Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی میں بارش کا سلسلہ پھر سے شروع

    کراچی میں بارش کا سلسلہ پھر سے شروع

    کراچی میں ایک مرتبہ پھر بارش کا سلسلے کا آغاز ہوگیا جس سے شہر میں حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

    شہر کے علاقے لانڈھی، صدر، گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ سمیت شارع فیصل پر مختلف مقامات پر بارش جاری ہے۔

    قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید ابر رحمت کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شہر میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ بارش برسانے والا سسٹم بحیرہ عرب اور بھارتی ریاست گجرات پر ابھی بھی موجود ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کی وجہ سے کراچی میں آئندہ 2 روز تک شدید گرمی اور حبس رہے گا۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آج اور کل بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارش برسانے والا سسٹم منگل تک شہر میں موجود رہے گا۔

  • پی سی بی کا مصباح کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

    پی سی بی کا مصباح کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مصباح الحق کو پی سی بی نے بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر لینے کا فیصلہ کر لیا.پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان اسی ہفتے کئے جانے کی امید ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی مصباح الحق کے کوچ ہونے کی صورت میں مہنگے بیٹنگ کوچ کے بجائے مقامی کوچز پر انحصار کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے بجائے صوبائی ٹیموں کے سلیکٹرز چیف سلیکٹرز کی مدد کریں گے جبکہ بولنگ کوچ کے لیے وقاریونس کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کچھ روز قبل پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے ہیڈ اور باؤلنگ کوچ کے لئے انٹرویوز لئے تھے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں سی ای او پی سی بی وسیم خان کی سربراہی میں پانچ رکنی پینل نے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔

    بولنگ کوچ کے لئے وقار یونس جبکہ ہیڈکوچ کے لیے ڈین جونزاور مصباح الحق نے پی سی بی کو اپنی صلاحیتوں کے بارے میں بتایا تھا۔

    سابق ویسٹ انڈئین فاسٹ باولر کورٹنی واش اور محسن حسن خان نے بھی ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے پینل کو اپنے تجربے سے آگاہ کیا تھا۔

  • صلاح الدین نے جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

    محمد صلاح الدین گاؤں گورالی تھانہ واہنڈو نامی یہ شخص کسی ذہنی عارضے میں مبتلا تھا،جس کی وجہ سے اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے دوران اس میں لگے سیکیورٹی کیمرے سے چھپنے کی بجائے اس کی طرف رخ کر کے منہ چڑاتا تھا۔لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کی یہ حرکت اسے موت کی دہلیز پر پہنچا سکتی ہے ۔مختلف ٹی وی چینلز پر اس کی اس حرکت کی ویڈیوز ڈھڑا دھڑ چلائی گئیں،جس کے بعد دو دن پہلے یہ رحیم یار خان میں ہجوم کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔ہجوم کے انصاف سے گزرتا ہوا یہ پنجاب پولیس کے نرغے میں آ گیا۔وہاں اس نے گونگے ہونے کی اداکاری شروع کی،جس کے بعد پنجاب پولیس نے اس کی زبان کھلوانے کو چیلنج سمجھ کر قبول کر لیا،اور اس غریب پر اتنا تشدد کیا کہ گزشتہ رات یہ حوالات میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ہاں جاتے جاتے کچھ دن کے لئے ٹی وی چینلز کی روزی روٹی کا انتظام کر گیا اور ساتھ ہی اس حقیقت پر مہر بھی ثبت کر گیا،کہ پاکستان میں قابل سزا مجرم صرف غریب ہی ہوتا ہے ،چاہے اس نے ڈبل روٹی ہی کیوں نہ چرائی ہو ،امیر کو تو کبھی ہتکھڑی لگانے کی جرات بھی نہی کی جا سکتی،اور اس کی حوالات میں ائیر کنڈشنر ،ٹی وی،نوکر اور گھر سے منگوایا گیا کریلے گوشت کا سالن سبھی کچھ شامل ہوتا ہے۔

    تفتیش کے دوران صلاح الدین نے تفتیشی افسر سے ایک سوال بھی کیا کہ اگر جان کی امان ہو تو ایک بات پوچھوں؟ آپ لوگوں نے تشدد کرنا کس سے سیکھا ؟

    صلاح الدین ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی ۔
    اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کی پاداش میں پنجاب پولیس کے تشدد سے فوت ہونے والا صلاح الدین ایک دین دار گھرانے سےتعلق رکھتا تھا، تصویر میں نظر آنے والا اس کا بھائی عالم دین ہے

