میں ہندوﺅں کی بالادستی کی سوچ رکھنے والوں کی حکمرانی ہے جو نہ صرف ہندوستان میں بسنے والی اقلیتوں بلکہ دنیا کے لئے بھی خطرہ ہے، سب کو اس نظریئے کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے،

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ انسانی معاشروں میں رحم ہوتا ہے۔ کشمیر میں گزشتہ 29 دنوں سے کرفیو نافذ کرکے 80 لاکھ لوگوں کو گھروں میں بند کر دیا گیا ہے۔ ہندو مذہب بھی ایسے مظالم کی اجازت نہیں دیتا۔

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے قدم بڑھائے تاہم کوشش کے باوجود ہمیں ایسے لگا کہ ہندوستان سپر پاور کے طور پر ہم پر ایک غریب ملک کی طرح شرائط عائد کر رہا ہے، اس پر حیرانگی ہوئی، سکھوں کو ایئرپورٹ پر ویزہ کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات دی جائیں گی، کرتارپورا راہداری کھولنا سکھوں پر کوئی احسان نہیں ہے، یہ ان کا مقدس مقام ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں ملٹی پل ویزے دلوائے جائیں گے، ہم نے اقتدار میں آتے ہی ویزہ کا نظام تبدیل کیا ہے، کوشش کریں گے کہ سکھوں کو ایئرپورٹ پر ویزہ ملے، ہندوستان آنے اور جانے والوں کے لئے ملٹی پل ویزہ جاری کیا جائے گا.

     

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

     

     

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مسئلہ جنگ سے حل نہیں ہوتا۔ اگر کوئی جنگ کی بات کرے گا تو اسے عقل نہیں ہے۔ بھارت اور پاکستان کا ایک ہی مسئلہ غربت اور بے روزگاری ہے۔ کوئی بھی دین کسی کوقتل کی اجازت نہیں دیتا لیکن آر ایس ایس کے لوگ بھارت میں گوشت کھانے والوں کو قتل کر دیتے ہیں۔ بھارتیا جنتا پارٹی آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی پر چل رہی ہے

     

    مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

  • یو ایس اوپن ٹینس: کوارٹر فائنل میں کون کون پہنچا؟ جانئے

    یو ایس اوپن ٹینس: کوارٹر فائنل میں کون کون پہنچا؟ جانئے

    نیویارک (اے پی پی) راجر فیڈرر، گریگور دیمتروف اور ڈینل مدودوف یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار سب سے زیادہ 20 مینز سنگلز گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر، روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف اور بلغاریہ کے گریگور دیمتروف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران کندھے کی تکلیف کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکا میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچز میں سوئس سٹار راجر فیڈرر نے انتہائی شاندا کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے حریف کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس مین 6-2، 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف نے سخت مقابلے کے بعد جرمن حریف کھلاڑی ڈومینک کوپفر کو پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے باوجود اگلے سیٹ میں 6-3، 6-2 اور 7-6(7-2) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے آسٹریلیا کے حریف کھلاڑی ایلکس ڈی میناؤر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 7-5، 6-3 اور 6-4 رہا۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف سے ہوگا جبکہ روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے سٹین وارینکا سے ہوگا۔

  • بھارتی آرمی چیف پاک فوج کی حکمت عملی سے خوفزدہ، اپنی فوج پر لگائی پابندی

    بھارتی آرمی چیف پاک فوج کی حکمت عملی سے خوفزدہ، اپنی فوج پر لگائی پابندی

    بھارت کے آرمی چیف بپن روات پاک فوج سے خوفزدہ، بھارتی فوج کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات پاک فوج کی انفارمیشن وار حکمت عملی سے خوفزدہ ہو چکے ہیں، بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو انفارمیشن وار میں شکست دے دی ہے. بھارتی فوج کے سربراہ نے اپنی فوج کے موجودہ و سابقہ افسروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی اور کہا کہ گزشتہ ہفتے آپریشنل معلومات لیک ہوئیں وہ سوشل میڈیا کے ذرئعے لیک ہوئیں اس لئے اب بھارتی فوج میں سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگائی جا رہی ہے.

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی جھنڈوں کا لہرایا جانا عام سی بات ہے۔ کشمیری اپنے پیاروں کو پاکستانی جھنڈے میں ہی دفناتے ہیں۔ لیکن اب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی تصاویر کے ساتھ بہت سارے پوسٹرز اور ہینڈ بلز منظر عام پر آئے ہیں۔پوسٹروں میں تحریر لکھی گئی ہے کہ پاکستان آخری سپاہی اور گولی تک کشمیر کے لیے جنگ جاری رکھے گا۔

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    حریت کارکنوں نے بھی پوسٹروں میں اعلان کیا ہے کہ پوری کشمیری قوم مل کر بھارت کو ان کے آبائی وطن سے باہر نکالیں گے ، کارکنوں کے مطابق کشمیر دنیا میں جنت ہے اور جنت بھارتی فورسز کا ٹھکانہ نہیں بن سکتی.

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے کرفیو نافذ ہے اور کشمیریوں کا گھروں سے نکلنا بند کیا گیا ہے، وادی کے چپے چپے پر قابض بھارتی فوج تعینات ہے.تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ ،موبائل سروس بند ہے