    گھر والوں نے صلاح الدین کا نام اور پتہ انمٹ سیاہی سے بازو پر کنندہ کرا رکھا تھا کہ گمنے کی صورت میں گھر کی راہ لے سکے۔
    مظلوم پولیس گردی کا شکار ہوا ۔

    صلاح الدین کو انصاف دلانے کیلئے سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چل رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین حکومت وقت سے مطالبہ کر رہے کہ صلاح الدین کو کس جرم کی پاداش میں قتل کر دیا گیا اس کے قتل کی شفاف تحقیقات کرکے اس کے لواحقین کو انصاف دلایا جائے ۔

  • وہاڑی : محرم الحرام کی سکیورٹی پر بریفنگ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے پولیس ملازمان کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں بریفنگ کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے پولیس لائنز وہاڑی میں پولیس ملازمان کے لئے بریفنگ کا انعقاد کیا گیا. اس دوران ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور, ڈی ایس پی سرکل صدر طارق پرویز, ڈی ایس پی میلسی اعجاز حسین, اے ایس پی بوریوالا آصف رضا اور ضلع بھر کے پولیس افسران اور ملازمان موجود تھے.

    بریفنگ کے دوران پولیس ملازمان کو بتایا گیا کہ محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے پولیس افسران و ملازمان کے پاس ڈیوٹی بک لٹ موجود ہوگا جس کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی تمام ایس ایچ اوز دس محرم الحرام تک اپنے علاقہ میں موجود رہیں گے اورحساس مقامات کو چیک کرنے کیساتھ ساتھ سرچ آپریشن کریں تاکہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

    تمام مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ مکمل کوآرڈینشن کو یقینی بنایا جائے. اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی. سول ڈیفنس کی مدد سے مجالس اور جلوسوں میں داخل ہونے والے افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے.آخر میں یہ بھی باور کروایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی پر معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے

  • یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا اجلاس آج، مسئلہ کشمیرہوگا زیر بحث

    یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا اجلاس آج، مسئلہ کشمیرہوگا زیر بحث

    مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج برسلز میں ہو گا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے ہیں۔

    اجلاس میں بھارت کی جانب سے 5 اگست کے غیر آئینی اقدام اور اس کے بعد مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی پر غور کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو سے کشمیریوں کو درپیش مسائل بھی زیرغور آئیں گے۔

    دوسری جانب یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے اپنے خارجہ امور کے دفتر سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    کمیٹی کی جانب سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

    واضح رہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آج برسلز پہنچنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرکے غیورعوام اپنا لہو دے کر بھی آزادی کی شمع کو بجھنے نہیں دے رہے ہیں۔

  • ڈیرہ غازی خان میں مسیحی برادری کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی…

    ڈیرہ غازیخان(نمائندہ باغی ٹی وی )مسیحی برادری کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سینٹ انتھونی یونائٹڈچرچ میں مظاہرہ کیااور ریلی نکالی،مقبوضہ کشمیر کے مقامی مسیحی بھی بھارتی فوج کے ظلم وستم کا شکار ہیں،مسیحی برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار منتظم اعلی سینٹ انتھونی یونائٹڈ چرچ ڈیرہ غازیخان سلیم الیاس مسیح نے سنڈے عبادت کے بعد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالہ سے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی اس موقع پر ریلی میں بینر اٹھا کر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے اس موقع پر پاسٹر پیٹر جوزف گل، سابق اقلیتی ضلع ممبر یونس پرویز،پاسٹرپرویز قمر، عمر بوٹا،عامر پرویز، لعل مسیح، دانیال گل،عمران پال، شہزاد عمانوائل،سہیل اقبال،عرفان اقبال،یشب عامر، یشوع سلیم و دیگر موجود تھے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کے لیئے اقلیتیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرینگے۔ ریلی کے اختتام پر ملکی ترقی وخوشحالی کے لیئے پاسٹر پیٹر جوزف گل نے خصوصی دعا کروائی۔

  • چارسدہ کالج میں طلباء کو داخلہ نہ ملنے پر اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج کا اعلان

    چارسدہ کالج میں طلباء کو داخلہ نہ ملنے پر اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج کا اعلان

    چارسدہ ( نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کالج کا داخلہ سیٹوں میں کمی کے خلاف احتجاج کا اعلان ۔
    اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ چارسدہ کالج کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ مقام برادر پیر عمیر خان چارسدہ کالج میں ہوا جس میں ناظم علاقہ کالجز نسیم الرحمن، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کالج برادر پیر عامر خان او دیگر زمہ داران نے شرکت کی
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چارسدہ کالج میں داخلہ سے رہنے والے طلبہ کے حقوق کے جنگ لڑینگے کیونکہ یہ ان کے مستقبل کا سوال ہے۔
    ان کا مزید کہنا تھا، کہ چارسدہ کالج میں پچھلے برس انتظامیہ نے 818 ایڈمیشن دیاتھا، جبکہ امسال تقریبا 300 طلباء کو انٹر میں داخلہ دیا ہے، جس کے باعث تقریبا 518 طلباء داخلے سے رہ گئے ہیں۔
    جن کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے ۔ اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کے عہدیداران نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالج میں سیٹوں کا اضافہ کیا جائے تاکہ طلبہ کے مستقبل داو پر لگنے سے بچ سکے۔

  • محکمہ صحت کے پنجاب بھر کے ملازمین کو تبدیلی سرکار کا تخفہ

    محکمہ صحت کے پنجاب بھر کے ملازمین کو تبدیلی سرکار کا تخفہ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودہا سمیت پنجاب بھر کے تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں تعینات 900 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔فارغ کئے جانے والے ملازمین میں ٹیکنالوجسٹس، فارماسسٹس، فزیوٹھراپسٹ، اسپیچ تھراپسٹ، آپٹومیٹرسٹ سائنٹسٹ، نیوٹریشنٹس، ڈینٹل ٹیکنالوجسٹس، آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجسٹس، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجسٹس، میڈیکل ایمیجن ٹیکنالوجسٹس، اور منیجمنٹ آفیسرز و دیگر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز شامل ہیں جنھیں قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا تھا۔ برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

    .

  • خوشاب محرم الحرام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے پلان ترتیب دے دیا گیا

    خوشاب محرم الحرام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے پلان ترتیب دے دیا گیا

    خوشاب،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کویقینی بنانے کیلئے ڈی پی او رانا شعیب محمود کی زیر قیادت خوشاب پولیس نے سیکورٹی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ضلع بھرمیں کل 203 جلوس برآمد ہوں گے، جن میں کیٹیگری A کے 06 کیٹیگری B کے 09اورکیٹیگری C کے 188 جلوس شامل ہیں۔اسی طرح ضلع بھر میں 882 مجالس منعقد ہوں گی،جن میں سے کیٹیگری A کی 03 کیٹیگری B کی 02 اور کیٹیگری C کی 877 مجالس شامل ہیں۔اس کے علاوہ 14 مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔جن کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
    کم وبیش 1000 پولیس افسران و اہلکاران محرم الحرام کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جن میں ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ میٹل ڈیٹیکٹر، واک تھرو گیٹ اور سرچ سویپنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ 30 پولیس قومی رضاکار اور مجالس و جلوس ہائے کی انتظامیہ کے 800 مرد اور 200 خواتین والنٹیئرز جبکہ بطورایڈیشنل فورس دیگر محکمہ جات کے 300 اہلکار اور 170 لیڈی ہیلتھ وزیٹرز/ورکرزبھی پولیس افسران کے شانہ بشانہ سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

  • صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے جہاد  کا اعلان کر دیا

    صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے جہاد کا اعلان کر دیا

    حضرت صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے جہاد کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :اولاد حضرت سخی سلطان باھوؒ حضرت صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے جہاد اور جنگ کا اعلان کر دیا.انہوں نے ہزاروں مریدوں اور پیروکاروں کی مودجودگی میں خطاب کیا اور لوگوں سے ہاتھ کھڑے کر کے عہد لیا کہ ہم کشمیر کی آزادی تک اور کشمیریوں پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جنگ اور جہاد کے لیے حاضر ہیں . اس موقع پر انہوں نے حضرت محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان سناتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک دوسرے کا ساتھ محبت شفقت اور خیر خواہی والا جزبہ ہونا چاہیے . اگر آپ کے گھر اچھا سالن پکا ہےتو ہمسائے کے گھر بھی بھیجیں.اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر طرح‌کھڑے ہو جائیں.

    ان کا ویڈیو بیان دیکھنے کے لیےاس لنک پر کلک کریں.

    https://youtu.be/KihDSAQE_YQ